وائرس کا مسئلہ ...

نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم ....

مجھے اپنے لیپ ٹاپ کو ٹھیک کرنے کے لیے مشورہ چاہیے. کافی عرصے سے میں اس کو اینٹی وائرس کے بنا چلا رہی تھی اور اس کی اپ ڈیٹس بھی بند کر رکھی تھی. کچھ دنوں پہلے میں نے اینٹی وائرس کیا تو وہ انسٹال نہیں ہوا. میں نے ونڈو ڈیفینڈر کو چلایا وہ بھی نہیں چلیں. میں نے اپ ڈیٹس چلانا چاہیں وہ بھی نہیں چلتیں. نیٹ پہ کہا گیا تھا کہ سیف موڈ میں چلا کے ان سٹال کریں. سیف میں موڈ avast کیا تو ساتھ ہی bitdefender پر کلک.ہوگیا. avast کی انسٹالیشن مکمل.ہوگئ تو ری سٹارٹ مانگا میں نے کیا ہے تو اب سسٹم مکمل hang آتا ہے. شروع میں bitdefender لکھا آتا کہ انسٹال کرین جب start upہوتا مگر سسٹم hang رہتا ہے. اس کے بعد bitdefender ختم ہوجاتا ہے مگر ماؤس جام اور سسٹم بھی فریز. اس سلسلے میں مدد فرمائ جائے. شکریہ.بے حد
 
حسیب

محفلین
اگر ہارڈ ڈسک وائرس زدہ ہو چکی ہے تو پھر کسی اور ہارڈ ڈسک ک ساتھ (جو وائرس زدہ نہ ہو) اٹیچ کر کے سکین کریں. اگر اور ہارڈ ڈسک میسر نہ ہو تو اسی ہارڈ ڈسک میں ونڈو انسٹال کرنے کے بعد بغیر کوئی ڈرائیو کھولے سی ڈی سے اینٹی وائرس انسٹال کریں اور سکین کر لیں بہتر یہی ہے کہ انفیکٹڈ فائلز کو کلین اڑا دیں
 
یاز

محفلین
ویسے تو سسٹم ریسٹور کرنا بھی ایک ممکنہ حل ہوا کرتا ہے، لیکن آپ کی بیان کردہ علامات کے مطابق ونڈوز کھل ہی نہیں پا رہی تو سسٹم ریسٹور تک بھی رسائی ممکن دکھائی نہیں دیتی۔
اب اس کا حل ونڈوز کو دوبارہ انسٹال کرنا ہی لگ رہا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
نئی ونڈوز کا حل آخری حل ہونا چاہیے، ورنہ نئی ونڈوز انسٹال کرنا ایک سردردی کا کام ہے، بہت ساری معلومات ہوتی ہیں اور بہت ساری چیزیں ہوتی ہیں جو نئے سرے سے کرنی پڑتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل

ونڈوز کے امیج بنائے ہوں تو یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی
 
نور وجدان

لائبریرین
السلام علیکم. سب کا.بے حد شکریہ آپ سب نے اچھے مشورے دیے ہیں. جزاک اللہ .... میں نے ونڈوز نیو کرلی ہیں. امیج بنا کے رکھا ہوا تھا. بس اب ڈرائیورز کرنے ہیں ..... یا پروگرامز وغیرہ...
 
وعلیکم السلام۔ مبارک ہو جی کہ آپ کا مسئلہ بحسن و خوبی حل ہو گیا ہے۔
 
یاز

محفلین
اب چونکہ لڑی میں پیش کردہ اصل مسئلہ حل ہو چکا ہے، تو مزید لڑی کا خرچہ بچاتے ہوئے میں اسی لڑی میں اپنی عرضداشت بھی پیش کر دوں کہ میرے لیپ ٹاپ پہ ونڈوز 10 ہے۔ ابھی چند ماہ ہوئے، کہ اس کو ونڈوز 7 سے فری اپگریڈ والی آفر میں انسٹال کیا تھا۔ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھی ہوتی رہتی ہے۔ تاہم مسئلہ یہ لگ رہا ہے کہ اینڈروئیڈ فون کی طرح یہ ونڈوز بھی بتدریج سست ہوتی جا رہی ہے۔
کیا اس کا کوئی علاج ممکن ہے؟
 
ونڈوز ۱۰ کلین انسٹال کر لیں۔ فی الحال تو یہی ممکنہ حل نظر آتا ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
اب چونکہ لڑی میں پیش کردہ اصل مسئلہ حل ہو چکا ہے، تو مزید لڑی کا خرچہ بچاتے ہوئے میں اسی لڑی میں اپنی عرضداشت بھی پیش کر دوں کہ میرے لیپ ٹاپ پہ ونڈوز 10 ہے۔ ابھی چند ماہ ہوئے، کہ اس کو ونڈوز 7 سے فری اپگریڈ والی آفر میں انسٹال کیا تھا۔ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ بھی ہوتی رہتی ہے۔ تاہم مسئلہ یہ لگ رہا ہے کہ اینڈروئیڈ فون کی طرح یہ ونڈوز بھی بتدریج سست ہوتی جا رہی ہے۔
کیا اس کا کوئی علاج ممکن ہے؟
دراصل ونڈوز ۱۰ کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ ابھی تک جانچ کے مراحل میں ہی ہے۔ اور اسے باقاعدگی سے اپڈیٹ کرنا ہوتا ہے۔ اب جب اپڈیٹ کیا جاتا ہے تو ہر بار مزید ڑیٹا ڈاؤنلوڈ اور انسٹال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہارڈ ڈسک میں جگہ کم ہوتی چلی جاتی ہے۔ اور آپ جانتے ہیں کہ ہارڈ ڈسک سی میں تمام سافٹ ویئر انسٹال ہوتے ہیں اور اس میں جگہ کم ہونے کی وجہ سے رفتار بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس کا حل یہی ممکن ہے کہ کوئی ایسا سافٹ ویئر استعمال کیا جائے جو فالتو ڈیٹا کو نکالنے میں مدد دے۔ میں نے ونڈوز ۱۰ استعمال نہیں کی اس لیے کسی ایسے سافٹ ویئر کا نام نہیں جانتی۔ اس کے لیے معزرت۔
 
شزہ مغل

محفلین
اینٹی وائرس سب سے بڑا وائرس خود ہے۔ اس کے علاوہ ہر سافٹ وئیر مسئلے کا حل ہے کہ نئی ونڈوز انسٹال کر لیں۔
بھیا آپ نے ادھوری بات کہی۔ اینٹی وائرس سافٹ ویئر خود وائرس اس وقت بنتا ہے جب وہ اپڈیٹ نہ ہو۔ میں نے بہت سے اینٹی وائرس سافٹ وئر استعمال کیے ہیں۔ صرف avastہی بہترین ہے۔ اور یہ بہت آسانی سے ڈاؤنلوڈ۔ انسٹال اور اپڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور یہ مزید سافٹ ویئرز کو اپڈیٹ کرنے میں بھی بہت مدد دیتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ اور بھی چیزوں میں مدد دیتا ہے۔
 
گلزار خان

متفق
 
Top