فرنچ اوپن 2016

محمد وارث

لائبریرین
مارٹینا ہنگس تو اب بھی کھیل رہی ہے
انڈین کھلاڑیوں ثانیہ مرزاکے ساتھ وویمن ڈبلز میں اور لینڈر پیس کے ساتھ مکسڈ ڈبل میں
جی یہ والی مارٹینا، یعنی نیوراتیلووا :)
Martina-Navratilova-1990-007.jpg
 

حسیب

محفلین
آپ میری بات نہیں سمجھے۔ کہنے کا مقصد یہ تھا کہ سٹیفی گراف اپنی فیملی کی مشہور ترین شخصیت ہے لہذا رشتے اس کے حوالے سے بتائے جائیں گے۔
اندرے آگاسی بھی کم مشہور نہیں ہیں
ٹینس سے دلچسپی رکھنے والا اگر سٹیفی گراف سے واقف ہو گا تو لامحالہ آگاسی سے بھی واقف ہو گا
 

محمد وارث

لائبریرین
اس کی اور ایورٹ کی rivalry جیسی کوئی اور نہیں گزری ٹینس میں
جی ہاں اور مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتی تھی یہ مارٹینا۔ گراف نے اس کا طلسم توڑا تھا تو وہ اور بھی اچھی لگی :)

ویسے یہ عجیب بات ہے ہمارے بچپن کی کہ ضیاء دور میں باوجود ملاؤں کے شور مچانے کے، ویمبلڈن کے لیڈیز میچیز کبھی دکھانے بند نہیں ہوئے :)
 

فاتح

لائبریرین
یہ اپنے منڈے سے یاد آیا کہ ہمارے زمانے بھی ایک پری وش کھیلتی تھی، کوئی گراف شراف نام تھا اُس کا :)
اسٹیفی کا جو ذکر کیا تو نے دل نشیں
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
اور
دیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم بھی ٹینس اب
 

یاز

محفلین
ماریہ کو چاہونگا وغیرہ وغیرہ
ماریہ کے پرستاروں کے لئے کل ایک خوشی کی خبر اڑتی اڑتی دکھائی دی کہ شاید شراپووا کو اولمپکس میں انٹری مل جائے۔ اس بابت کچھ معلومات ہو (جو کہ یقیناً ہو گی :cool2:) تو مطلع فرمائیے تا کہ شکوک و شبہات کا مطلع صاف ہو سکے۔
 
اس پر سال کی پابندی ہے البتہ وکلاء گردی جاری ہے کہ سسپنشن کم کی جائے- یو نو وہی آصف والی بات کہ " مینوں نہیں سی پتا" وغیرہ
اسی کے چلتے رشین ٹیم نے انکا نام تو شامل کر لیا ہے اپنے دستے میں البتہ حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا-
 
تیسرے راؤنڈ میں فرنچ کھلاڑی mladenavic نمبر 1 سرینا ولیمز کے مد مقابل اگرچہ فرنچ کھلاڑی کراؤڈ کی مدد سے خوب کھیل رہی لیکن ولیمز بھائی انکی ایک نہیں چلنے دے رہے-
 
Top