فارسی شاعری بحریست بحرِ عشق کہ ہیچش کنارہ نیست

Ali.Alvin

محفلین
‫بحریست بحرِ عشق کہ بہیچش کنارہ نیست
آن جا جُز اینکہ جاں بسپارند چارہ نیست

عشق کا سمندر ایسا سمندر ہے جِس کا کوئی کنارہ نہیں،وہاں بجُز جان دینے کے اور کوئی چارہ نہیں۔۔

آں دم کہ دِل بہ عشق دہی خوش دمے بود
در کارِ خیر حاجتِ ہیچ اِستخارہ نیست

جِس وقت بھی دِل کو عشق میں لگا دو وہی وقت اچھا ہو گا،کیونکہ نیک کام کرنے کے لئے کِسی اِستخارہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔۔

مارا بمنعِ عقلِ مترسان و مے بیار
کآں شحنہ در وِلایتِ ما ہیچ کارہ نیست

عقل کی ممانعت کی وجہ سے ہمیں عشق سے نہ ڈرا اور شراب لا،اِس لئے کہ عقل ایسا سپاہی ہے جِس کا مُلکِ عشق میں کوئی کام نہیں۔۔

از چشمِ خود بپُرس کہ مارا کہ میکُشد
جاناں گناہِ طالع و جرمِ ستارہ نیست

اپنی آنکھ سے پوچھ کہ ہمیں کون قتل کر رہا ہے؟ میری جان یہ نصیبہ کی خطا یا ستارے کا جرم نہیں بلکہ تیری آنکھ کا ہے۔۔

رُویش بچشمِ پاک تواں دید چوں ہِلال
ہر دیدہ جائے جلوہء آں ماہ پارہ نیست

اِس کا چہرہ ہلال کی طرح پاک نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے،کیونکہ ہر آنکھ اُس ماہ پارے کے جلوے کی جگہ نہیں ہے۔۔

فُرصت شُمر طریقہء رِندی کہ ایں نِشاں
چوں راہِ گنج ہر ہمہ کس آشکارہ نیست

رِندی کے راستے کو غنیمت سمجھ اِس لئے کہ یہ نِشان خزانے کے راستے کی مانند ہر شخص پر آشکارہ نہیں۔۔

نگرفت در تو گِریہء حافظ بہیچ روی
حیرانِ آں دِلم کہ کم از سنگِ خارہ نیست

حافظ کی گریہ و زاری نے کِسی طرح بھی تجھ پر اثر نہ کیا،میں تو تیرے دِل پر حیران ہوں جو کِسی طرح بھی سنگِ خارہ سے کم نہیں ہے
 

Ali.Alvin

محفلین
یہ شاید قاضی سجاد حسین مرحوم و مغفور کا ترجمہ ہے۔
پتہ نہیں البتہ شعر پسند آیا ترجمے کے ساتھ تو پیج میں شامل کیا وارث صاحب چند سوالات ہیں پوچھنا ہے کس طریقے سے رابطہ کروں یا اس ویب میں کس طریقے سے پوچھ سکتا ہوں ؟
 

محمد وارث

لائبریرین
پتہ نہیں البتہ شعر پسند آیا ترجمے کے ساتھ تو پیج میں شامل کیا وارث صاحب چند سوالات ہیں پوچھنا ہے کس طریقے سے رابطہ کروں یا اس ویب میں کس طریقے سے پوچھ سکتا ہوں ؟
اگر فارسی کے بارے میں تو اس تھریڈ میں پوچھ لیں، حسان خان صاحب کافی و شافی جواب دیتے ہیں۔
 

Ali.Alvin

محفلین

Ali.Alvin

محفلین
اور شعر لکھتے وقت مطلع سے لے کر آخر تک کن چیزوں کا خیال رکھنا ہے یعنی کس ترتیب سے ؟؟؟ اور اگر شعر کو عربی زبان کی شکل میں لکھے اور ایک دوسرے سے ملائیں تو شعر کے اوزان پر کیا فرق پڑتا ہے؟
 

یاز

محفلین
بہت شاندار غزل ہے جناب۔ حافظ کی جو چند غزلیات پڑھی ہیں، مجھے ان میں سب سےزیادہ یہی پسند ہے۔
 

یاز

محفلین
یہ شاید قاضی سجاد حسین مرحوم و مغفور کا ترجمہ ہے۔
تقریباً وہی ہے، لیکن ہوبہو وہی الفاظ نہیں ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یا تو کسی اور کا ترجمہ ہے، یا کسی نے قاضی سجاد حسین کے الفاظ کو مزید سادہ کر کے لکھا ہے۔
 

Ali.Alvin

محفلین
تقریباً وہی ہے، لیکن ہوبہو وہی الفاظ نہیں ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یا تو کسی اور کا ترجمہ ہے، یا کسی نے قاضی سجاد حسین کے الفاظ کو مزید سادہ کر کے لکھا ہے۔
قاضی سجاد کا نہیں ہے میرے پاس بک ہے دیوانِ حافظ مع ترجمہ اردو قاضی سجاد کا
 
Top