شطرنج، بورڈ گیمز اور اسلام

زیک

مسافر
اس کو بحیثیت مذھب نہ لیجئے بلکہ بحیثیت (jurisprudence) لیجیے .....
اختلاف آپ کا حق ہے ...
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ مذہب و فقہ کی intellectual curiosity تو ہے مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسلام میں شطرنج یا دوسری گیمز منع ہیں یا نہیں۔ میں خود سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتا ہوں کہ میرے لئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔
 
arifkarim

معطل

جب آپ نے بحرحال خود سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے تو مذہبی ابہاموں میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسمیں تو وہ لوگ پڑیں جو مذہب پر کار بند ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
جب آپ نے بحرحال خود سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے تو مذہبی ابہاموں میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسمیں تو وہ لوگ پڑیں جو مذہب پر کار بند ہیں۔
مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ تم اتنی منطقی بات کرسکتے ہو ۔ کاش یہ منطقی بات منطقی لوگوں کو سمجھ آجائے ۔;)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے دیسی کھیلنے والوں سے ایک سوال ہے۔
ہم شاہ کوہر کھیل میں ایک مرتبہ گھوڑے والی ڈھائی چال چلنے کی اجازت دیتے ہیں قلعہ بنانے کے لیے ۔ لیکن وہ بھی اس صورت میں کہ بادشاہ کو کوئی شہ نہ ملی ہو۔ اگر ایک شہ مل جائے تو بادشاہ وہ بھی نہیں چل پاتا۔(ہمارے والد صاحب کہتے تھے کہ بادشاہ لنگڑا ہو جاتا اور ایک گھر چل سکتا ہے)
بہر حال ایک چال میں دو مہرے کبھی نہیں چلے جاتے۔
کیا آپ کے ہاں بھی ایسا ہی ہے ۔
محمد وارث محمد خلیل الرحمٰن
اور دیگر
 
محمد وارث

جی بادشاہ کی گھوڑے والی ایک چال میں نے سنی ضرور تھی لیکن کبھی کھیلی نہیں۔ دراصل میں نے دیسی شطرنج بہت زیادہ نہیں کھیلی، میرے کچھ دوست اوائل کالج کے زمانے میں دیسی کھیلتے تھے میں نے انہیں بھی "ولایتی" پر لگا دیا تھا :)
 
شطرنج کی تاریخ پڑھیں تو یہ کھیل خالص دیسی ایجاد ہے یعنی یہیں ہندوستان میں چترونجا کے نام سے کھیلا جاتا تھا۔ اور پھر یہاں سے فارس اور مغرب منتقل ہو گیا۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
شطرنج کی تاریخ پڑھیں تو یہ کھیل خالص دیسی ایجاد ہے یعنی یہیں ہندوستان میں چترونجا کے نام سے کھیلا جاتا تھا۔ اور پھر یہاں سے فارس اور مغرب منتقل ہو گیا۔
جی کچھ ایسا ہی کہا جاتا ہے۔ ویسے میں نے چونکہ یہ کھیل پڑھ پڑھ کر ہی سیکھا تھا، برٹانیکا میں سے چالیں کاپی کر کے گھر لے آتا تھا، سو میں شروع ہی سے ولائیتی کا عادی ہو گیا تھا :)
 
اسی لئے میں نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اگر شطرنج حرام ہے تو پھر لڈو، مناپلی، Dungeons & Dragons اور اکثر بورڈ گیمز بھی حرام ہوئیں۔

ہاں Axis & Allies اور Risk کا نہیں کہا جا سکتا کہ ان میں کچھ جنگی پہلو بھی ہے۔
صرف جنگی پہلو کی وجہ سے تو حرام نہیں ہو سکتیں۔ (Foil_(fencing تو خاص جنگوں کی مشق کی گیم ہے۔ عرب کے قبائل آ کے نبی کریمﷺ کے سامنے اپنے فن کے مظاہرے کیا کرتے اور داد وصول کیا کرتے۔ اگر جنگی پہلو کی وجہ سے حرام ہوتی تو ان پر بھی پابندی ہوتی۔
 
جنگی پہلو کی وجہ سے حرام نہیں بلکہ حلال کا کہا تھا کہ Axis & Allies ایک جنگی سٹریٹجی گیم ہے۔
 
زیک

مسافر
واضح رہے کہ سعودی حکومت ایسے حال میں تاش مقابلوں کو سرکاری طور پر منعقد کروا رہی ہے کہ سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم (۱۹۹۲ سے ۱۹۹۹تک) ’’عبد العزیز ابن باز‘‘ نے تاش کھیل کو لہو و لعب کے اوزار اور آلات قمار میں سے قرار دے کر اسے منکرات میں سے گردانا تھا اور کہا تھا کہ اس طرح کے کھیل نماز کے ترک یا اس میں تاخیر کا سبب بنتے ہیں اور جائز نہیں ہیں۔
سعودی عرب میں پہلے قومی تاش چیمپئن کا آغاز، وہابی مفتیوں کی بھرپور شرکت+تصاویر
وہ بھی کیا دن تھے کہ سب گیمز حرام تھیں!
 
سین خے

محفلین
ایک بہت بڑی غلطی ہوگئی، پچھلی گرمیوں کی چھٹیوں میں میں نے اپنے تینوں بچوں کو شطرنج کھیلنا سکھا دی، میری سب سے چھوٹی، نو سالہ بیٹی اپنے دونوں بڑے بھائیوں سے بھی بہتر کھیلتی ہے۔ اب کیا کروں۔ :)

:) آپ کی بیٹی تو بہت ہی ذہین ہے، ما شاء اللہ۔ میں نے دس سال کی عمر میں شطرنج سیکھنے کی کوشش کی تھی۔ بس مہروں کے نام اور چالیں ہی سیکھ سکی تھی۔ یہ اب تک یاد بھی ہیں۔ بس اس سے زیادہ نہیں سیکھ سکی :)
 
فاخر رضا

محفلین
1988 میں۔ اس سے پہلے حرام تھی
دیر آید درست آید
وہ کوئی امام یا رسول تو تھے نہیں. انسان تھے
بڑی بات یہ ہے کہ انسان جب صحیح نتیجے پر پہنچ جائے تو اپنی رائے سے رجوع کرلے. یہ ہمت ہر ایک میں نہیں ہوتی. دوسرے یہ کہ علم کو ترقی کرنی ہے جو اس کے ساتھ چلے گا وہ رہے گا ورنہ مٹ جائے گا
 
محمد وارث

لائبریرین
امام یا رسول انسان نہیں ہوتے؟
انسان، خطا اور غلطیاں کرتے ہیں۔ جمہور مسلمانوں کے عقیدے کے مطابق انبیا اور رسول معصوم عن الخطا ہوتے ہیں۔ اہلِ تشیع کے عقیدے کے مطابق اُن کے آئمہ بھی معصوم عن الخطا ہیں۔
 
Top