روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
چین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی‘ شی چن پنگ ایران پہنچ گئے‘ اہم ملاقاتیں کرینگے

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کر دی۔ عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی چنگ پنگ نے کہا ہے کہ چین فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ مذاکرات کے ذریعے اسرائیل، فلسطین تنازعہ ختم کر کے امن معاہدہ ہونا چاہئے ۔ چین نے فلسطینی علاقوں میں پاور ہا¶سز کےلئے 76لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ چینی صدر نے کہا مسئلہ فلسطین کو غیر اہم نہیں بنانا چاہئے۔ چینی صدر نے فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کو ہونا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری عرب لیگ اور عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ دریں اثناءچین کے صدر شی جنگ پنگ ایران پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 14سال میں کسی چینی صدر کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔ چینی صدر ایرانی ہم منسب اور سپریم لیڈر سے ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی اور سیاسی تعاون پر بات کی جائے گی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/23-Jan-2016/447065
 

جاسمن

لائبریرین
کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند عمارت کا افتتاح
کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی میں پاکستان کی سب سے بلندعمارت بحریہ ٹاون آئیکون کا افتتاح کردیا گیاہے۔بحریہ ٹاون آئیکون کی 62میں سے 41منزلیں تعمیر ہوچکی ہیں۔بحریہ ٹاون آئیکون کو پاکستان کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے، یہ عمارت اپارٹمنٹس، کارپوریٹ دفاتر اور شاپنگ مال پر مشتمل ہے۔بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کامیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے گزشتہ روز لاہور اور راول پنڈی سمیت پاکستان کے کئی شہر بجلی جانے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبے رہے لیکن بحریہ ٹاون روشن رہا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہنگامی صورتحال کیلئے ہم بجلی کا بیک اپ رکھتے ہیں۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/23-Jan-2016/447140
 

جاسمن

لائبریرین
برطانیہ: امتحانات کا ’ٹائم ٹیبل‘ رمضان کے مطابق بنانے کا اعلان
امتحانی بورڈز نے بہت سے مسلم تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی ہے، جس کا مقصد یہ تھا کہ طلبہ سے مقبول مضامین کے امتحانات رمضان المبارک میں نا لیے جائیں۔
نصرت شبنم
07.01.2016
لندن—
برطانیہ کے امتحانی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال موسم گرما میں ہونے والے 'جی سی ایس ای' اور 'اے لیول' سطح کے سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل رمضان المبارک کے مطابق بنایا جائے گا کیونکہ، اس مہینے میں مسلمان طلبہ روزہ رکھتے ہیں۔

برطانیہ، ویلزاور آئر لینڈ کے امتحانی بورڈز کی نمائندگی کرنے والے امتحانی بورڈ جوائینٹ کونسل آف کوالی فیکیشن یا (جے سی کیو ) نے بدھ کو ایک اعلامیہ میں کہا کہ رمضان المبارک میں امتحانات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اگلے تین سالوں کے لیے برطانیہ بھر میں ’جی سی ایس ای‘ اور ’اے لیول‘ سطح کے سالانہ امتحانات کا ٹائم ٹیبل تبدیل کیا جائے گا۔

رمضان المبارک کا مہینہ اگلے دو برس بھی اسکول اور کالج کے سالانہ امتحانات کے زمانے میں شروع ہو گا جبکہ پیش گوئی کے مطابق 2017ء میں رمضان 27 مئی اور 2018 ء میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔

امتحانی بورڈ کے مطابق اگرچہ اب بھی کئی مضامین کے امتحانات رمضان کے دوران ہی لیے جائیں گے جو کہ اس سال جون کے آغاز سے شروع ہو رہا ہے۔

امتحانی بورڈز کا کہنا ہے کہ مسلمان طلبہ کی سہولت کے پیش نظر جہاں تک ممکن ہو گا جی سی ایس ای اور اے لیول کے اہم مضامین کا پرچہ رمضان سے پہلے لینے کی کوشش کی جائے گی۔

اس تجویز پر بھی غور و خوض کیا جا رہا ہے کہ اس سال رمضان کی وجہ سے امتحانات کا ٹائم ٹیبل صبح کے وقت میں کر دیا جائے۔

امتحانی بورڈ کے مطابق اہم امتحانات جیسا کہ انگریزی اور ریاضی کے پرچے کا ٹائم ٹیبل رمضان شروع ہونے سے پہلے کر دیا جائے گا لیکن، بہت سے مضامین کے امتحانات رمضان المبارک کے مہینے میں ہی لیے جائیں گے۔

سرکاری محکمہ تعلیم نے کہا کہ امتحانات کے ٹائم ٹیبل کی تیاری کا معاملہ امتحانی بورڈز جے سی کیو اور اس کے رکن امتحانی بورڈز کا فیصلہ ہے۔
http://www.urduvoa.com/content/uk-gcsc-a-level-exams-according-to-timetable-of-ramadan/3134685.html
 

جاسمن

لائبریرین
برطانیہ: دو پاکستانی نژاد سیاست دانوں کے لیے قومی اعزاز

لیبر جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ صادق خان نے برطانیہ کے' پیپلز چوائس ایم پی آف دا ائیر 2015 ' کا ٹاپ اعزاز جیتا ہے جبکہ قدامت پسند جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رحمن چشتی نے 'کنزرویٹیو پارٹی پیپلز چوائس آف دا ائیر 2015 ' کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

05.01.2016

پیچ ورک فاونڈیشن کی سالانہ تقریب کے موقع پر ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر جناب جان برکاؤ نےایم پی آف دا ائیر کے ناموں کا اعلان کیا۔
ٹاپ ایوارڈز کے زمرے 'اوور آل پیپلز چوائس ایم پی آف دا ائیر' کا فاتح لندن کے ٹوٹنگ بارو کے رکن پارلیمنٹ صادق خان کو قرار دیا گیا۔
کنزرویٹیو جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رحمٰن چشتی کو کنزرویٹیو پارٹی کے پیپلز چوائس ایم پی آف دا ائیر کے زمرے کا فاتح قرار دیا گیا۔
پیچ ورک فاونڈیشن کا سالانہ ایوارڈ ایسے ارکان پارلیمنٹ کو دیا جاتا ہے جو اپنے حلقے میں کمیونٹی مشغولیت کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں۔
اس ایوارڈ کے لیے امیدواروں کی نامزدگی افراد یا عوامی سطح کی کمیونٹی تنظیموں کی جانب سے کی جاتی ہے، جس کے بعد غیر جانبدار ججز کے پینل کی طرف سے فاتح ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
اس برس مجموعی طور پر
60​
سے زائد ارکان پارلیمنٹ کو ملک بھر سے نامزد کیا گیا تھا جن میں مختلف مذہبی گروہوں اور نسلی پس منظر رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ شامل تھے جبکہ ان ارکان کو پانچ زمروں کے معیار پر پرکھا گیا۔
36​
سالہ ایم پی رحمٰن چشتی لندن کے بارو گنگھم اینڈ رین ہیم کے لیے
2010​
ء میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے جبکہ 'نیو اسٹیٹس مین' کی فہرست میں ان کا نام
40​
برس سے کم عمر
20​
ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ شامل ہے، جو نئی نسل کے لیڈرز میں سے ہیں اور مستقبل میں برطانوی وزیر اعظم بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
ٹیلی گراف اخبار نے اپنے ایک تجزیے میں انھیں کنزرویٹیو جماعت کا ابھرتا ہوا ستارہ کہا ہے ۔ جبکہ ان کا نام پارلیمنٹ میں زیادہ بار خطاب کرنے والے رکن پارلیمنٹ کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
گزشتہ دنوں برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ایم پی رحمٰن چشتی کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یہ اعزاز ملنے پر ایم پی رحمٰن چشتی کو مبارکباد پیش کی اور انھیں برطانوی نئی نسل کے لیے ایک رول ماڈل قرار دیا۔
اس سال مئی میں ہونے والے لندن میئر کے انتخابات کے لیے رکن پارلیمنٹ صادق خان کو ان کی جماعت کی طرف سے میئر آف لندن کے لیے امیدوار منتخب کیا گیا ہے جبکہ برطانیہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا جب ایک مسلمان امیدوار دارالحکومت لندن کے میئر کا انتخاب لڑے گا۔

http://www.urduvoa.com/content/lond...and-rehman-chisti-national-award/3131479.html

 

جاسمن

لائبریرین
شکست کے باوجود پاکستان کا نیا عالمی ریکارڈ

پاکستان نے میچ میں چاروں بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلرز کھلائے۔

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور ایک آخری ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ایک روزہ میچوں کی سیریز تو ہار گیا لیکن تیسرے ایک روزہ میچ میں کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں چار لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کھلا کر نیا ریکارڈ بنادیا ۔یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا جب کسی ٹیم نے چار فرنٹ لائن لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ایک میچ میں شامل کیے.
http://www.dawnnews.tv/news/1032797/
 

جاسمن

لائبریرین
سال 2015 میں پاکستانی نوجوانوں کے عالمی اعزازات
اس سال کوئینز ینگ لیڈرز 2016ء کا اعزاز پاکستان کے دو ہونہار نوجوان محمد عثمان خان اور زینب بی بی نےحاصل کیا۔
نصرت شبنم
25.12.2015

لندن—
سال 2015 پاکستانی نوجوانوں کی کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ اس سال پاکستان کے کئی نوجوانوں نے سائنس، ٹیکنالوجی، ادب، آرٹ اور ریاضی کے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے عالمی اعزازات حاصل کئے ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی بچوں کی کامیابیوں نے ہمیشہ سے دنیا کو حیران کیا ہے۔ دنیا کے کم عمرترین 'مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل' کا عالمی اعزاز پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم پانچ سالہ اعیان قریشی کے پاس ہے۔ ان سے پہلے یہ عالمی اعزاز مہروز یاور، عزیز اعوان اور مرحومہ ارفعہ کریم نے حاصل کیا تھا۔

اس برس ایک پاکستانی نژاد برطانوی طالب علم چھ سالہ حمزہ شہزاد نے مائیکروسافٹ کی دنیا میں پاکستانی بچوں کی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔

حمزہ شہزاد کم عمر ترین 'مائیکرو سافٹ آفس پروفیشنل'

ٹیکنالوجی کی دنیا کے ننھے ماہر حمزہ شہزاد نے اس سال مئی میں مائیکرو سافٹ آفس سویٹ کا امتحان پاس کر کے دنیا کے کم عمر ترین سند یافتہ 'مائیکرو سافٹ آفس پروفیشنل کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ مائیکرو سافٹ آپریٹنگ سسٹم میں پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والے دنیا کے دوسرے کم عمرترین 'ایم سی پی' ہیں۔

لندن میں کرائیڈن کے رہائشی حمزہ شہزاد نے مائیکرو سافٹ آفس اور اس کے مختلف استعمال کےحوالے سے صلاحیتوں کا امتحان پاس کیا ہےجو دراصل ڈیسک ٹاپ پر کاروبار کی اپیلی کیشنز ہے۔

ریاضی میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے رجنیش انیل بھاٹیہ


بنکاک میں ہونے والے ریاضی کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں پاک ترک اسکول کے ایک غیر معمولی ذہین طالب علم رجنیش انیل بھاٹیہ نے طلائی تمغہ جیتا۔

'انٹرنیشنل اسکول میتھ چیلنج ' نامی ریاضی کا سالانہ مقابلہ پین ایشیا انٹرنیشنل اسکول کی طرف سے نومبر کے مہینے میں بنکاک میں منعقد کیا گیا تھا۔

ٹاپ انٹرنیشنل اسکولوں کے ذہین طلبہ کے اس مقابلے میں جامشورہ سندھ کے رہائشی طالب علم رجنیش انیل بھاٹیہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا جبکہ اسی اسکول کے طالب علموں ہارون یلمیز نے چاندی اور عبدالواسع کندھیر اور عبدالوسع میمن نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

مباحثوں کا بین القوامی مقابلہ تین پاکستانی طلبہ کی جیت

اس سال میکسیکو میں ہونے والا مباحثوں کا ایک بین الاقوامی مقابلہ پاکستان کے تین ہونہار طالب علموں نے جیتا جنہوں نے نا صرف فائنل مقابلے میں کوریا کی ٹیم کو شکست دی بلکہ مقابلے کے ٹاپ مقررین کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

پندرہ سالہ تین پاکستانی طالب علم زینب حمید، عظیم لیاقت اور احمد نے 45 ملکوں کی ٹیموں کے مباحثوں کے ٹورنامنٹس کے دو مقابلوں میں حصہ لیا اور مخلوط ٹیم ٹریک مقابلے کے لیے پاکستان کی نمائندگی کی۔

زینپ حمید کراچی گرامر اسکول کی طالبہ ہیں انھیں مقابلے کی ٹاپ مقررہ کے طور پر بھی نامزد کیا گیا۔ ان کے علاوہ عظیم لیاقت سلامت انٹرنیشنل کیمپس فار ایڈوانس اسٹڈیز لاہور کے طالب علم ہیں۔ انھوں نے مقابلے کے دوسرے ٹاپ مقرر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ایچی سن کالج کے طالب علم احمد شجان کو 200 طالب علموں کے اس مقابلے میں ٹاپ فائیو مقرر نامزد کیا گیا۔

خلاء میں بستیوں کے ڈیزائن کا مقابلہ شاہ میر کی دوسری پوزیشن

امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کی خلائی بستیوں کا خاکہ تیار کرنے کے بین الاقوامی مقابلے ’اسپیس سٹلمنٹ ڈیزائن کانٹیسٹ‘2015 ء کے فاتحین میں پاکستان کے ایک ذہین طالب علم شاہ میر کا نام بھی شامل ہے۔ جنھوں نے اس سال خلائی بستیوں کے ڈیزائن کے لیے دسویں جماعت کے طلبہ کے مقابلے میں انفرادی حیثیت سے دوسرا انعام جیتا ہے۔

اس سال اس مقابلے میں امریکہ کی چودہ مختلف ریاستوں سمیت دنیا کے 21 ملکوں کے تین ہزار سات طلبہ نے 994 نمونے جمع کروائے تھے جبکہ شاہ میر نے اس مقابلے کے لیے بیرونی ماحول میں آبادکاری کا تخیلاتی خاکہ ‘بیونڈ انفینٹی‘ پیش کیا تھا۔

شہزاد خان کامن ویلتھ یوتھ ورکرز ایوارڈ کے فاتح

اس سال پاکستان کی طرف سے دولت مشترکہ بھر میں نوجوانوں کے لیے شاندار کام کرنے پر ایک پاکستانی نوجوان شہزاد خان کو ’کامن ویلتھ یوتھ ورکرز ایوارڈ‘ 2015ء سے نوازا گیا ہے۔

سماجی کارکن شہزاد خان پاکستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم 'چنن ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن' کے بانی ہیں، جو نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہے ۔۔دولت مشترکہ کی جانب سے نوجوانوں پر ان کے پائیدار اثرورسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں ایشیا سے کامن ویلتھ یوتھ ورکرز ایوارڈ کا فاتح قرار دیا گیا۔

گلالئے کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ کی فاتح

پاکستانی سرگرم سماجی کارکن گلالئے نے اس سال دولت مشترکہ کی طرف سے ایشیا کے لیے''کامن ویلتھ ایوارڈ برائے ایکسیلنس اینڈ ڈویلپمنٹ'' جیتا ہے۔ انھوں نے یہ ایوارڈ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے لیے شعور و آگہی کا کام کرنے پرحاصل کیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ گلا لئے 16 سال کی عمر سے خواتین کے لیے کام کر رہی ہیں وہ 'اوئیر وومن' نامی ایک فلاحی تنظیم کی سربراہ ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد نوجوان لڑکیوں کو صنفی امتیاز سے بالاتر ہو با اختیار بنانا ہے۔

کوئینز ینگ لیڈرز کے فاتحین

اس سال کوئینز ینگ لیڈرز 2016ء کا اعزاز پاکستان کے دو ہونہار نوجوان محمد عثمان خان اور زینب بی بی نےحاصل کیا۔ محمد عثمان خان کو تعلیم پر ان کی خدمات کےحوالے سے منتخب کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی طالبہ زینب بی بی کو ان کے ماحولیاتی کاموں کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

سماجی کارکن محمد عثمان خان نے ایک تعلیمی پروگرام 'بیک ٹو لائف ایجوٹینمنٹ' کے نام سے ڈیزائن کیا ہے، یہ پروگرام سڑک کے بچوں کی تعلیم کےحوالے سے سہولیات فراہم کرتا ہے. وہ بیلی آرگنائزیشن' کے نام سے ایک تنظیم چلاتے ہیں۔

غیر معمولی ذہین طالبہ زینب بی بی نےقابل تجدید توانائی کے شعبے میں کام کیا ہے وہ فضلہ ٹشو پیپر سے بائیو ایتھنول یا بائیو فیول بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ زینب نے پاکستان میں ایک 'کیمیلینا سٹیوا' نامی امریکی پودا متعارف کرایا ہے جو بائیو ایتھنول یا بائیو ڈیزل پیدا کرتا ہے۔

جرمن ریسرچ ایواڈ جیتنے والے سائنس دان

اس برس جرمن وزارت برائے تعلیم اور تحقیق کا ایوارڈ ایک پاکستانی سائنس دان نعیم رشید جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر نعیم رشید پاکستان میں کامسٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں۔

برلن میں ہونے والی ساتویں گرین ٹیلنٹس ایوارڈ 2015 کی ایک شاندار تقریب میں انھیں پائیدار ماحولیاتی توانائی پر بہترین تحقیقی منصوبہ پیش کرنے پر گرین ٹیلنٹس ایوارڈ 2015 سے نوازا گیا ہے۔

اس سال گرین ٹیلنٹ ایوارڈ کے لیے دنیا کے 90 ممالک سے550 امیدواروں نے اپنی سائنسی تحقیق پیش کی تھی۔ ڈاکٹر رشید کی تحقیق فضلہ مواد اور مائیکرو ایلجی یا کائی سے بائیو توانائی کی پیداوار پر تھی

انٹرنیشنل وکی لوز ارتھ مقابلہ پاکستانی فوٹو گرافر نے جیتا

قدرتی مناظر کی تصاویر کے ایک بین الاقوامی مقابلے وکی لوز ارتھ کانٹیسٹ 2015 کے لیے پاکستان کے ایک فوٹو گرافر زعیم صدیقی کی تصویر کو سب سے خوبصورت قرار دیا گیا ہے۔

وکی پیڈیا کامن کے پلیٹ فارم پر اس مقابلے کے لیے 8,900 شرکاء کی جانب سے 108,000 تصاویر پیش کی گئی تھیں جن میں سے 26 ممالک کے فوٹو گرافروں کی 259 منتخب تصاویر میں سے زعیم صدیقی کی تصویر نے یہ مقابلہ جیت لیا۔

زعیم صدیقی نے صوبہ گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں واقع ایک خوبصورت جھیل' شنگریلا' کی فطرت سے قریب ترین تصویر کشی کرنے پر وکی لوز ارتھ کا پہلا انعام حاصل کیا۔ انھیں وکی مینیا 2016 کی کانفرنس میں بھی مدعو کیا جائے گا۔
http://www.urduvoa.com/content/international-awards-for-pakistani-youths-in-2015/3118243.html
 

جاسمن

لائبریرین
آخری تدوین:

سارہ خان

محفلین
دیوارِ مہربانی
شہر میں ‘دیوارِ مہربانی” بن گئے، جہاں سے مستحق افراد اپنی ضرورت کے کپڑے مفت لے سکتے ہیں۔
ایران سے یہ اچھا خیال لے کے پشاور،لاہور اور کوہاٹ میں دیوارِ مہربانی بن چکی ہیں۔

http://city42.tv/شہر-میں-دیوارِ-مہربانی-بن-گئے،-جہاں-سے-17742
زبردست ۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
ساؤتھ ایشین گیمز؛ پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی ریسلر کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا
اتوار 7 فروری 2016


ریسلنگ ایونٹ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست دی۔ فوٹو: فائل
گوہاٹی: بھارت میں کھیلے جا رہے ساؤتھ ایشنین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان کی لیانا کیتھرین سوان نے خواتین کے 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
http://www.express.pk/story/447052/
 

جاسمن

لائبریرین
امریکہ: پاکستانی طالب علم کے داخلہ ٹیسٹ میں ریکارڈ 2400 نمبر

12.01.2016

واشنگٹن—
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے کیلی فورنیا میں ’ایس اے ٹی‘ کے ٹیسٹ میں 2400 میں سے 2400 نمبر حاصل کرکے امریکہ بھر میں ایک نمایاں مقام حاصل کرلیا ہے

طالب علم ولید خان کا تعلق سوات کے علاقے ابوہا سے ہے۔ ان کے والد گوہر رضا ڈاکڑ ہیں اور وہ اپنے بیٹے کو بھی ڈاکٹر ہی بنانا چاہتے ہیں۔

امریکہ میں نصابی اور تعلیمی رجحانات کی جانچ کالجوں میں داخلے کے لئے کی جاتی ہے، تاکہ طلباء کی صلاحیتوں کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے۔ اسے عرف عام میں ’ایس اے ٹی‘ کہا جاتا ہے۔ اسی ٹیسٹ میں حاصل نمبروں کی بنیاد پر ملک کی بہترین یونیورسٹیز طلباء کا انتخاب کرتی ہیں۔

نتائج کے مطابق، ولید خان نے ’ایس اے ٹی‘ کے کل 2400 میں سے 2400 نمبر لئے ہیں، جو ایک غیر معمولی بات تصور کی جاتی ہے۔

ولید خان کا کہنا ہے کہ ’میں اپنا یہ اعزاز پاکستان کے عوام اور دہشت گردی کے دوران ہلاک ہونے والے تمام افراد کے نام کرتا ہوں‘۔

انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد اچھی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

ولید خان بھی اپنے والد کی طرح ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں ، ان کی خواہش ہے کہ ایس اے ٹی کے بہترین نمبروں کی مدد سے وہ بہترین یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرسکیں، ان کا کہنا ہے کہ تمام ائی وی لیگ یونیورسٹیز نے انھیں داخلے کی پیشکش کردی ہے تاہم انھوں نے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

انھوں نے اپنی کامیابی کو مشق اور صرف مشق کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی طالب علم کے ایس اے ٹی میں اس بہترین کارکردگی کو امریکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی اور بتایا کہ ایک پاکستانی طالب علم نے کس طرح یہ مقام حاصل کیا۔

ایس اے ٹی ٹیسٹ کی ویب سائیٹ پر ولید کا نام، نمبر اور ریکارڈ تحریر ہے۔


http://www.urduvoa.com/content/sat-waleed-khan/3140357.html
 

جاسمن

لائبریرین
لاہور سفاری پارک: شیر کے 9 بچوں کی پیدائش


شیرنیوں اور ان کے بچوں کو باقی شیروں سے الگ رکھا گیا ہے —
لاہور : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع سفاری پارک میں 3 شیرنیوں نے 9 بچوں کو جنم دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق 9 بچوں کی پیدائش سے بعد سفاری پارک میں شیر اور شیرنیوں کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ان بچوں کی پیدائش سے قبل چڑیا گھر میں 14 شیر اور شیرنیاں موجود تھیں۔


ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز خان کے مطابق 3 شیرنیوں نے 3 ، 3 بچوں کو جنم دیا۔

ویڈیو دیکھیں : لاہور سفاری پارک میں بلیک جیگوار کا جوڑا
انہوں نے بھی تصدیق کی کہ بچوں کی پیدائش کے بعد پارک میں شیر اور شیرنیوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی۔


خالد ایاز خان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر بچوں اور ماؤں کو باقی شیروں سے الگ رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا ک رواں ماہ کے آخرتک سفاری پارک آنے والے سیاحوں کو ان بچوں کو دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔


http://www.dawnnews.tv/news/1033677/
 

جاسمن

لائبریرین
آئنسٹائن کے نظرئے کی توثیق: پاکستانی نژاد سائنس داں کا کارنامہ

پروفیسر نرگس ماولہ والا کا تعلق ’ایم آئی ٹی‘ کے شعبہٴ فزکس سے ہے۔ وہ اُن تین اداروں کی مشترکہ ٹیم کا حصہ رہی ہیں، جس نے کشش ثقل کی لہروں کی براہ راست پرکھ کے منصوبے پر کام کیا۔ یہ تاریخی کامیابی آئنسٹائن کے نظرئے کو پیش کیے جانے کے 100 برس بعد حاصل ہوئی


آ 13.02.2016
واشنگٹن—
پاکستانی نژاد ’ایم آئی ٹی‘ پروفیسر، نرگس ماولہ والا اُس سائنسی پراجیکٹ کا حصہ رہی ہیں جس نے البرٹ آئنسٹائن کی کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق نظرئے کے پیش کئے جانے کے 100 برس بعد، اس کے رموز سے پردہ اٹھایا ہے۔
’نیو یارک ٹائمز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، اُنھوں نے کہا کہ اب سائنس داں کششِ ثقل کے کلیے میں ابہام کے عنصر پر حاوی پا چکے ہیں۔​
نرگس ماولہ والا نے کہا کہ ’’درحقیقت ہمیں ایک نیا ’انڈیکیٹر‘ دستیاب ہوگیا ہے، جس کی مدد سے ہم فلکیات کے مزید راز افشا کرنے کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے‘‘۔
بقول اُن کے، ’’ابھی تو یہ شروعات ہے‘‘، اور یہ کہ ’’اب کششِ ثقل کا کلیہ بغیر ابہام کے ہمارے سامنے ہے‘‘۔
پروفیسر نرگس نے کہا ہے کہ ’’ہمیں ایک نیا شعور میسر آگیا ہے، اب ہم دیکھنے کے علاوہ، (رازوں کو) سننے کے بھی قابل بن جائیں گے‘‘۔
نرگس ماولہ والا سنہ 2002 میں ایم آئی ٹی کے شعبہٴ فزکس سے منسلک ہوئیں۔
کشش ثقل کے پراجیکٹ کی تحقیق کے ضمن میں، ’کال ٹیک‘ اور ’لیگو گروپ‘ کے ساتھ آلہ دریافت کرنے، باریک پیمائش کا کلیہ ترتیب دینے اور ڈیٹا کے تجزئے پر کام سے وابستہ ہیں۔
سائنس دانوں نے البرٹ آئنسٹائن کے نظریہٴ اضافیت میں کشش ثقل کے باب میں لہروں کا راز تلاش کرلیا ہے، جس کامیابی کو سائنس داں ’’تاریخی‘‘ حیثیت کی دریافت قرار دے رہے ہیں۔
کائنات کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھانے والی اس تحقیق کی اہمیت کے بارے میں سوال پر، اُنھوں نے کہا کہ ’’اس آلے کی مدد سے ہمیں ایک راہ مل گئی ہے۔ ہم بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ ایسا ہے کہ ہم اِس قابل بن گئے ہیں کہ کائنات کی مزید موسیقی آشکار ہو سکے‘‘۔​
اِس پراجیکٹ میں ’ایم آئی ٹی‘ کے پروفیسر رائنر وئیز کی سربراہی میں قائم سائنس دانوں کی اس ٹیم میں، پروفیسر نرگس ماولہ والا کے علاوہ دیگر ارکان ہیں: ڈیوڈ شومیکر، میتھیو اوانز، ایرک کٹساودس اور پیٹر فرشیل۔
http://www.urduvoa.com/content/mit-gravitational-waves-nergis-malvavala/3188770.html
 

جاسمن

لائبریرین
خلاء میں کشش ثقل: کوئٹہ کےعمران بھی تحقیق کاحصہ
سید علی شاہ


نوجوان ریسرچر عمران خان—۔
کوئٹہ: خلاء میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کی تصدیق کے ساتھ ہی دنیا کے سامنے یہ بات بھی آئی کہ اس تاریخی دریافت میں ایک نہیں بلکہ 2 پاکستانیوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا.

میساچوسٹس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے منسلک پاکستانی نژاد سائنسدان نرگس ماول والا کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریسرچر عمران خان بھی اُن محققین میں شامل تھے، جنھوں نے 'لیگو' کو فزیکل ریویو لیٹر (پی آر ایل) جمع کرایا اور جس نے اس دریافت کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا.



عمران نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتایا، 'میری کیوری ٹریننگ نیٹ ورک پروگرام ' گریویٹون' (GraWIToN) کے لیے درخواستیں دینے والے سیکڑوں افراد میں سے میرا انتخاب اور بعد میں خلاء میں کشش ثقل کی لہروں کی دریافت کرنے والی یورپی ٹیم کا حصہ بننا ایک زبردست تجربہ تھا.'


25 سالہ محقق عمران کے والد ایک ریٹائرڈ فوجی ہیں اور ان کا تعلق کوئٹہ کے ایک متوسط طبقے سے ہے.

عمران خان کے گھر پر دوستوں اور رشتے داروں نے جمع ہوکر ان کی اس کامیابی کا جشن منایا، تاہم ان کے اہلخانہ نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے عمران کی سائنسی کامیبابیوں کو نظر انداز کیے جانے کا بھی شکوہ کیا.

عمران کا کہنا تھا، 'میں سخت محنت کرکے سائنٹیفک سوسائٹی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جس سے ہمارے ملک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے آئے.'

عمران کے والد نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بتایا، 'مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے بیٹے نے پاکستان کے لیے کچھ مثبت کام کیا ہے'.

عمران کا کہنا تھا، 'میری سخت محنت کے پیچھے میری والدہ ہیں، یہ ان کی دعائیں ہی ہیں جس نے کیریئر میں کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے میرا راستہ ہموار کیا.'

عمران کی ضعیف والدہ کاکہنا تھا کہ 'وہ جلد ازجلد ان کی یورپ سے واپسی چاہتی ہیں'.

عمران نے انٹرمیڈیٹ میں 892 مارکس حاصل کیے اور پھر 2011 میں پشاور کی فاسٹ یونیورسٹی سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینیئرنگ میں بی ایس کرنے کے لیے اسکالر شپ حاصل کی.

2015 میں انھیں ترکش انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے آپٹیو الیکٹرانکس اینڈ فوٹونکس انجینیئرنگ میں ایم ایس کرنے کے لیے اسکالرشپ کی پیش کش کی گئی.

عمران آج کل اٹلی کے گران ساسو سائنس انسٹی ٹیوٹ (جی ایس ایس آئی) سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
http://www.dawnnews.tv/news/1033512/
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی ایوان دنیا کی پہلی 'گرین پارلیمنٹ'


وزیر اعظم نواز شریف نے منصوبے کا افتتاح کیا —
اسلام آباد : پاکستان کی پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے ایوان قانون سازی نے دنیا کی پہلی 'گرین پارلیمنٹ' ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم نواز شریف نے کیا، اس موقع پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ رضاربانی اور دیگر پارلیمنٹرین بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 2018 بجلی بحران کے خاتمے کا سال ہوگا۔

چین کے تعاون سے لگائے گئے شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ بجلی کی پیداوارمیں خود کفیل ہوگئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت اب ملکی تاریخ میں پہلی بار نہ صرف شمسی توانائی سے اپنی بجلی کی ضروریات پوری کرے گی بلکہ نیشنل گرڈ اسٹیشن کو بھی بجلی مہیا کرے گی۔

یاد رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح چین کے صدر شی چن پنگ نے اپریل 2015 میں پاکستان کے دورے کے موقع پر کیا تھا، یہ منصوبہ چینی صدر نے پارلیمنٹ کو بطور تحفہ دیا تھا۔


واضح رہے کہ اسپیکر اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اراکین کو بتایا تھا کہ شمسی توانائی سے 80 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی جس میں سے 62 میگاواٹ بجلی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے استعمال میں آئے گی، باقی بجلی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو فروخت کی جائے گی۔

ایاز صادق کے مطابق نیٹ میٹرنگ کا پہلا لائسنس پارلیمنٹ کو جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیٹ میٹرنگ نظام کے ذریعے ضرورت سے زیادہ بجلی کو گرڈ اسٹیشن منتقل کر دیا جاتا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اُسی میٹر کے ذریعے دوبارہ بجلی حاصل کی جاتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا بیان : پارلیمنٹ بلڈنگ شمسی توانائی پر منتقل ہو جائے گی
پارلیمنٹ ہاؤس اور اس کے ملحقہ علاقے میں 4 ہزار سولر پینلز لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے بجلی حاصل کی جائے گی۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق اس منصوبے کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا میں واحد پارلیمنٹ ہوگی، جس کی توانائی کی ضروریات شمسی توانائی سے پوری ہو رہی ہیں، اس سے قبل صرف اسرائیل کی پارلیمنٹ میں شمسی توانائی کو استعمال کیا گیا ہے لیکن وہ مکمل ضروریات کا صرف 10 فیصد توانائی ہی سولر انرجی سے حاصل کر رہے ہیں۔

اس منصوبے سے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ دیگر بڑی عمارات پر بھی سولر انرجی پینلز لگا کر شمسی توانائی سے ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کی جا سکے گی۔
http://www.dawnnews.tv/news/1033841/
 

جاسمن

لائبریرین
افغانی استانی عقیلہ آصفی ایک اور اعزار کے لیے نامزد
بدھ کے روز معروف برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے اس سال کے بہترین ٹیچر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ جس میں دنیا کے پانچ براعظموں سے 10 قابل اساتذہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔


نصرت شبنم
19.02.2016

لندن—
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے کیمپ میں لڑکیوں کو تعلیم دینے والی ایک غیر معمولی استانی عقیلہ آصفی کو 'دنیا کے بہترین ٹیچر کے انعام' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

49 سالہ افغانی استانی عقیلہ آصفی کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے وار کی فاؤنڈیشن کی جانب سے انھیں تعلیم کے سب سے بڑے اعزاز 'گلوبل ٹیچر پرائز 2016' کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز معروف برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے اس سال کے بہترین ٹیچر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں دنیا کے پانچ براعظموں سے 10 قابل اساتذہ کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔

نوبل طرز کے عالمی انعام کے لیے نامزد امیدواروں میں ہائی ٹیک لیبارٹری کے استاد سے لے کر پناہ گزین کیمپ کی ایک استانی عقیلہ آصفی کا نام بھی شامل ہے ۔ جنھوں نے انتہائی قدامت پسند افغانی کمیونٹی میں خواتین کی تعلیم کی طرف رویوں کو تبدیل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔

گلوبل ٹیچر پرائز ایک ملین ڈالر کا انعام ہے۔جو ہر سال ایسے قابل استاد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنی غیر معمولی خدمات کے ساتھ ٹیچنگ کے پیشے میں نمایاں حصہ ڈالا ہے ۔

گلوبل ٹیچر پرائز کے مطابق عقیلہ پاکستان میں میانوالی کے ایک پسماندہ علاقے کوٹ چاندنہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ کی ایک استاد ہیں ،جہاں تقریبا ایک ہزار سے زائد لڑکیاں زیر تعلیم ہیں ۔

عقیلہ آصفی نے افغانستان میں ایک استاد کی تربیت حاصل کی تھی لیکن، خانہ جنگی کےزمانے میں ان کے خاندان کو مجبورا افغانستان سے پاکستان ہجرت کرنی پڑی ۔

دو عشرے قبل جب وہ ہجرت کر کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی میں منتقل ہوئی تو وہاں مقامی آبادی کے لیے اسکول کی سہولت نہیں تھی ۔خاص طور پر رویات پسند افغانی گھرانوں میں لڑکیوں کی تعلیم کا تصور موجود نہیں تھا ۔

عقیلہ نے ایک ادھار کے خیمے میں لڑکیوں کے لیے تدریس کا آغازکیا اور قدامت پسندانہ رویوں پر قابو پانے کے لیے سخت محنت کی ۔

انھوں نے شروع شروع میں 20 خاندانوں کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آمادہ کیا۔

ابتدائی دنوں میں انھوں نے اپنی توجہ غیر متنازعہ موضوعات مثلا ذاتی حفظان صحت ،گھر کے انتظام کی مہارت اور مذہبی تعلیم پر رکھی اور اپنی کمیونٹی کا اعتماد حاصل کیا۔ جس کے بعد انھوں نے اسکول میں داری زبان ،ریاضی ،جغرافیہ اور تاریخ کے مضامین متعارف کرائے ۔

عقیلہ کہتی ہیں کہ اسوقت اسکول کے وسائل اتنے نہیں تھے کہ کلاس کے لیے تختہ سیاہ خریدا جاسکے لہذا وہ کپٹرے کے ٹکٹروں پر ہاتھ کی سلائی سے مضامین لکھا کرتی تھیں ۔جسے اسباق پڑھانے کے لیے خیمے کی دیواروں پر لٹکایا جاتا تھا ۔

انھوں نے جب پہلی بار اسکول شروع کیا تو طلبہ دھول کے فرش کو سلیٹ کے طور پر استعمال کرتے تھے ۔

تاہم آج ان کے اسکول کی عمارت ہے اور اسکول کے طلبہ کے پاس اپنی کتابیں ،قلم اور کاپیاں ہیں جبکہ آج اس کیمپ میں 9 اسکول ہیں جہاں لگ بھگ پندرہ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔

2015میں عقیلہ آصفی کو اقوام متحدہ کی جانب سے نینسن رفیوجی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

عالمی ٹیچنگ کا انعام جیتنے کی دوڑ میں عقیلہ آصفی کے ساتھ بھارت سے نوجوان استانی رابن چوراسیا اور فلسطینی استانی ھنا ال ھروب کا نام بھی شامل ہے ۔

علاوہ ازیں دو امریکی اساتذہ ،برطانیہ ،کینیا ،انڈونیشیا ،فن لینڈ اور آسٹریلیا سے ایک ایک بہترین استاد کو فائنلسٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔

ٹاپ فائنلسٹ میں سے فاتح استاد کے نام کا اعلان دبئی میں 13مارچ کو گلوبل ایجوکشن اینڈ اسکلز فورم کی تقریب میں کیا جائے گا ۔

گلوبل ٹیچر پرائز دبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم وارکی فاونڈیشن کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔جس کے سرپرست متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں ۔

گلوبل ٹیچر کا پہلا انعام 2015 میں ایک امریکی استانی نینسی ایڈویل نے جیتا تھا ۔جنھوں نے ایک ملین ڈالر کا خطیر انعام اپنے قائم کردہ ایک اسکول کو عطیہ کردیا تھا جہاں متنوع نسلوں سے تعلق رکھنے والے پسماندہ گھرانوں کے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔


نصرت شبنم
http://www.urduvoa.com/content/afgh...ted-for-world-best-teacher-prize/3197012.html
 

جاسمن

لائبریرین
دبئی ایئرشو میں پاکستانی طیاروں کی دھوم


دبئی: ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑرہا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) کے مطابق دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشنز کے بعد پاکستان دہشت گردی کے جنگ میں ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آیا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ ان آپریشنز کی مدد سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملی ہے.

ایئرشو میں پاکستانی پویلین، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیس، کامرہ کی جانب سے لگایا گیا تھا۔

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دبئی ایئر شو میں پاکستان ایئرفورس کی شرکت پاکستان کے لیے اس حوالے سے فخر کی بات ہے کہ بہت سے ممالک بالخصوص اسلامی ممالک نے ہمارے جے ایف 17 ٹھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا.

پی اے ایف ترجمان کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سپر مشاق ایئرکرافٹ نہ صرف نمائش کے لیے رکھے گئے تھے بلکہ ایئر شو میں ان کا فضائی مظاہرہ بھی کیا گیا۔



پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے ایئر شو کے دوران مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا اور مختلف ممالک کی فضائی افواج کے اعلیٰ سطحی افسران سے بھی ملاقات کی.

http://www.dawnnews.tv/news/1029070/
 

جاسمن

لائبریرین
اقوام متحدہ : پہلی بار فلسطینی پرچم کشائی

اقوام متحدہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے جنرل اسمبلی کی مستقل رکنیت کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پہلی بار فلسطین کا پرچم لہرا دیا ہے۔

امریکا کے شہر واشنگٹن میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف خطاب کے بعد صدر محمود عباس نے ایک تقریب کے دوران سیکریٹری جنرل بان کی مون اور دیگر کی موجودگی میں روز گارڈن میں پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر 80 سالہ فلسطینی صدر محمود عباس نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، میں نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ فلسطین کا پرچم اونچا لہرائے کیونکہ یہ ہماری شناخت کا نشان ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ یہ قابل فخر دن ہے۔

اسرائیل اور امریکہ نے فلسطینی پرچم کشائی کو امن مقصد کے لئے ایک علامتی اشارے کے طور پر مسترد کیا ہے تاہم بان کی مون کا کہنا تھا کہ علامتی اشارہ ضروری ہیں جو کہ عمل کے لئے مدد فراہم کرتا ہیں۔

انھوں ںے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کی جانب سے پُرامن تصفیے کے لئے اعتماد کا اظہار کیا جائے اور کم سے کم دونوں ریاستوں کے شہری اس بات کا احساس شروع کریں۔

ادھر فلسطین کے مغربی علاقے رام اللہ میں ہزاروں افراد نے جمع ہو کر یہ اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم کشائی کے مناظر ٹی وی کی اسکرین پر دیکھے اور محمود عباس کا خطاب سنا۔

واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے رواں سال 10 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں فلسطین اور ویٹیکن کے پرچم لہرانے کے حق میں فیصلہ دیا گیا تھا۔

مذکورہ قرار داد کی حمایت 119 ممالک نے کی جبکہ 45 ممالک نے اس کے حق اور مخالفت سے اجتناب کیا اور 8 ممالک نے قرار داد کی مخالفت کی، جن میں آسٹریلیاں، اسرائیل اور امریکا شامل تھے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے اپیل کی کہ وہ ممالک جنھوں نے فلسطین کو اب تک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے وہ اسے ریاست تسلیم کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین جو کہ اقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت رکھتی ہے، مستحق ہے کہ اسے مکمل طور پر تسلیم اور مستقل ممبر بنایا جائے۔

فلسطینی صدر نے کہا کہ ’میں اسرائیلی حکومت سے سفاکانہ طاقت کے استعمال سے گریز کرنے اور خاص طور پر مسجد اقصیٰ کے خلاف شروع کی جانے والی کارروائیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کارروائیاں کشیدگی کو سیاست سے ہٹا کر مذہب کی جانب دکھیل دیں گی، اور یہ یروشلم اور فلسطین کے بقیہ مقبوضہ علاقوں میں مزید حالات خراب کردے گا۔http://www.dawnnews.tv/news/1027344/
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پاکستانی ماہرین نےاواکس طیارے کی مرمت کرکے ملکی خزانے کے ڈیڑھ ارب روپے بچالیے
جمعرات 10 ستمبر 2015

390579-AWACS-1441876619-527-640x480.jpg


پاکستان کے انجینئیرز مقامی طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی بنارہے ہیں ۔
اسلام آباد: پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے ماہرین نے کامرہ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں تباہ ہونے والے اواکس طیارے کو دوبارہ آپریشنل کرکے ملکی خزانے کے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم بچالی۔

اجلاس کے دوران پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ 2012 میں کامرہ ایئر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں تباہ ہونے والے اواکس طیارے کو دوبارہ آپریشنل کردیا گیا ہے، امریکی ماہرین طیارے کی مرمت کا تخمینہ 3 کروڑ ڈالر لگایا تھا لیکن پاکستانی ماہرین نے 10 ماہ کی محنت کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت صرف ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں اسے آپریشنل کردیا ، اس طرح ہمارے ماہرین نے ملکی خزانے کے ڈیڑھ کروڑ ڈالر بچائے۔
دفاعی حکام نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ہر قسم کے ڈرون طیارے تیار کرسکتا ہے، پاکستان نے فالکو ڈرون اٹلی کے تعاون سے تیار کیا ہے لیکن اٹلی کے تعاون کا پاکستان کو نقصان ہوا کیونکہ ان کی جانب سے پاکستان کو مکمل ٹیکنالوجی نہیں دی گئی، پاکستان کے انجینئیرز مقامی طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی بنارہے ہیں جس کے 58 فی صد پرزے مقامی طور پر تیار کئے جارہے ہیں، یہ طیارہ دور جدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور اس میں جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ رکھا جا سکتا ہے۔
پاک بحریہ کے ماہرین نے کمیٹی کو اپنی بریفنگ میں بتایا کہ کراچی شپ یارڈ نیوی کے لئے فلیٹ ٹینکرز، بوٹس، میزائل کرافٹس بنا رہا ہے، شپ یارڈ کے ماہرین ملک میں تیار کردہ جدید ترین ٹینک الخالد 3 کو مزید جدید بنانے کے لئے کام کررہے ہیں، ترکی نے جنگی جہاز بنانے کے منصوبے میں پاکستان سے مدد مانگی ہے۔
http://www.express.pk/story/390579/
اللہ تعالی پاکستانی سیاستدانوں کو بھی ہدایت عطا فرمائے کہ وہ بھی قومی خزانہ ضایع کرنے کی بجائے بچانے کا سوچ سکیں اور اس پر عمل بھی کر سکیں، آمین
 

جاسمن

لائبریرین
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بجلی سستی کردی: وزیراعظم نواز
اپریل 28, 2016

وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی حکومت میں برہان سے لے کر حویلیاں تک موٹر وے پر کام شروع کیا گیا اور اب دوسرے مرحلے پر حویلیاں سے شنکیاری موٹر وے شروع ہورہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ موٹروے کسی بھی طرح اسلام باد-لاہور یا پشاور موٹروے سے کم نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برہان سے شنکیاری آنے والی موٹر وے میں بھی 6 لینز ہیں۔ برہان سے یا حسن ابدال سے مانسرہ یا شنکیاری پہنچنے میں پہلے 5 گھنٹے لگتے تھے لیکن اب برہان سے شنکیاری آنے میں ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم لگے گا۔

وزیراعظم نے بتایا، یہ موٹر وے اگلے سال مکمل ہوجائے گی جبکہ شنکیاری تک موٹروے بھی اگلے سال کے آغاز میں یا 2018 تک مکمل ہوجائے گی۔


اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت حویلیاں -تھاکوٹ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھا۔

120 کلومیٹر طویل حصہ ایک کھرب 33 ارب 98 کروڑ روپے کی لاگت سے ساڑھے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے مانسہرہ کے لیے گیس کی فراہمی کے 2 منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔



- See more at: http://www.suchtv.pk/urdu/pakistan/...nly-agenda-pm-nawaz.html#sthash.so29dGdW.dpuf
 
Top