ايک پاکستانی کا اعزاز

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
Harris_Aziz.jpg

USDOTURDU_banner.jpg
 
اکمل زیدی

محفلین
پاکستانیوں کو مبارک ہو۔

ویسے دنیا کی چوٹی کہاں ہے؟
سب ان کے ہی ہاتھ ہے حسن کرشمہ سازی ....بس پیدا کریں کچھ ان سے سازی بازی
آپ ان کے ایجنڈے پر کام شروع کردیں ..پھر آپ بڑے سے بڑے ایوارڈ کے مستحق اقوام متحدہ میں سپیچ بھی کرینگے ....دنیا کے بڑے بڑے اعزازات آپ کے قدموں میں .. ( موجودہ پوسٹ سے قطع نظر دیکھیے گا )
 
زیک

مسافر

اتنا جلنے کی ضرورت نہیں
 
آصف اثر

معطل
دنیا کے ذہین دماغ ہائی جیک کرنا ان کا پُرانا مشغلہ ہے۔ پیسے اور آسائشات کی لالچ جب دل میں گھر کرتی ہے تو پھر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کام کن کے لیے کیاجارہاہے بس پیسہ چاہیے چاہے پاکستان سے ملے، دنیا میں قتل وغارت کا بازار گرم کیے امریکہ سے یا فلسطین پر غاصب اسرائیل سے۔
 
بہترین دماغوں کی بھی اپنی سوچ اور ترجیحات ہیں۔ ان کی مرضی ہے کہ وہ جہاں جانا اور رہنا چاہیں۔
 
لیکن یہی ایک دماغ ، تھنک ٹینکوں کی صورت میں دن رات سرگرم چالاک اور منصوبہ ساز دماغوں کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اورپھر جب برین واشنگ بھی کی جائے تووہ صرف ڈومور ہی کا سوچتا ہے۔
آپ کو بھی معلوم ہے کہ امریکہ کے لیے کام کرنے والے ہزارہاہمہ قسم انجنئیرز کے علم میں ہوتا ہے کہ ہمارے بنائے گیے آلات اور ٹیکنالوجیاں ، پنٹاگان اور واشنگٹن اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں گے ، لیکن پھر بھی وہ اسی ”مرضی“ کے تحت اپنی زندگیا ں وقف کیے ہوتے ہیں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
پاکستانی الحمدللہ بہت ذہین ہیں۔ اگر ان کے لئے ایسے حالات پیدا کر دیئے جائیں کہ ڈی پریشن سے محفوظ ہو جائیں تو دنیا میں ان کا مد مقابل کوئی نہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
دنیا کے ذہین دماغ ہائی جیک کرنا ان کا پُرانا مشغلہ ہے۔ پیسے اور آسائشات کی لالچ جب دل میں گھر کرتی ہے تو پھر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کام کن کے لیے کیاجارہاہے بس پیسہ چاہیے چاہے پاکستان سے ملے، دنیا میں قتل وغارت کا بازار گرم کیے امریکہ سے یا فلسطین پر غاصب اسرائیل سے۔

طالبان، القاعدہ، لشکرِ جھنگوی وغیرہ ان ذہین دماغوں کو پاکستان میں زندہ رہنے دیں تو وہ بھی پاکستان میں خوشی خوشی کام کریں۔

ان دہشت گردوں کا سب سے پہلا ٹارگٹ یہی ڈاکٹر انجنیئر اور سائنسدان ہوتے ہیں تاکہ معاشرے میں صرف دہشت گردوں کے آئی کیو کے لیول لوگ رہ جائیں اور یہ مزے سے راج کریں۔
 
زیک

مسافر
ڈاکٹر نرگس ماولوالا ایک پاکستانی امریکی سائنسدان ہے جس کی ریسرچ گریویٹیشنل ویوز پر ہے۔ ذرا لنک پر کلک کریں اور بتائیں کہ ڈاکٹر ماولوالا کا امریکہ آنا اور رہنا بہتر تھا خود کے لئے اور انسانیت کے لئے یا نہیں؟
 
آپ کی بات یک طرفہ ہے اور مسئلہ یہی سے شروع ہوتا ہے۔ آپ طالبان ، القاعدہ وغیرہ کو مثال کے طور پر پیش تو کرتے ہیں حالاں کہ ان کی عمر تین دہائیوں تک بھی نہیں۔ جب کہ ان کے مقابلہ میں آپ امریکہ اور ان کے حواریوں کی خون آشام تاریخ سے صرفِ نظر کرتے ہیں۔
یہی امریکہ اور اسرائیل وغیرہ کتنے ہی ایرانی سائنسدانوں کو قتل کرچکے ہیں۔ شام میں اسرائیلی بمباری سے جب شام کا ایٹمی مرکز ملیامیٹ ہوا تو آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اُس وقت اِس سرگرم تجربہ گاہ میں کتنے ذہین اذہان کاقتل ہوا ہوگا۔یہ وہی اسرائیل ہے جو خود ایٹمی طاقت حاصل کرچکا ہے۔ اور جس نے فلسطینیوں پر عرصۂ حیات اتنا تنگ کیا ہے کہ یورپی ممالک میں اس کے بائیکاٹ کی تحریک زور پکڑ چکی ہے۔ (اگرچہ یہ الگ بات ہے کہ اسرائیلی لابی اس پر اپنے ”خاص طریقوں “ کے ذریعے قابو پالے گی)۔
جنگ عظیم دوم کے بعد یہی لوگ کتنے جرمن انجنئیر اور سائنسدانوں کا خون کرچکےہیں۔ پاکستان میں امریکہ کا لے پالک ، غیر قانونی جنرل ، پرویز مشرف کے اس سیاہ عمل کو آپ کس نگاہ سے دیکھتے ہیں جب انہوں نے امریکی دباؤ میں آکرمحسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پابندِ سلاسل اور قید تنہائی کا شکار کیا۔میں مزید بحث میں نہیں جانا چاہتا۔ بس جو بھی ہو اللہ کرے وہ حقیقی طور پر ”انسانیت“ کی خدمت کرے۔ صرف ریسرچ کے نشے میں دنیا کوبرباد کرنے والوں کے لیے خود کو وقف نہ کریں۔
 
تصویر کا ایک رُخ۔ ایک ایسی مثال جیسے سورج کو ایک انگلی سے چھُپانے کی کوشش کی جائے۔
 
ہم شائد پاکستان کی بات کر رہے تھے۔ باقی دنیا میں تو سی آئی اے کے جرائم سے سب واقف ہیں۔ پاکستان میں یہی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو کہ انٹیلیکچولز کو قتل کرتی ہیں، امریکہ و اسرائیل نہیں۔
 
آخری تدوین:
Top