بہشتِ بریں لے کے ہم کیا کریں گے

آٹھویں جماعت میں تھے تو استانی نے اِس غزل پہ ایک ٹیبلو کرایا تھا۔ اب بس یہ یاد ہے کہ وہاں نہ فلاں چیز ہوتی ہے نہ فلاں چیز:)

کتنا عجیب اتفاق ہے بٹیا! ہمارے چھوٹے بیٹے نےہم سے بعینہِ یہی بات لکھی کر پوچھی تھی۔ ہم نے پہلے گوگل کیا لیکن وہ کچھ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا تب محفلین سے پوچھ لیا۔

Kafi chote the tab pipi ne humen elocytion ke liye parhai thi kabhi wo puch raha hai
 
یہ پی پی ہماری چھوٹی بہن ہیں ہیں جنھوں نے ہمارے بچوں کو بھی اسکول میں پڑھایا ہے۔ بچے جب چھوٹے تھے انھوں نے ان کا نام پھوپھی سے پی پی کردیا۔
 
یہ لفظ سب سے پہلے ہمارے بڑے بھتیجے نے استعما ل کیا، بعد میں سب بچوں نے اپنی پھوپھیوں اور خالاؤں کو پی پی کہنا شروع کیا۔

ہمارا پھوپھی زاد بھائی اپنے ماں باپ کی دیکھا دیکھی ہمارے والد کو چھوٹے بھائی کہتا تھا۔ بعد میں اسے بھگتنا پڑا جب ہمارے بھتیجے نے اسے افتخار بھائی چاچا کہا۔
 

جاسمن

لائبریرین
ہماری ایک رشتے کی پھوپھی تھیں جن کو سب ایؔاں کہتے تھے۔ سب کی دیکھا دیکھی ان کے اپنے بچے بھی ایؔاں کہنے لگے۔میرے بھتیجے مجھے اماں ،دادو کو امی اور اپنی امی کو اوّا کہتے ہیں۔
 
Top