ڈاؤنلوڈ لنک کاؤنٹر Download Counter, Button or link

شکیب

محفلین
کئی جگہ کھنگال لیا لیکن کوئی مناسب حل نظر نہیں آیا، آپ کو بھی شریک کر لیتا ہوںِ
جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے، میں چاہتا ہوں کہ کسی لنک پر کلک کرتے ہی اس کے ساتھ لگا ہوا کاؤنٹر ایک سے بڑھ جائے۔ اور وہ کاؤنٹر باقی بھی رہے اوروں کو نظر آتا رہے(یہ نہیں کہ پیج ری لوڈ ہونے پر غائب)
اب سیدھی سی بات ہے اس عدد کو اسٹور کرنے کے لیے ڈیٹابیس لگے گا، کیا اس کام کے لیے گوگل ڈرائیو یا ڈراپ باکس کو بطور ڈیٹابیس استعمال کیا جاسکتا ہے؟
پیج کی مثال جن کی طرح کا کاؤنٹر میں لگانا چاہتا ہوں:
پاک لینکس (یہاں بالکل ساتھ میں کاؤنٹر نہیں لگایا ہوا ہے، وہ تو ہم کر سکتے ہیں)
تاج نستعلیق فانٹ
پیج جس کی ڈاؤنلوڈ لنکس پر میں کاؤنٹر لگانا چاہتا ہوں:
ڈاؤنلوڈ پیج

اسد تجمل حسین مزمل شیخ بسمل
 

محمدصابر

محفلین
صفحے پر موجود معلومات کے مطابق یہ پیج وزٹرز کی معلومات دکھاتا ہے۔ اس کے لیے تو بلاگر میں ہی موجود آپشن کافی ہے۔
میں 'کسی لنک پر کیے گئے کلک' کا کاؤنٹ چاہتا ہوں۔
یہ ایک سکرپٹ سے چلتا ہے آپ اس سکرپٹ کو لنک کے کلک ایونٹ میں ڈال دیں۔
 

شکیب

محفلین
یہ ایک سکرپٹ سے چلتا ہے آپ اس سکرپٹ کو لنک کے کلک ایونٹ میں ڈال دیں۔
ایک عدد مثال مل جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ آپ اپنے بلاگ پر کوئی ٹیسٹ پیج پر دکھادیں کہ لنک/بٹن پر کلک ہو اور اس کے ساتھ لگا کاؤنٹر ایک سے بڑھ جائے۔
 

محمدصابر

محفلین
ایک عدد مثال مل جائے تو بہت اچھا ہوگا۔ آپ اپنے بلاگ پر کوئی ٹیسٹ پیج پر دکھادیں کہ لنک/بٹن پر کلک ہو اور اس کے ساتھ لگا کاؤنٹر ایک سے بڑھ جائے۔
یہ جو بلاگ دستخط میں لکھا ہے وہ وفات پا چکا ہے۔ اس لئے ٹیسٹ پیج سے معذرت۔ :)
 
Top