سیسہ ایک زہر اور پاکستان

زیک

مسافر
فلنٹ کے پانی میں سیسہ (lead) کے مسئلے سے خیال آیا کہ معلوم کروں پاکستان میں کیا صورتحال ہے۔

سیسہ انسانی جسم کے لئے خطرناک ہے۔ خاص طور پر بچوں کے لئے کہ یہ ان کی ذہنی نشونما کو خراب کرتا ہے۔ وہ سیکھنے میں پیچھے رہ جاتے ہیں اور شاید impulsive and aggressive behavior بھی بڑھ جاتا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں جرائم میں اضافہ اور پھر 1990 کی دہائی میں کمی کی وجہ بھی سیسہ ہے۔ پہلے یہ پٹرول کے ذریعہ انسانوں میں سرایت کر گیا اور وہ بچے کم ذہین اور جرائم پیشہ بنے۔ پھر جب پٹرول سے سیسہ ختم کیا گیا تو وہ جنریشن اس زہر کے بغیر پلی بڑھی اور جرائم کم ہو گئے۔

ایک پیپر کے مطابق 2000 میں کراچی میں ٹیسٹ کئے گئے 80 فیصد بچوں کے خون میں سیسہ کی مقدار خطرنال لیول کی تھی۔

اس خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیسہ کی یہ مقدار بھی 1989 کے مقابلے میں کافی کم ہے۔ سن 2001 کے آس پاس پاکستان نے آخرکار پٹرول میں سیسہ ختم کرنے کے اقدامات کرنے شروع کئے۔

2005 میں کراچی اور اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے خون میں سیسہ کی مقدار سیف لیول سے کافی اوپر تھی۔ (مزید)

پاکستانیوں میں سیسہ کے متعلق ایک ریویو آرٹیکل

پاکستان میں پینے کے پانی میں سیسہ سیف لیول سے زیادہ ہے۔

2013 میں ایک سیمینار کے مطابق ہسپتالوں میں ڈیلیوری کے لئے آنی والی 500 خواتین میں سے 75 فیصد اور ان کے نومولود بچوں میں سے 90 فیصد کے جسم میں سیسہ کا لیول safe نہیں تھا۔

کیا پاکستان میں پینٹ میں ابھی بھی سیسہ استعمال ہوتا ہے؟ اس بارے میں میں گوگل سے معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اگر اب ختم بھی ہو گیا ہے تو سیسہ والا پینٹ پھر بھی بہت سی جگہوں پر ہوا ہو گا اور وہ انسانوں کے لئے عرصے تک خطرہ رہے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں پاکستان میں سیسہ سے پاک پینٹس ابھی سو فیصدی نہیں ہیں اور کئی پینٹس میں سیسہ ہوتا ہے۔ یہ ایک خبر 2010ء کی ہے، میرا نہیں خیال کہ پچھلے پانچ سالوں میں پاکستانی حکومتوں نے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔

دوسری بات یہ کہ متوسط طبقے کے پاکستانی گھروں میں عموما دس پندرہ سال تک نئے پینٹس نہیں کروائے جاتے (بلکہ اس سے زیادہ عرصہ تک بھی)، جب نیا گھر بنایا جاتا ہے تب پینٹ ہوتا ہے یا جب گھر میں شادی ہو تب۔ جو کرائے کے گھر ہوتے ہیں وہاں بھی عموما مالکان سستے قسم کے گھٹیا پینٹس کرواتے ہیں اور ظاہر ہے ان میں سیسہ بھی ہوگا۔

سیسہ نہ صرف پینٹس میں بلکہ پاکستانیوں کے استعمال کی دوسری چیزوں میں بھی ہوتا ہے جیسے گارمنٹس اور کھیلوں مصنوعات۔ جو گارمنٹس اور مصنوعات وغیرہ ایکسپورٹ ہوتی ہیں ان کے لیے باقاعدہ سرٹیفیکٹ جاری کیا جاتا ہے، لیبارٹری کی طرف سے اور درآمد کنندگان خود بھی ٹیسٹ کرواتے ہیں، لیکن جو چیزیں پاکستانی مارکیٹ بھی بِکتی ہیں اُن میں اس طرح کی کسی احتیاط کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اور پانی میں سیسے کی خطرناک مقدار کے متعلق تو آپ نے لکھا ہی ہے۔
 

ناصر رانا

محفلین
کیا پاکستان میں پچھلی دو تین دہائیوں میں جو violence ہے اس کی وجوہات میں سیسہ بھی ہے؟
جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، لہو گرم رکھنے کے بہانے ہیں۔:mad:
سیسہ کی سب سے ہیوی ڈوز تو ماں کے پیار سے (بصورت سرمہ) ملتی ہے۔:hypnotized:
محبوب کی آنکھیں بھی جب تک کاجل کے ڈورے نہ ہوں غزالی نہیں لگتی۔:in-love:
اور آپ پتا نہیں کہاں کی باتیں لے کر بیٹھے ہیں۔:chatterbox:
 

زیک

مسافر
دوسری بات یہ کہ متوسط طبقے کے پاکستانی گھروں میں عموما دس پندرہ سال تک نئے پینٹس نہیں کروائے جاتے (بلکہ اس سے زیادہ عرصہ تک بھی)، جب نیا گھر بنایا جاتا ہے تب پینٹ ہوتا ہے یا جب گھر میں شادی ہو تب۔ جو کرائے کے گھر ہوتے ہیں وہاں بھی عموما مالکان سستے قسم کے گھٹیا پینٹس کرواتے ہیں اور ظاہر ہے ان میں سیسہ بھی ہوگا۔
پرانے پینٹ کا مسئلہ تو ابھی تک یہاں بھی ہے۔
 

زیک

مسافر
جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا، لہو گرم رکھنے کے بہانے ہیں۔:mad:
سیسہ کی سب سے ہیوی ڈوز تو ماں کے پیار سے (بصورت سرمہ) ملتی ہے۔:hypnotized:
محبوب کی آنکھیں بھی جب تک کاجل کے ڈورے نہ ہوں غزالی نہیں لگتی۔:in-love:
اور آپ پتا نہیں کہاں کی باتیں لے کر بیٹھے ہیں۔:chatterbox:
سرمہ کسی لحاظ سے بھی اچھی چیز نہیں ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خون میں اس کی مقدار کا ذریعہ کھانے پینے ہی سے ہو سکتا ہے تو پھر پینٹ اور دوسری ٹیکسٹائل وغیرہ کی صنعت میں ہو تو اس سے خون کا کیا تعلق ۔
کیا سانس سےبھی اس مقدار کا تعلق ہوتا ہے ؟
نیز تشدد اور رویوں سے اس کا کیا تعلق ؟
 

زیک

مسافر
سیسے میں ایسے کونسے عناصر ہیں جو انسان کو پر تشدد کر دیتے ہیں؟

نیز تشدد اور رویوں سے اس کا کیا تعلق ؟
http://www.who.int/mediacentre/factsheets/fs379/en/
Lead has had serious consequences for the health of children. At high levels of exposure, lead attacks the brain and central nervous system to cause coma, convulsions and even death. Children who survive severe lead poisoning may be left with mental retardation and behavioural disruption. At lower levels of exposure that cause no obvious symptoms, and that previously were considered safe, lead is now known to produce a spectrum of injury across multiple body systems. In particular lead affects children’s brain development resulting in reduced intelligence quotient (IQ), behavioural changes such as shortening of attention span and increased antisocial behaviour, and reduced educational attainment. Lead exposure also causes anaemia, hypertension, renal impairment, immunotoxicity and toxicity to the reproductive organs. The neurological and behavioural effects of lead are believed to be irreversible.
 

زیک

مسافر
خون میں اس کی مقدار کا ذریعہ کھانے پینے ہی سے ہو سکتا ہے تو پھر پینٹ اور دوسری ٹیکسٹائل وغیرہ کی صنعت میں ہو تو اس سے خون کا کیا تعلق ۔
کیا سانس سےبھی اس مقدار کا تعلق ہوتا ہے ؟
بچے paint chips منہ میں ڈال سکتے ہیں۔

پانی میں سیسہ موجود ہو تو وہ ہمارے جسم میں جا سکتا ہے۔

ہوا میں سیسہ کے ذرات سانس کے ذریعہ جسم میں absorb ہو جاتے ہیں۔
 
Top