ٹینس میں میچ فکسنگ

زیک

مسافر
بی بی سی کے مطابق:
بی بی سی کو ملنے والی معلومات کے مطابق لان ٹینس کے کھیل میں ومبلڈن سمیت بڑے عالمی مقابلوں میں اعلیٰ ترین سطح پر مبینہ میچ فکسنگ کے ثبوت موجود ہیں۔

بی بی سی اور بز فیڈ نے ان فائلوں کو دیکھا ہے جن کے مطابق گذشتہ ایک دہائی میں عالمی درجہ بندی میں ابتدائی 50 مقامات پر موجود کھلاڑیوں میں سے 16 کے خلاف یہ شکایات درج کی گئیں کہ ان پر شک ہے کہ وہ جان بوجھ کر میچ ہارے۔

ان کھلاڑیوں میں سے کچھ گرینڈ سلیم مقابلوں کے فاتح بھی رہ چکے ہیں اور آٹھ ایسے ہیں جو پیر سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہیں۔

مزید تفصیل
 

زیک

مسافر
اس تفتیش کی اہم بات یہ ہے کہ بیٹنگ مارکیٹ کا ڈیٹا استعمال کر کے اندازہ لگایا گیا کہ کہاں کہاں میچ پہلے سے فکسڈ تھا اور اس پر بیٹس معمول سے بہت مختلف تھیں۔
 

فہیم

لائبریرین
حیرت ہے
ٹینس تو ویسے ہی بہت پیسے والا کھیل ہے۔
اس کے باوجود فکسنگ کی لپیٹ میں آگیا۔
 
Top