تعارف ابھی کم سن ہوں ناداں ہوں

محمد ابصار

محفلین
اہل محفل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بڑے خلوص اور محبت کا اظہار کیا۔ میں کوشش کرتا رہوں گا کہ یہاں حاضر ہوتا رہوں۔
 

محمدظہیر

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید محمد ابصار صاحب
آپ کے تعارفی دھاگے کو دیکھ کر یہ گیت یاد آیا۔ پیش خدمت ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کچھ خیالات کھو گئے ہیں، جنہیں تلاش کرتے کرتے یہاں آ پہنچا ہوں۔ سوز، رنج، درد، الم، یاس، فراق، حادثہ، زلف، قید، گناہ، ندامت، زندگی اور محبت۔۔۔ جِسے ملے اطلاع کرے۔ یہ سبھی کھو گئے مجھ سے۔ جنہیں کانٹوں پر چلتے زندگی میں اکٹھا کیا تھا۔ اُمید ہے اِن میں سے کچھ بھی نہیں ملے گا اور باقی زندگی مزید واقعات کی نذر ہو جائے گی۔ میں نیا نیا شاعر بھی ہوں۔ ایک شعر پیش کرتا ہوں:
میں ہی خاموش ہوں عرصہ ہوا گویائی کو
تیرے عالم پہ یہ سکتہ نہیں دیکھا جاتا
(محمد ابصار)

اردو محفل فورم میں خوش آمدید
 
Top