مولانا وحیدالدین خان

محمد فہد

محفلین
آخری وقت
ہر آدمی کا آخری وقت مقرر ہے..کسی پر سوتے ہوئے وہ وقت آجاتا ہے کوئی راہ چلتے پکڑ لیا جاتا ہے..کوئی بستر پر بیمار ہو کے مرتا ہے..یہ وقت بہرحال ہر ایک پر آنا ہے..خواہ وہ ایک صورت میں آئے یا کسی دوسری صورت میں...

موت کا یہ واقعہ بھی کیسا عجیب ہے..ایک جیتی جاگتی زندگی اچانک بجھ جاتی ہے ایک ہنستا ہوا چہرہ لمحہ بھر میں اس طرح ختم ہوجاتا ہے..جیسے کہ وہ مٹی سے بھی زیادہ بےقیمت تھا... حوصلوں اور تمناؤں سے بھری ہوئی ایک روح اس طرح منظرِ عام سے ہٹا دی جاتی ہے جیسے اس کے حوصلوں اور تمناؤں کی کوئی قیمت ہی نہ تھی...

زندگی کس قدر بامعنی ہے..مگر اس کا انجام اس کو کس قدر بےمعنی بنادیتا ہے..آدمی بظاہر کتنا آزاد ہے مگر موت کے سامنے کس قدر مجبور ہے..آدمی اپنی خواہشوں اور تمناؤں کو کتنا زیادہ عزیز رکھتا ہے..مگر قدرت کا فیصلہ اس کی خواہشوں اور تمناؤں کو کس قدر بےرحمی سے کچل دیتا ہے...

آدمی اگر صرف اپنی موت کو یاد رکھے تو کبھی سرکشی نہ کرے..بہتر زندگی کا واحد راز یہ ہے..کہ ہر آدمی اپنی حد کے اندر رہنے پر راضی ہوجائے.. اور موت بلاشبہ اس حقیقت کی سب سے بڑی معلم ہے..

موت آدمی کو بتاتی ہے کہ وہ کسی کو حقیر نہ سمجھے..کیونکہ ایک وقت آنے والا ہے جب کہ وہ خود سب سے زیادہ حقیر ہوگا..موت آدمی کو یاد دلاتی ہے کہ وہ کسی کو نہ دبائے.. کیونکہ بہت جلد وہ خود ہزاروں من مٹی کے نیچے دبا ہوا ہوگا...

مولانا وحیدالدین خان...
صراطِ مستقیم...
صفحہ 177...
 

محمدظہیر

محفلین
بہت شکریہ۔
عنوان میں مولانا وحیدالدین خان اور ابتدائی جملہ آخری وقت سے شروع ہوا دیکھ کر میں بہت احتیاط سے پڑھنے لگا کہ کہیں مولانا دار فانی سے کوچ تو نہیں کر گئے۔
جمیل الدین عالی مولانا سے انیس دن چھوٹے ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد فہد

محفلین
بہت شکریہ۔
عنوان میں مولانا وحیدالدین خان اور ابتدائی جملہ آخری وقت سے شروع ہوا دیکھ کر میں بہت احتیاط سے پڑھنے لگا کہ کہیں مولانا دار فانی سے کوچ تو نہیں کر گئے۔
جمیل الدین عالی مولانا سے انیس دن چھوٹے ہیں۔

اللہ تعالی کے کچھ مخصوص بندے ایسے ہیں یا ہوتے ہیں جو دینا سے تو گزرجاتے ہیں لیکن انکا کام اور کلام اور انکی روحانی حجت اور محنت ہمہ گیر قائیم و ڈائیم رہتی اور
پرھنے والوں کے دلوں میں زندہ بھی رہتی ہیے، اور بصورت مکالمہ قیام پزیر بھی رہتی ہیے۔ ۔


اللہ کریم جمیل الدین عالی صاحب کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات کو بلند کرے اور اُنکو جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین یارب ۔ ۔ ۔


مولانا وحید الدین خان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حیات ہیں اور میں اکثر مولانا صاحب کی پوسٹس فیس بوک پر پڑھتا رہتا ہوں اور وہیں سے میں نے یہ تحریر شئیر کی ہیے۔
جزاک اللہ خیرا
 

جاسمن

لائبریرین
مجھے بھی ان کی تحریریں بہت زیادہ پسند ہیں۔ میرے پاس مولانا کی کئی کتابیں ہیں،جن میں سے رازِ حیات اور پیغمبرِ انقلاب مجھے بہت پسند ہیں۔ پیغمبرِ انقلاب میں سے پیارے نبی ﷺ کے ایک واقعہ کو انہوں نے ایسے بیان کیا ہے کہ مجھے کبھی اس واقعہ نے اس طرح سے متاثر نہیں کیا تھا جیسے مولانا کی تحریر کو پڑھ کے مجھ پہ اثر ہؤا۔۔۔۔۔
 
Top