ویب سائٹ کے لیے آزاد مصدر مسکراہٹوں کا مجموعہ کہاں سے مل سکتا ہے؟

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
مجھے فورم کے لیے آزاد مصدر مسکراہٹوں (اوپن سورس اسمائلیز) کے مجموعے کی ضرورت ہے۔ کوئی دوست مدد کرسکتا ہے کہ یہ پیک کہاں سے مل سکتا ہے؟
اور دوسرا یہ کہ اردو محفل میں استعمال ہونے والی مسکراہٹیں اور اسی طرح کی دیگر تصاویر اوپن سورس ہیں یا ان کے کاپی رائٹس ہیں؟ :)
والسلام
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اگر آپ کا فورم کسی سی ایم ایس کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جیسے ایس ایم ایف، تو اس کی ویب سائٹ سے بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
اگر آپ کا فورم کسی سی ایم ایس کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جیسے ایس ایم ایف، تو اس کی ویب سائٹ سے بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔
فورم کو وی بلیٹن پر بنایا گیا ہے لیکن اس کی ڈیفالٹ مسکراہٹیں تو مسکراتے ہوئے لوگوں کو بھی رونے پر مجبور کرنے جیسی ہیںِ :)
 
تجمل بھائی گوگل کی تصاویر میں سے جو جو چاہے وہ اختیاری کریں فوٹو شاپ کریں اور استعمال کریں کون پوچھتا ہے آپ نے کہاں سے لی۔۔ اللہ اللہ خیری صلاہ
 
تجمل حسین

محفلین
تجمل بھائی گوگل کی تصاویر میں سے جو جو چاہے وہ اختیاری کریں فوٹو شاپ کریں اور استعمال کریں کون پوچھتا ہے آپ نے کہاں سے لی۔۔ اللہ اللہ خیری صلاہ
اتنی محنت کون کرے :)
اصل میں فورم پر کوئی بھی چیز استعمال کرتے ہوئے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آج کل تو ویسے بھی پائریسی کا قانون سخت ہورہا ہے۔ کچھ میں بھی چوری کی چیز استعمال کرنے کے خلاف ہوں اور آزاد مصدر کی حمایت کرتا ہوں۔ بس انہی وجوہات کی بناء پر آزاد مصدر اشیاء استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
فورم کو وی بلیٹن پر بنایا گیا ہے لیکن اس کی ڈیفالٹ مسکراہٹیں تو مسکراتے ہوئے لوگوں کو بھی رونے پر مجبور کرنے جیسی ہیںِ :)
وی بلیٹن میں ماڈریشن ہوسکتی ہے۔ شاید یہ لنک آپ کی مدد کرے:
http://www.vbulletin.com/en/learn-more/#forumModeration
اب یہ فری وئیر ہے یا پیسوں سے ملتا ہے۔ تحقیق ہی بتائے گی۔
جہاں تک میرا خیال ہے وی بلیٹن مفت نہیں ہے، ماڈریشن بھی پیسوں سے ہی ممکن ہوگی۔ کیا آپ نے وی بلیٹن کا سافٹ وئیر خریدا تھا یا کہیں سے پائریٹڈ لیا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
کیا آپ نے وی بلیٹن کا سافٹ وئیر خریدا تھا یا کہیں سے پائریٹڈ لیا ہے؟
جی سافٹ وئیر باقاعدہ خریدا گیا ہے۔ :)
دیگر فورم سافٹ وئیر کی ماڈریشنز وی بلیٹن میں چلیں، ایسا ممکن تو دکھائی نہیں دیتا۔
ہمیں صرف تصاویر چاہئیں تھیں انہیں آپ خود وی بی میں شامل کرسکتے ہیں۔ :)
 
اتنی محنت کون کرے :)
اصل میں فورم پر کوئی بھی چیز استعمال کرتے ہوئے بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ آج کل تو ویسے بھی پائریسی کا قانون سخت ہورہا ہے۔ کچھ میں بھی چوری کی چیز استعمال کرنے کے خلاف ہوں اور آزاد مصدر کی حمایت کرتا ہوں۔ بس انہی وجوہات کی بناء پر آزاد مصدر اشیاء استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ :)
یہ ہوئی نا پاکستانیوں والی بات اتنی محنت کون کرے۔
باقی پائریسی کے کوئی قوانین بھی کام کرتا ہیں پاکستان میں یاحیرت:idontknow:
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہمیں صرف تصاویر چاہئیں تھیں انہیں آپ خود وی بی میں شامل کرسکتے ہیں۔ :)
گڈ ۔۔۔ تو دیر کس بات کی ہے ۔۔۔ تصاویر گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں۔ فری سمائلیز لکھ کر میں نے سرچ کیا تو یہ ملا۔
http://www.mouserunner.net/Spheres_Smileys1

مجھے یقین ہے اور بھی بہت کچھ ملے گا۔۔۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
آئیکن پیکس کے بارے میں تو علم نہیں ہے، لیکن آزاد مصدر ایموجی فونٹس آجکل کافی مقبول ہیں۔ آپ اگر چاہیں تو انہی فونٹس میں شامل ایموجی کیریکٹرز کے گرافکس کو پی-این-جی فارمیٹ میں کنورٹ کر کے اپنے فورم میں استعمال کر سکتے ہیں۔ کچھ کے روابط یہ رہے:

- نوٹو ایموجی:
ایس-وی-جی، پی-این-جی
(اوپن فونٹ لائسنس)

- فائر فوکس ایموجی:
ایس-وی-جی
(گرافکس لائسنس: کریئٹِو کامنز ایٹریبیوشن 4.0)

- ٹوئٹر ایموجی
ایس-وی-جی، پی-این-جی (16×16، 36×36، 72×72)
(گرافکس لائسنس: کریئٹِو کامنز ایٹریبیوشن 4.0)

ویسے تھیوری میں تو سی-ایس-ایس کے فونٹ فیس رُول کی مدد سے درج بالا کسی بھی ایموجی فونٹ کا استعمال ممکن ہونا چاہیے، لیکن چونکہ کبھی اس موضوع پر کچھ خاص توجہ نہیں دی (اور پھر ہر فورم کا اپنا فریم ورک ہوتا ہے)، اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا۔ :)
 
تجمل حسین

محفلین
باقی پائریسی کے کوئی قوانین بھی کام کرتا ہیں پاکستان میں یاحیرت:idontknow:
ڈومین نیم پاکستان فروخت نہیں کرتا :)
گڈ ۔۔۔ تو دیر کس بات کی ہے ۔۔۔ تصاویر گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں۔ فری سمائلیز لکھ کر میں نے سرچ کیا تو یہ ملا۔
http://www.mouserunner.net/Spheres_Smileys1

مجھے یقین ہے اور بھی بہت کچھ ملے گا۔۔۔
بہت شکریہ جناب من۔
لیجیئے تجمل بھیا کا مسئلہ حل ہوگیا
ویسے ایک راز کی بات بتاؤں کہ میرا مسئلہ تو اس تحریر کو پوسٹ کرنے کے دوسرے ہی دن مکی صاحب کی مدد سے حل ہوگیا تھا۔ :p
میں نے اردو کوڈر فورم پر بھی اسی بابت تحریر لگائی تھی اور آزاد مصدر کے شیدائی جناب مکی صاحب نے دوسرے ہی دن مجھے مائی بی بی والا ربط فراہم کردیا تھا۔ وہاں موجود مسکراہٹیں ایسی ہی تھیں جیسی کہ میں چاہتا تھا۔ یوں سمجھیں کہ جیسے میں آرڈر پر تیار کروائی ہوں۔ :)
ربط یہ تھا۔
مکی بھائی کی مدد سے مائی بی بی کی سائٹ سے یہ مجموعہ ملا ہے جو بہت ہی زبردست ہے اور محفل کی اسمائلیز بھی یا تو یہی استعمال ہورہی ہیں یا پھر ان کے قریب قریب ہیں :)
ربط اسمائلز مجموعہ از مائی بی بی
یہاں بھی ربط دے دیا ہے تاکہ سبھی کو آسانی ہوسکے :)
:)
 
ڈومین نیم پاکستان فروخت نہیں کرتا :)
کیس تو پاکستان میں ہی چلے گا نا :boxing: اور ہمارے وکیل صاحبان زندہ آباد
ہوا جب ایک وکیل پیدا تو شیطان نے کہ ۔۔۔۔۔لو آج ہم بھی صاحب اولاد ہو گئے :rollingonthefloor:
ویسے ایک راز کی بات بتاؤں کہ میرا مسئلہ تو اس تحریر کو پوسٹ کرنے کے دوسرے ہی دن مکی صاحب کی مدد سے حل ہوگیا تھا۔ :p
میں نے اردو کوڈر فورم پر بھی اسی بابت تحریر لگائی تھی اور آزاد مصدر کے شیدائی جناب مکی صاحب نے دوسرے ہی دن مجھے مائی بی بی والا ربط فراہم کردیا تھا۔ وہاں موجود مسکراہٹیں ایسی ہی تھیں جیسی کہ میں چاہتا تھا۔ یوں سمجھیں کہ جیسے میں آرڈر پر تیار کروائی ہوں۔ :)
ربط یہ تھا۔
بھائی اب ایسا بھی کیا پردہ ہمیں بھی دیدار کروا دیں کہاں آپ نے یہ سمائلیز لگائی ہیں
آپ کی محنت کو تھوڑی داد ہم بھی دیے دیں گئے:):)
 
تجمل حسین

محفلین
کیس تو پاکستان میں ہی چلے گا نا :boxing: اور ہمارے وکیل صاحبان زندہ آباد
کیس چلنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ کیونکہ اگر کسی پاکستانی کی بنائی گئی تصاویر ہوئیں تو وہ بیچارہ ویسے ہی لعن طعن کرکے بیٹھ جائے گا۔ کیس پر پیسے کون لگائے اور اگر کسی غیر ملکی نے بنائی ہوئیں تو وہ پاکستان آکر کیس نہیں کرے گا بلکہ اپنے ملک میں ہی کرے گا۔ :)
بھائی اب ایسا بھی کیا پردہ ہمیں بھی دیدار کروا دیں کہاں آپ نے یہ سمائلیز لگائی ہیں
آپ کی محنت کو تھوڑی داد ہم بھی دیے دیں گئے:):)
ارے ارے آپ نے کیا میری پاکستانی شہریت منسوخ کروانی ہے جو اتنے تیز رفتار کام کی توقع کررہی ہیں۔ ابھی تک فورم پر لگائی ہی نہیں سستی کے مارے :)
 
Top