ریلیا بیرن پیا کو لیے جائے رے - بھوجپوری دادرا

محمداحمد

لائبریرین
نامہ نگاری میں کچھ زیادتی تو نہیں برتی گئی؟ ہمیں ایسے لگا جیسے ہم اے ٹی ایم مشین سے ریٹرن واپس آئے ہوں! :) :) :)

:)
ارے بھائی ایسا کچھ نہیں ہے۔

آپ کا اے ٹی ایم اکاؤنٹ بھی 'فل آف فنڈز' ہے اور کارڈ بھی اوکے ہے۔ حتیٰ کہ اے ٹی ایم مشین بھی اوکے ہے۔ ہاں اسکرپٹ میں کامے اور سیمی کالن آپس میں الجھ گئے ہوں گے۔ کوئی ریزرو ورڈ غلطی سے ویری ایبل کے طور پر استعمال کر لیا گیا ہوگا۔ سو فکر نہ کریں۔ عیش کریں۔

منظر نامے کی جگہ انگریزی لفظ scenario کیسا رہے گا؟ :)
 
آپ کہتے ہیں تو درست ہی کہتے ہوں گے! :) :) :)

ویسے الفاظ کے اس طور کمپائلیشن پر یاد آیا کہ ہم نے حال ہی میں ایک ٹول کی ڈیویلپمنٹ کے لیے پروگرامنگ زبان گو کا انتخاب کیا کہ اسی بہانے اس نئی زبان پر ہاتھ صاف کر لیں گے اور ٹول میں جس درجہ کنکرینسی درکار تھی اس کے پیش نظر بھی یہ زبان اچھا انتخاب ثابت ہوا۔ قصہ مختصر اینکہ اس زبان میں سیمی کولن اکثر آپشنل ہوتے ہیں جو پری پروسیسنگ ٹائم پر کمپائلر کے ذریعہ انجیکٹ کر دیے جاتے ہیں، نیز یہ کہ کوئی بھی غیر ضروری ویریبل یا امپورٹ اسٹیٹمینٹ جو ڈکلئیر یا انشیلائز تو ہوا ہو لیکن استعمال نہ کیا گیا ہو اس کی موجودگی میں پروگرام کمپائل نہیں ہوتا، بجائے وارننگ کے ایرر سامنے آتا ہے۔ اس کے پیچھے فلسفہ یہ ہے کہ یہ زبان خود ڈیڈ کوڈ کی موجودگی کو کم سے کم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آپ کہتے ہیں تو درست ہی کہتے ہوں گے! :) :) :)

:)

ویسے الفاظ کے اس طور کمپائلیشن پر یاد آیا کہ ہم نے حال ہی میں ایک ٹول کی ڈیویلپمنٹ کے لیے پروگرامنگ زبان گو کا انتخاب کیا کہ اسی بہانے اس نئی زبان پر ہاتھ صاف کر لیں گے اور تول میں جس درجہ کنکرینسی درکار تھی اس کے پیش نظر بھی یہ زبان اچھا انتخاب ثابت ہوا۔

اچھا۔۔۔!

اب مجھ ایسے اناڑی کے لئے یہ بتائیے کہ یہ ٹول کیا کام کرتا ہے اور یہ کہ گو پروگرامنگ کے بارے میں بھی کچھ مزید بتائیے کہ آپ کو کیسی لگی یہ زبان۔ کس کس مصرف میں استعمال ہو رہی ہے اور لرننگ کرو وغیرہ کے بارے میں بھی بتائیے۔

قصہ مختصر اینکہ اس زبان میں سیمی کولن اکثر آپشنل ہوتے ہیں جو پری پروسیسنگ ٹائم پر کمپائلر کے ذریعہ انجیکٹ کر دیے جاتے ہیں،

خوب!

نیز یہ کہ کوئی بھی غیر ضروری ویریبل یا امپورٹ اسٹیٹمینٹ جو ڈکلئیر یا انشیلائز تو ہوا ہو لیکن استعمال نہ کیا گیا ہو اس کی موجودگی میں پروگرام کمپائل نہیں ہوتا، بجائے وارننگ کے ایرر سامنے آتا ہے۔ اس کے پیچھے فلسفہ یہ ہے کہ یہ زبان خود ڈیڈ کوڈ کی موجودگی کو کم سے کم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ :) :)

اچھا۔۔۔!

ہم تو ابھی پائتھون کی الف ب ہی سیکھ رہے ہیں۔ پائتھون میں تو اس طرح کی کوئی قید نہیں ہے تاہم پائی چارم میں غیر استعمال شدہ ویری ایبلز پھیکے رنگ میں نظر آتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تاوقت بے مصرف ہیں۔ :)
 
اب مجھ ایسے اناڑی کے لئے یہ بتائیے کہ یہ ٹول کیا کام کرتا ہے اور یہ کہ گو پروگرامنگ کے بارے میں بھی کچھ مزید بتائیے کہ آپ کو کیسی لگی یہ زبان۔ کس کس مصرف میں استعمال ہو رہی ہے اور لرننگ کرو وغیرہ کے بارے میں بھی بتائیے۔
میمگیٹر در اصل میمنٹو ایگریگیٹر ہے۔ اب پوچھیں گے کہ میمنٹو کیا ہے؟ مختصراً یوں سمجھ لیں کہ عموماً یو آر ایل کی مدد سے کسی ویب ریسورس کی موجودہ ریپرزینٹیشن حاصل کی جاتی ہے، لیکن ماضی میں کسی مخصوص وقت پر کسی یو آر ایل کی مدد سے حاصل ہونے والی ریسورس ریپرزینٹیشن کیا تھی وہ میمنٹو کہلائے گی۔ دوسرے آسان لفظوں میں ویب ریسورسیز کی ٹائم اسٹیمپڈ کاپی کو میمنٹو کہتے ہیں۔ کسی ویب ریسورس کے ماضی کے نقول حاصل کرنے کے لیے مختلف ویب آرکائیوز کو کھنگالنا پڑتا ہے۔ ویب آرکائیوز کو آپ کوئی وقت بتا کر کسی یو آر ایل کی اس وقت کے آس پاس کی نقل حاصل کر سکتے ہیں جسے ٹائم گیٹ کہا جاتا ہے یا پھر کسی یو آر ایل کی تمام نقول کی فہرست حاصل کر سکتے ہیں جسے ٹائم میپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگر ایک آرکائیو کے بجائے کسی طرح ایک سے زائد آرکائیو کے نتائج کو جمع کر دیا جائے تو ٹائم گیٹ زیادہ قریب کے نتائج دے سکتا ہے اور ٹائم میپ زیادہ مکمل ہو سکتا ہے۔ بس یہ ٹول میمگیٹر کئی ویب آرکائیوز کے نتائج کو یکجا کرنے کا کام کرتا ہے۔ آپ اسے آزمانا چاہتے ہیں تو ریلیزیز کے صفحے پر جا کر اپنے آپریٹنگ سسٹمم اور آرکیٹیکچر کے مطابق بائنری ڈاؤنلوڈ فرما لیں اور کمانڈ لائن کی مدد سے اس ٹول کو استعمال کریں۔ مزید معلومات کے لیے ریپوزیٹری کی ریڈ می فائل ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

گو پروگرامنگ لینگوئج در اصل اسٹیٹکلی ٹائپڈ کمپائلڈ لینگوئج ہے جو سی لینگوئج کے زیادہ قریب ہے۔ اس کے بر عکس پائتھون، روبی، جاوا اسکرپٹ اور دیگر کئی زبانیں ڈائنامکلی ٹائپڈ انٹرپریٹیڈ لینگوئیجیز ہیں۔ کمپائلڈ زبانیں عموماً انٹرپریٹیڈ زبانوں کی نسبت کافی تیز رفتار ہوتی ہیں۔ گو لینگوئج کو موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اس لیے اس میں ایسی بے شمار خوبیاں ہیں جو سی میں نہیں ہیں۔ کنکرنسی کے لیے اس میں گو روٹینس اور چینلز کے ذریعہ کمیونیکیشن کا نظم ہے۔ لرننگ کرو کچھ ایسا زیادہ اسٹیپ نہیں ہے، البتہ پائتھون بیک گراؤنڈ ہونے کے باعث آپ کو کسی حد تک نئے سنٹیکس کی عادت ڈالنے میں تھوڑا بہت وقت دینا پڑ سکتا ہے۔ عموماً تمام پروگرامنگ زبانوں کا بنیادی ڈھانچہ اسائنمنٹ، کنڈیشنل، اور لوپ پر ہی قائم ہوتا ہے، لہٰذا سیکھنے کی چیز پروگرامنگ ہے، کوئی مخصوص زبان تو فقط عادت ڈالنے والی چیز ہے۔ :) :) :)
ہم تو ابھی پائتھون کی الف ب ہی سیکھ رہے ہیں۔ پائتھون میں تو اس طرح کی کوئی قید نہیں ہے تاہم پائی چارم میں غیر استعمال شدہ ویری ایبلز پھیکے رنگ میں نظر آتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تاوقت بے مصرف ہیں۔ :)
یقیناً ٹیکسٹ ایڈیٹرز ایسے معاملات میں معاون ہوتے ہیں، لیکن کچھ باتیں گو لینگوئج کے مزاج کا حصہ ہیں جن سے کئیوں کو فلسفیانہ بنیادوں پر اختلاف بھی ہے۔ :) :) :)

بہر کیف اب جملہائے معترضہ سے کنارہ کشی کی غرض سے پیش خدمت ہے۔۔۔ فقط آپ کی نذر دور و نزدیک نہ نظر آنے والی مسز احمد کی جانب سے:

جونے مشنیا میں پیا کریں کوڈنگ
بگ کے مارے کریش ہوئے جائے رے
ریلیا بیرن۔۔۔

:) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میمگیٹر در اصل میمنٹو ایگریگیٹر ہے۔ اب پوچھیں گے کہ میمنٹو کیا ہے؟ مختصراً یوں سمجھ لیں کہ عموماً یو آر ایل کی مدد سے کسی ویب ریسورس کی موجودہ ریپرزینٹیشن حاصل کی جاتی ہے، لیکن ماضی میں کسی مخصوص وقت پر کسی یو آر ایل کی مدد سے حاصل ہونے والی ریسورس ریپرزینٹیشن کیا تھی وہ میمنٹو کہلائے گی۔ دوسرے آسان لفظوں میں ویب ریسورسیز کی ٹائم اسٹیمپڈ کاپی کو میمنٹو کہتے ہیں۔ کسی ویب ریسورس کے ماضی کے نقول حاصل کرنے کے لیے مختلف ویب آرکائیوز کو کھنگالنا پڑتا ہے۔ ویب آرکائیوز کو آپ کوئی وقت بتا کر کسی یو آر ایل کی اس وقت کے آس پاس کی نقل حاصل کر سکتے ہیں جسے ٹائم گیٹ کہا جاتا ہے یا پھر کسی یو آر ایل کی تمام نقول کی فہرست حاصل کر سکتے ہیں جسے ٹائم میپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگر ایک آرکائیو کے بجائے کسی طرح ایک سے زائد آرکائیو کے نتائج کو جمع کر دیا جائے تو ٹائم گیٹ زیادہ قریب کے نتائج دے سکتا ہے اور ٹائم میپ زیادہ مکمل ہو سکتا ہے۔ بس یہ ٹول میمگیٹر کئی ویب آرکائیوز کے نتائج کو یکجا کرنے کا کام کرتا ہے۔ آپ اسے آزمانا چاہتے ہیں تو ریلیزیز کے صفحے پر جا کر اپنے آپریٹنگ سسٹمم اور آرکیٹیکچر کے مطابق بائنری ڈاؤنلوڈ فرما لیں اور کمانڈ لائن کی مدد سے اس ٹول کو استعمال کریں۔ مزید معلومات کے لیے ریپوزیٹری کی ریڈ می فائل ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

ماشاءاللہ اچھی کاوش ہے۔

کراچی والوں کے انداز میں سراہا جائے تو یوں سمجھ لیجے کہ "آپ چیتے ہیں۔" :)

ایگزی اور سورس فائل تو ہم نے اُسی دن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی۔ لیکن سمجھ نہ آیا کہ اب کیا کیا جائے۔ سرسری طور پر 'ریڈ می' بھی 'ریڈی' لیکن زیادہ بات نہ بنی ۔ تو پھر فرصت و طبیعت ملنے تک سنبھال کے رکھ دی۔

ان شاءاللہ بشرطِ فرصت دیکھوں گا۔ :)

گو پروگرامنگ لینگوئج در اصل اسٹیٹکلی ٹائپڈ کمپائلڈ لینگوئج ہے جو سی لینگوئج کے زیادہ قریب ہے۔ اس کے بر عکس پائتھون، روبی، جاوا اسکرپٹ اور دیگر کئی زبانیں ڈائنامکلی ٹائپڈ انٹرپریٹیڈ لینگوئیجیز ہیں۔ کمپائلڈ زبانیں عموماً انٹرپریٹیڈ زبانوں کی نسبت کافی تیز رفتار ہوتی ہیں۔ گو لینگوئج کو موجودہ دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے اس لیے اس میں ایسی بے شمار خوبیاں ہیں جو سی میں نہیں ہیں۔ کنکرنسی کے لیے اس میں گو روٹینس اور چینلز کے ذریعہ کمیونیکیشن کا نظم ہے۔ لرننگ کرو کچھ ایسا زیادہ اسٹیپ نہیں ہے، البتہ پائتھون بیک گراؤنڈ ہونے کے باعث آپ کو کسی حد تک نئے سنٹیکس کی عادت ڈالنے میں تھوڑا بہت وقت دینا پڑ سکتا ہے۔

اس اجمالی تعارف کا شکریہ۔ اس سے اس زبان کے بارے میں جاننے میں مدد ملی۔

عموماً تمام پروگرامنگ زبانوں کا بنیادی ڈھانچہ اسائنمنٹ، کنڈیشنل، اور لوپ پر ہی قائم ہوتا ہے، لہٰذا سیکھنے کی چیز پروگرامنگ ہے، کوئی مخصوص زبان تو فقط عادت ڈالنے والی چیز ہے۔ :) :)

بجا فرمایا آپ نے۔

یقیناً ٹیکسٹ ایڈیٹرز ایسے معاملات میں معاون ہوتے ہیں، لیکن کچھ باتیں گو لینگوئج کے مزاج کا حصہ ہیں جن سے کئیوں کو فلسفیانہ بنیادوں پر اختلاف بھی ہے۔ :) :) :)

ہمیں بھی 'علومِ فلسفہ ' میں درک حاصل ہو جائے تو اتفاق یا اختلاف کا سوچیں گے۔ :)

بہر کیف اب جملہائے معترضہ سے کنارہ کشی کی غرض سے پیش خدمت ہے۔۔۔ فقط آپ کی نذر دور و نزدیک نہ نظر آنے والی مسز احمد کی جانب سے:

جونے مشنیا میں پیا کریں کوڈنگ
بگ کے مارے کریش ہوئے جائے رے
ریلیا بیرن۔۔۔

ہاہاہاہاہا

ہماری طرف سے (بہ طرزِ جون ایلیا) :

کوئی تبصرہ نہیں یہ تبصرہ ہے
یہی سب سے بڑا تبصرہ ہے :)
 
ایگزی اور سورس فائل تو ہم نے اُسی دن ڈاؤن لوڈ کر لی تھی۔ لیکن سمجھ نہ آیا کہ اب کیا کیا جائے۔ سرسری طور پر 'ریڈ می' بھی 'ریڈی' لیکن زیادہ بات نہ بنی ۔ تو پھر فرصت و طبیعت ملنے تک سنبھال کے رکھ دی۔
چلیں ہم آپ کے لیے طریقہ کار کی وضاحت ایک دفعہ پھر کیے دیتے ہیں، کیونکہ ڈاکیومنٹیشن میں عموماً نکس آپریٹنگ سسٹم کو ذہن میں رکھ کر طریقہ کار لکھا ہوتا ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم مان رہے ہیں کہ آپ کے سامنے اس وقت ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کھلا ہے اور کمپیوٹر جدید ساخت کا ہے یعنی پروسیسر 64 بٹ والا ہے۔ ایسے میں آپ میمگیٹر کے ریلیز پیج کے تازہ ترین ریلیز سے memgator-windows-amd64.exe فائل ڈاؤن لوڈ کریں گے (اگر 32 بٹ پروسیسر ہو تو 386 آرکیٹیکچر والی فائل ڈاؤن لوڈ کیجیے)۔ اس فائل کو اپنی آسانی کے لیے کسی بھی فولڈر میں رکھ سکتے ہیں۔ مزید سہولت کے لیے آپ اس فائل کا نام تبدیل کرکے memgator.exe کر دیں۔ اس کے بعد کمانڈ لائن کھولیں اور cd کمانڈ کی مدد سے اس فولڈر تک جائیں جہاں میمگیٹر کا ایکزیکیوٹیبل موجود ہے۔ ایک دفعہ dir کمانڈ کی مدد سے یہ یقینی بنا لیں کہ موجودہ ورکنگ ڈائریکٹری میں ایکزیکیوٹیبل موجود ہے۔ یہاں تک تو سیٹ اپ کا قصہ تھا، اس کے بعد اس ٹول سے انٹریکٹ کرنے کے لیے کمانڈ لائن پر درج ذیل کمانڈ رن کریں:
کوڈ:
memgator.exe http://www.urduweb.org/mehfil/
اگر سب کچھ درست ہوا تو آپ کو لنک فورمیٹ میں روابط کی ایک فہرست حاصل ہوگی جن میں سے ہر ایک اندراج اردو محفل کے کسی پرانے ورژن کا اسنیپ شاٹ دکھائے گا اور ساتھ ہی جب وہ نقل کیپچر کی گئی اس کا وقت بھی درج ہوگا۔ اگر یہی معلومات جے سان فورمیٹ میں درکار ہو تو کمانڈ کچھ یوں ہوگی:
کوڈ:
memgator.exe -f json http://www.urduweb.org/mehfil/
اگر کسی تاریخ مثلاً 7 جنوری 2014 کے آس پاس کے اسنیپ شاٹ یا میمنٹوز دیکھنا چاہیں تو درج ذیل کمانڈ رن کریں:
کوڈ:
memgator.exe http://www.urduweb.org/mehfil/ 20140107
مزید کمانڈ لائن فلیگس اور طریقہ استعمال کی معلومات کے لیے ایکزیکیوٹیبل کو بغیر کسی آرگیومینٹ کے رن کریں:
کوڈ:
memgator.exe
اگر آپ اسے ویب سروس کی طرح چلانا چاہیں تو درج ذیل کمانڈ رن کریں:
کوڈ:
memgator.exe server
ایسا کرنے کے بعد آپ کسی براؤزر میں درج ذیل پتہ شامل کر کے پہلی کمانڈ والی فہرست حاصل کر سکتے ہیں:
کوڈ:
http://localhost:1208/timemap/link/http://www.urduweb.org/mehfil/
ہمارا خیال ہے کہ ابتدائی جانچ پڑتال کے لیے اتنی معلومات کافی ہے۔ مزید امکانات کا جائزہ آپ خود لے سکتے ہیں۔ سی ایل آئی اور سرور کسٹمائزیشن کی مختصر معلومات ڈاکیومنٹیشن میں موجود ہے۔ کوئی اضافی سوال ہو تو بلا تکلف پوچھ لیجیے گا۔ :) :) :)
 
ہاہاہاہاہا

ہماری طرف سے (بہ طرزِ جون ایلیا) :

کوئی تبصرہ نہیں یہ تبصرہ ہے
یہی سب سے بڑا تبصرہ ہے :)
اس پر ہمیں اپنے نانا جان کا ایک سینہ گزٹ ہوتے ہوتے رہ جانے والا کلام یاد آگیا۔ وہ شعر جو انھوں نے اپنے بھتیجے اور بھانجے کو بیت بازی میں استعمال کرنے کے لیے سکھایا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ ڑ پر ختم ہونے والے تو کئی اشعار زبان زد عام تھے، البتہ اردو میں ڑ سے شروع ہونے الفاظ کا قحط ہونے کے باعث بیت بازی میں اکثر مشکل در پیش ہوتی تھی۔ یوں تو ڑ کی جگہ ر سے اشعار کہنے کی اجازت ہوتی تھی، لیکن کبھی مخالف پارٹی ضد پر آ جائے تو پھر سینہ گزٹ اشعار ہی کام آتے تھے، مثلاً:

ڑاڑھو ڑاڑھو جوتیں کھیت
بیل مر گیا مسلیں پیٹ

یا پھر:

ڑ قرآن میں آیا نہیں
محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا نہیں

اب مشکل یہ تھی کہ سینہ گزٹ والے سارے اشعار سبھی کو یاد ہوتے تھے تو ایک دو اشعار سے کام بننے والا تھا نہیں۔ ایسے میں کسی کے ہاتھ کوئی ایک بھی اضافی شعر لگ جائے تو اس کی فتح تقریباً پکی ہوتی تھی۔ بس اسی مرض کا تیر بہ ہدف علاج نانا جان نے کچھ یوں بتایا تھا:

ڑ کا شعر مجھے یاد نہیں
مجھ سے بڑھ کر کوئی استاد نہیں

بہت شکریہ اس تفصیل کا۔

کافی لطف آیا محفل کی آرکائیوز دیکھ کر۔ ہر صفحہ کچھ نہ کچھ یاد دلاتا ہے۔ :)

آج بی بی سی کی آرکائیوز بھی دیکھیں۔

اللہ کرے رنگِ ہنر اور ذرا تیز ۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے کیا آرکائیونگ کا کام صرف archive.org پر ہی ہوا کرتا ہے یا اور بھی لوگ یہ کام کرتے ہیں۔مذکورہ ویب سائٹ تو مالیاتی وسائل کی کمی کا شکار نظر آتی ہے اور عوام الناس کی طرف سے خاطر خواہ تعاون نہ ملا تو یہ خدمت معطل بھی ہو سکتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس پر ہمیں اپنے نانا جان کا ایک سینہ گزٹ ہوتے ہوتے رہ جانے والا کلام یاد آگیا۔ وہ شعر جو انھوں نے اپنے بھتیجے اور بھانجے کو بیت بازی میں استعمال کرنے کے لیے سکھایا تھا۔ مسئلہ یہ تھا کہ ڑ پر ختم ہونے والے تو کئی اشعار زبان زد عام تھے، البتہ اردو میں ڑ سے شروع ہونے الفاظ کا قحط ہونے کے باعث بیت بازی میں اکثر مشکل در پیش ہوتی تھی۔ یوں تو ڑ کی جگہ ر سے اشعار کہنے کی اجازت ہوتی تھی، لیکن کبھی مخالف پارٹی ضد پر آ جائے تو پھر سینہ گزٹ اشعار ہی کام آتے تھے، مثلاً:

ڑاڑھو ڑاڑھو جوتیں کھیت
بیل مر گیا مسلیں پیٹ

یا پھر:

ڑ قرآن میں آیا نہیں
محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا نہیں

اب مشکل یہ تھی کہ سینہ گزٹ والے سارے اشعار سبھی کو یاد ہوتے تھے تو ایک دو اشعار سے کام بننے والا تھا نہیں۔ ایسے میں کسی کے ہاتھ کوئی ایک بھی اضافی شعر لگ جائے تو اس کی فتح تقریباً پکی ہوتی تھی۔ بس اسی مرض کا تیر بہ ہدف علاج نانا جان نے کچھ یوں بتایا تھا:

ڑ کا شعر مجھے یاد نہیں
مجھ سے بڑھ کر کوئی استاد نہیں

:) :) :)

واہ بہت خوب! :)

ہمارے ہاں بھی ڑ کا مسئلہ آتا تھا لیکن ڑ کی جگہ ر سے کام چلایا جاتا تھا۔

یہ نایاب اشعار ہم تک نہیں پہنچے تھے۔ :) :) :)
 
ویسے کیا آرکائیونگ کا کام صرف archive.org پر ہی ہوا کرتا ہے یا اور بھی لوگ یہ کام کرتے ہیں۔مذکورہ ویب سائٹ تو مالیاتی وسائل کی کمی کا شکار نظر آتی ہے اور عوام الناس کی طرف سے خاطر خواہ تعاون نہ ملا تو یہ خدمت معطل بھی ہو سکتی ہے۔
انٹرنیٹ آرکائیو (archive.org) واحد ویب آرکائیونگ سروس نہیں ہے بلکہ بے شمار چھوٹی بڑی نیشنل، کامرشئیل، اور نان پرافٹ انیشیئیٹیوس موجود ہیں۔ اس ربط پر آپ ان کی فہرست ملاحظہ فرما سکتے ہیں، گو کہ یہاں معلومات قدرے آؤٹ ڈیٹیڈ ہو سکتی ہے۔ :) :) :)

اگر انٹرنیٹ آرکائیو واحد سروس ہوتی تو میمگیٹر بنانے کا جواز ہی نہیں تھا۔ یہ میمنٹو ایگریگیٹر اسی لیے بنایا گیا ہے کہ کئی آرکائیونگ سروسیز پر موجود تمام نقول کے روابط وقت کے مطابق یکجا کر دے۔ :) :) :)

انٹرنیٹ آرکائیو دنیا کی اولین اور سب سے بڑی ویب آراکائیو ہے۔ یہ نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے جو نہ صرف ویب آرکائیونگ بلکہ میوزک، ٹی وی، گیمز، موویز، اور کتابوں وغیرہ کی ڈیجیٹل آرکائیونگ بھی کرتی ہے۔ مالی تعاون کا اعلان ویسا ہی ہے جیسا کہ وکیپیڈیا کی طرف سے سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے۔ چونکہ یہ سائٹیں اشتہارات وغیرہ شائع نہیں کرتیں اس لیے ان کو اخراجات کے لیے اجتماعی تعاون پر ہی تکیہ کرنا ہوتا ہے۔ :) :) :)

اس سال کے وسط میں ہمیں ایک پورا دن انٹرنیٹ آرکائیو کے سین فرینسیسکو، کیلیفورنیا میں واقع مرکز میں گزارنے کا موقع ملا تھا۔ ہم نے وہاں کام کرنے کا طریقہ دیکھا، ان کے انفراسٹرکچر اور منصوبوں سے متعاورف ہوئے، نیز اپنا ریسرچ ورک پریزینٹ کیا۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس سال کے وسط میں ہمیں ایک پورا دن انٹرنیٹ آرکائیو کے سین فرینسیسکو، کیلیفورنیا میں واقع مرکز میں گزارنے کا موقع ملا تھا۔ ہم نے وہاں کام کرنے کا طریقہ دیکھا، ان کے انفراسٹرکچر اور منصوبوں سے متعاورف ہوئے، نیز اپنا ریسرچ ورک پریزینٹ کیا۔ :) :)

(y)(y)(y)
 
Top