نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

آصف اثر

معطل
کچھ دنوں پہلے ایک دلچسپ بات دیکھی۔ میرے ادارے میں کچھ افراد اردو ڈاکومنٹس کے لیے ان پیج استعمال کرتے ہیں(تقریبا ہر ادارے میں یہی حال ہے)۔ ان کو کرننگ ورننگ کی الف بے کا علم نہیں۔ میں چوں کہ ورڈ کو ترجیح دیتا ہوں لہذا اس دن جب میں اپنی ایک ورڈ فائل پرنٹ کررہا تھا تو ایک ساتھی بھی بیٹھے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ورڈ کیوں استعمال نہیں کرتے تو کہنے لگے کہ اس میں الفاظ کچھ صحیح دکھائی نہیں دیتے ( کرننگ)۔تو میں نے ان سے کہا کہ بہت جلد ان پیج کے باہر ہر جگہ آپ کو ان پیج جیسی کرننگ ملنے والی ہے تو وہ بہت زیادہ خوش ہوئے ۔ کہنے لگے کہ پھر تو ورڈ پر ہی کام کریں گے۔ ان پیج کو ہم بس "کرننگ " کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
گزشتہ بیس سالوں سے استعمال ہی کر رہے ہیں مبین بھی اچھی پیش رفت ہے لیکن اب جبکہ فانٹ میں ہی کرننگ کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے تو آپ کہہ رہے ہیں کہ انپیج ہی استعمال کریں :love-over:
اوپر بیان کرچکے ہیں کہ یہ کرننگ ترسیموں اور حروف تک محدود ہے۔ اگر متن میں ترسیموں سے باہر کچھ آئے گا تو اسکی کرننگ نہیں ہو سکے گی۔ اسکام کیلئے مبین یا انپیج زیادہ بہتر ہیں۔
 
arifkarim

معطل
کچھ دنوں پہلے ایک دلچسپ بات دیکھی۔ میرے ادارے میں کچھ افراد اردو ڈاکومنٹس کے لیے ان پیج استعمال کرتے ہیں(تقریبا ہر ادارے میں یہی حال ہے)۔ ان کو کرننگ ورننگ کی الف بے کا علم نہیں۔ میں چوں کہ ورڈ کو ترجیح دیتا ہوں لہذا اس دن جب میں اپنی ایک ورڈ فائل پرنٹ کررہا تھا تو ایک ساتھی بھی بیٹھے تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ ورڈ کیوں استعمال نہیں کرتے تو کہنے لگے کہ اس میں الفاظ کچھ صحیح دکھائی نہیں دیتے ( کرننگ)۔تو میں نے ان سے کہا کہ بہت جلد ان پیج کے باہر ہر جگہ آپ کو ان پیج جیسی کرننگ ملنے والی ہے تو وہ بہت زیادہ خوش ہوئے ۔ کہنے لگے کہ پھر تو ورڈ پر ہی کام کریں گے۔ ان پیج کو ہم بس "کرننگ " کی وجہ سے استعمال کرتے ہیں۔
میری رائے میں انہیں ورڈ کی بجائے انڈیزائن استعمال کرنا چاہیے۔
 
سید ذیشان

محفلین
گزشتہ بیس سالوں سے استعمال ہی کر رہے ہیں مبین بھی اچھی پیش رفت ہے لیکن اب جبکہ فانٹ میں ہی کرننگ کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے کو ہے تو آپ کہہ رہے ہیں کہ انپیج ہی استعمال کریں :love-over:
مراد یہ تھی کہ انپیج جیسی کرننگ تو صرف ان پیج میں ہی مل سکتی ہے۔ اوپن ٹائپ میں کرننگ مختلف ہو گی کیونکہ الگورتھم کا فرق ہے اور ویسے بھی اوپن ٹائپ میں کرننگ ڈالنا کافی مشکل کام ہے۔
کرننگ کو مزید بہتر کرنے کے لئے فرصت درکار ہوگی جو کہ اس وقت ممکن نظر نہیں آتی۔ اس لئے میرا مشورہ یہی ہے کہ موجودہ کرننگ کو ہی چند مسائل کے باوجود قبول کر لیا جائے۔ اس پر مزید کام فرصت ملنے کیساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔ مزید بہتری اس سے اگلے ورژن میں لائی جا سکتی ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
سید ذیشان بالآخر کافی سوچ بچار کےبعد فائر فاکس میں فانٹ کی درست رینڈرنگ کا طریقہ مل گیا ہے۔ ذیل میں نمونہ دیکھیں لیٹسٹ فائر فاکس کا:
b957.gif

b959.gif

اور اب کچھ طویل ٹیکسٹ کیساتھ:
b963.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
بہت خوب عارف بھائی مگر رکھی وغیرہ ک گ والے لگیچرز میں کرننگ نہیں ہے۔۔۔ باقی بہت اچھا رزلٹ ہے۔۔۔ لیکن میرے خیال سے کرننگ کی ویلیو کم کی جانی چاہیے تاکہ الفاظ اور حروف کی واضح پہچان ہو سکے۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
انتظار برائے اجراء جمیل نوری نستعلیق مع کرننگ:یوم51
بھائی جان فائر فاکس کی حد تک تو فانٹ ٹھیک ہے البتہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر کروم اب بھی اسے ٹھیک سے رینڈر نہیں کر پا رہا۔ اسلئے اسکی ریلیز میں تاخیر ہو رہی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بھائی جان فائر فاکس کی حد تک تو فانٹ ٹھیک ہے البتہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا براؤزر کروم اب بھی اسے ٹھیک سے رینڈر نہیں کر پا رہا۔ اسلئے اسکی ریلیز میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اگر صرف فورس جسٹیفائی میں مسئلہ ہے تو یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے کہ اس کی وجہ سے فونٹ کے بیٹا ریلیز کو روکا جائے۔
 
Top