گرافکس کسی بھی ورڈ پروسسنگ پروگرام سے متن کو ویکٹر گرافکس پروگرام میں لے جانا

عطاء رفیع

محفلین
تجربہ بتاتا ہے کہ جمیل نوری نستعلیق میں جہاں جہاں phrases(مثلاً رضی اللہ عنہ) استعمال ہو، وہاں کوریل ڈرا جواب دے دیتا ہے۔
 

bilal260

محفلین
PRNایک ایسا فورمیٹ ہے جوکہ آپکو پرنٹ از فائل کرنے سے حاصل ہوگا اس فورمیٹ کو کورل ڈرا اور اڈوبی السٹریٹر سپورٹ کرسکتا ہےپرنٹ از فائل ہر پرنٹر کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے لیکن ہر پرنٹر کا PRNفائل کورل ڈرا اور دوسرے ویکٹر گرافکس کے پروگرام کھول نہیں سکتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک ایسا پرنٹر ہو جسکا بنایا گیا پرنٹ ٹو فائل کورل ڈرا یا کسی دوسرے ویکٹر گرافکس پروگرام میں کھل سکے اس ٹوٹوریل میں ایسا ہی مخصوص پرنٹر انسٹال کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے
(نوٹ: یاد رہے کہ یہ پرنٹر ڈرائیور ونڈوز میں ڈیفالٹ موجود ہوتا ہے صرف اسکو انسٹال کرنا پڑھے گا)
سب سے پہلے آپکو ایک پرنٹر ڈرائیور انسٹال کرنا ہوگا کمپیوٹر میں لیکن یاد رکھیں کہ پرنٹر کی ضرورت نہیں ہوگی البتہ جس پرنٹر کا ڈرائیور انسٹال کرنا ہے یہ خاص پرنٹر ہے اور ونڈو میں ڈیفالٹ موجود ہوتا ہے اسکا ڈرائیور۔
آپ سٹارٹ مینو میں پرنٹرز اور فکس پر کلک کرلیں اور جب نئی ونڈو کھل جائے
تو آپ فائل مینو میں ایڈ پرنٹر پر کلک کرلیں
1.jpg

: اب یہاں پر آگے کا بٹن دبائیں اب یہاں پرAutomatically dectect and Install my plug and play printer ایک چیک باکس ہوگا وہ آف کرلیں
2.jpg

اسکے بعد آگے کے بٹن کو کلک کرلیں یہاں پر آپ Use the following port میں جاکر File: (Print to File) کا پورٹ سلیکٹ کرلیں
3.jpg

اسکے بعد آگے جائیں اور جہاں پر مینوفکچر لکھا ہوگا وہاں آپ Generic کمپنی کو ڈھونڈیں
4.jpg

جب آپ اس کمپنی کو ڈھونڈلے تو اسپر کلک کرنے سے اسکے سامنے والے ونڈو میں اس کمپنی کے پرنٹرز کا لسٹ آجائے گا یہاں پر آپ اس نام کے پرنٹر کو ڈھونڈلیں MS Publisher Imagesetter یہ پرنٹر مذکورہ لسٹ میں سب سے آخر میں ہوگا
اس پرنٹر کو سلیکٹ کرکے آگے جائیں یہاں پر آپ سے کہا جائے گا کہ کیا آپ اس پرنٹر کو ڈیفالٹ پرنٹر رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ کیسا رہنا چاہتے ہیں اسکے بعد آگے جائیں تو آپ سے ایک ٹیسٹ پیج پرنٹ کرنے کیلئے کہا جائے گا آپ اسکو نہیں میں سیلیکٹ کرلیں اور اسکے بعد آگے کا بٹن دبائیں پرنٹر انسٹال ہوجائے گا
ہوسکتا ہے کہ پرنٹر انسٹال ہوتے وقت آپ سے ونڈو کی سی ڈی مانگ لیں تو آپ سی ڈی روم میں ونڈو کی سی ڈی ڈالیں
جب پرنٹر انسٹال ہوجائے تو آپ ورڈ یا ورڈ پیڈ میں جاکر کچھ لکھیں اور اسکو پرنٹ کرلیں لیکن پرنٹ کرتے وقت مطلوبہ پرنٹر کو سلیکٹ کرلیںMS Publisher Imagesetterاور اوکے کا بٹن دبائیں
5.jpg

اب یہ آپسے فائل کو محفوظ کرنے کا لوکیشن مانگ رہا ہے آپ اس فائل کو اپنی مرضی کے لوکیشن میں محفوظ کرکے کورل ڈرا یا اڈوبی السٹریٹر میں امپورٹ کرلیں
6.jpg

7.jpg

8.jpg

9.jpg

10.jpg
اس مراسلے کی تصاویر نظر نہیں آ رہی کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا لکھا ہے اور کیا کرنا ہے کیا یہ تصاویر فیس بک کے لنکس سے لی تھی جو یہ حال ہو گیا؟؟؟
 

arifkarim

معطل
اس مراسلے کی تصاویر نظر نہیں آ رہی کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا لکھا ہے اور کیا کرنا ہے کیا یہ تصاویر فیس بک کے لنکس سے لی تھی جو یہ حال ہو گیا؟؟؟
جناب یہ طریقہ پرانا ہو چکا ہے۔ آپ نیا طریقہ کیوں نہیں آزماتے؟
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/ورڈ-2013-سے-کورل-ڈرا-x7-تک.82362/
 

bilal260

محفلین
شکریہ متبادل راستہ بتانےکا ورنہ میں دو گھنٹہ لیٹ پہنچتا ۔
مطبل متبادل لنک بتلانے پر شکریہ۔
 

عطاء رفیع

محفلین
ماشاء اللہ! آپ کا کام دیکھا، معلوم ہوا کہ آپ اسے مزید بہتر بنارہے ہیں، جب فائنل ہوجائے تو اس کو آزماتے ہیں ان شاء اللہ۔ کیا یہ طریقہ کیلک وغیرہ کے ساتھ بھی کام کرے گا؟
 

نادر علی

محفلین
عبدالمجید صاحب ۔ ویکٹر پرنٹ کے ٹیوٹوریل کا بہت شکریہ۔ بہت اچھا ہے ۔
کیا آپ نے Vm مشین انسٹال کی ہوئی ہے ۔ کیا اس سلسلہ میں‌بھی آپ یا کوئی اور ایسا ٹیوٹوریل لکھ سکتا ہے کہ کس طرح ایک نئی مشین انسٹال کی جاتی ہے اور اس پر کس طرح نیا ونڈو یا لینکس انسٹال کیا جاتا ہے ۔

آپ VMware انسٹال کریں یہ بہت آسان ہے
 
Top