نور وجدان

لائبریرین
میرا گمان ہے کہ آپ نے میری ستائش فرمائی ہے۔ اس حسنِ ظن کو بنیاد بنا کر میں آپ کا بےطرح شکرگزار ہوں۔
تخییل کی انتقالی کا جہاں تک تعلق ہے تو یقین جانیے کہ یہ اتفاقاً ہی سرزد ہو گئی یا ہو گیا۔ فقیر کا ایسا قصد حاشا و کلا نہ تھا، نہ ہے، نہ ہو گا۔

آپ نے گُمان درست رکھا ہے اور حُسنِ ظن کو برقرار رکھیے ۔ ہم آپ کی مزید تحاریر کے انتظار میں ہیں۔ فقراء سے غلطیاں حادثاتی ہی ہوتی ہیں کیا ؟:chatterbox:
 
نایاب

لائبریرین
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا خوب تحریر ہے ۔۔۔۔۔۔۔
کیا دلکش تمثیل ہے ۔۔۔۔۔۔۔
چالاک اور بڑے بڑے سرداروں کو جمع کرنا پڑتا کہ آؤ بھلائی کو جان لو ۔ ہزار کوشش کے بعد کوئی بھلائی کو سمجھتا کوئی ٹھکرا دیتا
سادہ دل بھولپن ہمراہ لیئے اپنی بصارت کی معذوری کو اک جانب رکھتے رات کی تاریکی میں پتھروں سے ٹھوکریں کھاتے بھلائی کی بات جاننے کے متلاشی رہتے رب سچے کے ہاں مقبول ٹھہرجاتے ہیں ۔۔۔۔۔ (جناب حضرت عبداللہؓ بن اُمِ مکتوم )
بہت خوبصورت آگہی سے بھرپور شراکت پر
بہت شکریہ
دلی دعائیں
 
جاسمن

مجھے حضرت بلال حبشی بھی بہت معصوم سے،سادہ سے لگتے ہیں۔۔۔۔وہ مجھے پسند بھی بہت ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے تو میں عمر کے اُس حصے میں ہوں کہ کسی کو آپا خالہ کہتے ہوئے ضمیر ملامت کرتا ہے
مگر ان دعاوں نے وہ اثر کیا کہ
میں جھک کے دیکھتا ہوں جوانی کیدھر گئی
دعائیں دینے کے لئے مقابل کی عمر شرط تو نہیں۔۔۔۔۔اللہ اپ کو بے حد و حساب خوشیاں،آسانیاں اور دنیا و آخرت کی کامیابیاں عطا کرے۔ آپ کے گھر والوں کو آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے،عافیت اور صحتِ کامل دے۔۔۔آمین!
 
آخری تدوین:

بہن جاسمن، اللہ آپ کو جزاءخیر عطا فرمائے، من کی مرادیں پوری ہوں ۔
 
ایک پیاری تحریر
پر کشش انداز بیان
نصیحت اور انمول سبق کی پوٹلی لئے کیا کیا کہہ گئے راحیل بھائی
خوبصورت تحریر پر مبارکباد
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔
 
ہمارا چھوٹا بھائی بھی بچپن میں ایسا ہی تھا، سیدھا سادھا معصوم۔ اب تو ماشاءاللہ سے افواج میں بھرتی ہے۔

میرا خیال ہے یہ ٹائپو ہی ہوگا ورنہ کوئی شخص اپنے بھائی کو ایسے تو نہیں پھنسوائے گا کہ سرے عام کہہ دے کہ بھائی جان بیک وقت دو فوجوں کے لیے کام کر رہے ہیں ۔:D:D:D:D
 
آپ کی تصویر کا تاثر ایسا ہے کہ اگر آپ مجھے انکل بھی کہہ دیں تو یقین کیجیئے برا نہیں لگے گا
تصویر بدلنے کے بعد پھر بھائی کہنا پڑے گا؟
شکریہ، بھائی۔ آپ کے اکثر سٹیٹس اور گفتگوؤں کے اقتباسات نقل کر کے لوگوں کو مرعوب کرتا رہتا ہوں۔ یہ سوچ کر شرمندہ بھی نہیں ہوتا کہ آپ بھی تو کہیں نہ کہیں سے پڑھ کے لکھتے ہیں۔
ہمارا چھوٹا بھائی بھی بچپن میں ایسا ہی تھا، سیدھا سادھا معصوم۔ اب تو ماشاءاللہ سے افواج میں بھرتی ہے۔
ایک تو پتا نہیں معصوم لوگ فوج میں کیوں بھرتی ہو جاتے ہیں؟
دیلی بھی رینجرز میں چلا گیا تھا۔ بصد دقت واپس لایا گیا۔
میرا خیال ہے یہ ٹائپو ہی ہوگا ورنہ کوئی شخص اپنے بھائی کو ایسے تو نہیں پھنسوائے گا کہ سرے عام کہہ دے کہ بھائی جان بیک وقت دو فوجوں کے لیے کام کر رہے ہیں ۔:D:D:D:D
ویسے جتنا بلیک میل یہ صاحب کر رہے ہیں، جلد آپ بھی بھائی کو واپس بلوا لیں گے، عارف بھائی!
آپ نے گُمان درست رکھا ہے اور حُسنِ ظن کو برقرار رکھیے ۔ ہم آپ کی مزید تحاریر کے انتظار میں ہیں۔ فقراء سے غلطیاں حادثاتی ہی ہوتی ہیں کیا ؟:chatterbox:
فقر پہ آپ کے تھیسیز نظر سے گزرتے رہتے ہیں۔ اب میں نمانا کیا کہوں؟
بہت خوبصورت آگہی سے بھرپور شراکت پر
بہت شکریہ
دلی دعائیں
بہت شکریہ، محترمی!
خوبصورت تحریر پر مبارکباد
عنایت، پیارے بھائی۔
 
Top