کلکتہ میں اردو صحافت کا دو سوسالہ جشن!

افضل حسین

محفلین
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام کلکتہ میں اردو صحافت کا دو سوسالہ جشن 19 اور 20 ستمبر کو منایا گیا۔اس حوالے سے سیمنار منعقد کئے گئے جس میں شرکا نے اپنے اپنے مقالے پڑھے۔ اردو کا پہلا اخبار کب نکلا اس سلسلے میں یہاں شہر میں کا فی اختلاف دکھ رہاہے ۔ ایک رائےہے کہ مولوی اکرم نے 1810 میں کلکتہ سے "اردو اخبار" جاری کیا۔ جب کہ دوسری رائے یہ ہے کہ1822 میں منشی سوسکھ نے یہاں سے اردو کا پہلا اخبار "جام جہاں نما" جاری کیا۔
 
Top