آپ کے شہر میں آپ کا پسندیدہ رستوران اور اس میں آپ کی پسندیدہ ڈش کیا ہے؟

آپ کے شہر میں آپ کا پسندیدہ رستوران اور اس میں آپ کی پسندیدہ ڈش کیا ہے؟

کھانے کا کس کو شوق نہیں ہوتا کسی کو کم اور کسی کو زیادہ :)
گھر میں کھانا تو سب کو مل جاتا ہے لیکن رستوران میں جا کر کھانے سے آؤٹنگ بھی ہو جاتی ہے اور اچھا کھانا بھی میسر آجاتا ہے۔ اور اکثر ایسا بھی جو ہم گھر میں بنا کر نہیں کھا پاتے۔
چلئے اپنی خوشگوار یادیں تازہ کیجئے اور اپنے شہر کے اپنے پسندیدہ رستوران کا تعارف دنیا سے کرائیے اور اس میں ملنے والی آپ کی پسندیدہ ڈش کے بارے میں بھی بتائیے۔ :)
 
آخری تدوین:
میرا شہر لاہور تو ماشاءاللہ ویسے ہی کھانوں کے لئے مشہور ہے لیکن میں جب بھی پاکستان جاتا ہوں تو 3 رستورانوں پر ضرور جاتا ہوں۔
1- دیال سنگھ کالج کے عین سامنے ایک دوکان ہے جہاں سے ہریسا ملتا ہے جو نہایت لذیذ ہوتا ہے ۔ آپ کو ہریسا دوکان سے ملے گا اور فٹ پاتھ پر لگی پلاسٹک کی کرسیوں اور میز پر بیٹھ کر کھانا پڑے گا۔ :) لیکن آپ کو اس بات کا بالکل کوئی افسوس نہیں ہوگا کہ پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھ کر کھانا پڑا :)
2- Mei Kong برکت مارکیٹ میں واقع یہ چائینیز رستوران ہے ۔ ویسے تو یہاں پر ہر قسم کے چائینیز اور دیسی کھانے دستیاب ہیں لیکن مجھے یہاں کا ہاٹ اینڈ سار سوپ بہت پسند ہے۔
3- مشہور زمانہ چمن آئس کریم یہ مال پر موجود ہے آئس کریم سستی اور بہترین سنا ہے کہ اب اس کا پہلے جیسا معیار نہیں رہا۔

اس کے علاوہ لبرٹی میں سالٹ اینڈ پیپر رستوران بھی بہت اچھا ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
فی الحال ہمیں خرگوش پکانے کی ترکیب چاہیے۔ ابھی ابھی ایمپریس مارکیٹ سے تین سو روپیے میں ایک خرگوش لے آئے ہیں۔ ذبح کروانے کے پچاس روپیے علیحدہ دئیے ہیں۔
 
نایاب

لائبریرین
گزشتہ 23 سال سے جب بھی ہوٹل کا کھانا کھانے کو دل چاہے تو الصناعیہ الشفاء میں واقع " بھائی بھائی کیرالہ ریسٹورنٹ " میری پسند ہوتی ہے ۔۔۔
شوگر فیکٹری کے وجود میں آنے سے پہلے یہاں کے سب ہی کھانے بہت شوق سے کھائے ۔
اب صرف سادہ چاول تیلی میں تلی چھوٹی مچھلی اور سانبھر دال ۔۔۔۔۔۔ کیا ذائقہ ہے بلا شبہ ۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان میں کبھی " بٹ نان چھولے " شاہدرہ اسٹیشن پر لگنے والی ریڑھی پسندیدہ ٹھکانا تھی ۔
ہریسہ تو بلاشبہ دیال سنگھ کے سامنے ہی واقع دکان سے خوب ملتا ہے ۔۔۔
کبھی لوہاری دروازے ویگن سٹاپ کے پیچھے پیپل کے شجر کے نیچے " مرغی شوربہ " اک تھڑے پہ دیگ کی صورت ملتا تھا ۔
اک روپے کا شوربے سے بھرا پیالہ اور نان مفت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا ذائقہ دار ناشتہ ہوتا تھا ۔۔۔۔
خواب و خیال ہوئے اب وہ ذائقے وہ دن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خرگوش پکانے کی ترکیب
خرگوش روسٹ ہوا بہت ذائقے دار ہوتا ہے ۔
گوشت کو اچھے سے دھو لیں ۔ اور تھوڑا سا آٹا اک چٹکی رائی چند گلاب کی پتیاں تھوڑی سی ابلی پیاز اور اک تازہ سیب کچل کر نمک مرچ حسب ذائقہ سب خوب مکس کر کے گوشت کو اس میں ملا دیں ۔ دس پندرہ منٹ کے بعد چاہے سیخ پر لگا کر کوئلوں پہ بھون لیں ۔ یا اوون میں بیک کر لیں ۔ بہت مزیدار ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔ان شاء اللہ
بہت دعائیں
 
شہزاد وحید

محفلین
امرتسری ہریسہ سردیوں میں، پرانے گوجرانوالہ شہر کے علاقہ گرونانک پرہ اور باغبان پرہ میں ۔کراچی باربی کیو ماڈل ٹاؤن میں بی بی کیو کے بہت اعلٰی ۔اس کے علاوہ شہباز تکہ کی تھانے والہ بازار کی شاخ۔ غنی پایہ والہ اور یار سارے ہی تو اچھے ہیں :ROFLMAO: جو مرضی کھا لو سوائے فاسٹ فوڈ کے۔
 
افضل حسین

محفلین
میرے شہر کلکتہ میں بھی کئی اچھے ریستوراں ہیں۔لیکن مجھے سب زیادہ پسند ریستوراں "ارسلان" ہے اسکے مغلائی کھانے بہت ہی لذیذ ہوتے ہیں۔ مٹن بریانی۔مرغ ملائی کباب۔مرغ ٹنگری کباب بہت شوق سے کھاتا ہوں۔
 
امرتسری ہریسہ سردیوں میں، پرانے گوجرانوالہ شہر کے علاقہ گرونانک پرہ اور باغبان پرہ میں ۔کراچی باربی کیو ماڈل ٹاؤن میں بی بی کیو کے بہت اعلٰی ۔اس کے علاوہ شہباز تکہ کی تھانے والہ بازار کی شاخ۔ غنی پایہ والہ اور یار سارے ہی تو اچھے ہیں :ROFLMAO: جو مرضی کھا لو سوائے فاسٹ فوڈ کے۔
گوجرانوالہ کے تو "چڑے" بھی بہت مشہور ہیں، وہ کہاں سے ملتے ہیں ؟
 
نظام الدین

محفلین
کراچی میں کھانوں کا جو ذائقہ ہے وہ دنیا کے کسی ملک اور شہر میں نہیں۔۔۔۔۔۔ ریستوران اور ہوٹلز جگہ جگہ اور ہزاروں ہیں۔۔۔۔۔ بس جس چیز کا دل چاہے وہ کھا لیتے ہیں۔
 
کراچی میں کھانوں کا جو ذائقہ ہے وہ دنیا کے کسی ملک اور شہر میں نہیں۔۔۔۔۔۔ ریستوران اور ہوٹلز جگہ جگہ اور ہزاروں ہیں۔۔۔۔۔ بس جس چیز کا دل چاہے وہ کھا لیتے ہیں۔
شاید ہر شہر کے باسی کا اپنے شہر کے کھانوں کے بارے میں یہی خیال ہوتا ہے لیکن مجھے اعتراف ہے کہ میرے وہ دوست جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں کویت میں ہیں ان کے پکے ہوئے کھانے واقعی بہت لذیذ ہوتے ہیں۔
 
عزیزامین

محفلین
فی الحال ہمیں خرگوش پکانے کی ترکیب چاہیے۔ ابھی ابھی ایمپریس مارکیٹ سے تین سو روپیے میں ایک خرگوش لے آئے ہیں۔ ذبح کروانے کے پچاس روپیے علیحدہ دئیے ہیں۔
محترم فری میں شکار ہی کر لیتے۔ میرے خیال ترکیب مختلف نہیں،بس پانی نہ ڈالیں، شاید کسی بھی جنگلی گوشت میں پانی نہیں ڈالنا چاہیئے
 
شہزاد وحید

محفلین
گوجرانوالہ کے تو "چڑے" بھی بہت مشہور ہیں، وہ کہاں سے ملتے ہیں ؟
وہ بازار ہے جس کا نام سیالکوٹی دروازہ ہے وہاں سے ملتے ہیں۔ مگر میں نے زندگی میں ایک بار ہی کھائے تھے کیوں کہ وہاں صفائی کا انتظام تسلی بخش نہیں ہے۔
 
arifkarim

معطل
گوجرانوالہ کے تو "چڑے" بھی بہت مشہور ہیں، وہ کہاں سے ملتے ہیں ؟
چڑے یا چڑچڑے؟ :)
کراچی میں کھانوں کا جو ذائقہ ہے وہ دنیا کے کسی ملک اور شہر میں نہیں۔۔۔۔۔۔ ریستوران اور ہوٹلز جگہ جگہ اور ہزاروں ہیں۔۔۔۔۔ بس جس چیز کا دل چاہے وہ کھا لیتے ہیں۔
کھاتی پیتے لوگ ہیں :)
چڑے کافی لذیذ ہوتے ہیں؟
پہلے یہ بتائیں چڑے ہوتے کیا ہیں :)
ہمارے شہر ڈریمن میں تو بہترین کھانا بھارتی ریستورانت ہی سے ملتا ہیں:
11896027_10200876591394281_492950982106717779_n.jpg

انکے مرچ مصالحے ہم پاکستانیوں سے مختلف ہونے کی وجہ سے زیادہ مزیدار ہوتے ہیں۔
 
اوشو

لائبریرین
امرتسری ہریسہ سردیوں میں، پرانے گوجرانوالہ شہر کے علاقہ گرونانک پرہ اور باغبان پرہ میں ۔کراچی باربی کیو ماڈل ٹاؤن میں بی بی کیو کے بہت اعلٰی ۔اس کے علاوہ شہباز تکہ کی تھانے والہ بازار کی شاخ۔ غنی پایہ والہ اور یار سارے ہی تو اچھے ہیں :ROFLMAO: جو مرضی کھا لو سوائے فاسٹ فوڈ کے۔

کراچی باربی کیو جانے کا اتفاق نہیں ہوا باقی تقریبا میرے بھی پسندیدہ ہیں۔
اس کے معراج دین مچھلی فروش کی "رہو اور بام" حیاتیاں کے تکے ، گوندلانوالہ کے بشیر دال چاول ، جوُری ٹکاٹک ، شہباز تکہ والوں کی کڑاہی، پیپلز کالونی مارکیٹ کے انڈہ شامی، چیری والوں کی بریانی، زنکو کے قریب عثمانیہ والوں کی بریانی اور مکس ویجیٹیبل ، آئس ٹیک کی آئس کریم، ماڈل ٹاؤن کے قیمے والے نان، عبدالغنی پائے اور کچھ کے نام نہیں یاد :)
اور فاسٹ فوڈ تو واقعی ادھر گوجرانوالہ میں کچھ خاص نہیں ملتا۔ :(
 
Top