سبھی قارئین سے درخواست

نایاب

لائبریرین
کیا کوئی مسکیولر ڈیستھراپی کے بارے میں بتا سکتا ہے کہ اس کے علاج یا متبادل علاج یا کسی کے ذاتی تجربہ میں آئی ہوئی بات یا اور بھی کچھ۔۔۔۔

مجھے ذاتی طور پر اشد ضرورت ہے ،،، میرے بھانجے کو اس بیماری نے جکڑ رکھا ہے،،، پلیز ہیلپ۔
زیک عارف کریم
کیا پٹھے کھنچ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
کچھ اردو میں اس مرض کی نشان دہی کر سکیں گے ۔۔۔۔۔ ؟
آپ کے بھانجے کی عمر کتنی ہے ۔۔۔؟
کیا یہ مرض کسی طور موروثی کہلا سکتا ہے ۔۔۔۔
اللہ سوہنا آپ کئ بھانجے پر اپنا کرم فرمائے صحت کاملہ سے نوازے آمین
بہت دعائیں
 

محمد اسلم

محفلین
السلام علیکم
پٹھے کھنچ نہیں جاتے بلکہ تمام مسلس دھیرے دھیرے مرتے جاتے ہیں،،، پہلے پاؤں،، پھر ہاتھ،،، آخر میں تنفس کا نظام،،، دل وغیرہ ۔۔۔
اردو میں تو بس اسے دھیمی موت ہی کہہ سکتے ہیں،،،
تقریبا سولہ 16 سال عمر ہے
یہ مرض موروثی ہی ہے،،، ماں سے ہوتا ہے اور لڑکیوں کو نہیں ہوتا شاید
آپ کی دعائیں تو ضرور چاہیئے،،، جزاک اللہ
 

نایاب

لائبریرین
پٹھے کھنچ نہیں جاتے بلکہ تمام مسلس دھیرے دھیرے مرتے جاتے ہیں،،، پہلے پاؤں،، پھر ہاتھ،،، آخر میں تنفس کا نظام،،، دل وغیرہ ۔۔۔
مجھے یوں لگتا ہے جیسے یہ مرض پاکستان میں " سوکڑا " کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ جس میں جسمانی عضلات بجائے توانا اور فربہ ہونے کے سوکھنے لگتے ہیں ۔۔۔۔
اس مرض بارے کہتے ہیں کہ اگر " شہد اور انجیر " دونوں کو ہم وزن لیکر آپ میں ملا کر کوٹ لیتے معجون سی بنا لی جائے ۔ اور مریض کو صبح شام گائے کے اک پاؤ دودھ کے ساتھ اک کھانے کا چمچ چھ ماہ تک بلا ناغہ استعمال کرایا جائے تو مریض صحت پانے لگتا ہے ۔
انگور اور انار کو خوراک میں شامل رکھنا بھی مفید ہے ۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ روئی کا اک چھوٹا سا پھایہ زیتون کے تیم میں بھگو کر " دھنی " پہ باندھے رکھنا بھی اس علاج میں شامل ہے ۔۔
اگر اس معجون اور زیتون کے تیل پر گھر کا کوئی بزرگ وہ آیات قرانی پڑھ کر دم کر دے ۔ جو کہ مرض و بلا کے دفع کے لیئے پاک رسولوں کو عطا کی گئی ہیں ۔ نافع ثابت ہوتی ہیں ۔
اللہ سوہنا آپ کے بھانجے پر اپنا کرم فرمائے اور اس موذی مرض سے نجات دے ۔۔ آمین
 

محمد اسلم

محفلین
مجھے یوں لگتا ہے جیسے یہ مرض پاکستان میں " سوکڑا " کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ جس میں جسمانی عضلات بجائے توانا اور فربہ ہونے کے سوکھنے لگتے ہیں ۔۔۔۔
تو پھر یہ وہ مسئلہ نہیں ہے
حالانکہ اس خبر میں بھی یہی کہا گیا ہے ،،، لیکن بظاہر تمام عضلات فربہ ہی نظر آتے ہیں۔
"لندن ۔ موروثی مرض ڈیوچینی سکولر ڈسٹروفی ڈی ایم ڈی جس میں عضلات بتدریج سوکھنے لگتے ہیں، کے متعلق ایک نئی طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سرجری میں استعمال ہونے والے ایک باریک اور تیز چاقو (نشتر)کی طرح مالیکیولر اسکیل پل دوا اب مریضوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے میں مدد دے سکے گی۔ اس بیماری میں ڈسٹروفین نامی پروٹین کو ایک جین تباہ کر دیتا ہے جس سے عضلات سوکھنے لگتے ہیں۔ حال ہی میں یہ دوا 19 بچوں پر تجربات کیلئے استعمال کی گئی جس سے ان کے جسم میں مخصوص پروٹین دوبارہ بننے لگی۔ اس تحقیق کو جریدے لینسیٹ نے شائع کیا ہے جس میں مسکولر ڈسٹروفی چیئرٹی نے کہا ہے کہ اب مستقبل میں اس بیماری سے بچوں کی ہلاکت کا امکان ختم ہو جائے گا۔ یہ بیماری ہر 3500 بچوں میں سے ایک کو موت کے منہ میں دھکیل دیتی ہے۔ اگر بچہ بچ جائے تو ساری زندگی کیلئے معذور ہو کر ویل چیئر کا محتاج ہو جاتا ہے۔ 10 سال سے پہلے تک یہ بیماری بچوں پر حملہ آور ہو جاتی ہے اور ایسے بچوں کی عمر زیادہ تر 30 سال سے زیادہ نہیں ہوتی کیونکہ ان کے دیگر اعضا میں بھی خون کی ترسیل کا نظام بگڑنے لگتا ہے۔ اس نئی دوا کو سرجری کے نشتر سے اس لئے تشبیہ دی گئی ہے کہ یہ جینیٹکس کوڈ کو تبدیل کرکے پروٹین کی بحالی کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ اب بنیا دی خلیے اور جین تھراپی پر ہونے والی تحقیقات میں کوشش کی جا رہی ہے کہ اس پروٹین کو فنکشنل کرنے والے جین کو دوبارہ متحرک کرنے میں بھی کامیابی حاصل کر لی جائے۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ جین کے کوڈ کو بگڑنے اور دوبارہ اصل حالت میں لانے تک بھی رسائی حاصل کر لیں گے۔"
 

آوازِ دوست

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ کے بھانجے کو صحتِ کاملہ عطا کرے۔ آپ امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنطیم سے بھی رابطے کی کوشش کیجئے گو کہ ایک عزیز کے لیے میری ذاتی طور پر اُن سے بذریعہ ای میل رابطے کی کوشش میں مُجھے کامیابی نہ ہوئی تھی۔
 

سید زبیر

محفلین
رب کریم نے ایسے حالات میں ہمیں سہارا دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبر اور نماز کے ذریعہ مدد مانگو۔ (بقرہ45)
روزانہ چار رکعت نماز حاجت روائی معمول بنالیں
اللہ تعالیٰ آپ کے بھانجے کو صحتِ کاملہ عطا کرے۔ (آمین ثم آمین)
 

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

محمد اسلم بھائی آپ کے بھانجے کی بیماری کا جان کر بہت دکھ ہوا
میرے رب کی حکمت اور مصلحت جو کبھی بندے پر عیاں ہو جاتی
ہے اور کبھی اس پر نہاں رہتی ہے، مگر ہر حال میں اس سے ہی لو
لگانا اور مانگنا ہمارا کام ہے، اس لئے محترم اور شفیق سید زبیر صاحب
کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے اتنا کہنا چاہوں گا کہ مشکل اور آزمائش
میں گھیرے ہوئے گھرانے کو صدقہ اور خیرات میں اپنے ہاتھ خوب کھول دینے
چاہیئے

اور بیمار کے لئے اول آخیر دور پاک کے ساتھ بعد نماز فجر رب کے بابرکت ناموں میں سے مبارک نام " یا مقیت " کا کثرت ( تین یا اس سے زیادہ بار تسبیح ) سے ورد کرکے پانی پر دم کرکے
ان کو پلانا معمول کا حصہ بنا لیا جائے ، میرے رب کی رضا شامل حال رہی تو خیر ہی خیر
انعام ہوگی، حوصلہ نہ ہاریں ، اس سے مانگنا نہ چھوڑیں، دعا اور دوا دونوں کو جاری
رکھیں، آج سے ارکان ِ محفل کی بھی دعائوں میں آپ کے بھانجے کی صحت یابی کی
دعا بھی شامل ہو گئی ہے، امید ہے اللہ پاک مانگنے والوں کے دلوں کو قرار
نصیب فرمائے گا۔ اور بیشک دعا ہی ہے جو موت اور تقدیر کی لکھی تحریر کو تبدیل کروا سکتی ہے


دعا گو اور دعا کا طالب

س ن مخمور
امر تنہائی
 

bilal260

محفلین
یہاں بہت سے تھریڈ پر غمناک کی ریٹنگ دی جارہی ہیں بلکہ میں نے بھی دو تھریڈ پر یہ ریٹنگ دی ہیں اس ریٹنگ سے منفی ریٹنگ یعنی لال پٹی بڑی ہو جاتی ہے۔
ایسا نہیں ہونا چاہئے اب بندہ کسی کے غم میں غمگین ہو تو اس کی منفی ریٹنگ بڑھ جاتی ہے۔
جیسے کہ
ناپسند
غیر متفق
ناقص املاء
اور غمناک ان سب سے منفی ریٹنگ بڑھ جاتی ہیں۔
اگر کسی کی منفی ریٹنگ حد درجہ بڑھ جائے تو اردو محفل کی انتظامیہ اس سے کیا سلوک کر ے گی؟
 

عثمان

محفلین
یہاں بہت سے تھریڈ پر غمناک کی ریٹنگ دی جارہی ہیں بلکہ میں نے بھی دو تھریڈ پر یہ ریٹنگ دی ہیں اس ریٹنگ سے منفی ریٹنگ یعنی لال پٹی بڑی ہو جاتی ہے۔
ایسا نہیں ہونا چاہئے اب بندہ کسی کے غم میں غمگین ہو تو اس کی منفی ریٹنگ بڑھ جاتی ہے۔
جیسے کہ
ناپسند
غیر متفق
ناقص املاء
اور غمناک ان سب سے منفی ریٹنگ بڑھ جاتی ہیں۔
اگر کسی کی منفی ریٹنگ حد درجہ بڑھ جائے تو اردو محفل کی انتظامیہ اس سے کیا سلوک کر ے گی؟
غمناک کی ریٹنگ نیوٹرل ریٹنگ ہے۔ مثبت نہ منفی۔
 
Top