آٹوکیڈ [AutoCAD] : تعارف اور فوائد جدید

نکتہ ور

محفلین
یہ مضمونباذوق محفلین کے شامل کردہ مضمونکی تازہ کاری(update) ہے۔

  • آٹو کیڈ کی تاریخ
1979 میں Interact CAD کے نام ایک پروگرام آٹو ڈیسک کے شریک بانی مائیک رڈل نے شائع کیا جس کو آٹو کیڈ کے ریکارڈ کے مطابق MicroCAD سے جانا جاتا ہے اس پروگرام سے آٹو کیڈ AutoCAD کو اخذ کرکے 1982 میں شائع کیا گیا تب سے لے کر 2006 تک کے نسخہ جات کی تفصیل پچھلے مضمون میں بیان ہو چکی ہے، اس کے بعد ہر سال مارچ میں نیا نسخہ شائع ہوتا رہا ہے تازہ ترین نسخہ AutoCAD2016 مارچ 2015 میں شائع کیا گیا۔

یہاں پر آٹو کیڈ کی تاریخی تصاویر بھی مل سکتی ہیں

آٹو کیڈ کی ایک خوبی ڈرائنگ لےآؤٹ ہے۔ اس میں ڈرائنگ کے مختلف حصوں کو الگ الگ بنانے کے بعد لےآؤٹ میں یکجا کر کے دکھا سکتے ہیں، ان کو ضرورت کے مطابق بڑا یا چھوٹا دکھا سکتے ہیں اور مزید یہ کہ یہ کام ایک ہی فائل میں سرانجام دیا جا سکتا ہے۔

اگر کسی مخصوص ڈیزائن کو ڈرائنگ میں بار بار استعمال کرنا ہو تو اس کا بلاک بنا لیا جاتا ہے اور آٹو کیڈ کئی اجزا پر مشتمل اس بلاک سے ایک ہی جز کے طور پر برتاؤ (Handle) کرتا ہے، اس بلاک کی نقول متعدد بار استعمال کی جا سکتی ہیں۔

آٹو کیڈ میں تہہ دار(Layered) ڈرائنگ بنائی جاتی ہے، مختلف اجزاء کے لیے الگ الگ تہیں (Layers) بنائی جا سکتی ہیں۔ مثلا ڈرائنگ کی عبارات (Text)، ناپ (Dimensions) وغیرہ کو الگ الگ تہوں میں رکھا جا سکتا ہے اور ان کو بوقت ضرورت ظاہر کیا جاسکتا ہے یا چھپایا جا سکتا ہے۔

کسی پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے امدادی ڈرائنگ کو موجودہ ڈرائنگ پرایکسٹرنل ریفرنس(External Reference) کی صورت میں چسپاں (Attach)کیا جا سکتاہے۔ مثلا کسی مکان کے نقشے پر صرف بجلی کی وائرنگ دکھانی ہو تو نقشے کی ڈرائنگ پر وائرنگ کی ڈرائنگ چسپاں کی جاسکتی ہے یا ان ڈرائنگز کو بالعکس بھی چسپاں کیا جا سکتا ہے۔

آٹو کیڈ کا ایک فائدہکوآرڈینیٹ سسٹمکا استعمال ہے، اس کی مدد سے کسی مقام کا تعین اعداد کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

کسی کام کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروگرامنگ کے ذریعے نئی ہدایات(Commands) بھی شامل کی جا سکتی ہیں، اس ایک خصوصیت نے آٹو کیڈ کے فوائد کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ان ہدایات کو فائلوں کی صورت میں آٹو کیڈ میں لوڈ کیا جاتا ہے۔فی الوقت آٹو کیڈ .arx, .lsp, .dvb, .dbx, .vlx, .fas ایکسٹینشن والی فائلوں کو قبول (Support) کرتا ہے ۔

ان خصوصیات پر بعد میں الگ الگ ابواب تحریر کئے جائیں گے۔

یہ آٹو کیڈ کی خصوصیات کا انتہائی مختصر تعارف ہے۔
 
کیا بات ہے، بھائی۔ کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ معلوم کیا جائے آٹو کیڈ کیا ہے اور کیوں ہے؟ تلاش کی زحمت اس کاہل منوا سے ہوئی نہیں۔ اللہ پاک نے آپ کے دل میں یہ نیک خیال القا کر کے وسیلہ بنا دیا۔
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!​
شکریہ۔
 

نکتہ ور

محفلین
یہاں آنے والے تمام احباب سے گزارش ہے کہ آٹو کیڈ کی اس لڑی کا وقتا فوقتا چکر لگاتے رہیں، آٹو کیڈ کے متعلق جو بھی شائع کیا جائے گا اس کا ربط وہاں شامل کردیا جائے گا۔
کیا بات ہے، بھائی۔ کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ معلوم کیا جائے آٹو کیڈ کیا ہے اور کیوں ہے؟ تلاش کی زحمت اس کاہل منوا سے ہوئی نہیں۔ اللہ پاک نے آپ کے دل میں یہ نیک خیال القا کر کے وسیلہ بنا دیا۔
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!​
شکریہ۔
چلیے اچھی بات ہے کہ کسی کا فائدہ ہوا۔

مختصر مگر معلوماتی تحریر شکریہ
جی بالکل، اس مختصر تحریر میں ذکر کی گئی خصوصیات پر مزید ابواب آئیں گے آپ اوپر ذکر کی گئی لڑی کے چکر لگاتے رہیے۔
 
Top