’فلاپ فلموں سے پریشان رنبیر محتاط ہوگئے‘!

arifkarim

معطل
’فلاپ فلموں سے پریشان رنبیر محتاط ہوگئے‘
150709072215_ranbir_kapoor_pic_all_size_624x351_bbc.jpg

رنبیر دیکھنا چاہتے ہیں کہ آخر ان کی فلموں کے ساتھ کیا غلط ہو رہا ہے
اداکار رنبیر کپور نے اوپر تلے اپنی تین فلموں کی ناکامی کے بعد اب فلموں کے انتخاب میں محتاط ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

گذشتہ دو برس کے دوران رنبیر کپور کی تین بڑی فلمیں ’بے شرم‘، ’رائے‘ اور ’بامبے ویلوٹ‘ باکس آفس پر اچھا کاروبار کرنے میں ناکام رہیں۔

ان میں سے دو فلمیں رائے اور بامبے ویلوٹ تو رواں برس ہی ریلیز ہوئی تھیں۔

جہاں 40 کروڑ کی لاگت سے بننے والی ’رائے‘ 37 کروڑ ہی کما سکی وہیں 110 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ’بامبے ویلوٹ‘ سپر فلاپ رہی اور صرف 24 کروڑ کا کاروبار ہی کر سکی۔

ممبئی کے اخبار مڈ ڈے میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق رنبیر نے ان ناکامیوں کے بعد اس سال کوئی بھی نئی فلم سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رنبیر سے منسلک قریبی ذرائع نے بتایا، ’رنبیر کا پورا خیال فی الحال اپنی آنے والی فلموں پر ہے جن میں سے ایک ’تماشا‘ ہے جس کے ہدایتکار امتیاز علی ہیں اور دوسری رنبیر کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ’جگا جاسوس ہے۔‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فلموں کے علاوہ رنبیر نے کوئی اور فلم سائن نہیں کی ہے اور وہ کچھ وقفہ لے کر دیکھنا چاہتے ہیں کہ آخر ان کی فلموں کے ساتھ کیا غلط ہو رہا ہے۔

ان دونوں فلموں میں سے ’تماشا‘ اس سال نومبر میں ریلیز کے لیے تیار ہو رہی ہے ۔

’جگا جاسوس‘ آئندہ برس پردۂ سیمیں پر آئے گی جس میں رنبیر کی ہیروئن قطرینہ کیف ہیں۔
http://www.bbc.com/urdu/entertainment/2015/07/150728_ranbir_careful_film_choices_zs
 
Top