ونڈوز 10 مفت ریلیز!

arifkarim

معطل
محفل کی دسویں سالگرہ پر مائکروسافٹ کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ گو کہ اسکی سرکاری ریلیز کل مورخہ 29 جولائی 2015 کو متوقع ہے البتہ ونڈوز انسائیڈرز کو یہ ریلیز 15 جولائی ہی کو موصول ہو گئی تھی۔ اسے انسٹال کرنے سے قبل آپکے پاس ونڈوز 7 یا8.1 ہونا ضروری ہے:
Windows10UpgradePath_zpscxinzsxz.jpg

روابط:
ونڈوز 10 پروفیشنل 32 بٹ
ونڈوز 10 پروفیشنل 64 بٹ
انسٹالیشن کا طریقہ:
  • مطلوبہ ورژن ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اسمیں موجود ISO فائل کو WinToBootic نامی یوٹیلیٹی سے کسی بھی یو ایس بی ڈرائیو پر سیو کر لیں۔
  • اب اس یو ایس بی ڈرائیو میں موجود سیٹ اپ کو رن کر دیں:
    k3ttSA.png
  • اگر یہ سیریل نمبر کا پوچھے تو اسے Skip کر دیں۔ انسٹالیشن کے دوران اپنا انٹرنیٹ کنکشن کھلا رکھیں تاکہ اپڈیٹس اور آن لائن ایکٹیویشن کا عمل ممکن ہو سکے:
    R5gaUG.png
  • انسٹالیشن مکمل کر لینے کے بعدThis PCپر رائیٹ کلک کریں اور اسکیProperties چیک کر لیں:
    b608.gif
  • مکمل ایکٹیویشن چیک کرنے کیلئے CMD میں یہ کمانڈ دیں:
    b609.gif
  • لیجئے آپکے پاس ونڈوز 10 پروفیشنل مفت میں ہمیشہ کیلئے انسٹال ہو گئی ہے۔ اب آپکے پاس مائکروسافٹ کا جدید ترین اور برق رفتار ویب براؤزر Microsoft Edge بھی مہیا ہوگا۔ ذیل میں محفل کے چند نمونے:
    2015-07-28_18-04-11.jpg

    2015-07-28_18-06-17.jpg
نوٹ: ونڈوز 10مفت میں اپگریڈ ہو سکتی ہے، کلین انسٹال نہیں۔ کلین انسٹال کرنے کیلئے پہلےاپنی پرانی ونڈو ز کو مندرجہ بالا طریقہ پراپگریڈ کر لیں۔ یوں اسکی ایکٹیویشن مائکروسافٹ کے پاس آن لائن سیو ہوجائے گی۔ اب اسے جتنی مرضی مرتبہ کلین انسٹال کر یں اور آن لائن ایکٹیویٹ کر تے رہیں، یہ ہمیشہ کیلئے انسٹال رہے گی :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
مائکرو سافٹ کی دریادلی سمجھ نہیں آئی۔
ایپل اور گوگل کے مفت آپریٹنگ سسٹمز کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے مائکروسافٹ کو اپنا مقام برقرار رکھنا مشکل لگ رہا تھا۔ یوں انہوں نے ایک سال کے عرصہ کے اندر اندر ونڈوز اپگریڈ کرنےوالوں کو یہ ہمیشہ کیلئے مفت میں دے دیا ہے :)
 

arifkarim

معطل
اگر انٹرنیٹ کنکشن بند ہو یا میسر نہ ہو تو " آن لائن ایکٹیویشن " کیسے ممکن ہوگی ۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
اسکے لئے مختلف جگاڑ موجود ہیں جو ایک وقت میں اگلے 6 ماہ کیلئے ونڈوز 10آف لائن ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ مطلب 6 ماہ بعد ایکٹیویٹر کو دوبارہ چلانا ہوگا۔ اس ربط سے اسے اتار لیں۔ اسمیں KMS_VL_ALL.cmd کے نام سے ایک فائل ہوگی جسے رن کرنا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
زبردست عارف! یہ بہت اچھا کیا کہ اس طرح کا آسان ٹیوٹوریل بنا دیا ورنہ مجھ جیسے تو ایسے چیزیں اپنی پہنچ سے دور سمجھ کر توجہ ہی نہیں کرتے کہ مائکروسافٹ کیا ریلیز کررہا ہے۔اب اللہ کرے کہ یہ جعلی ونڈوز کی میخ نہ نکالے۔ یہ بتائیں کہ اگر میں سال کی لمٹ ختم ہونے کے بعد یعنی دو تین سال بعد اپنی مشین تبدیل کرلیتا ہوں یا لیپ ٹاپ لے لیتا ہوں تو اسی پرانی مشین کی بنیاد پر اس میں بھی انسٹالیشن ہوجائے گی نا؟
 

arifkarim

معطل
یہ بتائیں کہ اگر میں سال کی لمٹ ختم ہونے کے بعد یعنی دو تین سال بعد اپنی مشین تبدیل کرلیتا ہوں یا لیپ ٹاپ لے لیتا ہوں تو اسی پرانی مشین کی بنیاد پر اس میں بھی انسٹالیشن ہوجائے گی نا؟
مائکروسافٹ کی ایکٹیویشن ہارڈوئیر یعنی ہارڈ ڈسک کیساتھ منسلک ہوتی ہے۔ اگر نئے سسٹم میں پرانی ڈسک لگانے کا ارادہ ہے تو ایکٹیویشن مستقل ہو جائے گی۔ نہیں تو اوپر نایاب بھائی کو ایک جگاڑ دیا ہے جو آف لائن رہتے ہوئے بھی بیک وقت 6 ماہ کیلئے ایکٹیویٹ کر سکتا ہے۔
 

mohdumar

محفلین
یہ اصل ونڈوز 10 پروفیشنل ہی ہے کوئی پیچ یا کریک ورژن نہیں۔ اسے ان زپ کرنے پر اصل ISO نمودار ہو جاتا ہے:
b610.gif
محترم آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ہم نے تو ویسے ہی فائل کے نام کو دیکھ کر ایک مفروضہ جاری کردیا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
محترم آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں۔ہم نے تو ویسے ہی فائل کے نام کو دیکھ کر ایک مفروضہ جاری کردیا۔
آپکی بات ایک لحاظ سے درست ہے کہ WZOR گروپ جعلی سافٹوئیرز ریلیز کرنے کی وجہ سے بدنام ہے البتہ اسبار انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کی ضرورت ہی نہ پڑی۔ مائکروسافٹ نے یہ خود ہی مفت میں جاری کر دیا :)
 

اوشو

لائبریرین
لگ تو اچھی رہی ہے۔ اس میں کیا کیا نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں؟
اور اگر یہ مائیکروسافٹ والے مفت دے رہے ہیں تو ڈاؤنلوڈ لنک مائیکروسافٹ کی بجائے کسی اور سائیٹ کا کیوں آ رہا ہے؟
 

نور وجدان

لائبریرین
اگرچہ یہ سوال ونڈوز کے حوالے سے نہیں مگر پوچھنا چاہ رہی ہوں
ہم ٹورنٹ سے کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کر امیج برن کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ امیچ برننگ کا ٹٹوریل دے دیں ۔۔۔ تاکہ بات واضح ہوجائے ۔۔۔ ہمیشہ نئی ونڈو انسٹال کرنے کے بعد امیج برننگ کا پرابلم ہوتا ہے ۔۔۔
 

arifkarim

معطل
لگ تو اچھی رہی ہے۔ اس میں کیا کیا نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں؟
یہاں چیک کر لیں:
http://www.microsoft.com/en-us/windows/features

اور اگر یہ مائیکروسافٹ والے مفت دے رہے ہیں تو ڈاؤنلوڈ لنک مائیکروسافٹ کی بجائے کسی اور سائیٹ کا کیوں آ رہا ہے؟
کیونکہ مائکروسافٹ اپڈیٹ سے مفت میں اپگریڈ کرنے کے بعد آپ اسکو کہیں پر بھی کلین انسٹال نہیں کر سکتے۔ اوپر جو لنک دیا ہے اسمیں ISO امیج فائل ہے جو بار بار انسٹال کرنے کیلئے کار آمد ہے :)

لیکن اس میں اردو کے حوالے سے کیا خاص ہے؟ یا کسی بھی لحاظ سے کیا نیا ہے؟
پرانے عربی،فارسی،اردو رسم الخط پر مبنی فانٹس کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ نیزانکا جدید ویب براؤزر Edge تمام موجودہ ویب براؤرز سے تیز اردو نستعلیق کی رینڈرنگ کرتا ہے :)
 

arifkarim

معطل
ہم ٹورنٹ سے کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کر امیج برن کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ امیچ برننگ کا ٹٹوریل دے دیں ۔۔۔ تاکہ بات واضح ہوجائے ۔۔۔ ہمیشہ نئی ونڈو انسٹال کرنے کے بعد امیج برننگ کا پرابلم ہوتا ہے ۔۔۔
امیج برننگ سے کیا مراد ہے؟ کیا ISO file کو یو ایس بی پر برن کرنے سے متعلق کچھ پوچھنا ہے؟
 

نور وجدان

لائبریرین
امیج برننگ سے کیا مراد ہے؟ کیا ISO file کو یو ایس بی پر برن کرنے سے متعلق کچھ پوچھنا ہے؟
بالکل ایک '' یو ایس بی '' برننگ ہوتی ہے اور دوسرا '' ڈی وی ڈی '' برننگ ۔۔۔ دونوں کا بتادیں ۔۔۔آپ تو بڑے کام کے انسان ہیں ۔۔۔ آپ سے اب کہ بہت کچھ پوچھنا ۔۔فائل '' آئی ایس او'' کی برننگ کا ہی پوچھا
 
آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
میرے پاس ڈاونلوڈ ہی نہیں ہو رہی ۔۔۔۔
۲ جی بی سے بڑی فائل ڈاونلوڈ کے لیے
ایک میگا نامی پلگ ان برائے فائر فاکس انسٹال کرنے کے لیے کہا جاتا ہے
اسے انسٹال کرتا ہوں تو
ڈاؤن لوڈنگ شروع ہوجاتی ہے لیکن جند لمحوں بعد ایرر میسج آتا ہے
کہ فائل بہت بڑی ہے ہینڈل نہیں کیا جا سکتا
 
Top