چائنہ کٹنگ کیا ہے؟

چائنہ کٹنگ کیا ہے؟

آج کل خبروں میں کراچی کے حوالے سے "لفظ" چائنہ کٹنگ بہت زیادہ سننے میں آرہا ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دراصل چائنہ کٹنگ کس بلا کا نام ہے۔ انٹرنیٹ پر تھوڑی تحقیق سے غیر مستند ذرائع سے پتہ چلا کہ یہ دراصل مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے وہاں ناجائز تعمیرات کرنے کا نام ہے۔
حقیقت جاننے کے لئے بالخصوص کراچی سے تعلق رکھنے والے احباب سے معلومات کی درخواست ہے۔ دیگر احباب بھی اگر جانتے ہیں تو ہمارا تجسس دور فرمائیں
محمد احمد، ادب دوست انیس الرحمن محمد امین
 
جس علاقے میں جس جماعت کا قبضہ ہے وہاں پر اگر گورنمنٹ کی کوئی زمین خالی پڑی ہے یا کھیل کا میدان یا پارک جو بنجر ہو وہاں پر 80 گز کے پلاٹ کاٹ کاٹ کر بیچ دیے جاتے ہیں۔ اور ان کی لیز بھی ہوجاتی ہے۔
 
آخری تدوین:

یہ لیز کیسے ہوتی ہے؟ حکومتی اداروں میں کرپشن کے ذریعے؟
 
arifkarim

معطل
چائنہ کٹنگ کیا ہے؟

آج کل خبروں میں کراچی کے حوالے سے "لفظ" چائنہ کٹنگ بہت زیادہ سننے میں آرہا ہے۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دراصل چائنہ کٹنگ کس بلا کا نام ہے۔ انٹرنیٹ پر تھوڑی تحقیق سے غیر مستند ذرائع سے پتہ چلا کہ یہ دراصل مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے وہاں ناجائز تعمیرات کرنے کا نام ہے۔
حقیقت جاننے کے لئے بالخصوص کراچی سے تعلق رکھنے والے احباب سے معلومات کی درخواست ہے۔ دیگر احباب بھی اگر جانتے ہیں تو ہمارا تجسس دور فرمائیں

جو سیاسی جماعت اس نیک کام میں اول نمبر پر ہے وہ ظاہر ہے ایم کیو ایم ہے۔ البتہ پنجاب میں بھی سپریم کورٹ نے ایک بھاری مینڈیٹ سے جیتی ہوئی جماعت سے گورنمنٹ کی زمین واپس لینے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اور ویسے بھی یہ کوئی نئی بات نہیں۔ یہاں ہمیشہ ہی سے سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر قومی وسائل کا بٹوارا کرنے ہی آتی ہیں :)
 
محمد امین

لائبریرین

پیپلز پارٹی اول نمبر پر ہے۔ ویسے جس کا جہاں زور چلتا ہے وہ وہاں یہ کام کرتا ہے۔ چاہے وہ غیر سیاسی "غریب" عوام ہوں، جنہوں نے کراچی کو سونے کی کان اور لاوارث سمجھ کر یہاں بھیک مانگنے اور ڈکیتیاں کرنے کے لیے اختیار کیا ہو یا سیاسی وڈیرے جو اندرونَ سندھ سے کراچی کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر اسے نوچنے کھسوٹنے آئے ہوں۔۔۔

آپ کیا سمجھتے ہیں؟ چائنا کٹنگ صرف وہی ہے کہ جو سیاسی جماعتیں کریں؟ چائنا کٹنگ وہ بھی ہے کہ جب کوئی غریب اپنے پورے خاندان کو لے کر کراچی کا رخ کرتا ہے اور کسی بھی زمین پر پڑ رہتا ہے اور چند سالوں بعد وہ زمین اس کے باپ کی ہوجاتی ہے "مفت" میں۔۔۔ اس میں وہ زمینیں بھی شامل ہیں جو "نالوں" پر قبضے کر کے گھر، کارخانے اور مسجدیں بنائی گئی ہیں اور وہ بھی کہ جہاں میرے والد صاحب کا حلال کمائی سے "خریدا" ہوا پلاٹ تھا مگر اب وہاں ملک کے دوسرے خطوں سے آئے ہوئے بھکاری رہتے ہیں اور کوئی ان کو ہلا نہیں سکتا کیوں کہ پیپلز پارٹی نے "ووٹ" لینے کے لیے کئی سو ایکڑ کی زمین جو کہ باقاعدہ لوگوں کی ملکیت تھی، وہ "کچی آبادی" کی لیز کے نام پر ان "غریبوں" کو دے دی۔۔۔۔ "مفت" میں۔۔۔۔ اور ہمارے ہاتھ آیا ٹھینگا "پیسے" دینے کے باوجود بھی۔۔۔
 
arifkarim

معطل
کیوں کہ پیپلز پارٹی نے "ووٹ" لینے کے لیے کئی سو ایکڑ کی زمین جو کہ باقاعدہ لوگوں کی ملکیت تھی، وہ "کچی آبادی" کی لیز کے نام پر ان "غریبوں" کو دے دی۔۔۔۔ "مفت" میں۔۔۔۔ اور ہمارے ہاتھ آیا ٹھینگا "پیسے" دینے کے باوجود بھی۔۔۔
جب تک یہ جسکی لاٹھی اسکی بھینس والا "قانون" پاکستانی سوسائیٹی سے باہر نہیں نکلے گا، ان لوگوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ جب متحدہ حکومت میں ہوتی تھی تو اسنے کیا گُل نہیں کھلائے؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس، ججز، وکلاء اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خود مختار اور سیاسی جماعتوں سے بے نیاز بنایا جائے۔ تب ہی یہ ملک و قوم کو صحیح معنوں میں انصاف فراہم کر سکیں گے۔ وگرنہ حکمران جماعت کی طرف سے انتقامی کاروئی کے خوف سے ان بڑی بھیڑوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالنے والا!
 
چائنا کٹنگ کی ایک اور مثال اسلام آباد میں افغان بستی جو آجکل خبروں میں ہے۔۔۔
 
arifkarim

معطل
ایک سوال اور اس ساری غیر قانونی کاروائی کو چائنہ کٹنگ کیوں کہتے ہیں ؟
یہ اصطلاح جاہل الطاف حسین کی ایجاد کردہ ہے۔ ہو سکتا ہے موصوف کسی زمانہ میں چائنا کے برتن بناتے وقت یہ اصطلاح استعمال کرتے ہوں جو بعد میں قومی، سرکاری و نجی زمینوں پر قبضوں کے لئے بطور کوڈ ورڈ حرف العام ہو گئی ہو :)
http://pkpolitics.com/discuss/topic/what-does-china-cutting-mean
 
یہ مضحکہ خیز کی ریٹنگ آپ کے انتخاب حوالہ کی وجہ سے ہے۔
 
arifkarim

معطل
یہ مضحکہ خیز کی ریٹنگ آپ کے انتخاب حوالہ کی وجہ سے ہے۔
حوالوں کیلئے اگر تھوڑی سی گوگلنگ کر لیتے تو بہتر تھا۔ سوائے پاکستان کے اور کہیں بھی یہ اصطلاح رائج العام نہیں ہے۔ بلکہ یوں کہیے کے سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ اور پاکستان میں بھی یہ اصطلاح سب سے پہلے بھائیوں نے استعمال کرنی شروع کی تھی، بوری والے :)
 
arifkarim

معطل
اس بات کا آپ کے پاس کو ٹھوس ثبوت ہے؟ یا کوئی قابل اعتبار حوالہ؟
جیسا کہ اوپر کہا کہ ٹھوس شواہد کیلئے اس اصطلاح کو گوگل کر لیں اور سرچ رزلٹس کا موازنہ کر لیں کہ کس ملک میں سب سے زیادہ ہٹس مل رہی ہیں نیز یہ بھی کہ کس پارٹی کیساتھ یہ اصطلاح کثیر الاستعمال ہے اور سب سے زیادہ پرانی ہے :)
 
Top