خربوزے، شہد، پودینے کا کولڈ سوپ

عندلیب

محفلین
خربوزے، شہد اور پودینے کا کولڈ سوپ
Cantaloupe-Soup-100.jpg

گرمیوں میں دو چیزیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ ٹھنڈی چیزیں کھانا اور اے سی میں سونا۔ :)
چلیے آج خربوزے اور شہد کا ٹھنڈا سوپ بناتے ہیں۔:)
سب سے پہلے خربوزے کو چھیل کر بیج نکال لیجیے پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر حسب منشا شہد، پودینے کے پتے، کوکونٹ ملک اور برف ڈال کر مسکر میں بلینڈ کریں۔ اب کسی پیالے میں، ابالے گئے ساگودانے اور پودینے کے پتوں کے ساتھ سرو کریں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
عندلیب! آپ نے بنا کر پیا ہے؟ کیسا ذائقہ ہے؟ اصل میں ہمارے جیسے دیہاتی لوگوں کے لئے کچه عجیب و غریب سا امتزاج ہے کہ سوچ کے ہی ..........
 
x boy

محفلین
شکریہ
دکھنے میں زبردست لیکن کھانے میں کیسا ہوگا کھانے کے بعد معلوم ہوگا،،
 
آوازِ دوست

محفلین
عندلیب! آپ نے بنا کر پیا ہے؟ کیسا ذائقہ ہے؟ اصل میں ہمارے جیسے دیہاتی لوگوں کے لئے کچه عجیب و غریب سا امتزاج ہے کہ سوچ کے ہی ..........
خربوزے کے بعد ٹھنڈا پانی ہمیں بچپن سے خطرناک بتایا گیا ہے اور محترمہ نے برف کے ساتھ بلینڈ کر کے ہمارے حساب سے تو ہیضے کوچیلنچ اور دعوت دونوں آپشن دے دیے ہیں آب ہیضے کی مرضی کہ وہ پہلے کسے قبول کرتا ہے :) ویسے نظام الدین صاحب اِس تجربے کوجھیل گئے ہیں توبچ شائد ہم بھی جائیں :)
 
نظام الدین

محفلین
ویسے نظام الدین صاحب اِس تجربے کوجھیل گئے ہیں توبچ شائد ہم بھی جائیں :)
ہم نے اس تجربے کو جھیلا نہیں۔۔۔۔۔ صرف دیکھنے کی حد تک کہا تھا کہ اچھا ہے۔۔۔۔۔ یعنی ہمیں کہنا چاہئے تھا دیکھنے میں تو اچھا ہے!
 
عندلیب

محفلین
خربوزے کے بعد ٹھنڈا پانی ہمیں بچپن سے خطرناک بتایا گیا ہے اور محترمہ نے برف کے ساتھ بلینڈ کر کے ہمارے حساب سے تو ہیضے کوچیلنچ اور دعوت دونوں آپشن دے دیے ہیں آب ہیضے کی مرضی کہ وہ پہلے کسے قبول کرتا ہے :) ویسے نظام الدین صاحب اِس تجربے کوجھیل گئے ہیں توبچ شائد ہم بھی جائیں :)
بچپن میں جس کسی نے آپ کو یہ بات بتائی تھی کیا وہ کسی کلینک کا کمپاؤنڈر تھا یا پھر یقینا آپ زبیدہ آپا کے پڑوسی رہے ہوں گے؟
ہیضے کے تدارک کے لیے ساگودانے کا استعمال بھی کیا گیا ہے بے فکر رہیں۔:p
 
آوازِ دوست

محفلین
الحمدللہ طبیعت ٹھیک ٹھاک۔ خوش باش۔:)
ماشاء اللہ ۔ حیران ہوں میں آپ کی طبیعیت کو دیکھ کر :)
کوئی وقت تھا جب ہم نے گھر میں اِس نوعیت کے چند تجربات کیے تھے اُن کے نتائج آج بھی ضرب المثل ہیں :) ہماری چند والہانہ کاوشوں کے نتائج کو"ایٹمی ڈشز" کا خطاب ملا۔ ایک تو ہم نے کھیر بنانے کی کوشش کی تھی اور دوسری تحقیق تھی پکوڑے بنانے کی :)
 
آوازِ دوست

محفلین
بچپن میں جس کسی نے آپ کو یہ بات بتائی تھی کیا وہ کسی کلینک کا کمپاؤنڈر تھا یا پھر یقینا آپ زبیدہ آپا کے پڑوسی رہے ہوں گے؟
ہیضے کے تدارک کے لیے ساگودانے کا استعمال بھی کیا گیا ہے بے فکر رہیں۔:p
جی بچپن میں کئی معتبر ذرائع گھریلو اور بیرونی اِس رائے کی پُختگی کا سبب بنے اور اَب آپ نے تدارک کے طور پر ساگودانہ کا استعمال کرنے کا بقلم خود اعتراف کیا ہے جو اِس بات پر تصدیقی مہر ثبت کر رہا ہے توبندے کا بے فکررہنا کُچھ مشکل نہیں ہو گیا :)
 
پکوان کے بہت سارے رموز ہر کسی کو سمجھائے نہیں جاسکتے کہ کونسی چیزیں تدارک کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور کونسی ذائقے کے لیے ۔ :)
 
Top