سمت شمارہ 27 کا اجراء

الف عین

لائبریرین
عزیزان گرامی

’سمت‘ کے نئے شمارے ، شمارہ ۲۷، بابت جولائی تا ستمبر ۲۰۱۵، کے ساتھ ایک بار پھر حاضر ہوں۔ اس بار یہ ایک نئے رنگ روپ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ موبائل اور ٹیبلیٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دھیان میں رکھ کر شمارے میں نفیس نستعلیق فونٹ ایمبیڈ کیا گیا ہے اس سے موبائل یوزرس بھی نستعلیق سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے مدیر تکنیکی امور ڈاکٹر سیف قاضی نے سمت کی اینڈرائڈ ایپ لانچ کی ہے اس ایپ میں یونیکوڈ شکل میں تازہ شمارہ ہی نہیں بلکہ گذشتہ تمام شمارے پی ڈی ایف میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

نفیس نستعلیق ایمبیڈ کیے جانے کی وجہ سے بر صغیر کے سست رفتار انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کو لوڈ میں دیر ہو سکتی ہے اس لیے اینڈرائیڈ ایپ کو استعمال کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔



شمارہ یہاں دیکھا جا سکتا ہے:

http://samt.bazmeurdu.net

اور ایپ کے لئے یہاں تشریف لائیں:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.samt


اس شمارے کے مشمولات:


دو خصوصی گوشے: فریاد آزر اور عرفان ستار

گوشۂ فریاد آزر کے تحت

فریاد آزرؔ کا جہانِ دیگر ۔۔۔ پروفیسر عتیق اللہ

فریاد آزرؔ:تخلیقی اڑان کے نئے زاویے ۔۔۔ حقانی القاسمی

فریاد آزرؔ کی غزلیہ شاعری ۔۔۔ سرور عالم راز سرورؔ

منفرد لب و لہجہ کا شاعر: فریاد آزرؔ ۔۔۔ پروفیسر ابنِ کنول

سبز آدمی کی تلاش اور آزر ؔکا جہانِ غزل ۔۔۔ پروفیسر مولا بخش

فریاد آزرؔ کی تخلیقی آزری۔۔۔ ڈاکٹر کوثرؔ مظہری

اور ڈاکٹر فریاد آزر کی غزلیں


گوشہ عرفان ستار کے تحت:

تعارف ۔۔۔ رفیع رضا

عرفان ستّار کی شاعری میں رنجِ رائیگانی ۔ ۔ ۔ حمیدہ شاہین

عرفان ستار کی شاعری ۔۔۔ رفیع رضا

عرفان ستار سے ایک مکالمہ ۔۔۔ سحر آفرین

دس سوالات۔ ۔ تصنیف حیدر

حرف پر روشن آفتاب :عرفان ستار۔ ۔۔ رفیق راز

یہ مرا ماجرا نہیں، میں ہوں :عرفان ستار۔ ۔ ۔علی زریون

شاعر طرح دار ... عرفان ستار ۔۔۔ ممتاز رفیق

عرفان ستار کی شاعری کا تکنیکی جائزہ۔ ۔ ۔محمد خاور

جنوں پیشہ درد کی خود کلا می۔عرفان ستار۔۔۔ سدرہ سحر عمران

عرفان ستار کی ’تکرارِ ساعت‘ سے منتخب اشعار ۔۔۔ انتخاب افزا خالد

رمزی آثم کی شاعری ۔۔۔ عرفان ستّار

خالد احمد: ایک خاکہ ۔۔۔ عرفان ستار

اور عرفان ستار کی غزلیں


دیگر تخلیقات میں:

عقیدت:نشید کعبہ۔۔ محمد طارق غازی

گاہے گاہے باز خواں: پتھروں کا پیمان۔۔۔ نظم، سارا شگفتہ

یادِ رفتگاں:اقبال متین کی یاد میں

اقبال متین بحیثیت شاعر۔۔۔رؤف خیر

اقبال متین۔ اردو کے معروف افسانہ نگار۔۔۔ نور الحسنین

اور اقبال متین کی نظمیں اور غزلیں

مضامین:

افریقی ادب پر ایک اجمالی نظر۔۔۔ خورشید اقبال

نالۂ شب گیر: ایک ضروری مکالمہ عورتوں کے تعلق سے۔۔۔ سیمیں کرن

مظفر حنفی ایک باکمال شاعر ہیں۔۔۔ سلطانہ مہر

پرویز ؔمظفر کی ’تھوڑی سی روشنی‘۔۔۔ محمد فیاض عادلؔ فاروقی

نور محمد قریشی کا توانا تخیل اور فکری کینوس۔۔۔ ناصر ملک

اسلم سراج الدّین کی ’’تلاش وجود در اطراف چند‘‘۔۔۔۔۔ ایک تاثر ۔۔۔ شاہد جمیل احمد

اور

اردو ناول پر ترقی پسند تحریک کے اثرات۔۔۔ ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل


’مانگے کا اجالا ‘کے تحت: پنجرے۔۔۔ خورشید اقبال


نظمیں: مصحف اقبال توصیفی، ستیہ پال آنند، نوشی گیلانی، زرقا مفتی، ہما سعید ناز


غزلیں: مظفر حنفی، سید انور جاوید ہاشمی، سعید خان، فاتح الدین بشیر، محمد وحید انصاری، اصغر شمیم، سلیم انصاری، منیر ارمان نسیمی اورسید عاطف علی


افسانے:

کہاں ہو تم؟۔۔۔ محمد یعقوب آسی

دوست۔۔۔ ناصر ملک

الحمد للّٰہ۔۔۔ عابدہ رحمانی

بالے مجھے دھتکارا نہیں گیا !۔۔۔ میمونہ احمد

کس جرم کی پائی ہے سزا۔۔۔ جمیل اختر

انشائیہ: کرائے کے لئے خالی ہے ۔۔۔ جاوید نہال حشمی

اور

’کتابوں کی باتیں‘ کے تحت:

شامِ شعرِ یاراں ( ایک تاثّر)۔۔۔ اسیم کاویانی

’’سفر آشنا‘‘ کی باز قرأت :منزل منزل عشق و جنوں۔۔۔ ڈاکٹر مشتاق صدف

ایک بوند زندگی۔۔۔ یا۔۔۔ سراپا زندگی۔۔۔ یٰسین احمد

اور

تبصرے۔۔۔غلام ابن سلطان

شمارے کے بارے میں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں

اعجاز عبید

مدیر اعلیٰ
 

جاسمن

لائبریرین
آج کل میں ایک قمیص پہ کڑھائی کر رہی ہوں اور اُس میں بہت سے کھِلتے رنگ استعمال کئے ہیں۔ سب کو اچھی لگ رہی ہے۔
آپ کے شمارہ میں بھی اسی طرح قوس و قزح کے کتنے ہی کھِلتے رنگوں سے کشیدہ کاری کی گئی ہے۔ آپ کی محنت کی داد دیتی ہوں جناب! ابھی کچھ حصے پڑھے ہیں۔ لیکن جو پڑھا ہے وہ بہت ہی خوب ہے۔ زبردست پہ کوئی سو مرتبہ اور زبر لگا لیں۔۔۔۔۔:)
 
Top