کیا آپ کو معلوم ہے شاہد آفریدی اور مصباح الحق سمیت مختلف پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہیں کتنی ہیں؟ جانئے

سید عاطف علی

لائبریرین
اچھاااااا۔۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ جسے ہم پاکستانی اوپر کی آمدنی کہتے ہیں اسے امریکہ میں ان آفیشل کک بیکس کہا جاتا ہے ۔ :)
 

arifkarim

معطل
اچھاااااا۔۔۔کہیں ایسا تو نہیں کہ جسے ہم پاکستانی اوپر کی آمدنی کہتے ہیں اسے امریکہ میں ان آفیشل کک بیکس کہا جاتا ہے ۔ :)
امریکہ میں پارٹی ڈونیشن کے نام پر بہت کچھ اندر خانے ہوتا ہے۔ یہ کوئی چھپی ہوئی بات نہیں :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے یہ عجیب بات ہے کہ نائب کپتان سرفراز احمد کو سب نچلی ڈی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
شاید اس لئیے کہ اس کا ابهی سٹارٹ ہے، اور باقی اے کیٹگری والے پرانے ہیں۔ اور کانٹریکٹ کا بهی تو سین ہے، جب وہ آیا تها تب اس لیول پر نہیں تها جس پر اب ہے اب جب کانٹریکٹ رینیو ہو گا تب ہی کیٹگری بدلے گی :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہ کھلاڑی مین آف دی میچ بننے کے بعد خراب انگریزی بول کر شرمندہ بھی ہوتے ہیں :)
خراب انگریزی بولنے پر شرمندہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بلکہ انہیں چاہئیے اردو پشتو پنجابی سندهی بلوچی میں جواب دیا کریں۔۔۔۔ لگے دنیا نوں وی پتا
 

ماہی احمد

لائبریرین
ویسے اب مجهے لاکھ اور کروڑ بالکل ایسے لگتے ہیں جیسے کوئی کہہ رہا ہو دس روپے، بیس روپے۔۔۔۔۔ وجہ؟ وجہ یہ کہ اپنے سیاستدانوں، ٹی وی ایکٹرز اینکرز کهلاڑیوں وغیرہ کی سب تنخواہیں سن سن کر میں ان الفاظ سے بہت یوز ٹو ہو چکی ہوں۔۔۔۔۔ :LOL::ROFLMAO:
 
Top