5 جولائی سیاہ دن

زیک

مسافر
آج 5 جولائی ہے۔

ویسے تو پاکستان کی تاریخ میں بہت سے سیاہ دن گزرے ہیں مگر میرے خیال سے 5 جولائی 25 مارچ اور 16 دسمبر کے بعد پاکستانی تاریخ کا بدترین دن ہے۔

5 جولائی 1977 کو میں 6 سال کا تھا اور دوسری جماعت میں پاکستان سے دور۔ بعد میں کچھ سال امیر المؤمنین کے پاکستان میں بڑا ہوا تو احساس ہوا کہ یہ ملک کے ساتھ کیا کر گیا۔
 

نایاب

لائبریرین
بلاشک ۔ 5 جولائی 1977 کو بچے کچھے پاکستان اور پاکستانی عوام کی تقدیر پر وہ گیارہ سالہ کالی تاریک رات چھائی تھی ۔
جس کے اندھیرے دامن میں سلامتی کا دین اسلام نفاذ اسلام کے نام پر اک تماشہ بنا ۔
اور آج تک ہم تماشے میں مبتلا اس کے تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ تاریکی کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے کئی سیاہ دن پاکستان کی تاریخ میں گزرے ہیں لیکن پھر بھی پاکستان قائم و دائم ہے اور لوگوں کو آئے دن سبز باغ دیکھنے کو ملتے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
The Body Language it self tells the inside story
Brxfj0YCAAA4QTv.jpg
 
Top