sahifa تھیم میں دائیں سے بائیں کیسے کریں؟

جناب آپ کا تھیم بھی مکمل ہے، بس آپ کی لنگویج فائل ناقص ہونے کی وجہ سے ڈائرکشن تبدیل نہیں ہو رہی ہے، کہیں گے تو لنگویج فائل ارسال کردوں گا۔
 
محترم ممبران،
مجھے آپ لوگوں کی تھوڑی معاونت کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ کیا کوئی بھائی بتا سکتاہے کہ اردو کے مناسب فونٹ تھیم میں کیسے شامل ہوں گے اور اردو کے مطا بق اپنی تھیم کے ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کیسے کی جائے گی۔میں صحیفہ تھیم کو اردو میں کر رہا ہوں ترجمہ تو کر لیا لیکن آگے تھوڑی مدد کی ضرورت پڑ گئی ہے۔

پہلی بات تو یہ کہ ورڈ پریس کی اصل اردو ترجمہ فائل ہی میں بنیادی نقص ہے۔
وہ بجائے نئے سرے سے RTL کے بجائے اسی پرانی انگریزی کی فائل کو ایڈٹ کر کے ترجمہ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سیٹنگز سے اردو زبان سیلیکٹ کرنے کے باوجود RTL کا مسئلہ جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔
اس کے لیے میں نے یہ حل نکالا کہ فارسی کی fa_IR.po فائل کو اردو کے لیے Save As کیا بطور ur_PK.po ۔
اور پھر کچھ ضروری الفاظ اور جملے ترجمہ کیے۔
اب جب اس فائل کو اَپ لوڈ کیا سرور پر تو ورڈ پریس کے ڈیش بورڈ سے General<<Settings میں جا کر دیکھا تو زبان چننے کی لیے ایک نئی سٹرنگ موجود تھی ur_PK بس اسے سیلیکٹ کیا اور معاملہ ہو گیا کچھ یوں : http://blog.vtube.pk/

اب تھیم کی اسٹائل فائل میں تبدیلی یہ کرنی ہے کہ اپنے ورڈ پریس ڈیش بورڈ سے Editor<<Apprearance میں جائیں اور سب سے نیچے موجود فائل rtl.css کو کلک کریں جس سے وہ وہیں ایڈیٹر میں کھل جائے گی۔
rtl.css فائل میں آپ جہاں جہاں دوسری فانٹ فیمیلیز ہیں ان کو اپنی من پسند فانٹ فیملیز سے تبدیل کر لیں جیسے میں نے 'Jameel Noori Nastaleeq' کی ہے ۔ اس سے یہ ہو گا کہ جن لوگوں کے سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے ان کو سب کچھ جمیل نوری نستعلیق کے فونٹ میں نظر آئے گا۔ اور جن کے پاس نہیں ان کے لیے آپ فونٹ کو یا تو اپنے سرور پہ اپ لوڈ کر کے اس کا پاتھ دے دیں یا پھر ریموٹ فونٹ سرور جیسا کہ گوگل فونٹس یا اردو ویب فونٹ سرور سے بھی ڈائریکٹ لنک دے سکتے ہیں۔

فانٹ ایمبیڈ کرنے کے لیے rtl.css میں سب سے اوپر دیکھیں گے تو کچھ یوں نظر آئے گا۔
کوڈ:
کوڈ:
@font-face {font-family: 'GE SS'; src: url('fonts/ge-ss-med.eot');}
@font-face {font-family: 'GE SS'; src: url(//:) format('no404'), url('fonts/ge-ss-med.ttf') format('truetype'); font-weight: normal; font-style: normal;}

اس میں فونٹ فیملی 'GE SS' سے 'Jameel Noori Nastaleeq' میں تبدیل کریں اور فونٹ کا یو آر ایل بس
 
اس کے لیے میں نے یہ حل نکالا کہ فارسی کی fa_IR.po فائل کو اردو کے لیے Save As کیا بطور ur_PK.po ۔
اس کی سمجھ نہیں ائی ، اس کے علاوہ بھی کافی شبہات ہے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ fa_IR.po پی او اڈیٹ میں نہیں ۔ اگر ہو سکے تو رہنمائی فرمائے، شکریہ
 
عرفان الدین سادات

ابھی اس سانچہ پہ کام جاری ہے۔ جلد مکمل ہو جائے گا اور کیا آپ سی ایس ایس کوڈنگ جانتے ہو اگر جانتے ہو تو آپ اس بات کو سمجھو گے
اس کے لیے میں نے یہ حل نکالا کہ فارسی کی fa_IR.po فائل کو اردو کے لیے Save As کیا بطور ur_PK.po ۔
اس کی سمجھ نہیں ائی، اس کے علاوہ بھی کافی شبہات ہے ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ fa_IR.po پی او اڈیٹ میںنہیں ۔ اگر ہو سکے تو رہنمائی فرمائے،شکریہ
 
آپ کا مطلب ہے کہ آپ نے poedit میں فارسی منتخب کی لیکن ترجمہ اردو کا کیا اور پھر ur_PK کے نام سے محفوظ کیا ؟؟؟؟؟؟؟۔
نہیں بلکہ ایک بار ورڈ پریس انسٹال کر کے ورڈ پریس کی ڈیفالٹ زبان فارسی یا عربی کر دیں سیٹنگز - جنرل سے
اس طرح آپ کی ورڈ پریس کی ڈائریکٹری میں فارسی یا عربی کی فائلز بھی آ جائیں گی۔ بس انہیں ڈاؤن لوڈ کر کے کمپیوٹر پر اور poedit میں کھول کر بطور ur_PK سیو کریں۔
 
امجد میانداد صاحب تھیم تو ترجمہ ہو جاتا ہے لیکن ابھی بھی دائیں سے بائیں کا مسئلہ آہ رہا ہے ۔
اگر آپ کے پاس تھیم اردو میں دستیاب ہے تو عنایت فرمائے۔
شکریہ
 
امجد میانداد صاحب تھیم تو ترجمہ ہو جاتا ہے لیکن ابھی بھی دائیں سے بائیں کا مسئلہ آہ رہا ہے ۔
اگر آپ کے پاس تھیم اردو میں دستیاب ہے تو عنایت فرمائے۔
شکریہ
آپ کی اردو فائل ابھی بھی ناقص ہے اور باقی کی ترتیبات سی ایس ایس فائل سے کرنا ہوتی ہیں
 
یہ دائیں بائیں کا مسئلہ ہے یا کچھ اور؟
مسئلہ یہ ہے کہ جس نے بھی اردو ترجمہ کی ابتداء کی تھی اس نے نئے سرے سے اردو لینگوئج کی فائل بنانے کے بجائے یا ڈیفالٹ کی پراپرٹی سے لینگوئج تبدیل کرنے کے بجائے بس ترجمہ کرنے پر اکتفا کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ترجمہ تو ہو رہا ہے لیکن سسٹم کو یہ نہیں بتایا جا رہا کہ یہ ڈیفالٹ LTR فائل نہیں بلکہ RTL اردو فائل ہے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ کسی عربی یا فارسی فائل کو سیو از اردو کریں اور اس کا ترجمہ درست کر دیں اردو میں اس سے الائنمنٹ خود ٹھیک ہو جائے گی بغیر کچھ کیے۔
 
Top