بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کو بھارت سے بہتر قرار دیدیا

بلوم برگ نے پاکستان کی معیشت کو بھارت سے بہتر قرار دیدیا
Last Updated On 03 July,2015
287442_68584205.jpg

عالمی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے اس کامیابی کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا۔ پاکستان دنیا کے دس بہترین ممالک میں بھی شامل ہو گیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک، دنیا نیوز) دہشت گردی اور سیاسی افراتفری کے باوجود پاکستان معاشی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ دنیا بھی اس ترقی کی معترف ہے۔ عالمی ادارے بلوم برگ کی تازہ رپورٹ میں پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات اور بین الاقومی مالیاتی اداروں سے بہتر تعلقات کے سبب معیشت کو فروغ ملا۔ کامیابی کی یہ مثال بھارت سے بھی بہتر ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد قرضوں کی ادائیگی کا مسئلہ حل ہو گیا۔ تعمیراتی شعبے میں بھی انقلاب برپا ہوا جس کے نتیجےمیں موڈیز ، اسٹینڈرڈز اور پورز نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھا دی۔
شرح سود بھی بیالیس سال کی سب سے نچلی سطح پر ہے۔ احتجاج کے باوجود نواز شریف حکومت نے معیشت کو درست سمت پر گامزن رکھا۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے اصلاحات، نجکاری اور معاشی بہتری میں نئی تاریخ رقم کی اور اب پاکستان سرمایہ کاری کیلئے دنیا سے چھپی ہوئی سب سے بہترین معیشت ہے اور دو سو بتیس بلین ڈالر کی معاشی طاقت بن چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے باوجود کراچی اسٹاک ایکسچینج نے بارہ ماہ میں سولہ فیصد نمو حاصل کی اور دنیا کی دس بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہے۔ سیمنٹ، تعمیرات اور اسٹیل کے شعبوں میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ بڑی بڑی کمپنیاں بھی اپنے آپ کو دوگنا کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ دو ہزار تیرہ میں نواز شریف کے اقتدار سنبھالنے کے بعد انفراسٹرکچر میں حکومتی اخراجات میں ستائیس فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی میں کمی اور آمدن میں اضافے سے پاکستانیوں کی قوت خرید بڑھ رہی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق موجودہ حکومت نے شہروں کے ساتھ دیہات کی ترقی پر بھی زور دیا جس کے بعد پاکستان میں سب اربن سنٹرز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ چین نے پاکستان کو ایک بار پھر بہترین دوست ہونے کا ثبوت دیا اور پینتالیس ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے پر کام شروع کیا۔ کاروباری حلقوں کے مطابق معیشت کے ہر شعبے میں کام تقریبا تین گنا بڑھ گیا ہے جو معاشی ترقی کی بہترین مثال ہے۔
 
الحمد للہ، کافی عرصے سے مختلف عالمی ادارے پاکستانی معیشت کے بارے میں اچھی خبریں دے رہے ہیں۔ آپریشن ضرب عزب کی وجہ سے دہشت گردی کا عفریت بھی کافی قابو میں آچکا ہے اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال بھی کافی بہتر ہے۔ رب کریم اپنی رحمتوں میں اضافہ فرمائے اور نظر بد سے بچائے۔ آمین
 

حسیب

محفلین
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے باوجود کراچی اسٹاک ایکسچینج نے بارہ ماہ میں سولہ فیصد نمو حاصل کی اور دنیا کی دس بہترین اسٹاک مارکیٹس میں شامل ہے
دنیا نیوز والوں کو پرانی پرانی خبریں ہی یاد آتی ہے
اب یہ خبر یکم جنوری کو پاکستان ٹو ڈے پہ شائع ہوئی تھی
http://www.pakistantoday.com.pk/201...10-best-performing-markets-in-2014-bloomberg/
 
دنیا نیوز والوں کو پرانی پرانی خبریں ہی یاد آتی ہے
اب یہ خبر یکم جنوری کو پاکستان ٹو ڈے پہ شائع ہوئی تھی
http://www.pakistantoday.com.pk/201...10-best-performing-markets-in-2014-bloomberg/
بلوم برگ سٹوری کا اصل مآخذ یہ ہے جناب
http://www.bloomberg.com/news/artic...frontier-market-boom-signals-pakistan-revival
بلومبرگ کی رپورٹ کا لنک؟
کدی آپ وی کم کر لیا کرو
 
Top