تیز رفتاری؟

زیادہ سے زیادہ کتنے کلومیٹر فی گھنٹہ سپیڈ پر گاڑی چلائی ہے؟

  • 0 سے 25

    Votes: 1 3.6%
  • 26 سے 50

    Votes: 1 3.6%
  • 51 سے 75

    Votes: 0 0.0%
  • 76 سے 100

    Votes: 5 17.9%
  • 101 سے 120

    Votes: 2 7.1%
  • 121 سے 140

    Votes: 4 14.3%
  • 141 سے 160

    Votes: 2 7.1%
  • 161 سے 180

    Votes: 3 10.7%
  • 181 سے 200

    Votes: 4 14.3%
  • 200 سے زیادہ

    Votes: 6 21.4%

  • Total voters
    28

زیک

مسافر
ویک اینڈ پر جرمنی میں اے 7 پر جا رہا تھا تو ترچھی لائنوں والا سائن دکھائی دیا۔ ٹریفک بھی بہت کم تھی۔ بس پھر کیا تھا گیس پیڈل دبایا اور 140 میل فی گھنٹہ یعنی 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑائی۔
 

arifkarim

معطل
ویک اینڈ پر جرمنی میں اے 7 پر جا رہا تھا تو ترچھی لائنوں والا سائن دکھائی دیا۔ ٹریفک بھی بہت کم تھی۔ بس پھر کیا تھا گیس پیڈل دبایا اور 140 میل فی گھنٹہ یعنی 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی دوڑائی۔
زبردست! تو پھر واپسی کب تک ہے؟
 

ثوبان

محفلین
سپیڈباقی ٹریفک کی سپیڈ سے تھوڑی سی زیادہ رکھنی چاہیے مثلاً اگر سڑک پر باقی سب 45 کی سپیڈ پر چل رہے ہیں تو اپنی سپیڈ 47 48 تک رکھنی چاہیے، اِس صورت میں باقی سب کو ہم آسانی سے نظر آ سکتے ہیں اور حادثات سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

میں نے سب سے زیادہ سپیڈ ایک بار بائیک پر ماری تھی 150، جمعے کا دن تھا سڑک خالی پڑی تھی تو سوچا دیکھیں تو بائیک کہاں تک جاتی ہے-

نوٹ: میری ٹریفک سپیڈکی تھیوری کراچی کے ٹریفک کو مدِنظر رکھ کر تشکیل دی گئی ہے باقی جگہوں کے ٹریفک کا مجھے کچھ پتا نہیں-
 

تجمل حسین

محفلین
میں نے آج تک جتنی بھی موٹر سائیکلز چلائی ہیں ان کے سپیڈ میٹرز ہی خراب تھے۔:p
صرف ایک کا تھا صحیح تھا لیکن اس دن مہمان ساتھ تھا اس لیے 60 سے اوپر نہیں گیا مبادا وہ پریشان نہ ہوجائے۔ :LOL:
 

arifkarim

معطل
یہ کیا ہوتا ہے زیک ؟
no-limit-sign-autobahn.jpg

مطلب No Speed Limit :)
 

فاتح

لائبریرین
200 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے اوپر تو کئی مرتبہ گیا ہوں لیکن زیادہ سے زیادہ230 کو ایک مرتبہ چھوا ہے۔ (230 سپیڈو میٹر پر تھی جب کہ جی پی ایس کے مطابق اصل سپیڈ 220 رہی ہو گی)
گاڑی تھی کیڈیلک سی ٹی ایس اور دبئی سے العین کے راستے میں
 
آخری تدوین:

ماسٹر

محفلین
ٹریفک زیادہ ہوجانے کی وجہ سے اب آوٹوبان کا بھی وہ مزہ نہیں رہا ۔
200 سے اوپر چلانے کا کئ دفعہ موقع مل چکا ہے مگر اپنی فیملی وین لمبے سفروں کے دوران 140 پر ہی ٹھیک رہتی ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعودی عرب میں شہروں کے درمیان سفر کرنے کی حد رفتار 120 کلو میٹر تھی، اب انہوں نے بڑھا کر 140 کر دی ہے۔
کئی ایک جگہ کیمرے لگے ہوئے ہیں۔
میں نے شیورلٹ ٹریل بلیزر پر ایک دفعہ ریاض سے دمام جاتے ہوئے 190 کی رفتار سے گاڑی چلائی تھی، کوئی پندرہ منٹ ہی چلائی ہو گی، پھر رفتار کم کر دی۔
مکہ جاتے ہوئے اکثر 160 کی رفتار سے چلائی ہے۔
کئی دفعہ حد رفتار سے زیادہ چلانے پر کیمرے کی زد میں بھی آ چکا ہوں۔
اب 140 سے زیادہ نہیں چلاتا، کہ 140 کی رفتار بھی خاصی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں شہر سے باہر 140 ہی رکھتا ہوں کیوں کہ حد ہی یہی ہے ۔
ایک دفعہ 190 تک کی تھی (وہ کرائے کی گاڑی تھی :) ) بس تھوڑی دیر تک ۔
ابھی بقر عید پر مدائن صالح کی سائٹ پر گیا تھا العلا ڈسٹرکٹ میں یہاں الانباط تہذیب کے آثار ہیں ۔
ریاض سے تقریبا 1100 کلو میٹر بعد پہنچنے پر پتہ چلا کہ وہ خاص آثار ایک دو ماہ تک بند ہیں ۔ :) ۔ البتہ علاقے کے کچھ وہ پہاڑ دیکھے جن میں نباطین قوم (غالبا قوم ثمود ) رہتی تھی ۔
 
آج ہی سکوٹر پر لائلپور سے شاہکوٹ آ رہا تھا تو relive آن کردیا۔۔
ابھی دیکھا تو ایپ بتا رہی کہ ایک جگہ میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ پر ہی گیا ہوں۔ جس پر میں کافی حریان ہوا ہوں کہ دھوم 70 سی سی اور وہ بھی بھی اچھی حالت میں نہ ہونے پر اس رفتار پر جا پانا خواہ کچھ سکینڈز کے لئے بھی ہے تو کافی خوشگوار ٹائپ عجیب ہے۔ اوسط رفتار 48.5 کلومیٹر رہی۔۔ یہ بتلانے کا مقصد یہ تھا اگر یہ بائیک 90 پر گئی ہے تو 120 کبھی تو 110/120 پر لے ہی گیا ہوں گا جو کہ میں میٹر کے حساب سے زیادہ سے زیادہ 100 تک گیا ہوں۔ خیر آئندہ پھر کبھی ایسے خالی روڈ اور 125 ملی تو ضرور تجربہ کریں گے۔۔

 
آخری تدوین:
Top