صوبے کے حقوق نہ ملے تو ملک بھر میں آگ لگا دینگے_ پرویز خٹک

صوبے کے حقوق نہ ملے تو ملک بھر میں آگ لگا دینگے_ پرویز خٹک
مردان (آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں ہمارے ساتھ ناانصافی بند کی جائے، صوبے کے حقوق نہ ملے تو ملک بھر میں آگ لگا دیں گے، اقتصادی راہداری میں حصہ نہ دیا گیا تو صوبے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، صوبے کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی تبدیلی لانے میں کامیاب ہو چکی ہے، تبدیلی نظام ٹھیک کرنے سے آئے گی، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہوئی ہے، اب ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن نہیں کر نے دیں گے، انہوں نے کہا صوبائی احتساب کمیشن غیر جانبدار ہے، پیپلز پارٹی کے وزیروں نے ماضی میں لوٹ مار کی، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، بلدیاتی اداروں کو چالیس ارب روپے دیں گے، صوبے میں پولیس کے محکمے میں سیاسی مداخلت ختم کر دی ہے، نوجوان تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، ان کی قوت سے انقلاب برپا کریں گے، لوٹ مار کا زمانہ ختم ہو گیا، اب چور سلاخوں کے اندر ہوں گے
 
تو اب تحریک انصاف نے صوبائی تعصب پر مبنی سیاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔؟
اگر تحریک انصاف نے صوبائی تعصب پر مبنی سیاست نا روکی تو خیبر پی کے میں وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں وہ تو وقت بتائے گا مگر باقی ملک خصوصاً پنجاب سے ان کا صفایا ہو جائے گا۔ کپتان کو عقل کے ناخن لینے چاہیئں۔ کپتان کو چاہئے کہ پرویز خٹک کو سمجھائے
 

x boy

محفلین
واہ کیا بات ہے
بدن کے حساب سے بات بھاری ہے اگر یہی بات عمران خان صاحب کرتے تو پھر بھی ججتا تھا
پاکستان میں پنجاب کے علاوہ ہر صوبے کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے
سندھ میں کراچی بزنس ہب لیکن کراچی کے ساتھ سوتن سا سلوک، گورنمنٹ اسکولوں کے استادوں کو سال بھر تنخواہ نہیں ملتی،
اگر ملے بھی تو ست آٹھ مہینے بعد وہ بھی 90 میں جاکر شکایت جمع کروائیں یا کریں پھر وہ لوگ بھاگ دوڑ کرکے استادوں کو
یہ حقوق دلواتے ہیں ایم کیو ایم کا یہ کام مجھے بہت پسند ہے
اس کے بارہ میں مجھے یہ خبر میرے کسی عزیز اسکول کی استانی نے دی، کہ اس کو 8 مہینے کی تنخواہ یکمشت ملی وہ بھی ایم کیو ایم
کے نمائندوں کے ذریعے۔
اسی طرح کراچی اور سندھ کے ساتھ بہت ساری زیادتی ہورہی ہیں اللہ رحم کرے۔ آمین
 
Top