آفاق کی یہ کارگہ شیشہ گری - حصّہ دوم

زہیر عبّاس

محفلین
How the Universe Works - Season 2 کا اردو ترجمہ پیش کرنے کی کوشش کروں گا . اس ترجمے کی نظر ثانی یا ادارت نہیں ہوئی ہے لہٰذا غلطیوں کا امکان بہرحال اپنی جگہ موجود ہے.
ان مضامین کی ترتیب کچھ اس طرح سے ہے.قوسین میں دیے گئےانگریزی کے نام اصل پروگرام کے عنوان ہیں:
1.آتش فشاں – حیات کی بھٹّیاں (Volcanoes - The Furnaces Of Life)
2.عظیم طوفان - تخلیق کی ہوائیں (Megastorms - The Winds Of Creation)
3.ماورائے شمس سیارے - جہنم کے دروازے (Exoplanets - Planets From Hell)
4.عظیم شعلے - کونیاتی آگ کے طوفان اور مقناطیسیت کےکرشمے (Megaflares - Cosmic Firestorms)
5.مدار - قوّت ثقل اور حرکت کا نازک توازن (Extreme Orbits - Clockwork And Creation)
6.دم دار تارے - منجمد آوارہ گرد جہاں (Comets - Frozen Wanderers)
7. سیارچے - ان دیکھے جہاں (Asteroids - Worlds That Never Were)
8.زمین کی خلقت (Birth of the Earth)

کیونکہ یہ مضامین طویل ہیں لہٰذا ان میں سے ہر ایک مضمون کو چند حصّوں میں پیش کروں گا.
 
آخری تدوین:

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١.آتش فشاں – حیات کی بھٹّیاں (حصّہ اوّل)
How The Universe Works – Season 2, Episode 1
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات ہر شک اور شبے سے بالا تر ہے کہ ہمارا "نظام شمسی"(Solar System) ایک نہایت پر آشوب جگہ ہے۔ زحل کے چاند "انسیلیڈس"(Enceladus) کے" برفیلے آتش فشاں"(Ice Volcanoes) ہوں یا مشتری کے چاند "آئی او(Io)" کے وسیع لاوے کے میدان یا پھر ہماری اپنی زمین کے آتش فشاں، آتش فشانوں کا کام صرف تباہی و بربادی پھیلانا نہیں ہے بلکہ یہ زندگی کو پروان چڑھانے اور اس کو رواں دواں رکھنے کی ایک انتہائی اہم کڑی ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ اگر آتش فشاں موجود نہ ہوتے تو ہمارا وجود بھی نہ ہوتا۔

آتش فشاں آب و ہوا کی ہئیت اور اس کے تغیر کے ذمے دار ہوتے ہیں۔ آتش فشاں صرف حیات کو معدوم ہی نہیں کرتے بلکہ حیات کو پروان بھی چڑھاتے ہیں۔ دورحاضر کے خلائی جہازوں اور دوربینوں نے ان جہانوں کے آتش فشاؤں کو دیکھا ہےجن کو ہم کبھی مردہ گردانتے تھے۔ ہمارے چندا ماما سے بھی چھوٹے اجرام فلکی میں موجود زندہ آتش فشانوں نے سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سائنس دان محو حیرت ہیں کہ کرۂ ارض کے علاوہ نظام شمسی میں اگرآتش فشاں موجود ہیں تو کیاوہ وہاں زندگی ملنے کے بھی کوئی آثار ہوں گے۔

کرۂ ارض بحر ظلمات میں ایک چمکتا ہوا نگینہ ہے۔ ہمارا غیر مختتم دیس خوبصورت اور ناقابل یقین حد تک خطرناک جگہ ہے۔ آتش فشاں کرۂ ارض کے طاقتور ترین مظاہر قدرت میں سے ایک ہیں۔ وہ صرف پرانی زمین کو برباد نہیں کرتے بلکہ نئی زمین کوبھی آباد کرتے ہیں۔ وہ فضاؤں میں ان گیسوں کو بکھیرتے ہیں جو ہوا کی ماہیت کو اس قابل بناتی ہیں کہ ہم اس میں سانس لے سکیں۔

سمندر کی اتھاہ گھیرا یوں میں آتش فشانی حرارت غیر مانوس زندگی کو پروا ن چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ آتش فشاں زمین پر زندگی کے وجود کو قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ اب ہم غیر اراضی دنیاؤں میں حیات کی موجودگی کے ثبوتوں کے متلاشی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ حیات کے لئے سب سے زیادہ ضروری پانی ہے۔اگر ہم یہ کہیں کہ زندگی کا دوسرا نام ہی توانائی ہےتو شاید غلط نہ ہوگا لہٰذا زندگی کے لئےتوانائی کا موجود ہونا بھی لازمی ہے اور بس یہیں سے آتش فشانوں کا کام شروع ہوجاتا ہے۔ وہ توانائی کی بے گراں مقدارگہرایوں سے نکال کر فضا میں بکھیردیتے ہیں۔

شاید دوسرے جہانوں میں آتش فشانوں کو تلاش کرتے ہوئے ہم وہاں پر موجود حیات کو بھی کھوج لیں۔ہماری تلاش ہمارےقریبی پڑوسی اور زمین کے جیسے نظر آنے والے سیّارے زہرہ سے شروع ہوگی۔

زہرہ اور زمین کی کمیت قریب قریب ایک جتنی ہی ہے۔ دونوں کے مداروں کا فاصلہ بھی سورج سے لگ بھگ برابر ہی ہے۔ ہم ان دونوں سیّاروں کو ایک طرح سے جڑواں سیّارےکہہ سکتے ہیں۔٣ ارب سال پہلے زمین اور زہرہ بالکل ایک ہی جیسے تھے۔ دونوں کے تازہ تازہ اراضی خطّے ، سمندر اور ماحول بنےتھے۔ دونوں سیّارے حیات کے لئے نہایت ہی موزوں تھے۔ مگر پھر زہرہ پر کچھ ایسا ہوا جس سے اس کی اور زمین کی راہیں بالکل جدا ہوگئیں۔

زہرہ نے بہت پہلے ہی اندھیرے کی طرف رخت سفر باندھ لیا تھا۔ زمین کا شیطانی ہمزاد اب دوزخ کے ایک گہرے کنواں کی طرح ہے اور اس کی سطح آگ اگلتی بھٹی جیسی ہی ہے۔ زہرہ کی سطح کا درجہ حرارت تقریبا"٩٠٠ ڈگری ہوتا ہے۔ یہ اتنا گرم ہوتا ہے کہ کچھ دھاتیں تو اس درجہ حرارت پر پگھل جاتی ہیں۔ اس کی سطح پر توکوئی کھڑے ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ زہرہ تو "گرین ہاؤس اثر"(Green House Effect) کی دنیا ہے۔ اس کی فضا گاڑھے کاربن ڈائی آکسائڈ پر مشتمل ہے جو سورج کی حرارت کو کسی کمبل کی طرح ذخیرہ کرلیتی ہے۔ اس کی سطح گرم ترین، بنجر اور بانجھ ہے۔ زہرہ کی گاڑھی کاربن ڈائی آکسائڈ کی فضا نے اس کو مردہ بنا دیا ہے۔ یہ کاربن ڈائی آکسائڈ زہرہ کے آتش فشانوں سے نکل رہی ہے۔اس بات کا سب سے پہلے عندیہ زہرہ کے گرد چکر لگاتے ہوئے خلائی جہازوں نے دیا تھا۔ خلائی جہاز پر موجود ریڈار نے اس کی گاڑھی فضا میں سے گھس کر اس کی سطح پر پھیلے ہوئے آتش فشانوں کی بناوٹ کا پتا لگا لیا تھا۔ ان کی بناوٹ زمین پر موجود ڈھالی آتش فشانوں جیسی ہی تھی جیسے کہ" ہوائی کا ڈھالی آتش فشاں" (Shield Volcanoes of Hawaii)۔ ان کا نام ڈھال کے نام پر اس لئے پڑا کہ یہ اوپر سے بالکل گول دیکھتے ہیں اور نیچے ڈھلوان اترنے کے بعد چپٹے سےنظر آتے ہیں۔ یہ آتش فشاں آہستہ آہستہ رس رہے ہیں اور یہ آج سے نہیں بلکہ ہزاروں سال سے ایسے ہی رس رہے ہیں۔

ماہرین سمجھتے ہیں کہ اگر ایک دفعہ ہم بادلوں کو چیر کر اس میں گھسنے والے ریڈار سے زہرہ کی سطح کا نقشہ حاصل کرلیں تو پھر ہم اس کی سطح کا صحیح طریقے سے جائزہ لے سکتے ہیں۔ ہم نے زہرہ کی سطح کا نقشہ حاصل کرنے کے بعد بہت سی جانی پہچانی چیزیں دیکھیں۔ خاص طور سے جناتی ڈھالی آتش فشاں جو کافی حد تک ہوائی میں موجود ڈھالی آتش فشاں کے ہی جیسا ہے ریڈار سے حاصل کردہ معلومات کی بنا پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ زہرہ کے ڈھالی آتش فشاں بالکل ایسے ہی ہیں جیسے کہ ہوائی میں موجود ڈھالی آتش فشاں ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کے زہرہ کے ڈھالی آتش فشاں معدوم اور مردہ ہیں۔(تصویر نمبر ١ اور ٢)
AACyFzIN9z14AicL0GQvwOEOa
AAA8PR48NYvnc8Pdi9MtjORVa

ماضی کے کسی حصّے میں زہرہ کے اوپر بھی زندہ آتش فشاں موجود تھے۔ زہرہ پر موجود آتش فشاں کی پہلی تصویر دیکھ کر سائنس دان انگشت بدہاں رہ گئے۔ انہوں نے وہاں ایک آتش فشان کی داغ دار سطح دیکھی۔ وہاں ایک ہزار کے قریب بہت بڑے جبکہ لاکھوں کے قریب چھوٹے آتش فشاں موجود تھے۔ زہرہ کی تین چوتھائی سطح لاوے سے ڈھکی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاں کبھی قیامت صغرا برپا ہوئی ہوگی۔ وہ زندگی کو پروان چڑھانے کا مسکن بھی بن سکتا تھا مگر اس نے ایک دوسری راہ چن لی اور وہ آگ سے گھر گیا۔ آتش فشاؤں نے دسیوں کھرب ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ زہرہ کی فضا میں اگل دی۔ جس کی وجہ سے درجہ حرارت چڑھ گیا۔ سمندر ابل کر سوکھ گئے۔ بے قابو گرین ہاؤس کے اثر کا عمل شروع ہوگیا۔

کرۂ ارض پر کاربن ڈائی آکسائڈنہ صرف چٹانوں میں بلکہ یہ تو سمندروں میں بھی جذب ہوجاتی ہے۔ زہرہ پر پانی نہیں تھا اور درجہ حرارت بھی نہایت بلند ہوگیا تھا لہٰذا کاربن ڈائی آکسائڈ اب چٹانوں میں بھی جذب نہیں ہوسکتی تھی۔ ماضی کے کسی وقت میں آتش فشانوں نے کاربن ڈائی آکسائڈکو زہرہ کی فضا میں چھوڑنا شروع کردیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کاربن ڈائی آکسائڈ کو واپس چٹانوں میں جذب ہونے کے مواقع کم ہوتے گئے۔ اگر زہرہ پر کبھی زندگی موجود ہوتی تو آتش فشاں اس کو ختم کرچکے ہوتے۔

ابھی تک صرف ہم سیّارہ زمین کے علاوہ کسی اور جگہ کو نہیں جانتے جہاں حیات کسی شکل میں موجود ہوالبتہ شاید مستقبل میں ہم کچھ اور جگہیں بھی ڈھونڈ نکالیں جہاں زندگی موجود ہو۔دیوہیکل سیّارہ مشتری کے چاند وں کوکبھی ہم مردہ اور منجمد سمجھتے تھے۔ لیکن جب ہم نے ان کا قریب سے جائزہ لیا تو نہایت حیرت انگیز انکشاف ہواوہاں اس سرد دنیا میں ایک بادل ٹنگا ہوا نظر آرہا تھا۔ آتش فشانوں نے زہرہ کو جو زمین سے بہت مماثلت رکھتی تھی ایک گرم ترین دوزخ کا دروازہ بنا دیا تھا۔

زمین جیسے کسی چٹانی سیّارہ میں آتش فشاں کا ملنا کوئی زیادہ حیرت کی بات نہیں ہے۔ مگر کسی چاند پر اس کا ملنا کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔ مارچ ١٩٧٩؁ میں وائیجر-١ خلائی جہاز نے نہایت قریب سے مشتری کے چھوٹے چاند آئی او کی اولین تصاویرلے کر زمین پر ارسال کیں۔ ان تصاویر میں ایک ایسی دنیا جس کو ہم سرد اور مردہ سمجھتے تھے،کچھ نہایت ہی حیرت انگیز چیزدکھا رہی تھی۔ ان تصاویر میں آئی او چاند سے آگے ایک" قوس" (Arc) سی چیز بنی نظر آر ہی تھی۔ بالکل ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کہ اس کے پیچھے بھی کوئی چاند موجود ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر سائنس دان سر کھجانے لگے۔ وہ سوچ میں پڑھ گئے کہ یہ کیا چیز ہوسکتی ہے۔ اس وقت تک ہر کسی کو پتا تھا کہ آئی او ایک مردہ، غیر دلچسپ اور بیزار کن جگہ ہے۔ مگر پھر اچانک سائنس دانوں کو احساس ہوا کہ یہ تو جوالا مکھی پھٹنے کا منظر ہے۔ انہوں نے آئی او کی سطح پر موجود آتش فشاں کو کھوج لیا تھا۔ (تصویر نمبر ٣)

جاری ہے ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١.آتش فشاں – حیات کی بھٹّیاں (حصّہ دوم)
How The Universe Works – Season 2, Episode 1
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہرین نے اندازہ لگایا کہ یہ چاند تو خطرناک حد تک ارضیاتی طور پر متحرک ہے۔ وہاں تو ہر وقت جوالا مکھی پھٹتے رہتے ہیں۔ وہاں پر موجود آتش فشاں نہایت گرم سلفر اگلتے رہتے ہیں۔ جب سلفر کا درجہ حرارت تبدیل ہوتا ہے تو اس کی رنگت بھی بدل جاتی ہے۔ وہ کبھی لال ہوتی ہے تو کبھی نارنجی تو کبھی پیلی تو کبھی کالی۔ لہٰذا آئی او تصویروں میں کسی "پیزا" (Pizza)کی طرح نظر آتا ہے جس کی سطح مختلف قسم کے پنیر اور کھمبیوں سے بھری ہوتی ہے اور اس میں موجود کالے سوراخ زیتون جیسے لگتے ہیں۔


آئی او مردہ نہیں تھا۔ وہاں ٤٠٠ سے بھی زیادہ زندہ آتش فشاں موجود تھے۔ سب سے بڑا آتش فشاں" پیلے" (Pele)لاوے کی عظیم الجثہ جھیل سے پھٹ کر نکل رہا تھا(تصویر نمبر ٤)۔ یہ فضا میں لگ بھگ ٢٥٠ میل اوپر تک جا پہنچتا ہے۔ پیلے (Pele)کے یہ آتش فشاں خلاء میں اس قدر دور تک اس لئے جاتے ہیں کہ آئی او بہت چھوٹا ہے اور اس پر کوئی ایسی چیز موجود نہیں ہے جو ان کو خلاء میں اتنی دور جانے سے روک سکے اس کی فضا نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ قوّت ثقل بھی بہت معمولی سی ہے۔ ان عظیم الشان آتش فشانوں کے آگے زمین کے آتش فشاں تو معمولی سے پٹاخے ہیں۔


اتنے چھوٹے سے چاند کا اس قدر آتش فشانی ہونے کا سبب مشتری ہے۔ جس طرح زمین کے سمندروں میں ہمارا مہتاب" مدو جزر" (Tides)پیدا کرتا ہے بالکل اسی طرح مشتری آئی او پر مدو جزر پیدا کرتا ہے مگر یہ مدو جزر سمندر کے بجائے ٹھوس چٹانوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ آئی او کا مدار مشتری کے گرد گول نہیں بلکہ بیضوی ہے۔ کبھی یہ مشتری کے نزدیک ہوتا ہے کبھی اس سے دور جس سے مشتری کی قوّت ثقل اس کے قلب کو آگے پیچھے حرکت میں رکھتی ہے۔ قوّت ثقل کبھی بہت زیادہ قوّت کے ساتھ اثر انداز ہوتی ہے تو کبھی کم قوّت کے ساتھ جس کیوجہ سے آئی او چاند کا قلب کھینچتا اور دبتا ہے اس کو" مدو جزر کی قوّت"(Tidal Force) کہتے ہیں۔ اگرچہ یہ بہت زیادہ تو قلب کو اتھل پتھل نہیں کرتی مگر یہ" رگڑ" (Friction) اتنی ہوتی ہے کہ اس کا قلب گرما جاتا ہے۔ جس طرح ہم ہاتھوں کو آپس میں رگڑکرحرارت حاصل کرتے ہیں یہ رگڑ بالکل اسی اصول پر گرمی پیدا کرتی ہے۔


مشتری کی قوّت ثقل آئی او کو کھینچتی اور دباتی ہے۔ مدار میں چکر پورا کرنے کے دو دنوں میں آئی او چاند کی سطح ٣٠٠ فٹ تک اوپر اٹھتی ہے اور پھر اتنا ہی نیچے جاتی ہے۔ مشتری کی قوّت ثقل کے یہ لگا تار مکّے آئی او پر زبردست حرارت اور دباؤ پیدا کرتے ہیں۔ آئی او کی سطح جہاں کہیں کمزور ہوتی ہے وہیں سے لاوا باہر نکل آتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آتش فشاں پورے کے پورے چاند پر موجود ہیں زمین کی طرح نہیں جہاں کچھ جگہیں پلیٹ کی جانب متحرک ہوتی ہیں یا کچھ کمزور حصّوں کی طرف مگر آئی او تو پورا کا پورا ہی متحرک اور زندہ آتش فشاں ہے۔ مشتری کی زبردست قوّت ثقل نے آئی او کو پورے نظام شمسی کا سب سے زیادہ عامل اور زندہ آتش فشاں بنا دیا ہے۔


آئی او پر موجود آتش فشانوں نے ہمیں کافی نئی چیزیں بتائی ہیں۔اس سے ہمیں پتا چلا کہ وہاں پر موجود آتش فشانوں کی اندرونی توانائی حاصل کرنے کا طریقہ زمین پر موجود آتش فشانوں کی توانائی حاصل کرنے سے بالکل ہی مختلف ہے۔ بیرونی خلاء میں مدو جزر کی قوّت "گیسی دیوہیکل"(Gas Giants) سیّارے کے چاند کے قلب کو توڑ مروڑ کر بھی آتش فشانی سرگرمی شروع کر سکتی ہے۔


آئی او لاوے کی اتنہائی گرم اورخطرناک دنیا ہے۔ اس بات کا امکان بہت مشکل ہے کے وہاں حیات کا کوئی نام و نشان مل سکے۔ آئی او پر اور زمین پر دونوں جگہ آتش فشانوں کے کام کرنے کا اصول ایک ہی ہے۔ دباؤ کے ذریعہ انتہائی گرم" میگما" (Magma)سطح کے نیچے سے" قشر ارض"(Crust) میں شگاف ڈالتا ہوا باہر نکلتا ہے۔ مگر سارے آتش فشانوں کو میگما کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ کچھ تو گرم بھی نہیں ہوتے۔


مشتری سے آگے بیرونی خلاء میں در حقیقت نہایت ہی ٹھنڈ ہے۔ انتہائی دور خلاء میں موجود" ٹرائٹن" (Triton)اس قدر ٹھنڈا ہے کہ اس کا نہایت لطیف کرۂ ہوائی جم کر ٹھوس شکل اختیار کرلیتا ہے۔ اتنی ٹھنڈ کے باوجود بھی وہاں آتش فشاں موجود ہیں۔ یہ آتش فشاں" ماوراء ارض کی حیات"(Alien Life) سے متعلق راز کے امین ہوسکتے ہیں۔ ہم سمجھتے تھے کہ آتش فشاں پتھر کی ٹھوس چٹانوں میں ہی موجود ہو سکتے ہیں۔ زمین کی اتھاہ گہرایوں میں چٹانیں اس قدر گرم اور دباؤ میں ہوتی ہیں کہ وہ دھماکے کے ساتھ لاوے کی شکل میں پھٹ پڑتی ہیں۔ مگر نظام شمسی میں موجود سارے آتش فشاں اس طرح کام نہیں کرتے۔ کچھ جہانوں میں تو آتش فشاں پگھلی ہوئی چٹانوں کا تو بالکل بھی استعمال نہیں کرتے۔


سورج کے سیّاروں کی سرحد کے عین سامنے ٹرائٹن "برفیلے دیو"(Ice Giant) نیپچون کے گرد چکر لگاتا ہے۔ سورج سے ٢۔٥ ارب میل کی دوری پر درجہ حرارت جما دینے والا ٣٦٠ ڈگری صفر درجہ حرارت سے بھی نیچے ہوتاہے۔ جب ناسا کا کھوجی وائیجر یہاں سے گزرا تو اس نے ہم پر ایک ایسی دنیا کو آشکار کیا جو تقریبا"مکمل طور پر نائٹروجن گیس کی برف سے ڈھکی ہوئی تھی۔ مگراس کھوجی جہاز نے کچھ اور بھی حیرت انگیز چیزوں کا بھی وہاں مشاہدہ کیا۔ اس نے وہاں "کالی سی دھندلاہٹ"(Black Smudges) کو دیکھا جو ایک ہی سمت کی طرف جا رہی تھی یوں لگ رہا تھا جیسے ہوا کسی کالی چیز کو ایک طرف بہا رہی ہے۔ (تصویر نمبر ٥)


ایک ایسی دنیا جو نائٹروجن گیس تک کو منجمد کر دے وہاں اس قسم کی سرگرمی کا نشان ملنا بہت ہی عجیب بات تھی۔ صفر درجہ حرارت سے ٤٠٠ ڈگری نیچے آتش فشاں موجود تھے۔ پگھلی ہوئی چٹانوں کو بھول جائیں ٹرائٹن نائٹروجن اور اپنی خاک کو فضا میں اگل رہا تھا۔ اس پر موجود چشمے میں نا صرف مائع نائٹروجن ایک رقیق سیال کی شکل میں موجود تھی بلکہ وہاں پر کچھ ہلکی گرد و غبار بھی تھی جو کمزور ہواؤں کے باوجود فضاء میں اور دور تک جارہی تھی۔اس طرح ان دو چیزوں کے غبار نے مل کر برفیلا علاقہ اور قدرے تاریک دھندلا علاقہ تشکیل دے دیا تھا اور یہ دھندلا حصّہ چاند کی خاک سے بنا تھا۔


ٹرائٹن کی سطح پر نائٹروجن برف کی شکل میں ہے جبکہ اس کے نیچے نائٹروجن کے تالاب موجود ہیں۔ سائنس دانوں کے خیال میں ایک برفیلی نائٹروجن کی ایک شفاف پرت وہاں موجود ہے جو روشنی و حرارت کو اندر آنے تو دیتی ہے مگر باہر نکلنے نہیں دیتی جس کی وجہ سے ایک طرح کا گرین ہاؤس اثر ٹرائٹن پر چل رہا ہے۔ یہ بالکل اسی طرح کام کررہا ہے جیسے کہ زمین پر موجود نبات خانہ کام کرتا ہے وہ روشنی کو تو اندر آنے دیتا ہے مگر حرارت کو باہر نکلنے نہیں دیتا۔ سورج کی روشنی سطح سے گزرتی ہوئی نیچے موجود نائٹروجن کو گرم کردیتی ہے۔ نائٹروجن کو مائع میں تبدیل ہونے کے لئے صرف چند ڈگری ہی حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ درجہ حرارت کا اتنا اتار چڑھاؤ ہی اس بات کے لئے کافی ہے کہ وہ ٹرائٹن کی سطح کے نیچے موجود نائٹروجن کو پگھلا کر چشموں کے ذریعہ فضاء میں پھینک سکے۔ ٹرائٹن پر موجود"برفیلے آتش فشاں"(Cryovolcano) اس قدر سرد ہیں کہ وہ جو کچھ بھی فضاء میں اگلتے ہیں وہ اتنا ٹھنڈا ہوتا ہے کہ پانی کو پتھر کی طرح جما سکتا ہے۔(تصویر نمبر ٦)


نظام شمسی اس سے کہیں زیادہ متحرک ہے جتنا ہم پہلے سمجھتے تھے۔ ہم اب تک کئی سیّاروں کے چاندوں پر عجیب سے انفجار وں کو دریافت کر چکے ہیں۔ مگر ابھی تک آتش فشاں اور حیات کی آپس میں کڑی صرف زمین پر ہی مل پائی ہے۔


"یوروپا" (Europa)مشتری کا چاند اس کے گرد سورج سے ٥٠ کروڑ میل دوری پر چکر لگا رہا ہے۔ یہ ٢٠٠٠ میل پر پھیلی ہوئی چٹان کی طرح سخت برف کی گیند کی مانند ہے۔ دور سے اس کی سطح ہموار لگتی ہے مگر جب ہم اس کو قریب سے دیکھتے ہیں تو وہ ایک الگ ہی کہانی سناتی ہے۔ مشتری کی عظیم قوّت ثقل اس پر بھی اسی طرح اثر انداز ہوتی ہے جس طرح اس کے پڑوسی آئی او پر ہوتی ہے۔ اس کی سطح بھی ویسی ہی پھیلتی اور سکڑتی ہے جو سطح میں دراڑ اور گہرے شگاف ڈال دیتی ہے۔ یوروپا کی قریب سے لی جانے والی تصاویر کے جائزہ لینے سے اس کی سطح کچھ جانی پہچانی سی لگتی ہے۔


جب ہم قطب شمالی کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے گزریں تو برف کے تودے سمندر کے اوپر تیرتے ہوئے نظر آتے ہیں یوروپاکی سطح بھی بالکل ایسی ہی لگتی ہے۔ یوروپا پر برف کی سطح کئی میل گہری ہے جس کے نیچے ایک عظیم الشان بہتا ہوا سمندر ہے۔ مقناطیسی اعداد و شمار اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ یوروپا کے سمندر کی گہرائی دماغ کی چولیں ہلا دینے والی ہے اس کی گہرائی لگ بھگ ٦٠ میل ہے۔(نوٹ: کرۂ ارض پر موجود سمندر کی زیادہ سے زیادہ گہرائی تقریبا"٧ میل ہے)۔ مشتری کی قوّت ثقل اس کےچٹانی قلب کو گرماتی ہے نتیجتا" وہ برف کو پگھلا دیتی ہے۔ یہ بات بعید از قیاس نہیں ہے کہ قوّت ثقل کے اثر سے کھینچتی ہوئی گرم اور پگھلی ہوئی قلب اور مائع پانی کے درمیان کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ایک سرحد کا کام دے رہی ہوگی۔

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١.آتش فشاں – حیات کی بھٹّیاں (حصّہ سوم)
How The Universe Works – Season 2, Episode 1
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرۂ ارض پر زیر زمین پانی کے سوتے حیات سے لبریز ہیں ہوسکتا ہے کہ یوروپا پر بھی ایسا ہی ہو۔ مگر یوروپا کے سمندر میں مکمل تاریکی ہے اور اس کا شدید دباؤ زمینی دباؤ سے ٢٠٠٠ گنا زیادہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ وحشی دنیا حیات کی کسی سادہ شکل کے لئے سازگار ہو۔ اگر زندگی زمین پر قدم جما سکتی ہے تو یوروپا پر کیوں نہیں پھل پھول سکتی۔ حیات کوشروع کرنے والے سارے اجزاء ترکیبی وہاں پر موجود ہیں۔ توانائی کے وسیع منبع آتش فشانوں کی صورت میں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ کائناتی حل پذیر یعنی مائع پانی پورے کرۂ پر سطح کے نیچے موجود ہے اور زرخیز نامیاتی مرکبات سب کچھ تو ہے۔ ساڑھے تین ارب سال پہلے یہی اجزاء تراکیبی کرۂ ارض پر موجود تھے اور زمین کاماحول بھی یوروپا کے جیسا ہی تھا۔ تو جب حیات زمین پر شروع ہوسکتی ہے تو وہاں یوروپا پر کیوں نہیں؟


یوروپا پر حیات کا ہونا اور پنپنا مشکل ضرور ہے پر نا ممکن نہیں ہے۔ زمین پر گرم ترین مقام ہو، یا شدید دباؤ جھیلتی ہوئی کوئی جگہ یا پھر مکمل تاریکی میں ڈوبا ہوا کوئی مقام زندگی تو ہر جگہ موجود ہے۔ یوروپا پر موجود ماوراء ارض حیات حیرت انگیز طور پر زمینی حیات کے مماثل ہوسکتی ہے۔ اگر یوروپا کی برفیلی سطح کے نیچے زندگی موجود ہوئی تو وہ آبی حیات ہی ہوگی مگر وہ آنکھوں سے محروم ہوگی کیونکہ وہاں سطح کے اندر تو روشنی نہیں پہنچ سکتی اور اس کا سمندر ہمیشہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہوگا۔ وہاں پر موجود جاندار روشنی کے بجائے صوتی حس کو اپنے ارد گرد کی چیزوں کو پہچانے اور ان سے رابطے کے لئے استعمال کررہے ہوں گے۔ آتش فشانوں سے حاصل توانائی سے جاندار نشونماء پا رہے ہوں گے۔ یوروپا پر آتش فشاں نئی زندگی کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یوروپا پر متوقع زندگی کائنات میں موجود دوسرے جہانوں میں احتمالی طور پر ملنے والی زندگی ہی کی طرح ہو جبکہ زمین پر ملنے والی زندگی خلاف معمول ہو۔


ذرا سوچئے کہ یوروپا میں ملنے والی زندگی کائنات میں موجود ارب ہا ارب چاندوں کے بہتے ہوئے پانی کےسمندروں میں بھی موجود ہو سکتی ہےحیات کو تلاش کرنے کا ہمارا دائرۂ نظر مشتری کے مہتابوں کو دیکھ کر اچانک ارب ہا گنا بڑھ گیا۔ کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ صرف ہمارے نظام شمسی میں موجود سیّاروں کے ہی تقریبا" ١٧٠ کے قریب مہتاب ہیں۔ اس تعداد کو کائنات میں موجود ستاروں سے ضرب دیں اور اس سے حاصل ہونے والی دماغ کو ہلا دینے والی تعداد کے جتنی جگہیں کائنات میں موجود ہیں جہاں زندگی ہونے کا احتمال ہے۔ماہرین کے مطابق حیات کی موجودگی کے لئے صرف مائع پانی اور توانائی کے سوتے موجود ہونے چاہیئں۔ اب تک کا تجربہ اور ارضیاتی علم تو یہ ہی بتا تا ہے کہ آتش فشاں یہ دونوں چیزیں بہم پہنچاتے ہیں اور آتش فشاں ہر جگہ ہی موجود ہیں۔


زحل سورج کے گرد مشتری سے تقریبا"دگنے فاصلے پر مدار میں چکر کاٹ رہا ہے۔ اس کے قمروں پر بھی آتش فشاں موجود ہیں جو یوروپا چاند کی طرح زندگی کا مسکن ہوسکتے ہیں۔ نظام شمسی میں موجود اب تک کی دریافت کردہ سب سے عجیب دنیا زحل کی ہے۔٦ لاکھ میل پر پھیلا ہوا چھلوں کا نظام، ٦٢ چاند جس میں سے ایک راز میں ڈوبا ہوا چاند ہے۔ انسیلیڈس زحل کے چھوٹے اور دور کےچاندوں میں سے ایک ہے۔ کافی عرصہ سے یہ بات مسلمہ تھی کہ وہ پورا برف سے ڈھکا ہوا ہے اسی لئے وہ کافی چمکدار روشنی کو منعکس کرنے والا ہے۔ جب کیسینی خلائی جہاز وہاں پہنچا تو اس نے کافی حیرت انگیز چیز دیکھی۔ اس کھوجی نے ناقابل یقین حقیقت کو ہم پر آشکار کیا۔اس کھوجی نے دیکھا کہ عقبی طرف سے سورج سے روشن ہوتا ہوا جناتی دھویں کا بادل خلاء میں اڑا جا رہا تھا۔ یہ آتش فشانی کاروائی کا ایک واضح نشان تھا۔ یہ ایک زبردست دریافت تھی جس نے سائنس دانوںکو عشروں سے موجود زحل کے چھلے "E" سے متعلق پہیلی کو سلجھانے میں مدد دی۔(تصویر نمبر ٧)


زحل کے انتہائی بیرونی حصّے میں موجود چھلے بہت وسیع رقبے تقریبا" ٢ لاکھ میل پر پھیلے ہوئے ہیں۔ سائنس دانوں کے تخمینے کے مطابق ان کو یہاں نہیں ہونا چاہئے تھا۔ برف کے ذرّے جو ان چھلوں کا زیادہ تر حصّہ ہیں زحل سے اتنی دوری پر اس کے مدار میں ٹک نہیں سکتے تھے۔ وہ خلاء میں مستقل فرار ہورہے تھے مگر کوئی چیز ایسی تھی جو ان کی تعداد کو پھر سے اتنا ہی کردیتی تھی اور وہ چیز تھی انسلیڈس کے برفانی آتش فشاں۔ انسلیڈس کے جنوبی قطب سے اٹھتے ہوئے دھویں کے بادل خلاء میں جا کر کہیں غائب نہیں ہورہےہیں بلکہ زحل کے چھلے "E" کو تشکیل دے رہے ہیں۔ اس طرح سے یہ ننھا سا چاند اپنے سیّارے کو کچھ واپس دے رہا ہے۔انسیلیڈس کے آتش فشانوں سے پانی خلاء میں جاتے ہی فورا"جم کر برف کے ذروں میں تبدیل ہوکر زحل کے وسیع چھلے "E" بنا رہا ہے۔


ماہرین اپنی ایک پہیلی کو سلجھا کر ابھی اس کا جشن بھی نہیں منا سکے تھے کہ ایک اور پہلی آکھڑی ہوئی کہ آخرکار آتش فشانی دھواں وہاں کون سی چیز پیدا کررہی ہےکیسینی کھوجی کے کیمروں نے انسیلیڈس کے جنوبی قطبین کا نہایت قریب سے جائزہ لیا اس نے وہاںسطح پر موجود نہایت بڑی کھائیں دیکھیں۔ انسیلیڈس کے جنوبی قطبین پر بہت بڑے بڑے شگاف موجود تھے انسیلیڈس زحل کے گرد جیسے جیسے مدار میں چکر کاٹتا ہے ویسے ویسے یہ شگاف اس کی مدو جزر کی قوّت سے کھلتے اور بند ہوتے رہتے ہیں۔ یہ دراڑیں نہایت ہی عظیم الشان ہیں اور سیکڑوں میلوں تک پھیلی ہوئی ہیں اور جب یہ دراڑیں کھلنا شروع ہوتی ہیں تو ان کے کھلنے کی رفتار ١٠٠ میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ یہ نظارہ واقعی قابل دید ہوتا ہے۔طاقتور قوّت ثقل ان دراڑوں کو بہت ہی تیزی کے ساتھ کھولتی اور بند کرتی ہے(تصویر نمبر ٨)۔ جیسے کہ یوروپا اور آئی او کا مشتری کے گرد مدار بیضوی ہے بالکل اسی طرح زحل کے گرد انسیلیڈس کا مدار بھی بیضوی ہی ہے۔ اس بیضوی مدار کی وجہ سے ہی حرارت پیدا ہوکر برف کو پگھلاتی ہے جس سے اس کی سطح کے نیچے سمندر بنتا ہے۔


انسیلیڈس کی سطح کے نیچے موجود پانی کی حالت حیات کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ اس کا درجہ حرارت بھی نہایت ہی مناسب ہے جبکہ دباؤ بھی حیات کے لئے بالکل ٹھیک ہے۔امکان یہ ہی ہے کہ مائع پانی بھی بالکل زمین میں موجود سمندروں کے پانی جیسا ہوگا۔ ان چھیدوں سے نکلتے ہوئے پانی کی کیمیائی ترکیب ہمارے سمندری پانی جیسی ہی ہے۔ نا صرف اس میں نمک موجود ہے بلکہ اس میں نامیاتی مرکبات بھی موجود ہیں۔ آخرکار ہم نے نظام شمسی میں ایسی جگہ کھوج نکالی جہاں ہوسکتا ہے کہ حیات اس وقت بھی موجود ہو۔ کیسینی نے ان برفیلے دھویں کے بادلوں میں پیچیدہ کاربنی سالمات بھی دیکھے ہیں جو مائع پانی کے ساتھ مل کراس پرسرار چاند پر زندگی کے پنپنے کا عندیہ دے رہے ہیں۔


اکیلا انسیلیڈس ہی زندگی کے موجود ہونے کی نوید نہیں سنا رہا زحل کا چاند ٹائٹن جو نظام شمسی کا سب سے بڑا چاند ہے وہ بھی زندگی کا مسکن ہوسکتا ہے۔ یہ نظام شمسی کا واحد چاند ہے جہاں کثیف فضاء موجود ہے۔ ایک منجمد دنیا جہاں برف پتھر کی طرح سخت ہے اور مائع میتھین کی جھیلیں ہیں۔ ان سب کے باوجود ہم یہاں آتش فشانوں کے موجود ہونے کے ثبوت اور ترسانے دینے والی ماوراء ارض زندگی پا سکتے ہیں۔ آئی او کی غضبناک دوزخی سطح اور برف اور نائٹروجن اگلتے ہوئے ٹائٹن کے آتش فشاں کائنات میں موجود تباہی مچانے والی قوّتوں میں سے ایک ہیں۔ مگر ان فنا کرنے والی قوتوں کے قلب سے ہی زندگی کے بیچ پھوٹنے کا امکان ہوتا ہے۔ زحل کے پرا سرا ر چاند پر بھی ایسا ہی ممکن ہے۔ یہ ٣٠٠٠ میل رقبے پر پھیلا ہوا چاند ، سیّارہ عطارد سے بھی بڑا ہے۔ یہ ہمارے نظام شمسی کا واحد چاند ہے جس کی کثیف کرۂ فضائی ہے۔ یہاں موسم ، طوفان، ہوا، بارش یہاں تک کے جھیلیں بھی موجود ہیں یہاں اس قدر ٹھنڈ ہے کہ مائع میتھین نے پانی کی جگہ لے لی ہے۔ یہ ان کیمیائی عناصر سے بھرا ہوا ہے جو زندگی کو رواں رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔


ٹائٹن نظام شمسی میں موجود ایک سب سے زیادہ دلچسپ جگہ بن کر ابھرا ہے۔ یہ بہت ہی متحرک دنیا ہے جس کا کرۂ فضائی زمین کی طرح زیادہ تر نائٹروجن پر مشتمل ہے۔ اس کی فضا نامیاتی سالموں سے بھرپور ہے۔ ٹائٹن کی فضاء میں موجود نائٹروجن سورج کی روشنی کے ساتھ تعامل کر کے وہ کیمیائی عناصر تشکیل دیتی ہے جن پر زندگی کا انحصار ہوتا ہے۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب سورج کی روشنی مسلسل میتھین کے ساتھ تعامل کرکے اس کے نامیاتی سالموں میں توڑ رہی ہے تو پھر اس کی فضا میں موجود میتھین کو تو ختم ہو جانا چاہئے۔ مگر پھر کیوں اس کی فضاء میتھین گیس سے لبریز ہے۔جبکہ ہمیں یہ بات بھی معلوم ہے کہ میتھین تو سورج کی روشنی کے ساتھ تعامل کرکے بہت ہی کم عرصہ میں تبدیل ہوجاتی ہے لہٰذا اس کو تو فضاء میں موجود ہونا ہی نہیں ہونے چاہئے تھا۔ان تمام باتوں کے باوجود وہ اس کی فضاء میں موجود ہےلہٰذا وہاں پر ضرور کوئی میتھین کا منبع ہونا چاہئے تھا۔ کوئی تو ایسی چیز تھی جو فضاء کو مسلسل میتھین مہیا کررہی تھی۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
١.آتش فشاں – حیات کی بھٹّیاں (حصّہ چہارم) آخری حصّہ
How The Universe Works – Season 2, Episode 1
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیسینی نے وہاں ایک گھاٹی کا دہانہ دیکھا۔ اس گھاٹی کا اندرونی حصّہ اتنا گہرا تھا جتنا کہ "گرینڈ کینیون"(Grand Canyon) کا ہے۔ انفرا ریڈ کیمروں کی مدد سے وہاں گھاٹی کے آ س پاس مختلف قسم کی مٹی نظر آئی۔ سائنس دانوں کے مطابق وہاں پر موجود سبز حصّے کسی آتش فشاں کا حصّہ ہیں اور امکانی طور پر وہ لاوے کے میدان ہیں جو ٹائٹن کے اندروں سے نکل کر سطح پر پھیل گئے ہیں(تصویر نمبر ٩)۔ اگر سائنس دانوں کا خیال درست ہوا تو لاوا کے یہ میدان زبردست ٹھنڈے برف کے چورے"(Super Chilled Icy Slush) پر مشتمل ہوں گے۔ لیکن اگر اس برفیلے چورے کو ٹائٹن پر موجود دوسری جگہوں کے درجہ حرارت سے تقابل کریں تو یہ ان کے مقابلے میں اس قدر ٹھنڈے نہیں ہوں گے جتناٹھنڈا اس کے دوسرے حصّے ہوں گے۔

ٹائٹن پر آتش فشانوں سے اگلتا ہوا لاوا امونیا یا پانی پر مشتمل ہوگا۔ عام طور سے یہ اس کی سطح پر منجمد ٹھوس شکل میں پائے جاتے ہیں اگر ان کو سطح کے نیچے کسی طرح سے گرم کیا جائے تو وہ باہر نکل سکتے ہیں۔ٹائٹن میں آتش فشانوں سے جو چیز نکل رہی ہے وہ میتھین اور ایتھین ہے جو اس کی فضاء کو مستقل نائٹروجن مہیا کررہی ہے اور اس وجہ سے ہمیں نارنجی رنگ کے گہرے کثیف بدل اس کی فضاؤں میں منڈلاتے نظر آتے ہیں۔ اس کہر کی وجہ ٹائٹن کے آتش فشانوں سے نکلتی گیسیں ہی ہیں۔ ٹائٹن جیسی سرد جگہ میں بھی آتش فشانی سرگرمیوں کے لئے حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور یہ ہی حرارت برف کو مائع میں تبدیل کرتی ہے۔ ٹائٹن میں موجود حرارت کے دو سوتہیں ایک تو تابکار مادّہ جو اس کے اندرونی حصّے کو گرما رہا ہے جبکہ دوسری زحل کی طاقتور ترین قوّت ثقل جو اس کے قلب کو بالکل اسی طرح گرما رہی ہے جیسے کہ مشتری کے چاند انسیلیڈس کو گرماتی ہے۔ ان دونوں قوّتوں کے باہم میلاپ سے اس قدر حرارت پیدا ہوجاتی ہے جو برف کو پانی اور مائع میتھین کو گیس میں تبدیل کرسکے۔

ہم آتش فشانوں کو گرم ترین اور برف کو سرد ترین چیزیں سمجھتے ہیں۔ آپ اگر ٹائٹن پر موجود ہوں جو سورج سے ارب ہا میل دور واقع نہایت سرد ترین مقام ہے تو وہاں پر موجود نقطہ انجماد سے تھوڑی نیچے جمی ہوئی امونیا، وہاں پر موجوددوسری چیزوں سے کم سرد ہوگی۔ گرم اور سرد چیزوں کا پیمانہ نظام شمسی میں اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کہاں موجود ہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ٹائٹن پر موجود آتش فشاں حیات کو پنپنے کا موقع فراہم کریں گے۔ جتنا ہم زندگی کو جانتے ہیں اس کے لحاظ سے ہمیں پتا ہے کہ اس کو پنپنے کے لئے کرۂ فضائی، توانائی کے سوتوں، مائع پانی اور ٹھوس سطح کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹائٹن میں آتش فشاں یہ سب چیزیں مہیا کرتے ہیں۔اگر ٹائٹن پر آتش فشاں موجود ہیں تو توانائی موجود ہے اور اس کے ساتھ ہی نامیاتی مرکبات مائع پانی کے گرد موجود ہوں گے مختصرا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ زندگی کو شروع کرنے کی ہر چیزیہاں موجود ہے۔

اگر وہاں کسی بھی قسم کی حیات موجود ہوئی تو وہ زمین پر موجود حیات سے بالکل ہی مختلف ہوگی۔ وہ آکسیجن کے بجائے ہائیڈروجن میں سانس لے رہی ہوگی اور ہوسکتا ہے کہ ہائیڈروجن کی جھیلوں میں منفی ٣٠٠ ڈگری درجہ حرارت میں تیر رہی ہو۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہاں ایتھین کے سمندر موجود ہوں جہاں آبی حیات کی طرح کی مخلوق موجود ہے۔ یہ بات بھی بعید ازقیاس نہیں ہے کہ وہاں آتش فشانی اور گرم پانی کی سرگرمیاں موجود ہوں۔ یہ بھی امکان اپنی جگہ موجود ہے کہ آتش فشانی سرگرمیاں اتنی حرارت پیدا کر رہی ہوں جو سطح پر زندگی کو شروع کرنے کے لئے کافی ہو۔ بہرحال یہ سب قیاس آرائیں ہی ہیں مگر ان کو نظر انداز بھی نہیں کیا جاسکتا۔

زندگی کی کھوج کے لئے ہمیں نظام شمسی میں اتنا دور جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے حیات کو ہم اپنے پڑوس میں سرخ سیّارے یعنی مریخ میں موجود آتش فشاں میں بھی ڈھونڈ سکتے ہیں۔ آتش فشاں نظام شمسی میں لگ بھگ ہر جگہ موجود ہیں۔ آئی او، ٹرائٹن اور ٹائٹن جیسے جہاں تو کافی پیچیدہ، متحرک اور سخت ہیں۔ ہم یہ سمجھتے تھے کہ صرف کرۂ ارض ہی آتش فشانوں اور زندگی سے لبریز ہے مگر اب ہم جان گئے ہیں کہ آتش فشاں تو ہر جگہ پرموجود ہیں پھر بھی ہمیں ابھی ماوراء ارض زندگانی تو ڈھونڈنی ہی ہے۔ آتش فشاں ہی اصلی طور پر وجود و فنا کو مجسم کرتے ہیں۔ درحقیت یہ بات بالکل درست ہے کہ اگر آتش فشاں نہ ہوتے تو ہم بھی نہ ہوتے۔

آتش فشانی دیگیں ہی زندگی کا نقطہ آغاز ہیں۔ آتش فشاں نئی زمین کو جنم دیتے ہیں، فضاء کو نئے پیچیدہ کیمیائی سالمات مہیا کرتے ہیں پرانی چیزوں کو ختم کرتے ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آتش فشاں زندگی کے ساتھ اس قدر جڑے ہوئے ہوتے ہیں تو پھر دوسرے جگہوں پر زندگی کہاں ہے۔ شاید اس کا جواب ہمارے جیسے کسی نوزائیدہ سیّارے کے ماضی کے ان جھروکوں میں چھپا ہوا ہے جب نظام شمسی نیا نیا پیدا ہوا تھا۔

٣ ارب سال پہلے مریخ کے آتش فشاں زندہ تھے۔ ان میں سے ایک ابھی بھی نظام شمسی کا سب سے بڑا آتش فشاں موجود ہے۔ اس کی چوٹی ٦ میل سے بھی زیادہ اونچی ہے۔ ماؤنٹ ایورسٹ اس کے سائے میں با آسانی چھپ سکتا ہے بلکہ یہ تو اس کے سامنے ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے۔ مریخ کے آتش فشاں" اولمپس مونس"(Olympus Mons) کا رقبہ اریزوناجتنا ہے(تصویر نمبر ١٠)۔ اس کا دہانہ ہی ٥٣ میل چوڑا ہے اتنا بڑا پیالہ نما شکل حاصل کرنے کے لئے دسیوں لاکھ سال درکار ہوتے ہیں اتنا وقت تو زمین پر موجود کسی آتش فشاں کو کبھی نہیں ملا۔ زمین پر قشر ارض مستقل حرکت میں رہتی ہے جہاں کافی گہرائی میں میگما" ہاٹ سپاٹ"(Hot Spot) کے ذریعہ کمزور سطح کو دھکہ دے کر نیا آتش فشانی جزیرہ تشکیل دیتا ہے۔ زمین پر ہاٹ سپاٹ تو ایک جگہ ساکت رہتا ہے مگر اس کی سطح حرکت میں رہتی ہے جس کی وجہ سے نیا جزیرہ اس ہاٹ سپاٹ سے دور ہوتا چلا جاتا ہے جبکہ اس کی جگہ کوئی دوسرانیا بننے والا جزیرہ لے لیتا ہے۔

مریخ بہت مختلف ہے اس کی قشر ارض ٹھوس اور مقفل ہے۔ مریخ میں کوئی ارضیاتی تبدیلی نہیں ہوتی اس کا قشر ارض ایک بڑی ٹھوس پلیٹ جیسا ہے لہٰذا اگر وہاں کوئی ہاٹ سپاٹ تھا تو وہ ایک جگہ سے ٹس سے مس نہیں ہورہاتھا اور اتنے بڑے آتش فشانی سلسلے کو بنائے چلے جا رہاتھا یہی وجہ ہے کہ اولمپس مونس اتنا بڑا ہے۔ اولمپس مونس اب تو ماضی کے لاوا اگلتے آتش فشاں کی منجمد یادگار ہے۔ مریخ کی فضاء نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے اولمپس مونس خلاء تک جا پہنچا ہے یہ ایک مرتی ہوئی دنیا کا زبردست بجھا ہوا آتش فشاں ہے۔ مگر مریخ کا یہ قدیمی آتش فشانی خطہ دوبارہ سے زندگی کا مسکن بن سکتا ہے۔ اس بات کا ثبوت بالکل ہمارے سامنے کرۂ ارض پر موجود ہے۔

امریکی ریاست ہوائی میں موجود آتش فشاں نے پرسرار سرنگیں بنائیں ہیں جن کو" لاوے کی سرنگیں"(Lava Tubes) کہتے ہیں۔ یہ وہ ندیاں ہوتی ہیں جو پگھلی ہوئی چٹانیں سمندر میں ابھرتے وقت اپنے پیچھے چھوڑ دیتی ہیں(تصویر نمبر ١١)۔ مگر ان میں سے کچھ اب خالی ہیں جو ہمیں موقع فراہم کرتی ہیں۔ لاوا سرنگیں اس وقت بنتی ہیں جب سطح کے نیچے گرم لاوے کا دریا جو ٢٠٠٠ ڈگری گرم پگھلی ہوئی چٹانوں کا میگما ہوتا ہے بہتا ہے۔ یوں سمجھ لیں جیسے کہ پانی کا منجمد دریا جس کی سطح پر برف کی تہہ اوپر جمی ہوئی ہو۔ یہ بھی بالکل اسی طرح سے ہوتا ہے قشر ارض ٹھوس چٹان کی ہوتی ہے جس کے نیچے لاوا بہتا ہے جس سے یہ غار نما لاوے کی سرنگیں بنتی ہیں۔

حیرت انگیز طور پر حالیہ حاصل ہونے والی تصاویروں سے مریخ میں لاوے کی سرنگوں کا پتا چلا ہے(تصویر نمبر ١٢)۔کوئی بھی چٹانی سیّارہ "سیاہ مرمریں آتش فشاں" (Basaltic Volcanism)کے ساتھ لاوے کی سرنگیں بنا سکتا ہے۔ ہمیں کافی ساری لاوے کی سرنگیں مریخ پر مل گئیں ہیں۔ ان جگہوں پر جہاں کی سطح اوپر سے ٹوٹ گئی ہے وہاں سورج کی روشنی میں مریخ کے مدارسے ان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ اگر کچھ سرنگیں ٹوٹ گئیں ہیں توغالب احتمال ہے کہ کچھ قدیمی آثار مریخ کے ماضی کے آتش فشانوں کی باقی بھی رہی ہوں گی۔ دسیوں لاکھ سال گرز جانے کے بعد یہ سوئی ہوئی سرنگیں سرخ سیّارے پر زندگی کو واپس لوٹا سکتی ہیں۔

مستقبل کے انسانوں کے لئے سیّارہ مریخ پر رہنے کے لئے سب سے بڑا چیلنج تابکاری کا ہوگا۔ خاص طور پر جب شمسی طوفان آئیں گے تو وہ انسانوں کے لئے انتہائی مہلک ہوں گے۔ اور اس تابکاری سے بچنے کے لئے بڑی چٹانیں ایک اچھی جائے پناہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ مریخ کےمعدوم آتش فشانوں کے غار اور سرنگیں ہوا کو لئے ہوئے تابکاری سے بچاتے ہوئے زندگی کے لئے انتہائی موزوں ہوں گی۔ ایک لمبے عرصے پہلے مرا ہوا آتش فشاں اس سیّارے کو نئی زندگی سے بھرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

آتش فشاں تخلیق و تباہی کے ہرکارے ہیں۔یوروپا کے ٦٠ میل گہرے سمندر سے چھیدتا ہوا گرما گرم پانی ہو یا ٹائٹن کے پانی کے آتش فشاں ہوں یا پھر کرۂ ارض کے چٹانی آتش فشاں وسیع ارضیاتی سرگرمیاں ہمارے جہاں کو، ہمارے تخیلات کو اور شاید زندگی کو بھی بناتی ہیں۔

تمام شد ۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٢.عظیم طوفان– تخلیق کی ہوائیں
How The Universe Works – Season 2, Episode 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس بات میں تو کوئی رتی برابر بھی شک نہیں ہے کہ ہم ایک طوفانی کائنات میں رہتے ہیں جہاں سیاروں پر موجودطوفانی ہوائیں آواز کی رفتار سے چھ گنا زیادہ تیز دھاڑتی ہوئی چلتی ہیں اور "بجلی کڑ کڑ اتے طوفان" (Lightning Storms)ہزاروں میل دور تک پھیلے ہوتے ہیں۔ "گرد کے طوفان " (Dust Storms)پورےکے پورے جہاں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ یہاں ایسے سیاروی طوفان بھی پائے جاتے ہیں جو ہم نے کبھی بھی کرۂ ارض پر نہیں دیکھے ہوں گے۔ سب سے بڑے طوفان تو کہکشانی پیمانے پر بھی ملے ہیں۔ کبھی ضخیم ستارے پھٹ پڑتے ہیں۔ کائنات میں موجود ہر چیز درہم برہم لگتی ہے۔

زمین پر طوفان برپا ہوتے ہیں دوسرے جہانوں میں بہت ہی بڑے اور" عظیم طوفان"(Mega Storm) تباہی مچاتے ہیں۔ کائنات میں موجود دوسری جگہوں کے طوفان اتنے بڑے اور عظیم ہوتے ہیں کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ مگر اس تباہی میں سے بھی امید کی کرن نکلتی ہے۔ ہمارا اپنا وجود ان کہکشانی طوفان ہی کی مرہون منّت ہے۔ تو کیا واقعی یہ عظیم طوفان بذات خود زندگی کے لئے ضروری ہیں؟ ہم اپنے اس مضمون میں یہ بات جاننے کی کوشش کریں گے کہ طوفانوں کی موجودگی کس طرح سے حیات کی شروعات اور اس کے رواں دواں رہنے کا سبب بنتی ہے۔

کچھ سیاروں پر طوفان کا آنا تو نا ممکن سی بات ہے جیسا کہ عطارد۔یہ سیارہ اتنا چھوٹا اور سورج کے اتنا نزدیک ہے کہ اس کا کرۂ فضائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اور فضاء کےنہ ہونے کا مطلب طوفان کا نہ آنا ہے۔مگر ہم جیسے ہی سورج سے دور جاتے ہیں تو ہمیں شورش زدہ اور انتشار سے بھرپور جہان ملتے ہیں جن کی فضائیں نظام شمسی کے حیرت انگیز طوفان عظیم کو جنم دیتی ہیں۔

سیارہ زہرہ بادلوں سے مکمل طور پر ڈھکا ہوا ہے۔ جہاں ہوائیں اس کی اوپری فضاؤں کو ٣٠٠ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چیرتی ہوئی چلتی ہیں۔ سطح سے ٣٥ میل اوپر، ہواؤں کے جھکڑ خونخوار انداز سے چلتے ہیں جو بادلوں کو چار دنوں میں پورے سیارے کا چکر لگوادیتے ہیں۔ زہرہ زمین کی بنسبت سورج سےزیادہ قریب ہے۔ سورج کی تپش ان خونخوار ہواؤں کو چلانے کا سبب بنتی ہے۔ زہرہ کی ہواؤں کی گردش کا انداز بہت ہی سادہ ہے۔ زہرہ کا ایک حصّہ گرم جبکہ دوسرا ٹھنڈا ہے۔ دن کے وقت وہاں پر موجود ہوا گرم ہو کر اوپر اٹھتی ہے اور رات کی طرف والی جگہ چلنا شروع ہوتی ہے جس سے ایک مسلسل ہوائی چکر بنتا ہے جو زمین کے پیچیدہ ہوائی چکر سے بہت ہی مختلف اور سادہ ہے۔

زہرہ کی ہوائیں زمین پر موجود تیز ترین طوفان سے بھی زیادہ تیز رفتار ہوتی ہیں۔البتہ دیکھنے میں یہ زمین کی ہواؤں کے جیسی ہی ہوتی ہیں۔ "وینس ایکسپریس کھوجی"(Venus Express Probe) نے زہرہ کے قطب جنوبی کی نادر تصاویر حاصل کی ہیں۔ زہرہ کی ایک سب سے بڑی اور کئی ماہرین فلکیات کا حیرت سے منہ کھول دینے والی پہیلی اس کے قطبین پر موجودطوفان ہیں خاص طور پراس کے جنوبی کرۂپر موجود دو آنکھوں والا طوفان تو بہت ہی دنگ کردینے والا ہے۔ جی ہاں ایک نہیں بلکہ دو دو آنکھوں والا طوفان !!!(تصویر نمبر ١) اس سے پہلے ہم نےسیاروں کے پیمانے پر اتنے بڑے طوفان نہیں دیکھے تھے۔ زہرہ کا یہ دو آنکھوں والا گرداب ١٨٠٠ میل پر پھیلا ہوا ہے۔ دو طوفان ایک دوسرے کے گرد چکر لگا رہے ہیں۔

اگرکسی طرح سے یہ ممکن ہوجائے کہ ہم وہاں اس طوفانی بھنور میں جا سکیں یا کسی روبوٹک کھوجی کے ذریعہ وہاں اس طوفان میں دیکھ سکیں تو ہم وہاں بل کھاتی ہوئی انتہائی خطرناک رفتار سے گھومتی ہوئی ایک شاندار بادلوں کی دیوار کا مشاہدہ کریں گے۔ واقع یہ ایک بے حد شاندار نظارہ ہوگا۔

ابھی تک یہ ایک ان سلجھی پہیلی ہی ہے کہ یہ غضبناک گھومتا ہوا بھنور کتنا گہرا ہوگا ؟یہ بھی ممکن ہے کہ یہ طوفانی آنکھ سیارے کی سطح تک جارہی ہو۔ سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ طوفان کے نیچے مستقل دھند لکا آتش فشانی زمین کو نہلا رہا ہوگا اور ماحول کا زبردست وزن بے تحاشہ دباؤ پیدا کررہا ہوگا۔ زہرہ کا فضائی دباؤ زمین سے ١٠٠ گنا زیادہ ہے۔ بس یوں سمجھ لیں کہ ایک گاڑی کو لیکر اس کو اتنا دبائیں کہ وہ ایک انچ اسکوائر میں سما جائے اور پھر جسم کے ہر اسکوائر انچ پر اس کو رکھنے سے جو دباؤ پیدا ہوگا اتنا دباؤ زہرہ پرجانے والا محسوس کرے گا۔ یہ دباؤاسے فورا"سیکنڈ کے کچھ حصّے میں ہی چپٹا کردے گا۔

زہرہ کی کثیف فضاء میں ایک اور عجیب و غریب طوفان پیداہوتا ہے۔ اس طوفان کی رفتار ٤ میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ زہرہ کی سطح پر موجود ہوائیں بہت ہی آہستہ چلتی ہیں کیونکہ زہرہ کی محوری گردش بہت ہی دھیمی ہے۔ سورج کے سامنے اس کو گھومنے میں پورے آٹھ مہینے لگتے ہیں۔ کچل دینے والا دباؤ گیسوں کے سالموں کو اس قدر قریب کردیتا ہے کہ وہ گیسوں کے بجائے مائع کہ جیسا برتاؤ کرنے لگتے ہیں۔ ٤ میل دھیمی طوفانی ہوا زبردست قوّت کے ساتھ ہوتی ہے۔ یہ طوفان آہستہ رفتار میں چلتا ہوا نظر آتا ہے۔

زہرہ کی سطح پر چلتی ہوئی ہوائیں ہماری زمین پر موجود ہواؤں سے بالکل ہی جدا گانہ اندازکی ہیں۔ وہاں پر موجود کوئی بھی ایسا ہی محسوس کرے گا جیسے وہ شیرے جیسی کسی گاڑھی چیز میں چل رہا ہو۔ سادے الفاظ میں ہم یوں کہہ سکتے ہیں کہ یہ بہت ہی مشکل بلکہ نا ممکن ہوگا کہ کوئی اس طوفانی ہوا میں سے چل کر گزر سکے۔

زہرہ کی سطح حیات کی شروعات کے لئے نہایت ہی ناموزوں اور ناموافق ہے۔ مگر اس کی فضاء کا اوپری حصّہ جہاں تند و تیز ہوائیں رواں دواں ہیں اس بات کا غیر معمولی امکان رکھتی ہے کہ وہاں حیات کسی شکل میں پھل پھول سکے۔

سائنس دانوں کے مطابق یہ بات قرین قیاس ہے کہ زہرہ کے ان بادلوں میں کسی قسم کا جیون موجود ہو۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ وہاں توانائی کے سوتے موجود ہیں۔ وہاں سورج کی روشنی اور غیر نامیاتی مرکبات بھی لازمی طور پرموجود ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں کاربن،ہائیڈروجن، اور آکسیجن سمیت وہ تمام چیزیں پائی جاتی ہیں جو سائنس دانوں کے خیال میں حیات کی موجودگی کے لئے ضروری ہوتی ہیں۔

زمین کی اوپری فضاء" خرد بینی حیات"(Microscopic Bacteria) سے لبریز ہے جو ہواؤں میں تیرتی پھرتی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا زہرہ میں بھی ایسا ہونا ممکن ہے۔ ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں کبھی حضرت انسان وہاں کوئی کھوجی روبوٹ حیات کی تلاش کے لئے بھیج سکے تب ہی ہم جان سکیں گے کہ وہاں زندگی کی کوئی شکل موجود ہے کہ نہیں۔

زہرہ سے اگلا سیارہ ہمارا اپنا گھر زمین ہے۔یہاں پر بھی ہمارا سامنا اکثر و بیشتر طوفانی موسموں سے رہتا ہے۔ یہاں کبھی گردو غبار کے طوفان چلتے ہیں تو کبھی بادو باراں کے طوفان۔ ، کرۂ ارض پر گرد کے طوفان ایک علاقے تک ہی محدود رہتے ہیں۔ مگر ہم سے اگلے سیارے پر یہ گرد کے طوفان تو پورے جہاں اپنی کو لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

لگ بھگ ١٠٠ سال پہلے، ماہرین فلکیات سمجھتے تھے کہ انہوں نے مریخ پر زندگی کو پا لیا ہے۔ ایک گہری تاریک لہر مریخ کےقطب سے نکل کراس کے خط استوا تک پھیل جاتی تھی۔ وہ سمجھے کہ یہ بہار کے موسم میں" سبزہ روئیدگی" (Springtime Vegetation)کا عمل ہے جو پورے سیارے میں پھیل رہا ہے۔ ان کی سوچ مریخ کے موسموں کے بارے میں بالکل ٹھیک تھی۔ مریخ بھی اپنی محوری گردش پر زمین کی طرح ٢٣ درجہ جھکا ہوا ہے ، لہٰذا وہاں گرمی، سردی،خزاں اور بہار جیسے موسم موجود ہو سکتے ہیں۔ موسم ہی آ ب و ہوا کی رت لاتے ہیں۔ مگر وہ گہرا سایہ جوماہرین فلکیات نے دیکھا تھا درحقیقت وہ ایک تباہی مچاتا ہوا تند و تیز طوفان تھا۔ اور اس طوفان کے برپا ہونےکی وجہ صرف اور صرف مریخ کا اپنے محور پر جھکاؤ ہی تھا۔

سورج کے گرد زمین ایک سال میں اپنا پورا چکر مکمل کرتی ہے۔ جنوری کے مہینے میں شمالی کرۂ کا جھکاؤ سورج سے دور ہوجاتا ہے جس کہ وجہ سے سردیوں کا موسم شروع ہوتا ہے۔ جبکہ جون کے مہینے میں اس کا جھکاؤ سورج سے قریب ہوتا ہے جو گرمیوں کے موسم کے شروع ہونے کا سبب بنتا ہے۔

مریخ کے" بین السیارا عظیم الجثہ گرد کے طوفانوں"(Gigantic Planetary Dust Storm) کا مقابلہ زمین کےعلاقائی گرد کے طوفانوں سے کسی بھی صورت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے کرۂ ارض پر کبھی بھی اتنے بڑے اور مہیب طوفان نہیں دیکھے۔ مریخ کا اپنے محور کے گرد جھکاؤ لگ بھگ اتنا ہی ہے جتنا کہ زمین کا ہے اور مریخ پر بہار کے موسم کی شروعات کا مطلب بین السیارا عظیم الجثہ طوفان کی آمد ہوتا ہے۔ مریخ کی سطح گرد و غبار کے غضبناک ذرّات سے ڈھک جاتی ہے۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٢.عظیم طوفان– تخلیق کی ہوائیں - حصّہ دوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمین پر بھی گرد کے طوفان آتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ نہایت المناک بھی ہوجاتے ہیں اور پورے کے پورے شہر کو ڈھانک لیتے ہیں۔ جولائی ٥، ؁٢٠١١ میں امریکی ریاست اریزونا میں ایک نہ رکنے والے طوفان کی ٥٠٠٠ فٹ اونچی گرد کی دیوار نے فینکس شہر کو تہس نہس کردیا تھا(تصویر نمبر ٢)۔ دن میں رات کا سماں ہوگیا تھا۔ ہزار ہا ٹن گرد نے شہر کو ڈھانپ لیا تھا۔ مگر یہ تباہی اور بربادی صرف ایک علاقے تک ہی محدود رہی تھی۔ مریخ کا طوفان پورےکے پورے سیارے کو ڈھانپ لیتا ہے(تصویر نمبر ٣)۔ مریخ پر ایک دفعہ گرد کا طوفان شروع ہوجائے تو پھر وہ آسانی سے نہیں رکتا ہے اس کی گرد بار بار ان طوفانوں میں استعمال ہوتی ہے۔جبکہ زمین پر جب طوفان اٹھتا ہے تو وہ آخر کار کہیں نہ کہیں پہنچ کر زور توڑ دیتا ہے۔ زیادہ ترگرد کے طوفان سمندر میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں جو ماحولیاتی چکر کے لئے نہایت ہی سود مند ہوتے ہیں۔ مریخ پر شاید کوئی جگہ ایسی نہ ہوگی جہاں گرد و غبار کی وافر مقدار دستیاب نہ ہواور وہ طوفان کے بڑھاوے کا سبب نہ بنے ۔ لہٰذا طوفانوں کےان نظاموں کی ایک دفعہ شروع ہونے کی دیر ہے پھر یہ ہفتوں بلکہ مہینوں تک رکنے کا نام نہیں لیتے۔ مریخ کا زبردست خشک کرۂ فضائی بھی طوفان کے حجم اور اس کی طاقت میں اضافے کاباعث بنتا ہے۔

زمین کے طوفانوں کی اٹھنے والی گرد فضاء میں جا کر جلد ہی بارش کے ذریعہ صاف ہوکر سمندر میں چلی جاتی ہے۔ مریخ میں اس طرح کی گرد کو فضاء سے صاف کرنے والی کسی بارش کا کوئی وجود نہیں ہے۔ لہٰذا وہاں ایک دفعہ اگر گرد فضاء میں پہنچ گئی تو وہ وہاں جاکر لمبے عرصے کے لئے اس وقت تک موجود رہتی ہے جب تک گرد کے ذرّےبذات خودآہستہ ہو کر نہیں بیٹھ جاتے۔

مریخ پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے ہی طوفان پورے سیارے کولپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ گرد کے دوسرے چھوٹے طوفان بھی مریخ کی سطح پر سے دیکھنے میں نہایت ہی شاندار لگتے ہیں۔ مریخ پر گرد کے بگولے وہاں پر موجود آئرن آکسائڈ کے ذرّات کو کھینچتے ہیں۔ سب سے بڑا بگولہ١٢ میل تک فضاء میں دیکھا گیا ہے١(تصویر نمبر ٤)۔ یہ بگولہ مریخ کی فضاء میں باریک ذرّات کو پہنچا دیتے ہیں جس سے گرد کی کہر سی بن جاتی ہے جو مریخ کے خشک ماحول کو کنٹرول کرتی ہے اور بین السیارا عظیم الشان طوفان کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ مگر مریخ پر بھی اتنے بڑے طوفان شازو نادر ہی اٹھتے ہیں۔ ماہر فلکیات نے پچھلےسو سال میں گرد کے ایسے صرف دس طوفان ہی کھوجے ہیں۔ قدیم ماہر فلکیات نے مریخ پر جس چیز کو زندگی کا نشان سمجھا تھا وہ یہی عظیم الشان طوفان تھے۔

مگر ایک ایسا طوفان جو پورے سیارے کو ڈھانک لے وہ بھی ہمارے اگلے سیارے کے طوفانوں کے آگے نہایت ہی حقیر سا لگتا ہے۔سیارہ مشتری نظام شمسی کا سب سے دیوہیکل سیارہ ہے۔ یہ عظیم الجثہ سیارہ نظام شمسی میں موجود تمام سیاروں کی مجموعی کمیت سے ڈھائی گنا زیادہ رکھتا ہے۔یہ عظیم الشان طوفانوں کا گھر ہے۔ اس کی تیز رفتار محوری گردش "بادلوں کے وسیع جتھے" (Vast Bands of Clouds)بناتی ہے جو اس کی محوری گردش کے مخالف گھومتے ہیں۔ ان بادلوں کے کناروں پر طوفان کلاں پیدا ہوتے ہیں۔یہاں پر موجود نظام شمسی کا سب سے بڑا اور سب سے قدیمی طوفان موجود ہے دور سے عظیم سرخنظرآنے والا یہ دھبہ ١٥٠٠٠ میل پر محیط ٣٠٠ برس سے بھی زیادہ پرانا ہے(تصویر نمبر ٥)۔اس کے کناروں پر غضبناک ہوائیں ٣٠٠ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہی ہوتی ہیں۔ یہ عظیم سرخ دھبہ ایک دیوہیکل بھنور ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کے قلب میں زبردست دباؤ کے ساتھ ہوائیں گھومتے ہوئے باہر کی طرف جانب نکلتی ہیں۔ایک طرح سے یہ عظیم سرخ دھبہ ایک آندھی کی ہی طرح ہے۔اس طوفان کے کام کرنے کا طریقہ کار کرۂ ارض پر موجود طوفانوں جیسا ہی ہے۔

کرۂ ارض کی طوفانی آندھی کی طرح مگر زمین کے طوفانوں سے تھوڑا سے مختلف اور ہٹ کر مشتری کا یہ عظیم طوفان ہے۔زمین پر طوفان سمندروں سے توانائی حرارت کی شکل میں حاصل کرتے ہیں لہٰذا جب وہ زمین سے ٹکراتے ہیں تو وہ ان کا زور ٹوٹ جاتا ہے۔ ایک اوسط طوفان ایک ہفتے سے زیادہ عرصہ تک نہیں رہتا۔ مشتری کیونکہ مکمل طور پرایک گیسی سیارہ ہے لہٰذا اس کی کوئی ٹھوس سطح موجودنہیں ہے اس وجہ سے وہاں رگڑ کی قوّت نہ ہونے کے برابر ہے اور یہی بات ایک عظیم سرخ دھبے جیسے طوفان کے اتنا لمبا عرصہ تک اس پر موجود رہنے کا سبب بنتی ہے۔ وہاں کوئی ایسی چیز موجود ہی نہیں ہے جو اس طوفان کو دھیما کرے۔ اس کے باوجود اس سرخ دھبے والے طوفان کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے توانائی کی ضرورت تو بہرحال رہتی ہے۔ زمین پر تو طوفانوں کو حرارت گرمی کی صورت میں سورج سے ملتی ہے مگر مشتری زمین سے پانچ گنا زیادہ سورج سے دور ہے۔ سورج سے حاصل کردہ حرارت اس قدر نہیں ہو سکتی کہ ایک ایسے عظیم طوفان کو جو مشتری پر موجود سرخ دھبے جیسا ہو قائم و دائم رکھ سکے۔ لہٰذا وہاں توانائی کا کوئی اور ذریعہ ہونا چاہئے۔ مشتری پر موجود توانائی کا ایک ہی سوتا ہے اور وہ ہے اس کی زبردست قوّت ثقل۔

١٩٩٥؁ء میں ناسا کا ایک کھوجی روبوٹ اس قوی الہیکل سیارے کی جانب روانہ ہوا۔ اگرچہ یہ کھوجی روبوٹ وہاں پر موجود زبردست دباؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی زبردست حرارت سے کچلا اور بھن گیاتھا۔مگر فرض کریں کہ یہ اس قابل تھا کہ مزید آگے جاسکتا تو یہ وہاں ایک چاندی جیسا وسیع سمندر پا تا۔مشتری پر موجود زبردست دباؤاور ٤٠،٠٠٠ ہزار ڈگری سے بلند درجہ حرارت ہائیڈروجن کو بلوئی ہوئی مائع دھات میں تبدیل کردیتا ہے۔

مشتری کا قلب اس توانائی سے جو اس کی سطح سورج سے حاصل کرتی ہے دگنی توانائی اس کو فراہم کرتا ہے۔ یہ مشتری کی توانائی کا سوتا ہے جس کی حرارت وہاں پر موجود زبردست طوفانوں کو جاری و ساری رکھنے کا سبب بنتی ہے۔

یہ حرارت مشتری کے گرم اور کثیف قلب سے ہی نکلتی ہوئی طوفانوں تک پہنچتی ہے۔ لہٰذا اس طوفان کے اوپر نظر آنے والے بادلوں کے وہ جتھے جو مشتری کے مخالف گھومتے نظر آتے ہیں ان سب کو حرارت مشتری کے قلب سے ہی ملتی ہے اور اس کی یہ ہی اندرونی حرارت اتنے خطرناک طوفانوں کا سبب بنتی ہے۔

مگر اصل معمہ تو ابھی سلجھنا باقی ہےکہ کیا حیات مشتری سمیت دوسرے سیاروں پر موجود ہو سکتی ہے۔ناسا کا کھوجی کیسینی جب زحل کے طرف جارہا تھا تو راستے میں اس نے مشتری کا بھی جائزہ لیااور اس دوران اس نے ایک زبردست چیز دریافت کی۔اس نے سرخ عظیم طوفان کے شمالی حصّے میں عجیب سے سفید بادل دیکھے۔ یہ بادل بالکل زمینی بادلوں کے جیسے ہی تھے جو پانی کے قطروں سے بنے تھے۔اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا مشتری پر زندگی کی شروعات کےلئے کافی اجزاء ترکیبی موجود ہیں۔ اس دیوہیکل سیارے پر حیات کی موجودگی کا سوال کافی دلچسپ ہے۔جیون کی شروعات کے لئے کافی سارے بنیادی عناصر ان بادلوں میں موجود ہیں۔وہاں سورج کی روشنی پہنچ رہی ہے۔ مائع پانی چاہئے بادلوں میں قطروں کی صورت میں ہی کیوں نہیں موجود تو ہے۔دوسری طرف اگرزمین پر ایسے ماحول میں ان بادلوں میں حیات آسانی سے پنپ سکتی تو بیکٹیریا اور کائی آسانی سے بادلوں میں نشونماء پاتےاور بادلوں کا رنگ ہرا ہوتا۔ مگر زمین پر ہم ہرے رنگ کے بادل نہیں دیکھتے۔ اگرچہ ہمیں خردبینی جراثیم زمین سے بلندی پر ہر جگہ ملتے ہیں مگر زیادہ تر یہ زمین کی سطح پر بھیج دیے جاتے ہیں۔

اب سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حیات ٹھوس سطح کے بغیر بھی شروع ہو سکتی ہے۔ مشتری پر سطح نہ ہونے کا مطلب ہے کہ زندہ اجسام کو پانی کی مسلسل فراہمی میں نہایت ہی دشواری ہوگی۔ ذرا سوچئے کہ مشتری کے پانی سے بھرے بادلوں میں موجود چھوٹےان جراثیم کا اس وقت کیا ہوگا جب وہ پانی بخارات بن کر اڑ جائے گا۔ چاہےزندگی مشتری کے بادلوں میں اپنے پر پھیلائے یا نہیں مگر گیسی دیوہیکل سیارے جیسے کہ مشتری اور اس کا پڑوسی زحل ہیں وہاں پر جیون کی شروعات کرنے کے سارے اجزاء مثلا پانی،حرارت،اور ایک نہایت ہی ضروری عنصر یعنی چنگاری سب کچھ موجود ہے۔

ناسا کے کیسینی کھوجی کا مقصد نظام شمسی کے ایک سب سے حسین سیارے- زحل کا تجزیہ کرنا تھا۔اس کھوجی نے زحل کے گرد موجود چھلوں، اس کے قدرتی سیارچوں،اور خود اس سیارے کے بارے میں کافی باریک بینی سے کھوج کی۔اس نے منتشر بادلوں کے جتھے زحل کے گرد ١٠٠٠ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگتےہوئے دیکھے ہیں۔یہاں پر طوفانوں کا ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں ہے۔ یہ طوفانوں کا گھر ہے مگر یہاں آسمانی بجلی کی کوند کا ہونا نہایت تعجب خیز ہے(تصویر نمبر ٦)۔ کیسینی نے یہاں ایک زبردست اور دیوقامت گرج چمک کا طوفان دیکھاہے۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٢.عظیم طوفان– تخلیق کی ہوائیں - حصّہ سوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمین پر برق و باراں کے طوفان موسم کو قابل دید بناتے ہیں۔برقی دباؤ طوفانی بادلوں کے اوپری اور نچلے حصّے کے درمیان اس حصّے میں پیدا ہوتا ہے جو لگ بھگ ٥٥،٠٠٠ ہزار فٹ وسیع پانی کے بخارات، بارش اور برف پر مشتمل ایک گرداب ہوتا ہے۔ چھوٹے برف کے ذرّات برف کے گولے بن کر نیچے گرتے ہوئے ایک دوسرے سے رگڑ کھاتے ہیں جس سے وہ بار دار ہوجاتے ہیں اور جب یہ تعداد میں بہت زیادہ ہوجاتے ہیں تو ہمیں بجلی کی گرج و چمک دکھائی دیتی ہے۔

زمین پر ایک اوسط برق و باراں طوفان ١٥ میل تک پھیلا ہوسکتا ہے مگر زحل پر یہ پورے سیارے پر بھی پھیل سکتا ہے۔زحل اور مشتری پر ایسا کئی دفعہ دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے بادلوں نے بڑھتے بڑھتے ٢٠،٠٠٠ کلومیٹر طویل عظیم الجثہ بادلوں کا روپ دھار لیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ انہوں نے زمین جتنا علاقہ گھیر لیا۔ زمین کے بڑے سے بڑےبرق و باراں طوفان کے مقابلے میں زحل پر ١٠،٠٠٠ گنا زیادہ بڑے طوفان دیکھے گئے ہیں۔

کڑکتی بجلی سورج کی سطح سے بھی زیادہ گرم ہوتی ہے۔ یہ فضاء کو صحیح معنوں میں پھاڑ کر رکھ دیتی ہے۔اس کی کڑکتی ہوئی آواز زندگی کی آواز ہے۔آسمانی بجلی ڈراؤنی اور تباہ کن لگتی ہے مگر حقیقت میں یہ زمین پر موجود زندگی کے لئے بہت ہی ضروری ہے۔ یہ کرۂ فضائی پر زبردست کیمیائی اثر ڈالتی ہے۔بجلی کی ہر کوند ہوا کو جلا دیتی ہے۔

جب بجلی چمکتی ہے تو یہ توانائی سے بھرپور پلازما پیدا کرتی ہے جو زبردست حرارت پیدا کرنے کا موجب بنتاہے اور یہ زبردست حرارت فضاء میں موجود نائٹروجن کے سالموں کو توڑ دیتی ہے جس سے ان نائٹروجن کے جوہروں کو دوسرے سالموں کے ساتھ ملنے میں مددملتی ہے۔ آسمانی بجلی کی مدد سے بننے والا شورے کا نمک نائٹروجن کو مٹی میں ملنے میں مدد دیتا ہے جو کھاد بن کر پودوں کی غذا بنتی ہے یہ آسمانی بجلی ہی ہے جو نائٹروجن کے جوہروں کو آزاد کرا کر اس طرح سے زندگی کو رواں دواں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

زمین پر روزانہ ٨٠ لاکھ دفعہ آسمانی بجلی کڑکتی ہے جو زمین پر زندگی کو پھلنے اور پھولنے کا مواقع دیتی ہے۔ مگر زحل پر صرف آسمانی بجلی حیات کی شروعات نہیں کر سکتی۔ وہاں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں زندگی پنپ سکے۔ مگر نظام شمسی میں موجود ایک جگہ پر شاید زندگی کی کوئی رمق پیدا ہوسکے اور وہ جگہ زحل کا چاند ٹائٹن ہو سکتی ہے۔ ٹائٹن میں فضاء موجود ہے یہاں میتھین کی جھیلیں بھی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے اپنے انوکھے عظیم الشان طوفان بھی ہیں۔

زحل کا سورج سے فاصلہ لگ بھگ ٩٠ کروڑ میل ہے۔ سورج سے اتنا دور ہونے کی وجہ سے سورج کے گرد یہ اپنا ایک چکر کافی لمبے عرصے میں پورا کرتا ہے۔ اس کا ایک سال زمین کے لگ بھگ ٢٩ سال کے برابر ہوتے ہیں۔ اس وقت وہاں موسم بہار چل رہا ہے لہٰذا وہاں کا ماحول تھوڑا سے گرم ہونا شروع ہوا ہے۔ کیونکہ یہ سورج سے نہایت فاصلے پر واقع ہے لہٰذا یہ سورج سے زیادہ توانائی حاصل نہیں کر پا تا۔ اتنی کم حرارت موصول ہونے کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ وہاں شاندار طوفان موجود ہیں۔

کئی سالوں کی ٹھنڈی خاموشی کے بعد زحل دوبارہ زندہ ہو رہا ہے۔ سائنس دانوں نے ١٥ برس اس بات کا انتظار کیا ہے کہ سورج زحل کے شمالی قطب کو گرم کرے تاکہ وہ غیر معمولی باریکی کے ساتھ وہاں پر موجوس نظام شمسی کے ایک انتہائی عجیب زحل کے منفردشش پہلو طوفان کو دیکھ سکیں۔(تصویر نمبر ٧)

تصویر نمبر ٧ - Saturn Hexagon Storm by Zonnee, on Flickr
سائنس دان انگشت بدہاں ہیں کہ شش پہلو طوفان کیسے بن سکتا ہے۔قدرتی طور پر زیادہ تر طوفان تو ناہموار شکل کے ہوتے ہیں۔سیاروی پیمانے پر جیو میٹرک شکل کے طوفان ملنا کوئی عام بات نہیں ہے۔ بہرحال اس طوفان کی شکل کا بھی ایک نظریہ ہے۔ اگر ہم ایک ایک بالٹی پانی لیں یا باتھ ٹب میں پانی کو ہلائیں تو اس سے سفر کرتی ہوئی موجیں بنتی ہیں۔ مگر موجوں کی ایک اور قسم ہوتی ہے جن کو" جامدموجیں"(Stationary Waves) کہتے ہیں۔ پانی کی بالٹی میں ہم کچھ طریقوں سے گمگ حاصل کرسکتے ہیں۔ پانی کی ایک موج ایک طرف چلتی ہے جبکہ دوسری موج اس کے مخالف چل کر اس پہلی والی موج سےگمگ پیدا کرتی ہے جس سے باقاعدہ ایک نمونہ سا بن جاتا ہے۔ ان کو جامدموجیں کہا جاتا ہے۔ سائنس دان سمجھتے ہیں کہ یہ پرسرار شش پہلوی نمونے جوزحل پر پائے جاتے ہیں وہ شش پہلوی جامدموجیں ہی ہیں۔

زحل کے شمالی قطب کے عظیم الجثہ طوفان کی ہوائیں چھ کونے بناتی ہوئی سیارے پر آندھی کی رفتار سےسفر کرتی ہیں۔ یہ طوفان اس قدر دیوہیکل ہے کہ کرۂ ارض جتنے پورے چار سیارے اس میں سما سکتے ہیں۔ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکاکہ طوفان کی سطح کے نیچے کیا ہے۔صرف زحل کا موسم بہار سے گرمی میں نہیں بدل رہا ہے بلکہ اس کےآ س پاس کی دوسری دنیاؤں کے موسم بھی تبدیل ہورہے ہیں۔زحل کا ایک چاند ٹائٹن بھی گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اور اس کی سطح پر شروع ہوتی یہ گرمی طوفان کے آنے کا عندیہ دے رہی ہے۔

ہمارے نظام شمسی کا سب سے دلچسپ قدرتی سیارچہ ٹائٹن ہے۔یہ چاند سائنس فکشن کا سب سے پسندیدہ چاند ہے۔ اس کی سطح سے دیکھیں تو آسمان پیلا نظر آئے گا اور میتھین کے غیر معمولی بادل دکھائی دیں گے۔

ناسا کے کھوجی کیسینی نے اس کا جس باریک بینی سے جائزہ لیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اس نے وہاں گاڑھی کثیف فضاء، وسیع پہاڑی سلسلے اور میتھین کی جھیلیں دیکھیں۔ وہاں اس نے تیر کی شکل کےمیتھین کے سفید بادلوں کے جتھوں کو اس کی سطح پر تیرتا ہوا دیکھا(تصویر نمبر ٨)۔ خلاء سے دور سے گہرے نظر آنے والے ٹکڑے وہ بادل ہیں جو وہاں دھول کے اوپر کھلے میدان میں تیرتے ہیں۔ جب بادلوں کے نیچے یہ گہرے ٹکڑے بڑے ہوتے ہیں تو مائع میتھین اس کی سطح پر برستی ہے(تصویر نمبر ٩)۔ٹائٹن کا مخصوص بادو باراں کا طوفان بہار میں آتا ہے۔ ٹائٹن پراگر بارش موجود ہوگی تو یہ زمین پر موجود بارش سے نہایت ہی الگ تھلگ اور مختلف ہوگی۔ الگ ہونے کی سب سے پہلی وجہ تو ٹائٹن کی سطح پر قوّت ثقل کا نہایت کمزور ہونا ہے جس سے بارش کے قطرے اس کی سطح پر بہت دھیمی رفتار سے گرتے ہوں گے۔ مزید براں یہ کہ ان قطروں کا حجم بھی کافی زیادہ ہوگاپھر ٹائٹن کی سطح پر ہونے والی بارش نہایت ہی سرد ہوگی۔
تصویر نمبر ٨ - Arrow Shape White Methane Cloud - Titan by Zonnee, on Flickr
تصویر نمبر ٩ - titanrain_Artist's conception by Zonnee, on Flickr
ٹائٹن میں میتھین کی بارش پورے چاند پر ہوتی ہے۔ کمزور قوّت ثقل کی وجہ سے "فندق"(Hazelnut) کے حجم جتنے زبردست بارش کے قطرے بنتے ہیں۔ ایک اجنبی دنیا اپنے اجنبی موسم کے ساتھ موجود ہے۔ ان گرتے ہوئے دھیمے قطروں نے ٹائٹن پرزمین کے جیسی وادیاں اور جھیلیں بنا دی ہیں۔ ٹائٹن کے طوفان تو دھیمے طوفان ہیں مگر نظام شمسی میں اور آگے ہمیں نہایت تند و تیز طوفان ملیں گے۔

سیارہ نیپچون انتہائی سرد ہے۔یہاں درجہ حرارت کبھی بھی منفی ٣٠٠ ڈگری سے اوپر نہیں جاتا۔ نیپچون ان گیسی دیوہیکل سیاروں میں سے ایک ہے۔ یہ زمین سے کافی بڑا ہے اس کی فضاء بھی کافی کثیف ہے۔ اس کا سورج سے فاصلہ لگ بھگ ٢ ارب میل ہے۔ سورج سے اس قدر دوری اس کو انتہائی سرد بنا دیتی ہے لہٰذا یہاں پر موسمی تبدیلی یا موسموں کاموجود ہونا بعید از قیاس ہے۔ مگر اس کے برعکس حقیقت تو یہ ہے کہ نیپچون نہایت ہی متحرک ہے جو اس کے موسموں کو بہت ہولناک بنادیتے ہیں۔

زمین سے زبردست دوری کے باوجود ماہرین فلکیات نیپچون کے متلاطم فضاء کا جائزہ کیک رصدگاہ کی مدد سے لے سکتے ہیں۔ یہاں پر موجود دوربین اس قدر طاقتور ہے کہ یہ چاند پر موجود جلتی ہوئی موم بتی بھی دیکھ سکتی ہے۔ نیپچون کو دیکھ کر پہلا تاثر جو ملتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ سیارہ انتہائی روکھا پھیکا اور سپاٹ ہے۔ مگر جوں ہی ہم اس کا قریب سے جائزہ لیتے ہیں ہمیں اس کی اوپری فضاء میں موجود بلندی پر سفید بادل نظر آتے ہیں (تصویر نمبر ١٠)جو وہاں پر موجود ہواؤں کی رفتار ناپنے کا زبردست موقع فراہم کرتے ہیں۔سائنس دان ہوا کی رفتار اس طرح ناپتے ہیں کہ پہلے وہ دیکھتے ہیں کہ دو جگہوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے اورپھر وہ یہ دیکھتے ہیں کہ بادل اس فاصلے کو کتنے وقت میں طے کرتے ہیں۔
تصویر نمبر ١٠ - Neptune_clouds by Zonnee, on Flickr
کیک دوربین نے اس کے ان سفید بادلوں کی تصاویر لی ہیں جو سیارے کے گرد چکر لگا رہے تھے۔ ان تصاویر کا تجزیہ کر نے پر ان کو بادلوں کی بدلتی جگہوں کا پتا چلا۔ انہوں نے بادلوں کو پہلے ایک جگہ پر ناپا پھرکچھ گھنٹوں بعد انہی بادلوں کو دوسری جگہ پر دیکھا۔ زیادہ تر جگہ کی تبدیلی تو سیارے کی اپنی محوری گردش کی وجہ سے تھی۔ لیکن ہمیں اگر سیارے کی محوری گردش کی رفتار معلوم ہے تو ہم اس کو ناپی ہوئی رفتار سے منہا کر کے بادلوں کی اپنی رفتار معلوم کر سکتے ہیں۔ سیارے پر بادلوں کی رفتار ناپ کر ہی ہم وہاں پر موجود ہوا کی رفتار کو ناپ سکتے ہیں۔

جاری ہے ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٢.عظیم طوفان– تخلیق کی ہوائیں - حصّہ چہارم (آخری حصّہ)
How The Universe Works – Season 2, Episode 2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب سائنس دانوں نے وہاں پر موجود چلنے والی ہوا کو ناپا تو اس کی رفتار نے ان کے ہوش اڑا دیے۔انہوں نے وہاں پر ہوا کی رفتار کئی سو میلے فی گھنٹہ سے لے کر ١٢٠٠ میل بلکہ ١٢٦٠ میل فی گھنٹہ تک ناپی ہے۔ یہ واقعی ہوائیں چلنے کی غیر معمولی رفتار ہے۔

نظام شمسی میں سب سے زیادہ تیز رفتار ہوائیں نیپچون میں ہی چلتی ہیں۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخرکار وہ کیا چیز ہے جو ان کو اس قدر تیز رفتار سے حرکت کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ موسموں کے لئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو نیپچون پر آخرکار یہ توانائی آتی کہاں سے ہے۔ بظاہر تو یہ توانائی نیپچون خود ہی پیدا کررہا ہے۔ نیپچون سورج کی روشنی حاصل کرتا ہے مگر اتنے فاصلہ پر یہ قابل قدر نہیں ہے۔تو پھر یہ توانائی آتی کہاں سے ہے۔ سائنس دانوں نے اس بات کی کھوج کرنے کے بعد یہ اندازہ لگایا ہے کہ نیپچون کے قلب میں کچھ تابکار عناصر موجود ہیں جن کی شعاعی حرارت اس کو توانائی پہنچاتی ہے اور یہ توانائی سورج سے حاصل کردہ توانائی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کا قلب نہایت گرم ہے جو اس بات کا عندیہ دے رہا ہے کہ اس کے قلب میں ٤۔٥ ارب سال پہلے حاصل کیا گیا تابکار مادّہ موجود ہے جو آہستہ آہستہ توانائی کو اس کے اوپری حصّہ میں پہنچا رہا ہے جہاں وہ ہوا کو گرم کر کے اتنی تیز رفتار گردش کا سبب بن رہی ہے۔

نیپچون کے طوفان واقع بہت ہولناک ہیں۔تباہ کن طوفانوں کی تلاش ہم کو نظام شمسی سے باہر ایک نا معلوم مقام تک لے جاتی ہے۔ جس کے طوفانوں کے آگے نیپچون کے طوفان بھی بادصبا لگتے ہیں۔ کترینا طوفان تو "او سائرس" (Osiris)کے طوفانوں کے آگے ایک چھینک کی طرح لگتے ہیں۔ ہمارے تخیل کی بلندی بھی اس خلائی دنیا کے طوفانوں کی ہلاکت انگیزی کو نہیں پا سکتی۔ خلاء ان ستاروں اور سیاروں سے بھری ہوئی ہے جہاں بدنظمی کا دور دورہ ہے۔ ماہرین فلکیات نئے جہانوں کی تلاش کے لئے مستقل آسمانوں کی چھان بین کرتے رہتے ہیں۔ جیف مارسی ایک ماہر فلکیات ہیں اور ان کا کام نئے جہانوں کی تلاش کرنا ہے۔ وہ رات کو آسمان میں دور دراز ستاروں کے گرد نئے سیاروں کی تلاش کرتے ہیں۔

مارسی کی ٹیم کے آلات اس قدر حساس ہیں کہ وہ اس بات کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان دور دراز سیاروں پر کیسا موسم ہوگا۔ او سائرس زمین سے ١٥٠ نوری سال دور ایک دوزخی سیارہ اپنے جہنمی موسموں کے ساتھ موجود ہے۔ زمین سے سورج کا فاصلہ ٩ کروڑ ٣٠ لاکھ میل ہے جبکہ زمین سورج کے گرد اپنا ایک چکر پورے ایک سال میں مکمل کرتی ہے۔ مگر او سائرس کا اپنے ستارے سے فاصلہ صرف ٤٠ لاکھ میل ہے۔ اس کا اپنے ستارے کے گرد چکر صرف ٣۔٥ دن میں ہی مکمل ہوجاتا ہے۔ جب او سائرس اپنے ستارے اور ہمارے درمیان آتا ہے تو ستارے کی روشنی نہایت مختصر سے وقت کے لئے اس کی فضاء سے ہوتی ہوئی ہمارے پاس آتی ہے جس سے ہمیں اس خلائی دنیا میں جھانکنے کا موقع مل جاتا ہے۔ جب سیارہ اپنے میزبان ستارے اور ہمارے درمیان آتا ہے تو ان کی ٹیم اس مختصر سے عرصے میں اس کی فضاء کی کیمیائی ترکیب کی جانچ پڑتال کرتی ہے۔

او سائرس پر اس کا ستارا آگ اگل رہا ہے جس سے وہاں کا درجہ حرارت ٢٠٠٠ ڈگری تک جا پہنچتا ہے اس کا سادہ سا مطلب ہے کہ وہاں ہماری جانی پہچانی زندگی تو موجود نہیں ہو سکتی۔ ستارے سے حاصل کردہ زبردست حرارت وہاں پر موجود گیسوں کو پھیلاتی ہے اور ان گیسوں کے پاس سیارے کے دوسری طرف جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ اس سیارہ کا ایک حصّہ ہمیشہ اپنے ستارے کی طرف ہی رخ کیے رکھتا ہے جبکہ دوسرا حصّے کا رخ خلاء کی طرف رہتا ہے۔ دونوں حصّوں کے درمیان درجہ حرارت کا تفاوت اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ کھولتے ہوئے حصّے کی طرف کی فضاء چنگھاڑ تی ہوئی سیارے کے تاریک حصّے کی طرف آواز کی رفتار سےبھی ٦ گنا زیادہ تیز دوڑتی ہے۔ کبھی کبھار تو ہواؤں کی رفتار ٢٠٠٠ یا ٣٠٠٠ میل فی گھنٹہ تک جا پہنچتی ہے۔ ہواؤں کی یہ زبردست رفتار زمین پر موجود ہیبت سے ہیبتناک طوفان کی رفتار سے بھی ١٠ سے ٢٠ گنا زیادہ ہوتی ہے۔ او سائرس ایک وحشی دنیا ہے بہت زیادہ گرم اور انتہا درجہ کی دنیا، جہاں ہم کسی بھی قسم کی زندگی پانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے(تصویر نمبر ١١)۔
تصویر نمبر ١١ - Osiris -hd209458b-puffed-atmosphere by Zonnee, on Flickr


مگر کائنات میں تو اور بڑے بڑے عظیم طوفان موجود ہیں ایسے عظیم طوفان جو کہکشانی پیمانوں پر آتے ہیں اور یہ طوفان ہی شاید ہماری خلقت کا سبب ہیں۔ ہبل خلائی دوربین نے ایک شاندار تصویر لی ہے جو ایک کہکشاں NGC – 3079 کی ہے۔ اس تصویر میں اس کہکشاں کے قلب میں ایک زبردست قسم طوفان کا نظر آرہا ہے جو واقعی میں کونیاتی پیمانے کا طوفان ہے(تصویر نمبر ١٢)۔ اس کی شروعات کسی ستارے کی پیدائش کی وجہ سے ہوئی۔
تصویر نمبر ١٢ - NGC – 3079 by Zonnee, on Flickr
یہ دھاڑھتا ہوا فلکی طوفان لگ بھگ ٣٠٠ نوری برس جتنا چوڑا ہے۔ اس کو شروع ہوئے دس لاکھ سال ہوچکے ہیں۔ گیس کی٢ کروڑ ڈگری تک گرم لپٹیں اس مرغولہ نما کہکشاں کے اوپر نظر آتی ہیں۔ یہ غیض و غضب سے بھرا ہوا کونیاتی طوفان اپنی مہمان کہکشاں میں سے تباہی پھیلا رہا ہے۔ ہم بلبلے اور فوارے گیس کی صورت میں کہکشاں میں گرتے ہوئے فلکی گرد و غبار کے ساتھ ٹکراتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کونیاتی طوفان کی گیس کہکشاں کے قلب میں موجود گیس سے ٹکرا کر اس کو پیس ڈالتی ہے اور اس کو دبا کر گھومتے ہوئے مادّے میں بدل دیتی ہے۔ قوّت ثقل فوراً اپنی کارستانی شروع کرتی ہے اور اس دبی ہوئی گیس کے بادلوں کو اور زیادہ بھینچتی ہے جس سے کہکشاں کا قلب گرم سے گرم ہوجاتا ہے اور آخرکار ستارا وجود میں آجاتا ہے۔ نئے ستارے سے پیدا ہوئی طاقتور ہوائیں خلاء میں پھیل جاتی ہیں اور ایک نیا عظیم فلکی طوفان پیدا ہوجاتا ہے اور یہ ایک نا ختم ہونے والے چکر کی طرح چلتا رہتا ہے۔

نوخیز ستاروں کے گرد دھول اور چٹانیں ایک ساتھ مل کر نئی چٹانی دنیاؤں کی تخلیق کرتی ہیں جن کی سطح پر زندگی کی شروعات ہو سکتی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ زندگی کے شروع ہونے کا دارو مدار ان چکر کھاتی گیسوں اور عظیم کونیاتی طوفانوں پر ہی منحصر ہو۔ یہ گھومتی چکر کھاتی کونیاتی پیمانے کی ہوائیں ہی شاید ان ضروری عناصر کو کہکشاؤں میں پھیلاتی ہیں جوزندگی کی شروعات کی بنیادی اساس ہیں۔ لہٰذ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے زندگی کی بنیاد فراہم کرنے میں یہ طوفان ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

کونیاتی عظیم الجثہ طوفان دسیوں لاکھوں سالوں سے بھپرے ہوئے پھر رہے ہیں۔ ارب ہا سال پہلے ہوسکتا ہے کہ انہوں نے ہماری ملکی وے کہکشاں میں زندگی کو پروان چڑھانے کے لئے نئے جہاں بنائے ہوں۔ کسی بھی پیمانے سے ناپ لیں طوفان صرف تباہی و بربادی کی ہی قوّت نہیں ہیں بلکہ حیات کی تخلیق سے ان کا بڑا گہرا رشتہ ہے۔ دوسرے جہانوں میں زندگی کو تلاش کرنا ہے تو طوفانوں کو تلاش کیجئے۔ جمود کو توڑنے ہی سے مختلف نئے امکانات جنم لیتے ہیں۔ لہٰذا افراتفری اور بے ترتیبی حقیقت میں کسی بھی پیچیدہ نظام جیسے کے حیات کےشروع ہونے کے لئے ایک نہایت ہی اہم سبب ہیں۔

کسی بھی سیارے پر موسموں کی تبدیلی، آتش فشانوں کا پھٹنا، تباہ کن طوفانوں کا آنا اور کچھ ماحولیاتی اسباب کی وجہ سے زندگی کو وقتی طور پر نقصان تو پہنچ سکتا ہے مگر لمبے عرصے میں ان کا اثر حیات کے قائم و دائم رہنے کو مضبوط بناتا ہے۔ زمین پر طوفان آتے ہیں۔ دوسری دنیاؤں میں عظیم الجثہ طوفان آتے ہیں۔ چاہے یہ زحل کی کڑکڑاتی بجلی کے طوفان ہوں یا مشتری کی فضاء کے طوفان یا او سائرس کا جھلسا دینے والا درجہ حرارت ، وسیع ، بےقابو اور ہلاکت انگیز عظیم الجثہ طوفان زندگی کو شروع کرنے کے لئے "عمل انگیز" (Catalyst)کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

تمام شد۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ ماوراء شمس سیارے - جہنم کے دروازے - حصّہ اوّل
How The Universe Works – Season 2, Episode 3
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"عالم موجودات"(Cosmos) ان سیاروں سے بھری ہوئی ہے جن کو ہم "جہنمی سیارے" (Planets from Hell) کہہ سکتے ہیں۔ ہماری کائنات میں ان" عفریتوں"(Monsters) کا بے تحاشہ ذخیرہ ہے۔ بے انتہاء ہزارہاڈگری درجہ حرارت والی جلتی ہوئی دنیاؤں سے سے لے کر سرد ترین منجمد سیاروں تک اور سنسان تابکاری سے سوختہ پا جہانوں سے لے کر "پتھروں کی بارش" (Rock Rains)ہوتےعالمین تک ہم سینکڑوں جہاں تلاش کر چکے ہیں۔ ہم نے جہانوں کو تلاش کرنے کی شروعات اس لئے کی تھی کہ ہم اپنے جیسی کوئی دنیا تلاش کر پائیں مگر ہمیں ابھی تک تو صرف ایسی ہی دنیائیں ملی ہیں جہاں زندگی ممکنہ طور پر شروع نہیں ہو سکتی۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کائنات اس قدر عجیب و غریب جگہ کیسے ہو سکتی ہے۔ اپنے اس مضمون میں ہم یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا زمین اس پوری کائنات میں ایک واحد جگہ ہے جہاں زندگی اپنا مسکن بنا سکتی ہے یا پھر کائنات میں ہماری زمین جیسے بیشمار جہاںموجود ہیں جو اس بات کے منتظر ہیں کہ کب ہم ان کو تلاش کریں۔


نظام عالم پر ایک نگاہ دوڑائیں۔ آپ کو ارب ہا ارب کہکشائیں اور ستاروں کی وہ تعداد ملے گی جس کا ادرک کرنا انسانی دماغ کے بس کی بات نہیں ہے۔ اتنی وسیع کائنات کو دیکھ کر صرف ایک ہی سوال ہمارے اذہان میں آتا ہے کیا وہاں پر کوئی اور بھی موجود ہے۔ ہم دنیا کی طرح دوسری دنیا تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ کوئی نیلا سیارہ کسی کہکشاں میں اس کے کسی ستارے کے گرد چکر کھاتا ہوا مل جائے۔ ہم ان دنیاؤں کی تلاش کرر ہے ہیں جہاں زندگی پروان چڑھ سکے۔ ہم اپنی طرح کی دنیا اور اپنی طرح کی زندگی اور عقل و شعور سے مزین مخلوق خلاء میں ڈھونڈھ رہے ہیں۔ ہم تو اپنی جنت کے متلاشی ہیں۔


اب تک ہم ١٨٥٠ سے زائد سیارے اپنے نظام شمسی سے دور تلاش کر چکے ہیں۔ مگر یہ ماوراء شمس سیارے کسی بھی طرح سے ہماری زمین سے ملتے جلتے نہیں ہیں۔ ایک طرح سے شاید یہ کہنا صحیح نہیں ہے کہ یہ سیارے ہماری کرۂ ارض سے الگ ہیں اصل بات تو یہ ہے کہ یہ تمام نظام ہائے شمسی جن کے گرد ہم نے ان سیاروں کو کھوجا ہے وہ کسی بھی طرح سے ہمارے نظام شمسی کی طرح نہیں ہیں۔عالم موجودات کو ان ہیبت ناک دنیاؤں سے لبریز دیکھ کر تو لگتا ہے کہ ہم بہت ہی" انوکھے"(Oddball) ہیں۔ شاید ہم نے" جہنم کے تمام درجہ"(Different Flavors of Hell) کھوج لئے ہیں اور ان تمام طریقوں کو ڈھونڈھ نکالا ہے جس کے ذریعہ سیارے زمین کے جیسے نہیں بن سکتے۔ ابھی تک تو ہم نے جنّت کی تلاش میں صرف اور صرف جہنم ہی کو پایا ہے۔ یہ تمام جہاں جو ہم نے ڈھونڈ نکالے ہیں وہاں پر زندگی کا ہونا نہایت ہی ناممکن سی بات ہے۔ کیا واقعی ہم اس کائنات میں تنہا ہیں جو خوش بختی سے زندگی کے لئے نا مہربان کائنات میں پیدا ہو گئے ہیں؟شاید اس بات کا جواب ہمیں جلد ہی مل جائے گا۔


اب تک ہم نے سینکڑوں ماوراء شمس سیارے خلائے بسیط میں تلاش کر لئے ہیں۔ ہم اوسطاً ہر ہفتے ایک سیارہ تلاش کر رہے ہیں۔ چند سالوں میں ممکن ہے ان کی تعداد ہزاروں میں پہنچ جائے۔آخر میں ہوسکتا ہے کہ کروڑوں یا اربوں کی تعداد میں ایسی دنیائیں موجود ہوں جو اس انتظار میں ہیں کہ کب ہم ان کی کھوج کرتے ہیں۔ اس بات کا ادرک کرنا کہ یہ سب جہنمی سیارے ہیں ہم انسانوں کے لئے کافی مشکل ہے۔ اس بات کو سمجھنے کی مہم ہم زمین سے ٦٣ نوری برس کے فاصلے سے شروع کرتے ہیں۔

NASA's Chandra Sees Eclipsing Planet in X-rays for First Time by Zonnee, on Flickr
ہم نے یہاں ایک سیارہ HD 189733 b دریافت کر لیا ہے(تصویر نمبر ١)۔ یہ مشتری سے بھی زیادہ بڑا ہے۔ اس کا مدار ناقابل یقین حد تک تنگ ہے۔ یہ عطارد سے بھی زیادہ نزدیک اپنے ستارے کے گرد چکر کاٹ رہا ہے۔ اس کا فاصلہ اپنے ستارے سے زمین سے سورج کے فاصلےکے مقابلے میں ٣٠ گنا کم ہے۔ یہ ایک انتہائی گرم ترین دوزخ ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک اور چیز بھی یہاں موجود ہے جس کے ہوتے ہوئے کسی قسم کا جیون وہاں پنپ نہیں سکتا اور وہ ہے اس کی بے رحم اور سفّاک ہوائیں۔ اس کی سطح پر ایک نا ختم ہونے والا طوفان برپا رہتا ہے ہم اپنی دوربینوں سے اس کو نہیں دیکھ سکتے مگر اس کے با وجود ہم سپٹزر خلائی دوربین کی وجہ سے جانتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہے۔


سپٹزر وہ چیزیں دیکھ سکتی ہے جو ہمیں اپنی آنکھوں سے نظر نہیں آتیں۔ یہ بصری روشنی کے بجائے زیریں سرخ اشعاع (انفراریڈ) کا استعمال کرتی ہے۔ یہ زیریں سرخ روشنی کی شعاعیں ، روشنی کے "طیف"(Spectrum) کے اس حصّے کو استعمال میں لاتی ہیں جن کو ہم اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے۔ انفراریڈ دراصل میں حرارت ہے۔ انفراریڈ میں کائنات کو دیکھنے کا ایک فائدہ تو یہ ہے کہ یہ ہمیں اس بات کا موقع دیتی ہیں کہ ہم دوسرے ستاروں کے گرد چکر لگاتے سیاروں کی روشنی کو دیکھ سکیں۔ جب ہم سیارے سے آتی ہوئی روشنی کو ستارے کی روشنی کے آگے سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو مشکل یہ پیش آتی ہے کہ ستارا ، سیارے کے مقابلے میں ہزار ہا گنا زیادہ روشن ہوتا ہے جس کی وجہ سے سیارے کی آتی ہوئی روشنی بہت ہی مدھم ہوجاتی ہے۔البتہ جب ہم روشنی کے انفراریڈ طیف کے ذریعہ سیارے کو دیکھتے ہیں تو سیارے کی اندرونی حرارت کی وجہ سے وہ ہمیں دمکتی ہوئی نظر آتی ہے جس سے ہمیں سیارے کے حجم اور اس کی دوسری خصوصیات ناپنے میں مددملتی ہے۔


سپٹزر نے ہمیں ایک انتہائی جدید طریقے سے ماوراء شمس سیاروں کی "آ ب و ہوا کی نقشہ سازی"(Weather Mapping) کرنے میں مدد کی ہے۔ اس سے حاصل کردہ تصاویر حقیت میں ٹیکنالوجی کی فتح ہیں۔ اس سے حاصل کردہ تصاویر نے اس سیارے پر موجود جہنمی ہواؤں کی موجودگی کو ثابت کردیا۔اس سیارے کا ایک حصّہ اپنے ستارے کی طرف ہمیشہ رہتا ہے لہٰذا اس کا قلب سیارے پر موجود سب سے زیادہ "گرم حصّہ" (Hot Spot) ہونا چاہئے مگر ایسا نہیں تھا۔کیونکہ سیارے کا گرم ترین حصّہ کہیں اور تھا۔لہٰذا اس بات کا امکان تھا کہ ضرور کسی طاقتور چیز نے سیارے کا گرم ترین حصّہ اس کے قلب سے دھکیل کر اس کے ایک طرف کر دیا تھا۔ صرف ایک مسلسل چلتا ہوا ٦ ہزار میل فی گھنٹہ کا طوفان ہی ایسا کرسکتا تھا۔اس طوفان کی ہوائیں زمین پر چلنے والی تیز ترین ہواؤں سے بھی ٢٠ گنا زیادہ یعنی آواز کی رفتار سے بھی ٨ گنا زیادہ طاقتور ہیں۔


موسمی نقشے میں ایک چھوٹی سی تبدیلی خلائی دنیا میں آواز کی بھی رفتار سے تیز غیض و غضب سے بھرے طوفان کے موجود ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ سیارہ واقعی دوزخ کا ایک دروازہ ہی ہے۔ تیزی سے دریافت ہوتے سیاروں میں سے کچھ ہماری زمین کی طرح بھی ہوسکتے تھے مگر ہم جتنی تلاش کررہے ہیں اتنے ہی دوزخی سیارے پا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ اس قدر گرم ہیں کہ ان کا کسی بھی قسم کی حیات کے لئے موزوں ہونا کسی بھی طرح سے ممکن نہیں ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ ان کو تو کائنات میں موجود ہی نہیں ہونا چاہئے تھا۔

ایک اور مشتری کے حجم کا گیسی سیارہ HD 149026b دریافت ہوا ہے١ جو زمین سے ٢٥٦ نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ انفراریڈ میں یہ کسی ستارے ہی کی طرح دمکتا نظر آتا ہے۔ یہ ہمارے نظام شمسی کے گرم ترین سیارے - وینس سے بھی ہزار ہا گنا زیادہ گرم ہے۔ اس آبلہ انگیز سیارے کا درجہ حرارت ٣،٧٠٠ ڈگری ہے۔کسی بھی سیارے کے لئے اس قدر گرم ہونا تقریباً ناممکن ہے۔ اس کا اس قدر بلند درجہ اس کی ظاہر ی جسامت کے بارے میں اشارہ دیتا ہے۔

Blacker than Black by Zonnee, on Flickr
صرف مطلق کالا رنگ ہی ستارے سے آتی ہوئی اس قدر روشنی کو جذب کرسکتا ہےجو درجہ حرارت کو اس قدر جھلسا دینے والا بنا دیتا ہے(تصویر نمبر ٢)۔ اگر ہم دور سے اس سیارے کی رات والے حصّے کی طرف آ رہے ہوں تو ہم اپنے سامنے تاریکی کو پائیں گے۔ بہت ہی کم روشنی ہوگی۔ ایسا لگے گا کہ جیسے ستارے آسمان کو نظر انداز کر رہے ہوں۔ جس طرح سے کالی ڈامر کا روڈ سورج کی روشنی جذب کرکے دھوپ میں گرم ہوجاتا ہے بالکل اسی طرح یہ کالا سیارہ اپنے ستارے کی حدّت کو چوس کر بھنتا رہتا ہے۔ ابھی تک سائنس دان اس کی فضاء کی کیمیائی ترکیب نہیں سمجھ سکے ہیں۔ کرۂ ارض پر تو کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو اس قدر روشنی کو جذب کرسکے۔ سیارے کا اکلوتا رنگ اس کے جھلسا دینے والا گرم دھبے سے ہی نظر آتا ہے۔ جب اس کے دن کی طرف والے حصّے کو دیکھتے ہیں تو وہ گرم ہوکر لال ہوکر دمکنے لگتا ہے۔وہاں پر ایک زبردست گھومتا ہوا لال اور دمکتا ہوا طوفان ہوگا۔ اس طوفان کی گہرائی میں ٹائٹینیم آکسائڈ کے گھومتے ہوئے بادل زمین سے ١٠٠ گنا زیادہ بھاری ہوں گے۔ یہ تاریک دنیا تو یقینا جہنم کا ایک اور دروازہ ہی ہے۔

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ ماوراء شمس سیارے - جہنم کے دروازے - حصّہ دوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 3
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ سیارے کافی بڑے ہیں ان کی یہ جسامت بھی ایک ان سلجھی پہیلی ہے.فلکیات کی درسی کتابوں میں ہم نے پڑھا ہے کہ قوی ہیکل مشتری جیسے حجم کے سیارے اپنے ستاروں سے کافی دور ٹھنڈ میں بنتے ہیں. تو پھر مشتری کی جسامت کا یہ سیارہ عطارد کے مدار سے بھی تنگ جگہ میں اپنے ستارے کے گرد کیا کررہا ہے؟ مشتری کی قسم کے سیارے اپنے ستارے سے دورٹھنڈ میں ہی پیدا ہو پاتے ہیں. لہٰذا کسی بھی گیسی دیو کا اپنے ستارے سے اس قدر نزدیک ہونے کا مطلب ہے کہ یہ سیارے آگے پیچھے ہوتے رہتے ہیں.

تصویر نمبر ٣ - wasp-12b- by Zonnee, on Flickr
ایک اور سیارہ جس کا نام Wasp-12bہے یہ بھی دوزخ کا ایک اور کنواں ہی ہے(تصویر نمبر ٣). یہ اپنے ستارے سے اس قدر نزدیک ہے کہ اس کا اپنے ستارے کے گرد مدار میں ایک چکر زمین کے ایک دن میں ہی پورا ہوجاتا ہے. یہ اس قدر گرم ہے کہ یہاں کا درجہ حرارت ٤٠٠٠ ڈگری فارن ہائیٹ تک جا پہنچتا ہے.یہ سیارہ ہماری کہکشاں میں موجود اب تک کے دریافت شدہ سیاروں میں سب سے زیادہ گرم ہے.سائنس دانوں نے اس سے زیادہ گرم کوئی سیارہ ابھی تک نہیں دیکھا. اس کا ماحول یقینی طور پر انتہائی درجہ کا ہوگا.یہ صرف ٢٠ لاکھ میل دوری پر اپنے ستارے کے گرد چکر کاٹ رہا ہے. انتہائی درجہ کی حرارت اس کی فضاء کو پھلا دیتی ہے جس سے وہ "پولسٹرین پلاسٹک" (Styrofoamیاجس کو ہم پیکنگ مٹیریل بھی کہتے ہیں) جیسی کثیف ہوجاتی ہے. کسی بڑے نہانے کے ٹب میں یہ تیر سکتی ہے.


سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اپنے ستارے سے اتنے کم فاصلے کی وجہ سے قوّت ثقل نے اس کو موڑ کر انڈے کی شکل کا کردیا ہوگا. یہ یقینی طور پر گول نہیں ہوگا اس کی شکل بیضوی ہوگی.پھولی ہوئی فضاء کے ہزاروں میل نیچےبھی ٹھوس قلب موجود ہے جو زیادہ تر کاربن پر مشتمل ہے یہاں پر دباؤ انتہائی درجہ کا ہے. وہاں ہیرے اور گریفائٹ کے پہاڑاور مائع تارکول کے سمندر موجود ہو سکتے .مگر یہ سیارہ زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہ سکتا . یہ اپنے ستارے سے اس قدر نزدیک ہے کہ ستارا اس کو ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے اور ہر سال اس سے ١٩ لاکھ کھرب ٹن گیس کھرونچ رہا ہے. آج سے ایک کروڑ سال کے بعد یہ سیارہ غائب ہوجائے گا.


سائنس دان بھونچکاں ہیں کہ یہ سیارہ پہلے پہل اس جگہ بنا کیسے. سیاروں کی پیدائش کے بارے میں تفصیل ہم اپنے مضمون "دور دراز کے سیارے" میں بیان کرچکے ہیں لہٰذا دوبارہ یہاں نہیں دہرائیں گے. صرف مختصر ا اتنا بتا دیتے ہیں کہ گیسی دیو ہیکل سیارے سورج سے دور ٹھنڈ میں بنتے ہیں. اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ Wasp-12b کس طرح سے اپنے ستارے کے نزدیک پیدا ہوا؟سائنس دانوں کی تحقیق اور تجزیہ کے مطابق اس کی وجہ قوّت ثقل ہے . یہ مشتری سے ٤٠% زیادہ کمیت رکھتا ہے. اس کی زبردست قوّت ثقل نے اس گیس کی" قرص" (Disc)میں خلل ڈال دیا تھا جس سے یہ بنا تھا. اس نے اس قرص میں موجیں پیدا کردیں تھیں . یہ موجیں ایک طرح سے "کثافت کی موجیں" (Density Waves)تھیں ان لہروں سے بالکل الگ جو ہمیں سمندر میں نظر آتی ہیں. یہ گیسی دیو ایک طرح سے فلکی سرفر بن گیا تھا. جیسے جیسے سیارہ ستارے سے قریب ہوتا گیا ویسے ویسے زیادہ گرم ہوتا گیا. لاکھوں میل دور ٹھنڈے علاقے سے ہوتا ہوا ستارے کے اس قدر نزدیک اس سفر نے اس کو جہنم کی کھڑکی بنا دیا. کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ستارے سے ارب ہا میل دور یہ سیارہ بنا مگر پھر کسی طرح سے یہ وہاں سے سفر کرتا ہوا ستارے کے اتنا نزدیک آگیا. یہ مفروضہ ناقابل یقین ہے مگر صرف یہی ایک ایسی توضیح ہے جو اس گیسی سیارے کا ستارے کے اس قدر نزدیک ہونے کا سبب بتاتی ہے.


Wasp-12bواقعی ایک عجیب الخلقت اور انوکھا سیارہ ہے مگر یہ کائنات میں اکیلا نہیں ہے. سائنس دانوں نے ایسے کئی گرم ترین اور ستاروں سے نزدیک ترین دیو ہیکل سیارے دریافت کرلئے ہیں . ان سیاروں کا نام "تپتے ہوئے مشتری"(Hot Jupiter) رکھا ہے . جن کی سطح پر شدید تندو تیز آواز کی رفتار سے بھی تیز ہوائیں چلتی ہیں، جو رات سے بھی زیادہ تاریک ہیں اور جہنم جتنی گرم ہیں. مگر ان تپتے ہوئے مشتریوں میں ایک چیز قدر مشترک ہے کہ وہاں زندگی کی کوئی رمق نہیں ہے. یہ سیارے زمین سے اس قدر الگ ہیں جتنے کہ آپ سوچ سکتے ہیں. در حقیقت ہم اب تک ١٠٠ سے زیادہ اس قسم کے سیارہ دریافت کر چکے ہیں یہ کائنات میں اس قدر عام ہیں کہ سوال اب یہ اٹھتا ہے کہ کون انوکھا اور عجیب ہے یہ دیو ہیکل تپتے ہوئے مشتری یا ہماری کرۂ ارض؟


ان سیاروں کے اس طرح سے ستارے کے قریب آنے کے کچھ" عواقب"(Consequences) بھی ہوتے ہیں. جیسے یہ اندر کی طرف نکلتے ہیں تو یہ پورے نظام میں افرا تفری پھیلا دیتے ہیں جس سے یہ ایک نئی جہنمی سیاروں کی قسم پیدا ہوجاتی ہے . وہ" یتیم سیارے"(Orphan Planets) اپنے ستارے سے دور خلاء بسیط میں دھکیل دیے جاتے ہیں .سیارے ستاروں کا چکر لگاتے ہیں. ستاروں میں آپس کے درمیان ظلمت کا گہرا سمندر ہوتا ہے. ہم خلاء کو ہمیشہ سے خالی سجھتے ہیں اور اسی خاصیت کی بناء پر ہم اس کو خلاء یعنی کہ خالی جگہ کہتے ہیں. مگر جب سیارے کی تلاش کرنے والے ماہرین فلکیات نے دور خلائے بسیط میں جھانکا تو انہوں نے کچھ زبردست دریافتیں کیں.

تصویر نمبر ٤ - CFBDSIR J214947.2-040308.9 - orphan-planet-121114-679188- by Zonnee, on Flickr
ستاروں کے درمیاں میں موجود تاریکی میں انھیں سیارے نظر آنے شروع ہوگئے . پہلے ایک "اندھیرا گیسی دیو" (Dark Gas Giant)ملا اس کے بعد کئی اور نظر آئے (تصویر نمبر ٤).آخرکار ١٠ سیارے بغیر کسی میزبان ستارے کے گرد چکر لگاتے ہوئے مل گئے.ذرا تصّور کریں کہ ان آوارہ گرد سیاروں کا ماحول کیسا ہوگا. آسمان مکمل طور پر تاریکی میں ڈوبا صرف ستاروں کی دھندلی روشنی سے مزین ہوگا.یہ واقعی میں ایک خوبصورت نظارہ ہوگا.لیکن یہ ایک ایسی دنیا ہوگی جہاں رات کی تاریکی ہمیشہ چھائی رہے گی. نہ طلوع آفتاب کا منظر ہوگا نہ غروب آفتاب ہوگا اور نہ ہی کوئی ستارہ اس کی سطح کو گرمانے کے لئے موجود ہوگا.


یہ سیارے ضرور کسی ستارے کے اطراف میں ہی پیدا ہوئے ہوں گے مگر اب یہ "بین النجم خلاء"(Interstellar Space) میں آوارہ گردی کرتے پھر رہے ہیں. ان کا سفر بہت ہی پر آشوب رہا ہوگا. ان میں سے ہر ایک کو زبردستی اس کے گھر سے نکالا گیا ہوگا . یہ کام تپتے ہوئے مشتریوں کا ہی لگتا ہے جنہوں نے اپنے زبردست قوّت ثقل کی وجہ سےاس نظام شمسی میں بھونچال مچا دیا ہوگا جہاں وہ پیدا ہوئے تھے . مشتری کے حجم کا سیارہ ایک طرح سے ٨٠٠ پونڈ وزنی گوریلے کی طرح ہوتا ہے کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ کہاں بیٹھے گا یا یہ کہاں بیٹھنا چاہئے گا. تپتے ہوئے مشتری سیاروں کے قاتل ہوتے ہیں . جب وہ اپنی قوّت ثقل کی بلندی کی وجہ سے ستارے کی طرف سفر شروع کرتے ہیں تو پورا کا پورا نظام درہم برہم کردیتے ہیں نتیجتا ًدوسرے سیارے اپنا مدار چھوڑ دیتے ہیں اور اگر کوئی چھوٹا سیارے ہوتا ہے تو وہ ستارے سے دور خلاء میں دھکیل دیا جاتا ہے. لہٰذا کوئی بھی بدقسمت سیارہ جو اپنے ستارے کے قریب گردش کرتا ہوا پیدا ہوتا ہے وہ دور سےستارے کے قریب آتے ہوئے اس تپتےہوئے مشتری کی وجہ سے دور خلائے بسیط میں پھینک دیا جاتا ہے. یہ سیارے اس کے بعد اپنے ستارے کی گرمی اور روشنی سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوجاتے ہیں. ابھی تک جتنے بھی آوارہ گرد سیارے ملے ہیں وہ سب کے سب گیسی دیو ہی ہیں.


یہ بھی ممکن ہے کہ ایسے کچھ آوارہ گرد چٹانی سیارے بھی موجود ہوں جو کبھی کرۂ ارض کی طرح کے جہاں ہوتے تھے . مشتری جیسے بڑے سیارے دیکھنے میں آسان ہوتے ہیں. ہمارے پاس اس بات کو رد کرنے کی کوئی ایسی وجہ نہیں ہے جس سے ہم یہ سمجھیں کہ چھوٹے یتیم چٹانی سیارے اس طرح کی آوارہ گردی نہیں کر رہے ہوں گے . ایسا ممکن ہے کہ جب مشتری جیسے سیارے اندورنی مدار کی طرف آتے ہیں تو زمین کی طرح کے چٹانی سیاروں کو بھی دور اٹھا کر پھینک دیتے ہوں.اگر کبھی ایسی ہوا ہوگا تو خلائے بسیط میں ستاروں کے درمیان تاریکی میں ایسے کئی سرد جہاں موجود ہوں گے جو اکیلے اور تاریک خلاء میں بھٹک رہے ہوں گے. اس قسم کے سیارے زبردست ہنگامے اور قوّت ثقل کی جنگ کی وجہ سے یتیم ہوتے ہیں. ہوسکتا ہے کہ اس قسم کے ارب ہا سیارے کہکشاؤں میں موجود ہوں.

ابھی تک کچھ سو ارب ستارے ہی کہکشاؤں میں موجود ہیں . سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ اس قسم کے یتیم سیارے ، کہکشاں میں موجود ستاروں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں. ٹیکنالوجی میں بہتری کے ساتھ ہم مستقبل میں چھوٹے سے چھوٹے سیارے اپنے ستارے کے گرد چکر لگاتا ہوا دیکھ سکتے ہیں.

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ ماوراء شمس سیارے - جہنم کے دروازے - حصّہ سوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 3
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب تک ملنے والا جو سب سے پہلا چٹانی سیارہ ہم نے دیکھا ہے وہ کہیں سے بھی زمین کے مماثل نہیں ہے.یہ سیارے بھی جہنم کے نئے درجات کی طرح ہیں. ہم اب تک سینکڑوں خلائی دنیائیں ڈھونڈھ چکے ہیں. اب پہلی مرتبہ ہم زمین جیسے چھوٹے چٹانی سیارے دیکھ رہے ہیں . اس قسم کے حجم کے سیارے ممکنہ طور پر زندگی کا مسکن بن سکتے ہیں. مگر حیرت انگیز طور پر یہ سیارے جہنم کی نئی قسمیں بن کر ابھرے ہیں. یہ سیارے انتہائی عجیب، ڈراؤنے اور زندگی کے لئے انتہائی نا مہربان ہیں.

تصویر نمبر ٥ - coRot7bhotside3t by Zonnee, on Flickr
Corot-7b بے قابو اور تند و تیز دنیا ہے. اس کو دو جہنم والی دنیا بھی کہہ سکتے ہیں. یہ اپنے ستارے سے اس قدر نزدیک ہے کہ اس کی سطح سے سورج زمین کے مقابلہ میں ٣٦٠ گنا زیادہ بڑا نظر آتا ہوگا .یہ ناقابل تصور حد تک گرم ہے. اس کی سطح بھون کر رکھ دینے والی بھٹی کی طرح ہے جس کا درجہ حرارت ٤٧٠٠ ڈگری ہے(تصویر نمبر ٥). لاوا ابل کر اس کی فضاء کو پگھلے ہوئے چٹانی پتھروں سے بھر دیتا ہے اور جب یہ حصّہ تھوڑے کم گرم حصّے کی طرف حرکت کرتا ہے تو فضاء میں موجود پگھلا ہوا لاوا چھوٹےچھوٹے پتھروں کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور آسمان سے پتھروں کی بارش برسنے لگتی ہے.اس کو دیکھ کر سمجھ میں نہیں آتا کہ دوزخ اور کس کو کہتے ہیں.مگر ابھی اس سیارے کی ہولناکی کی کہانی مکمل نہیں ہوئی ہے.سیارے کا ایک حصّہ ہمیشہ اپنے ستارے کی طرف رخ کئے رہتا ہے. سیارے کے اس حصّے سے کچھ دور درجہ حرارت اتنا ہے کہ لاوے کےسمندر وہاں ٹھوس چٹانوں کی شکل اختیار کرسکتے ہیں . مگر یہ خوش گوار حصّہ بہت ہی تنگ ہے.اس سے آگے چلیں تو آپ کا سامنا ایک دوسری قسم کی دوزخ سے ہوگا. یہ سیارے کا تاریک حصّہ ہے. سیارے کاآدھا حصّہ اپنے ستارے کی روشنی کو کبھی نہیں دیکھ سکتا یہاں ابدی اندھیرا اور سردی ہوتی ہے. یہاں درجہ حرارت صفر ڈگری سے کئی سو نیچے ہے . سیارے کا ایک حصّہ گرم جبکہ دوسرا حصّہ انتہائی سرد ہے. کائنات میں ہم اس سے زیادہ بری جگہ شایدسوچ بھی نہیں سکتے .


یہ سیارہ ہمیشہ سے ایسا نہیں تھا. اس بات کو سمجھنے کے لئے کہ یہ سیارہ ایسا کیسے بن گیا ہمیں وقت کے دھارے کو ١.٥ ارب سال پیچھے لے جانا ہوگا جب کورورٹ 7b- وجود پا رہا تھا. اس وقت یہ کوئی چٹانی سیارہ نہیں تھابلکہ یہ ایک زمین سے ١٠٠ گنا زیادہ بڑا گیسی دیوتھا. اس نے اپنے بننے کی اصل جگہ سے میزبان ستارے کے قریب ہجرت شروع کی. جوں جوں یہ ستارے سے قریب ہوتا گیا ویسے ویسےمیزبان ستارے نے اس کی گیس کودھونکنی کی طرح اڑانا شروع کیا یہاں تک کہ اس کا گیسی خول خلاء میں کھو گیا اور اس کے قلب کا چٹانی حصّہ نمودار ہوا. اب یہ سیارہ تپتے ہوئے مشتری کا ڈھانچہ ہی ہے. اس کے میزبان تارے نے اس کمیت کے پہاڑ کو اب ایک چھوٹے سے چٹانی سیارے میں تبدیل کردیا ہے. یہ سیارہ دریافت کرنے کے بعد ہم سمجھتے تھے کہ بس اس سے زیادہ انتہاء کے سیارےاور کیا ہوں گے مگر بات یہیں ختم نہیں ہوئی . وہ چٹانی دنیائیں بھی نمودار ہونا شروع ہوگئیں جہاں مہلک کائناتی شعاعیں ان کی سطح پر برس رہی ہیں.

زمین سے ٧٠ ہزار کھرب میل دور ایک پلزار PSR B1257+12واقع ہے. یہ ایک طرح سے" کونیاتی مینارہ نور"(Cosmic Lighthouse) ہے. یہ نا قابل یقین حد تک ایک چھوٹی سی دنیا ہے جو صرف ١٠ میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے. مگر یہ ستارہ لگاتار شدید اشعاع کی کرنیں خلاء میں ایک جوہری گھڑی کی طرح مسلسل پھینک رہا ہے. یہاں پر موجودکمپیوٹر کی بورڈ کے ایک بٹن جتنے مادّے کی کمیت ماؤنٹ ایورسٹ کی کل کمیت کے برابر ہے. یا دوسرے الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ ماؤنٹ ایورسٹ کو دبا کر ایک کمپیوٹر کی بورڈ کے بٹن جتنا چھوٹا کردیں. پورے کے پورے ستارے کی ایسی ہی کمیت ہے. یہ کائنات میں موجود سب سے زیادہ ضرر رساں جگہوں میں سے ایک ہے. اس کے آ س پاس موجود کوئی بھی چیز زبردست ثقلی اور مقناطیسی قوّت کے زیر اثر ہوگی.

تصویر نمبر ٦ - PSR B1257+12 by Zonnee, on Flickr
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کسی ایسی جگہ کوئی سیارہ ملے گا مگر اس پلزار کے ایک نہیں ،دو نہیں بلکہ پورے تین سیارے ہیں(تصویر نمبر ٦). یہ سب سے پہلے ماوراء شمس دریافت ہونے والے سیارے ہیں . یہاں پر حیات موجود ہونے کا خواب کسی دیوانے کی بڑ ہی ثابت ہوگی. اس کے شاندار مقناطیسی میدان ہیں. یہ غیض و غضب سے بھرپور ایکس ریز چھوڑ رہا ہے لہٰذا اس کے غریب سیارے تو ان شعاعوں سے جل بھن گئے ہوں گے. ہم اس کے گرد چکر لگانے والے سیاروں کو زمین کی طرح کے چٹانی سیارے تو بالکل نہیں کہہ سکتے. ان سیاروں پر ایکس ریز اشعاع کی بار بار کی بمباری نے ان پر موجود سطح کو آہستہ آہستہ اتار دیا ہے. یہاں پر موجود ایکس ریز شعاعیں زمین پر موجود طبی ایکس ریز سے کروڑ ہا گنا زیادہ مہلک ہوتی ہیں. کم از کم حیات کی وہ جانی پہچانی شکل جس کو ہم جانتے ہیں وہ تو یہاں موجود نہیں ہوسکتی. تابکاری نے ان پلزاری سیاروں کو ایسا سوختہ کردیا کہ یہ ایک طرح سے مردہ ہی تصّور کئے جائیں گے. نہ ہی گرم جہنمی دنیائیں نہیں ہی سرد جہاں زندگی کے لئے کوئی اچھی نوید بن کر آئے ہیں.

تصویر نمبر ٧ - OGLE-2005-BLG-390Lb_planet by Zonnee, on Flickr
برج عقرب میں زمین سے ٢٠ ہزار نوری برس کے فاصلے پر ایک سرخ بونا ستارہ OGLE-2005-BLG-390Lواقع ہے. سرخ بونے ستارے چھوٹے اور نسبتاً سرد ہوتے ہیں. اس کے گرد مدار میں چکر کھاتا ہوا سیارہ جس کا نام OGLE-2005-BLG-390Lb اس سے اتنے فاصلے پر ہے کہ وہ اپنے میزبان ستارے کی حرارت کو محسوس ہی نہیں کر پا تا ہوگا(تصویر نمبر ٧) . اس کا اپنے ستارے کے گرد چکر ١٠ زمینی برسوں میں پورا ہوتا ہے. یہ اب تک کا دریافت ہونے والا سب سے سرد سیارہ ہے. اس کی سطح پر منجمد کردینے والا درجہ حرارت منفی ٣٧٠ ڈگری تک جا پہنچتا ہے. یہ جہاں پورا کا پورا برف سے بنا ہوا ہے. زمین پر میتھین،امونیا، اور ہائیڈروجن گیسوں کی شکل میں پائی جاتی ہیں جبکہ اس دنیا میں یہ منجمد زہریلی گیسیں برف کی شکل میں موجود ہیں. برفیلے تودے، برفیلے درے ، اور برفیلی پہاڑ کی چوٹیاں ...ہر چیز یہاں پر برف کی ہی ہے. یہ ایک طرح سے سرد جہنم ہی ہے.

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
3۔ ماوراء شمس سیارے - جہنم کے دروازے - حصّہ چہارم (آخری حصّہ)
How The Universe Works – Season 2, Episode 3
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید کائنات میں ہم واقعی اکیلے ہیں۔ ہم اس خلائی دنیا کی تلاش کے لئے ترس رہے ہیں جہاں ممکنہ طور پر حیات کا مسکن موجود ہو۔ شاید مستقبل میں کسی ایسی دنیا کے مل جانے کے بعد ہماری سوچ اس لحاظ سے بدل جائے کہ ہم کائنات میں اکیلے اور منفرد ہیں۔ ہمارے پورے نظام شمسی میں اب تک کی ہماری تحقیق و جستجو کے بعد ہمیں یہ ہی معلوم ہوا ہے کہ کرۂ ارض کے علاوہ کہیں پر بھی زندگی کا مسکن موجود نہیں ہے۔ مگر ایک سوال ہمارے ذہنوں میں آتا ہے کہ کیا اس کہکشاں میں موجود کھرب ہا ستاروں کے گرد موجود دنیاؤں میں واقعی ہم تن تنہاء ہیں۔ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کی جستجو ہی "سیارہ کھوجیوں"(Planet Hunters) کا مقصد ہے۔ ماوراء شمس سیاروں کی کھوج کرنے کے بعد ہی ہم کائنات میں اپنی اہمیت اور حیثیت کا تعین کر پائیں گے۔ناسا کی کیپلر خلائی دوربین اس بات کی کھوج کرتی ہے کہ کوئی سیارہ اپنے ستارے سے کتنے فاصلے پر موجود ہے۔اس بات کے تعین کےلئے کہ وہاں زندگی برقرا رہ سکی ہے یا نہیں کسی بھی ستارے سے اس کے سیارے کا گردشی فاصلہ ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کرۂ ارض پر زندگی کے ہونے کا ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ ہمارا سورج سے فاصلہ انتہائی مناسب اور حیات کو جاری و ساری رکھنے کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ ہم سورج سے اس مقام کے گرد چکر لگاتے ہیں جو نہ تو بہت زیادہ سرد ہے اور نہ ہی بہت زیادہ گرم۔ یہ مناسب فاصلہ پانی کو مائع حالت میں سمندروں، دریاؤں، جھیلوں ، اور بارش کی صورت میں حیات کے لئے انتہائی موزوں بنا دیتا ہے۔ ماہرین فلکیات اسی لئے یہ نعرہ اکثر و بیشتر لگاتے ہیں کہ اگر زندگی کی کھوج کرنی ہے تو پانی کو تلاش کرو۔ اسی لئے ہم ان سیاروں کی تلاش میں ہیں جو اس مناسب فاصلے سے اپنے ستارے کے گرد مدار میں گھوم رہے ہوں جہاں نہ تو پانی ابل کر خلاء میں چلا جائے نہ ہی برف بن کر منجمد ہو جائے۔

سائنس دان "گولڈی لاکس زون" (Goldilocks Zone)کی تلاش میں ہیں جہاں درجہ حرارت اتنا مناسب ہو کہ پانی مائع حالت میں سطح پر بہہ سکے۔ جیسے ہی کیپلر کسی سیارے کو تلاش کرتی ہے ویسے ہی سائنس دان یہ دیکھتے ہیں کہ اس سیارے کا اپنے ستارے سے فاصلہ کتنا ہے آیا وہ ستارے سے اس فاصلے پر موجود ہے جو حیات کے لئے موزوں ہے بھی یا نہیں۔ ابھی تک کی کھوج کے مطابق تو کیپلر نے زمین جیسا کوئی سیارہ دریافت نہیں کیا۔ اس کے باوجود اس نے ٢ ہزار کے قریب ممکنہ سیاروی مداروں کو دریافت کرلیا ہے۔ سیاروں کی اس بہتات نے سائنس دانوں کو پرامید رکھا ہوا ہے۔ اہم بات یہ یاد رکھنے کی ہے کہ چاہے ہمیں ملنے والے سارے کے سارے سیارے قابل رہائش نہیں ہیں مگر کائنات سیاروں سے بھری ہوئی ہے۔ سیاروں کی اس بہتات نے اس بات کی امید دلائی ہے کہ کہیں نہ کہیں زمین کی طرح کا کوئی نایاب سیارہ بھی ان میں موجود ہوگا۔ کرۂ ارض چاہے جتنا بھی نایاب ہیرا ہو ، اس جیسے کئی ہیرے ہماری کہکشاں میں موجود ہوں گے۔ کیپلر نے سیاروں کی تعداد کے حوالے سے ہمارا آنکھیں کھول دی ہیں۔

ہم اب اس قابل ہو چکے ہیں کہ اس بات کا اندازہ لگا سکیں کہ ہماری کہکشاں میں کتنے سیارے موجود ہوں گے۔ سائنس دانوں کے تخمینے کے مطابق ٥٠ ارب جہاں اس بات کے منتظر ہیں کہ کب ہم ان کو تلاش کریں۔ اگر ہم ایک بہت ہی اعتدال پسند حساب لگائیں کہ ان ٥٠ ارب جہانوں میں سے صرف ایک فیصد سیارے گولڈی لاکس زون میں موجود ہوں گے تو یہ لگ بھگ ٥٠ کروڑ جہاں بن جاتے ہیں۔ جی ہاں ٥٠ کروڑ دنیائیں جہاں زندگی نے اپنا مسکن بنایا ہوا ہوگا۔ مگر ابھی تک ہمیں کوئی بھی ایسا سیارہ نہیں ملا۔ مگر ہر گزرتے دن کے ساتھ ہماری تلاش زمین جیسے سیارے سے قریب سے قریب تر ہوتی جارہی ہے۔

"گلیز ٥٨١"(Gliese 581) ایک سرخ بونا ستارہ ہے جس کا زمین سے فاصلہ ٢٠ نوری سال ہے۔ اگر سورج کی روشنی کو ہم ١٠٠ واٹ کے بلب جتنی تصّور کریں تو اس کی روشنی ایک چھوٹے آرائشی بلب جتنی ننھی سی مدھم سی ہوگی۔ اس کے چھوٹے پن نے گولڈی لاکس زون کے فاصلے کو تبدیل کردیا ہے۔ اگر سیارے کو زندگی لائق گرمی چاہئے تو اس کو ستارے سے بہت قریب ہونا پڑے گا۔

اس کے چار سیارے ہیں جن میں سے تین اس کے اس قدر نزدیک ہیں کہ وہاں پانی مائع حالت میں نہیں رہ سکتا۔ چوتھا سیارہ تھوڑا سے ان تین سے مختلف ہے۔ یہ چٹانی دنیا زمین سے دگنی بڑی ہے (تصویر نمبر ٨)۔ اس کا فاصلہ زندگی کو پروان چڑھانے کے لئے بالکل مناسب ہے۔ تھیوری کے مطابق اگر کسی سیارے کی کثیف فضاء ہو ، ماحول میں کاربن ڈائی آکسائڈ موجود ہو تو وہ اس کا درجہ حرارت اتنا ہوجاتا ہے جس سے بادل، بارش اور سمندر بن سکتے ہیں۔ رہنے کے لئے یہ جگہ بھی کافی عجیب ہوگی جہاں زمین سے دگنی قوّت ثقل ہوگی اور یہ سیارہ ہر وقت شفق میں نہا رہا ہوگا۔ مگر ابھی تک کے دریافت شدہ سیاروں میں یہ ہی ایک سیارہ کچھ کچھ زمین سے ملتا جلتا ہے۔اس ستارے نے کافی امید دلا دی ہے۔ جب ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ آسمان میں کسی ستارے کے گرد کوئی زمین جیسا سیارہ موجود ہے تو یہ بات لوگوں کے آسمان کو دیکھنے کے نظریہ کو بدل دیتی ہے اوران پر عمیق اثر ڈالتی ہے وہ کائنات میں اپنی موجودہ حیثیت کا زیادہ بہتر طور پر ادرک کرنے لگتے ہیں۔

ہمارا مقصد زمین جیسا کوئی دوسرا سیارہ تلاش کرنا تھا مگر اس دوران ہم نے وہ چیزیں تلاش کیں جو ہم اس سے پہلے کبھی تصّور بھی نہیں کرسکتے تھے اور یہ ہی بات اس چیز کو تحریک دیتی ہے کہ کائنات کو اور کھوجیں اور تلاش کریں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ اگلا دریافت شدہ سیارہ کس قسم کا ہوگا۔ دو دہایوں پہلے تک ہم صرف نظام شمسی کے سیاروں سے ہی واقف تھے مگر اب ہم سینکڑوں سیاروں کوجان چکے ہیں جو ہمارے نظام شمسی کے سیاروں سے انتہائی مختلف اور منفرد ہیں۔ کائنات دوزخی اور جہنمی سیاروں سے پٹی پڑی ہے۔عالم موجودات ہر طرح کے سیاروں سے لبریز ہےجن میں آگ اگلتے ، ہڈیوں کا گودا تک جما دینے والے ، انتہاء درجہ کا ماحول رکھنے والے اور بہت ہی عجیب و غریب سیارے شامل ہیں۔ کائنات اس قدر وسیع ہے کہ انسانی عقل اس کا ادرک نہیں کرسکتی لہٰذا اس بات کا غالب امکان ہے کہ اتنے سارے ستاروں کے ساتھ لامحدود جہاں جو ہماری زمین کے جیسے ہوں گے ضرور موجود ہیں۔ بس ہمیں صرف انھیں تلاش کرنا ہے۔

تمام شد ۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4- عظیم شعلے - کونیاتی آگ کے طوفان اور مقناطیسیت کے کرشمے - حصّہ اول
How The Universe Works – Season 2, Episode 4
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس بات کی حقانیت میں کوئی شک نہیں کہ ہماری کائنات ایک ہلاکت خیز اور انتہائی خطرناک جگہ ہے۔یہاں ہر جگہ "کونیاتی بم"(Cosmic Bomb) پھٹنے کے لئے موجود ہیں۔ مخبوط الحواس کردینے والے انتہائی درجے کے ہیبتناک دھماکے ہم سے نہایت ہی قریب ہورہے ہیں۔ سورج کروڑں میل دور تک آگ کے شعلے اگل رہا ہے۔ مقناطیسی عفریت جہانوں کو چیر پھاڑ کرنے کے درپے ہیں۔ کائناتی آگ اگلتے شعلے گیما شعاؤں کی صورت میں کائنات میں جگہ جگہ موجود ہیں یوں سمجھ لیں کہ یہ تو کائناتی قندیلیں ہیں جو بس آگ لگانے کے درپے ہیں۔ ان کی توانائی کا اندازہ لگانا ہمارےخواب و خیال میں بھی نہیں ہے۔ آگ اگلتے عظیم طوفانوں نے کائنات کو روشن کیا ہوا ہے اگرچہ یہ انسانیت کی بقاء کے لئے خطرہ ہیں مگراس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کائنات کے چھپے ہوئے رازوں پر سے بھی پردہ اٹھانے میں مدد کی ہے۔ہمارا سیارہ ان قوی القوّت کائناتی آگ کے طوفانوں کے حملوں کی زد میں رہتا ہے۔ سوال یہاں یہ اٹھتا ہے کہ کیا یہ تباہ کن آگ کے عظیم طوفان زمین پر موجود زندگی کے لئے خطرہ ہیں یا نہیں ؟ اس مضمون میں ہم یہ ہی بات جاننے کی کوشش کریں گے۔
تصویر نمبر ١ - UVCeti by Zonnee, on Flickr
زمین سے7.8نوری سال دور ایک جگہ دیکھنے میںکائنات میں موجود ایک عام سی جگہ لگتی ہے مگر یہ ہماری کہکشاں میں موجود غیر معمولی جگہوں میں سے ایک سب سے غیرمعمولی ستاروں کا گھر ہے۔ یہاں" یو وی سیٹی" (UV Ceti)نام کا ایک تارا موجود ہے(تصویر نمبر ١)۔ یہ پراسرار جگہ ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں پانچ گنا زیادہ تک روشن ہو جاتی ہے۔ اس کے گرد موجود کوئی بھی سیارہ اس شدید گرمی کے ساتھ اپنی ٹھوس سطح پگھلاتے ہوئے دھماکے کے ساتھ پھٹ سکتا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کچھ سیکنڈز کے بعد ہی یہ ستارہ انتہائی دھیما پڑ جاتا ہے۔ اس کے دھیمے پڑ نےکے ساتھ ہی وہاں پر موجود سیارے واپس ٹھنڈی تاریکی میں ڈوب جاتے ہوں گے۔ مگر یو وی سیٹی تو ہم پر حیرتوں کے پہاڑ توڑنے پر کمر بستہ نظر آرہا ہے۔ایک دفہ یہ ستارہ دمکنا شروع ہوا تو بغیر رکے صرف ٢٠ سیکنڈ میں اپنی عام روشنی سے ٧٥ گنا زیادہ روشن ہوگیا۔ یو وی سیٹی نے "آگ کے عظیم طوفان"(Megaflare) برپا کرنے شروع کردیے۔ اس ستارے کی سطح سے بے پایاں توانائی کے بھنڈار نکلنے شروع ہوگئے ہیں۔ خدانخوستہ اگر ہمارا سورج ایسے شمسی طوفان اگلتا تو ہم تو جل بھن چکے ہوتے۔ سورج سطح زمین پر اپنی موجودہ جسامت سے ٧٥ گنا زیادہ بڑا نظر آتا۔ اس کے بعد انسانیت صرف ایک یا دو منٹ تک زندہ رہتی اور بس۔ زمین پر درجہ حرارت بلند ہوجاتا۔ جگہ جگہ زبردست آگ لگی ہوتی جو ہر چیز کوسوختہ کر دیتی۔ زمین یو وی سیٹی سے کافی دور ہے لہٰذافی الحال ہم تو اس ستارے کی ان گل افشانیوں سے محفوظ ہیں۔

جتنا ہمارا علم ستاروں کے متعلق جتنا بڑھ رہا ہے اتنا ہی ہم ان ستاروں کے شمسی طوفانوں کے بارے میں جان رہے ہیں۔ ماوراء شمس ستاروں کے یہ طوفان ہر جگہ پر موجود ہیں۔ کچھ شمسی طوفان تو سیدھے ہماری طرف ہی چلے آرہے ہیں۔ ہم سے جتنے ستارے قریب ہوں گے ان کےشمسی طوفانوں کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

ایک ستارہ یعنی کہ سورج ہم سے دوسرے تاروں کی بنسبت بہت ہی زیادہ قریب ہے۔ ہمارا سورج بہت مستحکم اور حالت سکون میں لگتا ہےمگریہ ہماری غلط فہمی ہے ایسابالکل بھی نہیں ہے ہمارا سورج بھی ایک عفریت ہے۔ سورج کا مطالعہ بتا تا ہے کہ آگ کے شعلے اس کی تمام سطح پر موجود ہیں۔ دیو ہیکل دھماکے اس پیمانے پر ہورہے ہیں جس کا ہم تصّور بھی نہیں کرسکتے۔ سورج کی سطح پر موجود آگ کی ایک لپیٹ ٢٠ کروڑ ہائیڈروجن کے جوہری بموں کی طاقت رکھتی ہے۔ اس توانائی کا اندازہ صرف اس بات سے لگا جا سکتا ہے کہ انسانیت کی توانائی کی موجودہ ضرورت کو اگر ہم مد نظر رکھیں تو یہ ٢٠ لاکھ سال تک ہماری توانائی کی ضرورت کو پوری کرسکتی ہے۔ ہر آگ کی لپیٹ سے اتنی روشنی پیدا ہوتی ہے جتنے کہ ٤٠ کھرب کھرب بلبوں سے ہوگی۔

لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔ بصری روشنی تو اس تمام توانائی کا ایک بہت ہی معمولی سا حصّہ ہے۔ریڈیائی موجیں، انفراریڈ حرارت،بالائے بنفشی روشنی ، ایکس ریز وغیرہ یہ سب شعاعیں بھی ان آگ کی لپیٹوں سے زبردست قوّت کے ساتھ نکلتی ہیں۔ یہ نظام شمسی کے سب سے بڑے دھماکے ہیں جن کے پیچھے ایک سادہ سی مقناطیسی قوّت موجود ہے۔

سورج کے زبردست مقناطیسی میدان ہیں۔ ان میدانوں میں محفوظ زبردست توانائی ان" شمسی شعلوں"(Solar Flare) کو طاقت فراہم کرتی ہے۔مقناطیسی طاقت سے بھرپور حلقے سورج کی سطح پر دھکیل دیے جاتے ہیں۔ عظیم الجثہ مقناطیسی محرابیں خلاء میں دور تک بلند ہوجاتی ہیں۔ جب دو حلقے آپس میں ٹکراتے ہیں تو وہ شمسی طوفان پیدا کرتے ہیں۔ وہ تمام توانائی جوان مقناطیسی میدانوں میں قید ہوتی ہے وہ دھماکے سے باہر نکلتی ہے اور درجہ حرارت کو ١٠ کروڑ ڈگری تک پہنچا دیتی ہے۔ یہ گرم گیسوں کو خلاء میں ارب ہا میل دور تک پھینک سکتی ہے۔ ہر دھماکا زمین پر موجود کسی بھی آتش فشانی دھماکے سے ایک کروڑ گنا زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔(تصویر نمبر ٢)مقناطیسی قوّت جوزمین پر ایک قطب نما کو کام کرنے کے قابل بناتی ہے نظام شمسی کے سب سے بڑے دھماکوں کا سبب بنتی ہے۔ ان سب باتوں کے باوجود اگر ہم کائناتی پیمانے پر دیکھیں تو ہمارا سورج تو ایک نہایت ننھا سا تا رہ ہے۔
تصویر نمبر ٢ - solar-flares-sun-on-18-march-2003-twinprom_sm by Zonnee, on Flickr
جب ہم خلاء بسیط میں جھانکتے ہیں تو ہمیں زیادہ متحرک اور زیادہ بڑے ستارے نظر آتے ہیں۔ ان ستاروں کی مقناطیسی قوّت بھی نہایت زیادہ ہوتی ہے اور یہیں سے ہماری حیرتوں کے طوفان شروع ہوجاتے ہیں۔ ہماری اور دوسری کہکشاؤں میں ستارے اور دوسرے کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جواتنی کثیر قوّت کے مقناطیسی طوفانوں کو جنم دیتی ہیں کہ اگر وہ ہماری زمین کے آ س پاس ہوتے تو اس کو اجاڑ کر رکھ دیتے۔ ہمارے نظام شمسی سے باہر جناتی دھماکے کائنات میں اس پیمانے پر ہو رہے ہیں کہ اس کا تصّور کرنا بھی محال ہے۔ سورج سے کافی دور ان عظیم آگ کے طوفانوں کی حکمرانی شروع ہوتی ہے۔ ہمارا سورج ارب ہا جوہری بموں کی طاقت کے برابر آگ کی لپیٹیں اگل رہا ہے۔ مگر جیسے ہی ہم کائنات میں نظام شمسی سے دور نکلتے ہیں تو وہاں یہ شمسی دھماکے اور بڑے ہوتے جاتے ہیں۔دوسرے ستاروں کے شمسی طوفان اس قدر خطرناک ہوتے ہیں کہ وہ پورے کے پورے سیارے کو ختم کردیتے ہیں۔
تصویر نمبر 3 - Nasa_EV_Lacertae_250408 by Zonnee, on Flickr
"ای وی لاسرتے"(EV Lacertae) زمین سے ١٦۔٥ نوری سال کی دوری پر واقع ہے(تصویر نمبر ٣)۔ ہر روز اس کی سطح سے طوفان بلند ہوتے ہیں۔ مگر ایک دن اس پر سے اٹھے ہوئے ایک طوفان نے سارے طوفانوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس ستارے نے سورج کے طاقتور ترین طوفانوں کے مقابلے میں ١٠ ہزار گنا زیادہ طاقتور ایکس ریز اس طوفان کی صوررت میں خلاء میں پھینکیں۔اس کی بالائے بنفشی شعاعیں اس قدر طاقتور تھیں کہ انہوں نے ستارے کا رنگ نیلا کردیا تھا۔ یہ کہکشانی آگ کا طوفان جو زمین سے ایک ہزار کھرب میل دوری پر تھا خالی آنکھ سے زمین پر سے دیکھا جا سکتا تھا۔ اگر ہمارا سورج ایسا کوئی شمسی طوفان برپا کرسکتا تو ہم تو جل کر خاک ہوچکے ہوتے۔ اصل حیرانی کی بات یہ ہے کہ ای وی لاسرتے سورج کے مقابلے میں ایک بہت ہی چھوٹا سا تارہ ہے۔ یہ ایک" سرخ بونا"(Red Dawrf) ہے۔

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4- عظیم شعلے - کونیاتی آگ کے طوفان اور مقناطیسیت کے کرشمے - حصّہ دوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 4
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرخ بونے وہ ستارے ہوتے ہیں جن کی کمیت سورج کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے۔ ان کی کمیت سورج کی کمیت کا دسویں حصّے سے لے کر چوتھائی حصّے تک ہوسکتی ہے۔ یہ نہ صرف چھوٹے ہوتے ہیں بلکہ نسبتاً گرم بھی کم ہوتے ہیں۔ یہ معمولی سے ستارے ہوتے ہیں۔یہ اس قدر کفایت شعار ہوتے ہیں کہ ان میں سے کچھ تو ہمارے سورج کے مقابلے جو صرف ١٠ ارب سال میں ہی اپنا پورا ایندھن پھونک دے گا ، ١٠٠ کھرب سال میں جاکر اپنا ایندھن ختم کریں گے۔ یہ دوسرے ستاروں کی بنسبت کافی سرد ہوتے ہیں۔ ان کی سطح کا درجہ حرارت ٥ ہزار ڈگری فارن ہائیٹ ہوتا ہے یعنی سورج سے تقریبا نصف اور یہ ١٠ ہزار گنا زیادہ مدھم ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود یہ اس قسم کے طوفانوں کے پیدا کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ یہ سرخ بونے مقناطیسی طور پر نہایت قوی ہوتے ہیں۔ ان کے اندر کے "مقناطیسی میدان"(Magnetic Field) نہایت طاقتور ہوتے ہیں۔ اپنی مدھم روشنی کے باوجود یہ سورج کے مقابلے میں ہزار ہا گنا زیادہ توانائی سے بھرپور شمسی طوفان برپا کر سکتے ہیں۔ ہم میں سے کسی کی بھی یہ خواہش نہیں ہوگی کہ ہم کسی ایسے ستارے کے پاس اس وقت موجود ہوں جب وہ ایسے طوفان برپا کر رہا ہو۔

سارے سرخ بونے خطرناک شمسی طوفان پیدا کرتے ہیں مگر جو بات ای وی لاسرتے کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ابھی بہت ہی زیادہ نوجوان ستارہ ہی جس کی عمر صرف ٣٠ کروڑ سال ہی ہے۔ عمر میں یہ ہمارے سورج سے ١٥ گنا زیادہ چھوٹا ہے۔ ایک طرح سے ستارے بھی ہم انسانوں ہی کی طرح ہوتے ہیں جو نوجوانی میں جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جب سرخ بونوں کی طرح کے ستارے پیدا ہوتے ہیں تو یہ کافی تیزی سے گردش کرتے ہیں ان کی یہ محوری گردش ا ن کو مقناطیسی میدان پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا نتیجہ سورج سے ١٠٠ گنا زیادہ مقناطیسی میدان والا تارہ نکلتا ہے۔ جب ان کے مقناطیسی میدان آپس میں ٹکراتے ہیں تو زبردست طوفان بنتے ہیں جو ٨ گھنٹے تک شعاؤں کو خلاء میں بکھیرسکتے ہیں۔ہمارے سورج کا شمسی طوفان ارب ہا جوہری بموں جتنا طاقتور ہوتا ہے۔مگر ای وی لاسرتے کے جناتی شعلے سورج سے ١٠ ہزار گنا زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔

اپنی تمام تر ہولناکی اور تباہی کے باوجود یہ کائناتی پیمانے پر پائے جانے والے آگ کے طوفانوں کا عشر عشیر بھی نہیں ہیں۔ کائنات میں ایسے آگ کے طوفان بھی پائے جاتے ہیں جو کروڑوں گنا زیادہ روشن ہوتے ہیں ان کے دھماکےسے نکلنے والی روشنی پوری کی پوری کہکشاں کو اپنی ضو سے منور کردیتی ہے۔ چھوٹے سے ستارے مگر عقل دنگ کر دینے والی قوّت !!!!

آسٹریلیا میں واقع ایک دوربین پانچ ریڈیائی طشتریوں پر مشتمل ہے جو مستقل کائنات کو جھانکتی رہتی ہے۔٢٠٠٤ء میں اس نے ایک بڑے پیمانے پر توانائی کے دھماکے ہوتے دیکھے جو عظیم آگ کے طوفان کی شہادت تھی۔ یہ دھماکے اس قدر زبردست تھے کہ اس سے زیادہ طاقتوردھماکے اس وقت تک ہماری اپنی کہکشاں میں کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔ ان آگ کے طوفانوں کے پیچھے جو چیز موجود تھی وہ ایک قدرے عجیب الخلقت ستارا تھا۔ یہ اس قدر نرالہ ستارہ تھاکہ سائنس دانوں کواس دھماکے سے پہلے یہ پتا ہی نہیں تھا کہ کائنات میں کوئی ایسا ستارا بھی موجود ہوسکتا ہے۔ سائنس دانوں نے بلیک ہولز کا بھی مطالعہ کیا ہوا تھااور ان کو معلوم تھا کہ ستارے پھٹتے بھی ہیں اس کے علاوہ وہ آوارہ گرد سیاروں کو کہکشاں میں گھومتا ہوا بھی دیکھ چکے تھے۔ مگر اب ان کاواسطہ کہکشاں میں موجود سب سے ڈراؤنے ستارے سے پڑنے والا تھا اور وہ تھا" مقناطیسی تارا"(Magnetar)۔

یہ ستارا کائنات کی مقناطیسی چیزوں میں سے ایک سب سے زیادہ طاقتور مقناطیسی چیز ہے۔ اس کے مقناطیسی میدان سورج کے مقناطیسی میدانوں سے ١٠ ہزار کھرب گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ اگر یہ ہمارے نظام شمسی کے آ س پاس بٹھک پڑے تو ہمارا انجام نہایت ہی ہولناک ہوگا۔ اس کی مقناطیسی طاقت اس قدر زبردست ہوگی کہ سب سے پہلے تو یہ ہماری جیبوں میں موجود کریڈٹ کارڈ کی مقناطیسی پٹی کو اڑائے گی اس کے بعد تھوڑاسا اور قریب آنے پر ہماری ہر دھاتی چیزکو کھینچ لے گی۔کچھ کروڑں میل کی دوری سے اس کی مقناطیسی قوّت اس قدر انتہاء کی ہو جائی گی کہ یہ ہمارے دماغی عصبی اشاروں کو درہم برہم کردے گی جس سے ہمارا دل دھڑکنا بند کردے گا۔ تھوڑا سا اور قریب ہونے پر اس کی مقناطیسی طاقت ہمارے جسموں میں موجود جوہروں کو الگ الگ کر دے گی۔

اصل حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس قدر طاقتور مقناطیسی قوّت جس ستارے سے نکلتی ہے اس کا حجم کسی سیارچہ سے زیادہ نہیں ہوتا۔ ہمارا سورج کئی لاکھ میل رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔جبکہ یہ مقناطیسی تارا صرف ١٠ میل پر محیط ہوتا ہے۔اس کی کثافت نا قابل بیان حد تک کی بلند ہوتی ہے۔ اس کی کمیت سورج سے زیادہ ہوتی ہے۔ سورج کوزمین جتنا بھی نہیں بلکہ صرف ایک شہر جتنا چھوٹاکردیں تو اس کی کثافت اتنی ہوگی جتنی کسی مقناطیسی ستارے کی ہوتی ہے۔ اگر ہم اس ستارے پر چلنے کے قابل ہوں تو ایک ہی دن میں پورا ستارہ گھوم سکتے ہیں۔ اس مقناطیسی تارے کی کثافت اس قدر بلند ہوتی ہے کہ اس کا ایک چائے کا چمچ کئی ہزار ارب ٹن کا ہوگا۔اس لئے اس ستارے پر قدم رکھتے ہی ہمارا وجودزبردست دباؤ کے ساتھ دب اور پچک کر فنا ہو جائے گا۔


کثیف اورکسا ہوا لوہے پر مشتمل اس کا" قشر"(Crust) زبردست مقناطیسی دباؤ جھیل رہا ہو گا۔اتنے زبردست دباؤ پر کچھ نہ کچھ توانائی کو باہر تو نکلنا ہی ہوتا ہے۔ اس زبردست دباؤ کی وجہ سے پورے ستارے کی سطح پرشگاف نمودار ہوجاتے ہیں۔ قشر کھل جاتی ہے اور" ستارے پر زلزلہ"(Star Quake) آجاتا ہے۔ یہ زمین پر آنے والے زلزلے کے جیسا ہی ہوتا ہے بس فرق صرف اتنا سا ہے کہ یہاں پر قشر صرف ایک آدھا انچ ہی کھسکتی ہے۔ یہ بہت ہی چھوٹی سی تبدیلی ہوتی ہے مگرانتہاء کی ثقلی قوّت کی وجہ سے اس عمل میں زبردست توانائی کے بھنڈار چھپے ہوتے ہیں۔ اس زلزلے کی طاقت زمینی زلزلے کی قدر کے حساب سے ٣٠ درجہ کی ہوتی ہے۔ ستارے کی سطح پر موجود دراز سے ایک شعلہ نکلتا ہےجو ایک دسیوں کھرب ٹن کا زبردست کثافت والا غبار کا بادل فضاء میں پھینکتا ہے۔ یہ سارا عمل ایک سیکنڈ کے دسویں حصّے میں مکمل ہوجاتا ہے۔ اس مختصر عرصے میں یہ اتنی توانائی پیدا کرتا ہے جو ہمارا سورج ٢٥٠ لاکھ سال میں پیدا کرےگا۔ یہ توانائی اس وقت نکلتی ہے جب مقناطیسی تارا کوئی شعلہ فضاء میں بلند کرتا ہے۔ کچھ مقناطیسی ستارے کبھی کبھار سورج کی توانائی سے کھرب ہا گنا زیادہ توانائی خارج کرتے ہیں۔

تصویر نمبر ٤ - Magnetar_sgr1806_20_arrow3 by Zonnee, on Flickr
آگ کے شعلے بھی ٹائم مشین کی طرح ہوتے ہیں جو ہمیں ماضی کی چیزیں حال میں دکھلاتے ہیں۔ یہ مقناطیسی ستارا جس کا نام SGR 1806-20ہم سے ٥٠ ہزار نوری برس کے فاصلے پر ہے(تصویر نمبر ٤)۔ہم نے جو طوفانی شعلہ ٢٠٠٤ءمیں مشاہدہ کیا تھا وہ ٥٠ ہزار سال پہلے کا تھا۔ اس کی روشنی نے اتنا لمبا سفر کرکےآدھا کہکشانی فاصلہ طے کیا اور ہم تک پہنچی۔ اگر اس قسم کا کوئی شمسی طوفان ہمارے پڑوس میں وقوع پذیر ہوتا تو ہم اس کو دیکھنے کے لئے موجودہی نہ ہوتے۔ اگر کبھی مستقبل میں خدانخواستہ کوئی ایسا عظیم شمسی طوفان ہمارے آ س پاس بپا ہواتو اس سے پہلے کہ ہمیں اس کامعلوم ہو یہ ہمیں آ لےگا۔ یہ بہت تیز طوفانی رفتار سے بہت زیادہ توانائی پیدا کرکرتا ہوا روشنی کی رفتار سے سفر کرتا ہوا ہم تک پہنچےگا۔ کسی بھی قسم کی کوئی سی بھی حیات جو اس کے ١٠ نوری برس کے قطر میں ہوگی وہ فوری طور پر فنا ہوجائے گی۔ ہمیں خدا کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہئے کہ سب سے نزدیک مقناطیسی ستارا بھی ہم سے اس قدر دور ہے کہ زمین کو اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہم طاقتور سے طاقتور ترین دوربین سے بھی ان کو نہیں دیکھ سکتے۔ ہم صرف ان کا سراغ صرف ان کی عظیم لپکوں سے ہی لگا سکتے ہیں۔

کائنات میں موجود دوسرے طاقتور ترین شمسی طوفانوں کے آگے ان مقناطیسی تاروں کے طوفان بھی بونے لگتے ہیں۔ ٧۔٥ ارب سال پہلے کئی کہکشاؤں سے دور ایک عظیم جناتی ستارہ بہت مشکل میں آگیا ہے۔ اس کے قلب میں نیوکلیائی ایندھن ختم ہوچکاتھا اور یہ بس پھٹنے کے ہی قریب تھا۔کچھ سیکنڈز کے لئے جناتی دھماکے اس قدر روشن تھے کہ ان کی روشنی ہماری پوری کہکشاں سے کئی لاکھ گنا زیادہ تھی۔ یہ کائنات کے بگ بینگ کے بعد سب سے عظیم دھماکے ہوتے ہیں جن کو" گیما شعاؤں کا انفجار" (Gamma Rays Burst)کہتے ہیں اس دھماکے کا نام سائنس دانوں نے GRB 080319B رکھا ہے(تصویر نمبر ٥)۔
تصویر نمبر ٥ - grbclarke by Zonnee, on Flickr
جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4- عظیم شعلے - کونیاتی آگ کے طوفان اور مقناطیسیت کے کرشمے - حصّہ سوم (آخری حصّہ)
How The Universe Works – Season 2, Episode 4
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیما شعاؤں کے انفجار اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہاپنی پیدائش کے اوّلین چند سیکنڈز میں کائنات کے کسی بھی حصّہ میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ انتہائی طاقتور توانائی کے دو فوارے پھٹتے ہوئے نکلتے ہیں۔ گیما شعاؤں کی یہ دو کرنیں اپنی آخری انتہاء کی عظیم چمک ہوتیں ہیں۔ ان میں موجود توانائی کا ادراک کرنا بھی عقل انسانی کے بس کی بات نہیں ہے۔یوں سمجھ لیں کہ سورج اپنی پوری ١٠ ارب سالہ زندگی میں جو توانائی پیداکرے گا اتنی توانائی یہ صرف چند سیکنڈ میں پیدا کردیتی ہیں۔ یہ کائناتی آگ لگانے والی شمعیں ہوتی ہیں جو گیما شعاؤں اور مادّے کو کائنات میں پھیلا دیتی ہیں۔

سب سے زیادہ توانائی سے پھرپور روشنی گیما شعاؤں کے طیف میں مقید ہوتی ہے۔ قدرتی طور پر گیما شعاعیں صرف ان چیزیں سے پیدا ہوتی ہیں جو ارب ہا ڈگری درجہ حرارت گرم ہوتی ہیں۔ان سے زیادہ گرم چمک کوئی نہیں ہوسکتی۔مارچ ٢٠٠٨ءمیں ہم نے اپنے آسمان میں اس ٧۔٥ ارب سال پہلے وقوع پزیر ہونے والے گیما شعاؤں کے انفجار کو دیکھا۔ قابل مشاہدہ کائنات کے نصف حصّے دور سے آتی ہوئی اس چمک کی روشنی کسی بھی قریبی ستارے کی روشنی سے زیادہ تھی۔یہ کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ کوئی ایسی چیز جو آج سے ٧۔٥ ارب سال پہلے پھٹی ہو اور ہم اس کو تاریک رات میں بغیر کسی آلے کے صرف اپنی خالی آنکھ سے دیکھ سکیں۔ یہ اب تک مشاہدہ میں آنے والا سب سے بڑا گیما شعاؤں کا انفجار ہے۔ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ گیما شعاؤں کا انفجار اصل میں بلیک ہول کی پیدا ہونے کی نشانی ہے۔ جب کوئی بلیک ہول کسی منہدم ہوتے ستارے کے قلب میں پیدا ہوتا ہے تو وہ ستارہ کا بچا کچا مادّہ اندر سے کھاتا ہوا باہر والا مادّہ بھی اندر کھینچتا ہے اور جب سپرنووا کی شکل میں دھماکے سے پھٹتا ہے تو ستارے کی باقیات بلیک ہول کی صورت میں باقی رہ جاتی ہیں۔

عام طور سے ہم جب خلاء میں جھانکتے ہیں تو ہمیں قدیمی بلیک ہولز ملتے ہیں جو لاکھوں سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ مگر کسی نوزائیدہ بلیک ہول کو پیدا ہوتے ہوئے دیکھنا ایک ناقابل یقین نظارہ تھا اور گیما شعاؤں کے انفجار کا سبب بھی ننھے بلیک ہول کے پیدا ہونے کی وجہ ہی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ جناتی دھماکے کائنات میں بہت ہی عام ہیں۔ ہم سال میں لگ بھگ ٣٥٠ ایسے دھماکے دیکھ لیتے ہیں۔ ہم ان کو لگ بھگ روز ہی دیکھتے ہیں۔ہمارے مصنوعی سیارچے ان دھماکوں کو ملکی وے کہکشاں کے باہر ہر روز ہی دیکھتے ہیں۔ ان کی تعداد کو ناپتے ہوئے ہی سائنس دانوں نے اندازہ لگایا ہے کہ تقریبا ہر روز ایک بلیک ہول کا جنم ہورہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر دھماکے ماضی بعید میں کرۂ ارض سے کافی دور ہوتے ہیں۔مگر اس میں سے کوئی ایک دھماکے بھی ہماری اپنی کہکشاں میں ہو جائے تو وہ ہمارے لئے زبردست مصیبت کا پیام بر بن جائے گا۔ اس کی طاقت و تباہی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اگر یہ ہماری زمین سے ١٠٠ نوری سال دور بھی واقع ہوتا تو یہ زمین پر ایسی تباہی پھیلاتا جیسے کہ زمین کے ہر مربع میل پر ایک میگا ٹن کا جوہری بم مارا جائے۔ یہ زمین کا وہ حال کرتا جیسے کہ اس پر کروڑں جوہری بم پھاڑ دیے ہوں۔ یہ زمین پر روز قیامت پربا کردے گا۔ انسانیت تو کیا زمین پر ہر قسم کی حیات کے لئے وہ آخری دن ہوگا اور سب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مٹ جائیں گے۔ گیما شعاؤں کا انفجاراپنی پیدائش کے وقت سب سے طاقتور اور عظیم آگ کے شعلے تو ہوتے ہیں مگر ان میں سے زیادہ تر سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔

زمین کو جو سب سے زیادہ خطرہ ہے وہ ہمارے اپنے نظام شمسی کے دل میں بیٹھے ہوئے ایک عفریت سے ہے۔ ماضی میں ہم خوش باش اور اس بات سے بے خبر تھے کہ ہمیں نظام شمسی میں موجود اپنے سورج سے کسی قسم کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ مگر اب ہم پر یہ بات آشکار ہو چکی ہے کہ ہم تو کائناتی آگ اگلتے شعلوں کی زد میں ہیں۔ آگ اگلتے جناتی قسم کے طوفان کائنات میں جہاں بھی نگاہ دوڑائیں نظر آتے ہیں۔ مگر سب سے مہلک کائناتی ہتھیار تو بالکل ہمارے پڑوس میں ہی موجود ہے۔ ہم سمجھتے تھے کہ سورج لوری سن کرچین کی نیندسو رہا ہے اور نہایت پرسکون اور ساکت ہے۔ ہم سورج کو اپنے لئے نہایت مہربان اور اور دوست گردانتے تھے۔ مگر حقیقت میں سورج نہایت ہی متحرک ہے اور زندہ ہے۔ اس کے شمسی طوفان جس پیمانے پر برپا ہوتے ہیں ان پیمانوں کو ہم نے ابھی سمجھنا ہی شروع کیا ہے۔ سورج کے سب سے تباہ کن ہتھیار کا نام" کورونل ماس اجیکشن" (Coronal Mass Ejection)ہے (تصویر نمبر ٦)۔ یہ ایک زبردست شمسی دھماکا ہوتا ہے جو سورج کا کچھ حصّہ کھرونچ کر اس کو خلاء میں پھینک دیتا ہے۔اگرچہ کورونل ماس اجیکشن ان شمسی لپٹوں سے ہی تعلق رکھتے ہیں مگر یہ کافی بڑے ہوتے ہیں۔ ہم شمسی لپیٹوں کو ہوا کے بگولے سے تشبیہ دے سکتے ہیں جو بہت طاقتوراور انتہاء درجہ کے تو ہوتے ہیں مگر یہ بہت تھوڑے عرصے کے لئے ہوتے ہیں جبکہ کورونل ماس اجیکشن اس کے مقابلے میں ایک انتہائی منہ زور آندھی کی مانند ہے۔ یہ توانائی سے بھرپور ، بہت ہی زیادہ بڑے ہوتے ہیں اور کئی کئی دن تک رہتے ہیں۔
تصویر نمبر ٦ - CME by Zonnee, on Flickr
کورونل ماس اجیکشن مقناطیسی حلقوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہی پیدا ہوتا ہے۔مقناطیسی محرابیں سورج کی سطح پر نمودار ہوتی ہیں جو ان میں پھنسے ہوئے سورج کے مادّے سے چمک رہی ہوتی ہیں، جیسے ہی یہ حلقے آپس میں ٹکراتے ہیں ویسے ہی زبردست توانائی سے بھرپور آگ کے طوفان اٹھنے لگتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے سورج پھٹ پڑا ہو۔ سورج کا مادّہ خلاء میں زبردست حرارت سے بھرپور گیس کے بادل اور"بار دار ذرّات" (Charged Particles)کی شکل میں خارج ہوجاتا ہے۔ جب ان زبردست آگ کی لپٹوں کا اخراج سورج سے ہوتا ہے تو لگ بھگ سورج کی روشنی کے ١٠ %کے قریب توانائی کا رخ ایک سیکنڈ کے لئے زمین کی طرف ہوتا ہے۔یہ ١٠ ارب ٹن سے زیادہ مادّہ خلاء میں دس لاکھ میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار سے خارج کرتا ہے۔

کورونل ماس اجیکشن کی قوّت دماغ کو سن کردینے والی ہے۔ہمارے کسی بھی کھوجی کو سورج کے آ س پاس پہنچنے کے لئے لگ بھگ ایک سال کا عرصہ درکار ہوتا ہےجبکہ یہ کورونل ماس اجیکشن سورج سے زمین کا فاصلہ چند دنوں میں ہی طے کرلیتا ہے ، کبھی کبھار تو کچھ گھنٹوں میں ہی زمین تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ بہت طاقتور اور شاندار تو ہوتے ہی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ انتہائی مہلک بھی ہوتے ہیں۔کبھی کبھار سورج سیدھا ان کو زمین کی سیدھ میں چھوڑ دیتا ہے۔چٹختے ہوئے بار دار بادل ہمارے برقی آلات کو تباہ و برباد کرکے اجاڑ سکتے ہیں۔ یہ پاور گرڈ کو پگھلانے کی طاقت رکھتے ہیں ، فیوز کو اڑاسکتے ہیں اور مواصلات کے نظام کو درہم برہم کرسکتے ہیں۔

مگر ان نقصانات کا مقابلہ ہم بڑے کورونل ماس اجیکشن سے نہیں کرسکتے وہ تو ہمارےسارے مصنوعی سیارچوں ، گلوبل پوزیشننگ سسٹم اور انٹرنیٹ کا صفایا کر دے گا۔صرف سیارچوں کا ہونے والا نقصان ہی ١٠٠ ارب ڈالر کے ہوگا۔ یہ صرف کسی ایک شہر کو متاثر نہیں کرے گا بلکہ زمین پر موجود سینکڑوں شہر اس سے متاثر ہوں گے۔اگر اس قسم کے کسی زبردست کورونل ماس اجیکشن کا سامنا زمین کو کرنا پڑا تو ہر قسم کی تباہی و بربادی زمین کا مقدر ٹھرے گی۔ صرف املاک ہی کا ٢٠ کھرب ڈالر کا نقصان ہوجائے گا۔ شاید انسانی جدید تہذیب دم توڑ جائے گی۔ شاید انسانیت ٥٠ یا ١٠٠ سال پہلے پیچھے اس دور میں دھکیل دی جائے جب بجلی موجود نہیں تھی۔

بڑے شمسی طوفان بہت ہی کمیاب ہیں۔ اوسطاً بڑے کورونل ماس اجیکشن زمین سے ہر ٥٠٠ سال میں ایک دفہ ٹکراتے ہیں۔ لیکن یہ ماضی میں زمین سے بغلگیربھی ہوتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی زمین کی گردن میں باہیں ڈالنے کو تیار ہیں۔٢٠٠٣ء میں ہم نے ایک بہت ہی بڑا کورونل ماس اجیکشن ریکارڈ کیا ہے مگر خوش قسمتی سے اس نے زمین کا رخ نہیں کیا۔مستقبل میں یہ کبھی زمین پر حملہ آ ور ہو سکتا ہے۔ ہمارا سیارہ نہ صرف خلاء بسیط میں موجود آگ کے طوفانوں سے بلکہ خود ہمارے اپنے سورج کے شمسی طوفانوں سے حملوں کی زد میں رہتا ہے۔ سورج ہر روز خلاء میں ارب ہا ٹن گیس اور برقی بار دار ذرّات چھوڑتا ہے۔ یہ مہلک شمسی ہتھیار کبھی ہماری زمین کی بالکل سیدھ میں ہوتے ہیں۔ سائنس دان سمجھتے ہیں کہ زمین ان شمسی طوفانوں کے بالکل ٹھیک نشانے پرہے۔اس کے باوجود ہم اس ذبح کردینے والی قوّت سے بچے ہوئے ہیں۔کوئی چیز ہماری حفاظت پر مامور ہے۔زمین کے بھی اپنے مقناطیسی میدان ہیں۔ یہ سورج کے مقابلہ میں کافی ضعیف ہیں مگر پھر بھی یہ اس قابل ہیں کہ ہم کو ان طوفانوں کی ہلاکت خیزی سے بچا سکیں۔ ہمارے ریفریجریٹر میں استعمال ہونے والا ایک عام مقناطیس بھی زمین کے مقناطیسی میدان سے زیادہ مقناطیسیت رکھتا ہے۔زمینی مقناطیسی حفاظتی ڈھال کے بغیر ہر شمسی طوفان زمین کی فضاء کو تار تار کرنے کی قابلیت رکھتا ہے اس ڈھال کے بغیر ہم ان شمسی تابکاری کےطوفانوں رحم و کرم پر ہوں گے جو ہمیں بھون کر رکھ دیں گی۔

اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم یہ سب باتیں کیسے جانتے ہیں۔ اس کا جواب ہے کہ ایسا ہمارے ایک پڑوسی کے ساتھ ہوچکا ہے۔ ذرا مریخ کو دیکھیں جو اس بات کی زندہ مثال ہے کہ بغیر مقناطیسی میدانوں کے اس کا کیا حال ہوا ہے۔ مریخ ایک منجمد صحرا ہےاس کی فضاء زمین کی فضاء کے صرف ١%کے برابر ہے۔ اس کے سب سے بڑی وجہ اس کے مقناطیسی میدانوں کا نہ ہونا ہے۔ارب ہا سال گزرنے کے ساتھ ان ذرّات نے مریخ کے ہوائی کرۂ کو کھرونچ کر رکھ دیا اس وجہ سے اس کی فضاء اس قدر لطیف ہے۔ یہاں زمین پر ہمارے پاس زمینی مقناطیسی میدان موجود ہیں اور ہمارے پاس ہوا موجود ہے۔ یہ صرف اتفاق نہیں ہے۔ہم جو سانس لے سکتے ہیں وہ انہیں مقناطیسی میدانوں کی بدولت ہے۔

زمین کی سطح سے مقناطیسی چھتری کے نیچے محفوظ رہتے ہوئی ہم سورج کے ان شمسی طوفانوں کی قوّت و انتہاء کو قطبی روشنیوں کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔ دسیوں کھرب ہا برقی ذرّات زمین کی سطح سے ٹکراتے ہیں جن کو مقناطیسی میدان قطبین کی جانب موڑ دیتے ہیں جہاں پر یہ ہمارے ماحول میں موجود گیس کے سالموں کو توانا کردیتے ہیں جس سے یہ چمکنے لگتے ہیں اور بدلتے رنگوں کے کیمیائی تماشا شروع کردیتے ہیں۔ آکسیجن چمکتے ہوئے ہرے رنگ کی نظر آتی ہے جبکہ نائٹروجن کبھی نیلی تو کبھی لال دیکھتی ہے۔ یہ قطبی روشنیاں ان مقناطیسی طاقتوں کی جنگ کا ثبوت ہیں۔

سورج کے مقناطیسی میدان شمسی طوفان بپا کرتے ہیں جبکہ زمین کے مقناطیسی میدان ہمیں ان کے خلاف ڈھال بن کر حفاظت کرتے ہیں۔ مقناطیسیت بھی قدرت کی ایک سب سے زیادہ پرسرار طاقت ہے۔ ہم نے تو ابھی اسے سمجھنے شروع کیا ہے کہ اس نے ہماری کائنات کو اس کی موجودہ شکل میں ڈھالنے میں کیا کردار ادا کیا ہے۔ عظیم آگ کے طوفانوں کی لپٹوں نے مقناطیسیت کی کارستانیوں کو ہم پر افشاء کیا ہے اس نے مقناطیسی میدانوں کی اس طاقت پر روشنی ڈالی ہے جنہوں نےکائنات میں انتہائی بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے افراتفری سے نظم و ضبط کو قائم کیا۔ انہوں نے کہکشانی مقناطیسی میدان ان مرغولہ نما کہکشاں کے درمیان سے بنایا جو لاکھوں نوری برسوں پر پھیلی ہوئی ہیں اس کے باوجود ان قوّت زمین کے مقناطیسی میدانوں کے مقابلے میں ایک لاکھ گنا کم ہے۔چھوٹے مقناطیسی میدان بھی کہکشاؤں کے درمیان موجود ہوتے ہیں جو مادّے کو سالموں کے بادلوں میں جو شاندار سحابیہ کی شکل میں نظر آتے ہیں ؛ منظم کرتے ہیں۔ستاروں کی پیدائش کی یہ جگہیں ہی ستاروں کا گھر ہوتی ہیں۔

ہم نے اب یہ بھی دریافت کرلیا ہے کہ خالی خلاء میں بھی یہ مقناطیسی میدان موجود ہیں جو بگ بینگ کے دوران بنے تھے اگرچہ یہ زمین کے مقناطیسی قوّت سے ایک ہزار کھرب کمزور ہیں۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایک مقناطیسی کائنات میں رہتے ہیں۔ سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ہمیں سورج کی تابکاری سے بچانے سے لے کر ، سرخ بونے ستاروں تک، اور مقناطیسی ستاروں سے لے کر کائنات کی سب سے تباہ کن اور توانا قوّت یعنی گیما شعاؤں کے انفجار تک،یہ نظر نہ آنے والے یہ مقناطیسی میدان کائنات کے ہر پہلو پر ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔مقناطیسیت کائنات میں ہر پیمانے پر ایک اہم کردار ادا کررہی ہے جس سے بدلتی ہوئی متحرک چیزیں کائنات کو نہایت شاندار اور دلچسپ جگہ بنا دیتی ہیں۔ آگ کے عظیم طوفانوں کی یہ لپٹیں کائنات کو روشن کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کائنات کے وہ پہلو ہم پر روشن کئے جو ہم کسی اور طرح سے نہیں دیکھ سکتے تھے۔مرتے ہوئے ستارے نے بلیک ہول کو جنم دیا دور دراز کے اس واقعہ نے یکدم کائنات کے راز کوآشکار کیا اور ہم نے اس چھپی ہوئی پہیلی کو اس مقناطیسی قوّت کے بل بوتے پر بوجھ لیا۔

تمام شد۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5- مدار - قوّت ثقل اور حرکت کا نازک توازن - حصّہ اول
How The Universe Works – Season 2, Episode 5
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خلاء تباہی وبربادی کاوہ گرداب ہےجہاں ستارے دوسرے ستاروں کو ہڑپ کرنے کے درپے ہیں۔ بلیک ہولزایک کے بعد ایک ستارے کو نگل رہے ہیں۔ کہکشائیں ایک دوسر ے سے بغلگیر ہورہی ہیں۔

کائنات ایک انتہائی نا مہربان جگہ ہے۔یہاں ستارے دھماکے سےپھٹتےہوئےسپرنووامیں جس قسم کی توانائی پیداکرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان تمام مظاہر قدرت کے وقوع پزیر ہونے کے پیچھے چھپی ہوئی قوّت ان کے "مدار"(Orbits) ہیں جن میں یہ اجرام فلکی چکر کاٹ رہے ہیں۔اگرہم کائنات میں موجو اجرام فلکی کےتمام ممکنہ مداروں کو سمجھ گئے تو ہم کارخانہ قدرت کے کام کرنے کا طریقہ کار کو کافی حد تک جان سکیں گے۔ مدارنا صرف تمام چیزوں کو ایک ساتھ جوڑ کر رکھتے ہیں بلکہ یہ ان تمام چیزوں کوایک دوسرےسےعلیحدہ بھی کر دیتے ہیں۔ انتہاءاورخطرناک کے مداروں کا مطلب ٹکراتی ہوئی کہکشائیں ، منہدم ہوتے ہوئے غبار کے بادل اور زندگی کی تخلیق و بربادی ہے۔ یہ زبردست مدار ہمارے کائنات میں موجود حیات و موت کو انضباط کرتے ہیں۔

ہمارا نظام شمسی ٨ سیاروں،١٥٠ سے زائد مہتابوں ، ارب ہا خلائی چٹانوں ، گرد ،اور گیس کے ساتھ ایک ستارے کے گرد چکر کاٹتے ہوئے ایک جناتی ١٠ ارب میل پر پھیلی ہوئی گھومتی ہوئی قرص بنا رہا ہے۔یہ سارا سلسلہ آج سے ٤ ارب سال پہلے سے ایسے ہی چل رہا ہے ۔ ہر چیز اپنے مدار میں نہایت پائیداری،سکون اور نظم و ضبط کے ساتھ چکر کاٹ رہی ہے۔ہمارا کائنات کااب تک کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ ہمارا نظام شمسی ایک منفرد اور انوکھا نظام ہے اوراب تک ہمارےعلم کے مطابق کائنات میں کہیں پر بھی ہمارے نظام شمسی جیسے منظم مدار موجود نہیں ہیں۔ ہم کائنات میں اپنے نظام شمسی کے علاوہ جن اجرام فلکی کے مدار دیکھتے ہیں وہ ہمیں غیر پائیدار، بے ربط یہاں تک کہ تباہی پھیلانے والے نظر آتے ہیں۔

کائنات میں اپنے سے قریب بھی ہمیں جناتی سیارے اپنے میزبان تارے کے گرددھکیلے جاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہم ہزار ہا ڈگری درجہ حرارت والی صدماتی موجوں کو فضاء چیرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ کائنات میں ایسے سیارے بھی نظر آتے ہیں جو اپنے میزبان تارے کی سطح سے ٹکرا رہے ہیں ، بڑے ستارے ایک دوسرے کے گرد چکر لگا رہے ہیں ، کئی کئی مدار والے نظام بھی موجود ہیں جہاں صرف افراتفری ہی کا راج ہے اور پورےکے پورے اجسام اپنے علاقےسے دھکے دے کر نکال دیے جاتے ہیں۔ اس قسم کے دوسرے کئی واقعات کائنات کا معمول ہیں۔

زمین آ ب و حرارت سے بھرپور ایک نخلستان ہے۔ سورج کے گرد زمین کےپرسکون اورمستحکم مدار نے یہاں حیات کے پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا۔ زمین کا مدار سورج کے گرد لگ بھگ گول دائرہ میں ہے۔ ہمارا سورج سے فاصلہ پورے سال قریب قریب برابر ہی رہتا ہے جس سے زمین کا درجہ حرارت کافی حد تک ایک جیسا ہی رہتا ہے ۔ اتنے متناسب اور پائیدار مدار کے بغیر ہم وجود نہیں پا سکتےتھے ۔سمندروں سے ڈی این اے کی تخلیق کچھ کروڑوں سال یا شاید ایک ارب سال میں ہوئی ہوگی۔ اس اتنے لمبےعرصے میں سکون اور پائیداری کے لئے گول دائرے جیسا مدار لازماً چاہئے تھا۔ نظام شمسی کے استحکام اور زمین کا سورج کے گردگول دائرے میں چکر لگانے کی وجہ سے ہی زمین پر زندگی موجود ہے۔ زمین کے مدار کی وجہ ہی سے اس دنیا کی رنگینی قائم ہے۔

اس تند و تیز اور خطرناک کائنات میں اس قدر مستحکم اور اس قدر مکمل مدار ہماری خوش قسمتی ہے۔بہرحال فلکی اجسام کے غیر منظم مدار ہم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہیں۔ بلکہ ہمارے اپنے نظام شمسی میں بھی ایسے مدار موجود ہیں جو بہت زیادہ انتہاءدرجے اور شدت کے ہیں جہاں زندگی کا اپنا وجود قائم رکھنا ناممکنات میں سے ہے۔ سورج سے سب سے قریبی اورچھوٹے چٹانی سیارے عطارد کا مدار بیضوی شکل کا ہے۔اس کا سورج سے زیادہ سے زیادہ فاصلہ ٤ کروڑ ٣٠ لاکھ جبکہ کم سے کم فاصلہ ٢ کروڑ ٨٠ لاکھ ہے۔

سورج سے اتنی قربت کی وجہ سے اس کا درجہ حرارت ٨٠٠ ڈگری فارن ہائیٹ تک جا پہنچتا ہے یہ کسی بھی بیکری کی بھٹی میں موجود درجہ حرارت سے بھی زیادہ ہے۔کرۂ فضائی نہ ہونے کی وجہ سے ہم انسانوں کا وہاں فورا ہی دم گھٹ جائے گا۔ ہوا کی غیر موجودگی ہمارے جسم میں موجود خون کو ابال کر ہماری جلد سے پھاڑ کر باہر نکال دے گی۔ کوئی بھی انسان عطارد کی سطح پر پہنچ کر حقیقت میں ایک دھماکے سے پھٹ جائے گا۔

صرف یہ ہی نہیں بلکہ یہاں پر درجہ حرارت صفر ڈگری سے ٣٠٠ درجے سے بھی نیچے بھی چلا جاتا ہے۔ یہ زمین پر موجود سردترین مقام سے بھی تین گنا زیادہ سرد ہے۔ عطارد میں درجہ حرارت کا یہ تفاوت نظام شمسی میں سب سےزیادہ ہے۔مگر اس کا مدار اس بات کا بھی ثبوت ہے کے مدار کے لئے پورا حلقہ بنانا ضروری نہیں ہوتا۔ عطارد کا مدار حلقہ بنانے کے بجائے ہر مکمل چکر میں اپنا مدار ہلکا سا تبدیل کرلیتا ہے ۔ ہزار ہا سال گزرنے کے بعد اس کا مدار "گل داوودی کے پتوں"(Daisy Flower) کے نمونے جیسا ہوجاتا ہے(تصویر نمبر ١)۔
تصویر نمبر ١ - mercury by Zonnee, on Flickr
نظام شمسی کے دور دراز کونے پربونا سیارہ پلوٹو موجود ہے جس کا سورج سے فاصلہ ٤ ارب میل کا ہے۔ نظام شمسی میں موجود جو اجرام فلکی سورج سے جتنا دور ہوگا اس کی سورج کےگرد مدار میں چکر لگانے کی رفتار اتنی ہی زیادہ آہستہ ہوتی ہے۔ پلوٹو سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں ٢٤٨ سال لے لیتا ہے۔پلوٹو کا مدار خلاف قاعدہ ہے۔ اس کا کھینچا ہوا مدار تمام دوسرے اہم سیاروں کی" سطح"(Plane) سے ہٹ کر ہے جو ایک شاندار نظارہ پیش کرتا ہے(تصویر نمبر ٢)۔
تصویر نمبر ٢ - Pluto by Zonnee, on Flickr
اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے پلوٹو زیادہ عرصہ ایک منجمدبرف اور چٹان کا ٹکڑابنا رہتا ہے مگر جوں جوں یہ سورج کے قریب آتا ہے ویسے ویسےاس پر گرمی کا موسم شروع ہوجاتا ہے۔ گرمی کے موسم میں جب پلوٹو کو حرارت ملتی ہے تو اس کی سطح پر موجود پانی، کاربن ڈائی آکسائڈ ، کچھ کاربن مونو آکسائڈ اور میتھین پر مشتمل برف بخارات بن کر اس کی فضاء میں جمع ہونا شروع ہوجا تی ہے جس سے کہر بنتی ہے اور یہ آہستہ آہستہ گہری ہوتی جاتی ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے کہ یہ اتنی کثیف ہو جاتی ہے کہ بادلوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور اچانک ہی پلوٹو پر فضائی کرۂ جنم لے لیتا ہےجو اس سے پہلے اس پر موجود نہیں ہوتا ۔ اس فضائی ماحول کی کثافت سورج سے قریب ہوتے ہوئے بڑھتی رہتی ہے۔مگر پھر جب سیارہ سورج سے واپس دور جانا شروع کرتا ہے تو اس کی سطح پر موجود درجہ حرارت صفر ڈگری سے ٤٠٠ درجہ نیچے گر جاتا ہے اور نائٹروجن اور میتھین دوبارہ سے برف کے گالوں میں ڈھلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

جیسے ہی سردی کی شروعات ہوتی ہے گیسیں آہستہ آہستہ کرۂ فضائی کو جمانا شروع کردیتی ہیں یہ برف کے گالوں کی صورت میں اس کی سطح پربھی گر سکتے ہیں مگر دھیرے دھیرے یہ شیشے کی طرح کی غیر شفاف تہہ میں جمع ہونا شروع ہوتے ہیں اور پلوٹو کی سطح پر اس کا کرۂ ہوائی منجمد ہوجاتا ہے۔

سخت سڑی ہوئی سردی کے بعد پلوٹو سورج سے پھر قریب ہونا شروع ہوتا ہے اور ٢٤٨ سالہ چکر کا پھر سے آغاز ہوجاتا ہے۔درجہ حرارت میں اس قدر تفریق ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ہم کس قدر خوش قسمت ہیں اور حیات کے پھلنے پھولنے کے لئے زمین کا مدار کس قدر شفیق اور پائیدار ہے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ زمین کا یہ مدار اس قدر نازک توازن پر قائم ہے کہ اس میں ذرّہ برابر تبدیلی بھی ہم سب کو ہلاک کرسکتی ہے۔ اگر زمین کا مدار سورج سے تھوڑا سا بھی قریب ہوتا تو ہم اپنے سب سے قریبی پڑوسی سیارے زہرہ کی طرح ہوتے۔

زہرہ اس بات کی بہت اچھی مثال ہے کہ اگر زمین اپنے موجودہ مدار سے تھوڑا سا بھی ہٹ کر ہوتی تو اس کا کیا حال ہوتا۔ زہرہ کا بہت ہی کثیف کرۂ ہوائی ساری حرارت کو قید کرلیتا ہے جس سے اس کی سطح کا درجہ حرارت ٩٠٠ ڈگری تک جا پہنچتا ہے۔ اگر ہم سورج سے اپنی موجودہ جگہ سے تھوڑا سے بھی قریب ہوتے تو ہمارا حال بھی زہرہ کے جیسا ہی ہوتا۔ سمندر ابل جاتے اور ہمارا سیارہ ایک صحرا کی طرح بن جاتا ۔ حیات برباد ہوجاتی۔ہم اپنے موجودہ مدار سے تھوڑا سے بھی ہٹ کر مخالف سمت میں ہوتے تو بجائے ابلنے کے سمندر برف بن کر منجمد ہوجاتے۔ کرۂ ارض ایک برف کے گولے کی مانند ہوجاتی ، زمین پوری برف سے ڈھک جاتی۔ اس تمام تباہی کے لئے زمین کوسورج کے گرد اپنے مدار میں کچھ زیادہ تبدیلی نہیں کرنا پڑتی بس تھوڑی سی تبدیلی ہی یہ سب تباہی مچانے کے لئے کافی تھی۔ قطبی برف پورے سیارے پرپھیل جاتی۔سمندر جم کر برف بن جاتے ۔ ابدی برفیلا دور شروع ہوجاتا۔ مدار میں ذرّہ برابر معمولی سی تبدیلی کا نتیجہ آگ یا پھر برف کی صورت میں نکلتا۔

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5- مدار - قوّت ثقل اور حرکت کا نازک توازن - حصّہ دوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 5
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہاں پائیدار اور موزوں فاصلے والے مدار حیات کو پھلنے پھولنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں وہیں مدار افراتفری پھیلانے کا سبب بھی بنتے ہیں. مداروں کی ہی وجہ سے پورے کے پورے ستارے تباہ ہوجاتے ہیں. ہمارے سیارےکے مدار نے زندگی کی شروعات کو ممکن بنایا مگر زیادہ تر مدار بہت زیادہ ہنگامے باز ہوتے ہیں. یوں سمجھ لیں کہ خلاء کونیاتی ہائی وے ہے جہاں کوئی بھی چیزحالت سکون میں نہیں رہتی. ہر چیز قوّت ثقل کی مہربانیوں کی وجہ سے کسی نہ کسی اجرام کے گرد چکر کاٹ رہی ہوتی ہے. قوّت ثقل ایک ایسی جاذبی قوّت ہے جو تمام کائنات میں پائی جاتی ہے.یہ ہی وہ طاقت ہے جو نا صرف ستاروں کوبلکہ نظام ہائے شمسی کو بھی باندھ کر رکھتی ہے . ہر شئے میں قوّت ثقل موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو کھینچتی ہے. کسی بھی شئے کی جتنی زیادہ کمیت ہوگی وہ اتنی زیادہ ہی قوّت ثقل کی حامل ہوگی. سیبوں کے زمین پر گرنے کی وجہ یہ ہی قوّت تو ہے. ہمارے نظام شمسی میں سورج سب سے زیادہ بڑا ہے اس کی کمیت تمام سیاروں کی کمیت سے ٧٠٠ گنا زیادہ ہے.اتنی زبردست ثقلی قوّت کے ساتھ یہ تمام سیاروں کو اپنی طرف کھینچتا ہے.مگر کوئی چیز تو ایسی ہے جو ان تمام سیاروں کو سورج میں گرنے سے روکتی ہے.

سیارے مستقل حرکت میں رہتے ہیں.وہ خلاء میں زبردست رفتار کے ساتھ سورج کی طرف دوڑنے کے بجائے اس کے ایک جانب بھاگ رہے ہیں جس سے سورج کی قوّت ثقل میں اور سیاروں کی رفتار میں ایک رسا کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے. جب سورج کی قوّت ثقل اور سیاروں کی رفتار میں توازن قائم ہوجاتا ہے تو سیارے سورج کے گرد ایک حلقے میں چکر کاٹنا شروع کردیتے ہیں جس کو ہم مدار کہتے ہیں. مدار اس حرکت کو کہا جاتا ہے جو ایک اجرام کسی دوسرے اجرام کے گرد ایک معین راستے سے ہوتا ہوا ثقلی قوّت کے زیر اثر مکمل کرتا ہے.مدار گول دائرے کی شکل میں بھی ہوسکتے ہیں جبکہ یہ بیضوی صورت بھی اختیار کرسکتے ہیں. اگر ہم کسی گیند کو ہوا میں اچھالیں تو بہت ہی مختصر عرصے کے لئے گیند زمین کے مرکز کی طرف مدار بنا لے گی. یہ قوّت ثقل کے حرکت پر اثر انداز ہونے کی وجہ سے ایسا کرتی ہے.

ذرا تصّور کریں اگر سورج قوّت ثقل کے بغیر ہوتا تو اس کا نتیجہ کیا ہوتا؟ سیاروں کی غضب کی رفتار ان کو خلاء بسیط میں دور لے جاتی. دوسری طرف اگر سیارے اپنی حرکت کو بند کردیں تو وہ سورج کی زبردست قوّت ثقل کی بنا پر اس میں جا گریں گے. تمام مدار قوّت ثقل اور حرکت کے درمیان توازن سے قائم ہوتے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ کائنات میں ہر چیز بالکل ٹھیک قاعدے سے صاف ستھرے انداز میں چل رہی ہے اور سیارے کونیاتی ہم آہنگی کامثالی نمونہ ہیں. مگر یہ بات درست نہیں ہے . مدار بہت زیادہ سرکش بھی ہوتے ہیں جن کے بارے میں پہلے سے بالکل ٹھیک پیشنگوئی نہیں کی جاسکتی . کائنات میں جتنے زیادہ اجرام دریافت ہو رہے ہیں ان کے مدار اتنے ہی نا قابل پیشنگوئی ثابت ہورہے ہیں. پیچیدگی اس وقت اور بڑھ جاتی ہے جب دو اجرام ایک دوسرے کے مدار میں چکر لگانے کی کوشش شروع کردیں تب مدار اصل میں ان دو اجرام کے درمیان ایک حلقہ بن جاتا ہے.مدار میں چکر لگاتے ہوئے ان اجسام کی رفتار کبھی ہلکی تو کبھی تیز ہونے لگتی ہے. کسی بھی مدار کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اس کا ایک مستقل معین راستہ ہو.

قدرت کی کاریگری ہمارے تخیل کی پرواز کو للکارتی رہتی ہے.پلوٹو سے آگے قریبی ترین سیارے سے آدھے فاصلے پر پہنچیں تو دمدار تارے ، برف کے ٹکڑے اور چٹانیں وسیع بادلوں میں تیرتی ہوئی ملیں گی جو نظام شمسی کے نقطہ آغاز کے وقت کے باقی ماندہ جمے ہوئے مادّے سے بنے ہیں. ہر تھوڑے عرصہ کے بعد ان میں سے کوئی اجرام سورج کی طرف کھینچا چلا آتا ہے جو اپنا سفر دس کھرب ہا میل سے شروع کرتا ہوا سورج کی سطح پر جا گرتا ہے. جب یہ اجرام سورج سے کافی دور ہوتے ہیں تو بمشکل ہی حرکت میں ہوتے ہیں مگر جب وہ سورج کی طرف ہنکائے جاتے ہیں تو وہ بہت تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور اس طرح سے نظام شمسی کے سب سے عجیب و غریب مدار وجود میں آتے ہیں(تصویر نمبر ٣).یہ مدار اس قدر طویل ہوسکتے ہیں کہ ایک طرح سے سیدھی لکیر بنا لیتے ہیں.
تصویر نمبر ٣ - Orbits_of_periodic_comets by Zonnee, on Flickr
دم دار ستارے دس لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر کرسکتے ہیں.یہ ایسے میزائل ہوتے ہیں جن کی رہنمائی ثقلی قوّت کررہی ہوتی ہے جبکہ رفتار ان کو منزل تک پہنچانےکی ساتھی ہوتی ہے. یہ ہمیں بتا تے ہیں کہ مدار کتنے تباہ کن بھی ہوسکتے ہیں.دم دار تاروں میں سے کئی تو سورج میں گرجاتے ہیں جبکہ کئی سیاروں سے جا ٹکراتے ہیں.

خدانخوستہ اگر کوئی ٥ یا ٦ میل رقبے کا دم دار تارا زمین سے ٹکرا جائے تو یہ سیارے کے لئے موت کا فرشتہ ہی ثابت ہوگا.یہ زمین پر سے تمام جانداروں کا صفایا کردے گا. اکثردم دارتارے خلائے بسیط سے نکل کر سورج کے اندرونی حصّے کی طرف نکل آتے ہیں اور بغیر کسی سے ٹکرائے واپس لمبے عرصے کے لئے اپنے مدار میں چلے جاتے ہیں.

جیسے ہی ہم اپنے نظام شمسی سے دور نکلتے ہیں تو ہم اور زیادہ خطرناک اور انتہاء کے مدار مشاہدہ کرتے ہیں. ہلاکت انگیز مرغولے پورے کے پورے سیارے کو ریزہ ریزہ کررہے ہیں ، ستاروں کو چھیل رہے ہیں یہاں تک کہ خلاء میں سوراخ کر ڈال رہے ہیں.

ناقابل تصّور وسیع کائنات اس قدر بڑی ہے کہ اس میں ہمارے جیسے انگنت جہاں موجود ہوسکتے ہیں. سائنس دان ہماری جیسی دنیاؤں کی تلاش میں ہیں جہاں زندگی پنپ سکےوہ ان دنیاؤں کی تلاش مداروں کو کھوجتےہوئےکر رہے ہیں وہ سمجھ رہے تھے کہ وہزمین جیسی کئی دنیائیں پا لیں گے مگر ابھی تک وہ ناکام رہے ہیں.

سیارہ HD 154088 دیکھنے میں بہت اچھا لگتا ہے. ہم اب تک ایسے سینکڑوں سیارے تلاش کر چکے ہیں مگر ان میں سے کوئی بھی زمین کی طرح نہیں ہے. خلائی جہاں بہت ہی عجیب اور غیر شناسا مداروں کے حامل ہیں.ہم نے ان سیاروں کےمشاہدے سے جو چیز دیکھی ہے اس نے ہم پر یہ بات آشکار کی ہے کہ ان کے مداروں کی ساخت اور حجم ایک دوسرے سے بہت ہی مختلف اور علیحدہ ہیں. ان میں سے کچھ مدار اپنے میزبان تارے سے اس قدر نزدیک ہیں کہ وہ سیارے اپنا چکر ان کے مدار میں کچھ گھنٹوں یا دنوں میں مکمل کرلیتے ہیں. لہٰذا ہم ان ماوراء شمس سیاروں کو ناقابل یقین حد تک متنوع فیہ مداروں کی شکل میں دیکھ رہے ہیں ایسے مدار ہم نے کبھی نہیں دیکھے تھے.
تصویر نمبر ٤ - WASP 18b by Zonnee, on Flickr
ہمارے اب تک کے دریافت کردہ جہانوں میں سے اکثر جہاں اس قدر نامہرباں ہیں کہ وہاں زندگی کی شروعات ناممکنات میں سے ہے. WASP-18bایک "تپتا ہوا مشتری"(Hot Jupiter) ہے اور اس جماعت سے تعلق رکھتا ہے جو اپنے ستارے سے بہت زیادہ قربت رکھتے ہیں(تصویر نمبر ٤). WASP-18b اپنے میزبان تارے سےہماری بہ نسبت ٥٠ گنا زیادہ نزدیک ہے.یہ اپنے ستارے سے اتنا قریب ہے کہ ایک دن میں اس کے گرد مدار میں اپنا ایک چکر مکمل کرلیتا ہے. اگر آپ یہ بات سوچ رہےہیں کہ اس سے زیادہ عجیب اور ناممکن مدار اور کیا ہوسکتا ہے توآپ بالکل ٹھیک سوچ رہے ہیں مگر ذرارکیے اور تصور میں مشتری کو سورج سے صرف ٥٠ لاکھ میل دوری پر رکھیں اور پھر چشم تصّور سے دیکھیں کہ مشتری کے ساتھ کیا ہوتا ہے .

اس قسم کے سیارے کائنات میں ایک عام سی بات ہیں. بلکہ اب تک کے دریافت شدہ سیاروں میں سے اکثریت کے مدار ایسے ہی ملے ہیں.ستارے کی ثقلی قوّت اور سیارے کی رفتار کی اس دھینگا مشتی کے زبردست اثرات رونماء ہوتے ہیں. WASP-18b پر درجہ حرارت ٤،٠٠٠ ہزار ڈگری تک جا پہنچتا ہے. زبردست حرارتی طوفان اس کی سطح سے جاٹکراتا ہے. ستارہ اور سیارہ دونوں اس وسیع ثقلی قوّت سے جو زمین پر مدوجزر کا سبب بنتی ہے ؛بگڑ جاتے ہیں . زیادہ تر عوام الناس مدوجزر کے بارے میں تو جانتے ہیں. دن کے کچھ حصّہ میں سطح سمندر ان مدوجزر کی قوّت کے سبب بلند ہوتی ہے اور پھر نیچے آجاتی ہے جس کی وجہ سورج ، چاند اور وہ مدار ہیں جن میں یا تو ہم کسی چیز کے گرد چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں یا کوئی ہمارے گرد چکر کاٹ رہا ہوتا ہے. ان اجسام کے درمیان جس قدر کم فاصلہ ہوگا مدو جزر کی قوّت اسی قدر قوی ہو جائے گی. سیاروں کو تو یہ ان کی شکل تک تبدیل کرنے پر مجبور کردیتی ہے.

WASP-18b اپنے نظام میں اس جگہ پیدا ہوا تھا جو اس کے میزبان تارے سے کافی دور اور سرد جگہ تھی. لاکھوں سال گزرجانے کے بعدیہ سیارہ ٹہلتا ہوا وہ اپنی اس موجودہ جگہ پر پہنچا ہے جہاں آکر یہ ثقلی قوّت کی جنگ میں ایک جگہ پھنس گیا ہے. کچھ ہی سال گزر جانے کے بعد ستارے کی آگ اس کو ہضم کرچکی ہوگی. سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جب ہم کائنات کو دیکھتے ہیں تو ہمیں یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ کائنات ہمیشہ سے ایک جیسی رہنے والی جگہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک انتہائی تغیر پزیر جگہ ہے. قوّت ثقل کی بدولت کائنات جیسے کہ آج نظر آتی ہے کل یا ایک ہفتے بعد، یا پھر ہزار سال بعد یا پھر ایک ارب سال بعد ایسی نہیں ہوگی.

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5- مدار - قوّت ثقل اور حرکت کا نازک توازن - حصّہ سوم
How The Universe Works – Season 2, Episode 5
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زمین جیسی دنیا کی تلاش نے ہم پر کائنات کی ہلاکت خیزی کوتباہ کن سیارچوں کے مدار سےلے کر تپتے ہوئے مشتری تک کو ہم پرہویدا کیاہے . کائنات میں ایسے سیارے بھی موجود ہیں جو کسی چیز کے گرد چکر ہی نہیں کاٹ رہے. سائنس دانوں نے ابھی حال ہی میں دور ستاروں سے آتی روشنی میں ہلکی سی تبدیلی محسوس کی جس کی توضیح صرف ایک ہی ہو سکتی تھی کہ ستاروں کی روشنی اور ہمارے درمیاں کوئی بھاری سی چیز موجود ہے جو ان ستاروں سے آتی ہوئی روشنی میں خلل ڈال رہی ہے . یہ آوارہ گرد سیارے کسی بھی ستارے کے گرد چکر نہیں کاٹ رہے ہیں. یہ یتیم سیارے خلاء میں اکیلےآوارہ گردی کر رہے ہیں. سیاروں کی بنیادی تعریف ہمیں بتاتی ہے کہ سیارے ستاروں کے گرد چکر لگاتے ہیں مگر سائنس دان ان آوارہ سیاروں کو دیکھ کر انگشت بدہا ں ہیں . آوارہ گرد سیارے اپنی میزبان ستارے کے بغیر سیاروں کی تعریف میں تناقض پیدا کررہے ہیں.

سائنس دانوں کے خیال کے مطابق ہر آوارہ گرد سیارہ کبھی اپنے میزبان تارے کے گرد چکر کا ٹ رہا تھا مگر پھر ثقلی قوّت کی کارستانیوں کی وجہ سے اس کو خلاء میں اکیلا نکال دیا گیا. نوزائیدہ نظام ہائے شمسی ایک افراتفری کا گڑھ ہوتے ہیں. سیارے ایک دوسرے کو کھینچنے کے لئے زور آزمائی کررہے ہوتے ہیں اور کچھ سیارے اپنی چال بدل لیتے ہیں جبکہ کچھ سیارے خلاء میں اکیلے بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیے جاتے ہیں. آوارہ گرد سیاروں کو دیکھ کی قوّت ثقل ہمیں بتاتی ہے کہ یہ صرف نظام ہائے شمسی کو باندھ کر ہی نہیں رکھتی بلکہ یہ پورے کے پورے سیارے کواس نظام سے نکال کر دور خلائے بسیط میں پھینک بھی دیتی ہے. ایک حالیہ سروے ہمیں یہ بتاتا ہے کہ کہکشاں میں ستاروں کی تعداد سے کہیں زیادہ تعداد ان آوارہ گرد سیاروں کی ہے.

ہم نے وہ مدار دریافت کرلئے ہیں جن کی دریافت سے پہلےہم سمجھتے تھے کہ ایسے مداروں کا ہونا ممکن نہیں ہے . حرکت اور ثقلی قوّت ہماری کائنات کو مستقل ایک شورش زدہ حالت میں رکھے ہوئے ہیں. ثنائی نظام میں موجود تارے ایک دوسرے کو ہڑپ کررہے ہیں . تباہی سے پھرپور بھنور خلاءمیں ہلچل مچا رہے ہیں.زبردست طاقتیں ستاروں کو لٹو کی طرح گھما رہی ہیں. قوّت ثقل عظیم الشان پیمانے پر افراتفری پھیلانے کا سبب بن رہی ہے. مدار اس قدر خطرناک ہیں کہ وہ ستاروں کے حصّوں کو کھرونچ رہے ہیں.
تصویر نمبر ٥ - HM Cancri by Zonnee, on Flickr
"ایچ ایم کینکری" (HM Cancri)ایک ثنائی نظام شمسی ہے جس کا زمین سے فاصلہ ١٦ ہزار نوری برس ہے(تصویر نمبر ٥). یہ سفید بونے ستارے ہیں جو چھوٹے مگر حد سے زیادہ کثیف ہوتے ہیں. چائے کے ایک چمچے جتنا سفید بونے ستارے کے مادّے کا وزن ٥ ٹن تک کا ہوتا ہے. دونوں ستاروں کا آپس کا فاصلہ صرف ٥٠ ہزار میل کا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ آپس میں زمین اور چاند کے فاصلے سے پانچ گنا زیادہ قریب ہیں. یہ مدار میں دس لاکھ میل فی گھنٹہ سے بھی زیادہ رفتار سے اپنے مدار میں چکر کاٹ رہے ہیں. دو بونے ستارے جو نہایت صغاری فاصلے سے انتہائی تیزی کے ساتھ صرف ٥١.٥ منٹوں میں ایک دوسرے کے گرد چکرمکمل کر رہے ہیں. یہ اب تک کی دریافت شدہ کائناتی اجسام کی اپنے مدار میں رفتار کا سب سے تیز ترین ریکارڈ ہے.

یہاں کائناتی قوّتیں اپنی انتہاء پر ہیں. قوّت ثقل گرم ترین گیسوں کو ایک ستارے سے نکال کر دوسرے ستارے میں ڈال رہی ہے.سائنس دانوں کے خیال میں یہ مدار اتنے انتہاء کے ہیں کہ یہ خلاء میں بگاڑ پیدا کررہے ہیں.اس سارے عمل میں ستارے اپنی توانائی کھو رہے ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہوتے جارہے ہیں اور آخر کار ایک دوسرے سے جاکر ٹکرا جائیں گے اور سپرنووا کی صورت میں دھماکے سے پھٹ پڑیں گے.

ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ سپرنووا کائنات کی شدید ترین قوّتوں میں سے ایک ہے جس میں ستارہ دھماکے سے پھٹ جاتا ہے.زمین پر اس کے مثل کوئی چیز نہیں ہے جو اتنی توانائی پیدا کرتی ہو.

کچھ سپرنوا تو اس قدر طاقتور ہوتے ہیں کہ بگ بینگ کے بعد طاقت و توانائی میں ان کا نمبر آتا ہے. یہ اتنے زبردست ہوتے ہیں کہ ایک ٢ کھرب ستاروں بھری کہکشاں کی روشنی تک کو دبا دیتے ہیں.

سپرنووا کائنات کی سب سے انوکھی چیز "پلزار"(Pulsar) بھی پیدا کرتے ہیں. پلزار بہت ہی اونچے درجے کے مقناطیسی ستارے ہوتے ہیں. یہ برقی مقناطیسیاشعاع کی کرنیں خلاء میں دور دور تک پھینکتے ہیں. کائنات میں پلزار جتنی ڈرامائی چیزیں بہت ہی کم ہیں. ذرا ایک ایسی گیند کا تصّور کریں جو دس میل رقبہ پر محیط ہو اورجس کی کثافت ناقابل تصّور بیان کی حد تک ہو اور وہ ایک سیکنڈ میں سینکڑوں دفہ گھوم رہی ہو .جس کے ایک کیوبک سینٹی میٹر کی کمیت ماؤنٹ ایورسٹ پہاڑ جتنی ہو. اس پر قوّت ثقل زمین پر موجود ثقلی قوّت کے مقابلے میں ایک کھرب گنا زیادہ ہوتی ہے.ایک انسان تو وہاں جاکر پس کر کچھ ایٹموں کے ذرّے کے برابر ہی ہوجائے گا. جو کوئی بھی پلزار کے قریب ہوگا اس کے لئے ریزہ ریزہ ہونے کا خطرہ موجود ہوگا.
A Cocoon Found Inside the Black Widow’s Web by Zonnee, on Flickr
"بلیک وڈو پلزار"(Black Widow Pulzar) ہماری کہکشاں کو ٦ لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چیر رہا ہے(تصویر نمبر ٦ ). صدماتی موجیں اس قدر وسیع ہیں کہ ہماری دوربینیں اس کا سراغ ٥ ہزار نوری برس کے فاصلےکے بعد نہیں لگا سکتیں. اس کے ساتھ ساتھ ایک "بھورا بونا ستارہ"(Brown Dawrf) جو کسی سیارے سے بڑا اور کسی بھی ستارے سے چھوٹا ہے وہ بھی محو سفر ہے. یہ جوڑا ایک ایسے مدار میں پھنس چکا ہے جو ان کے لئے موت کا ناچ ثابت ہوسکتا ہے. بلیک وڈو ایک طرح سے خون آشام چمگاڈر کی طرح بونے ستارہ کا خون چوس رہا ہے. رفتہ رفتہ اس کا ساتھی ستارہ اپنی ہائیڈروجن اور ہیلیم کا ایندھن کھو رہا ہے. کوئی بھی جسم جو اس پلزار کے ساتھ سفر کررہا ہوگا اس کی دھجیاں اڑنے کا خطرہ اپنی جگہ بہرحال موجودرہے گا.

تابکار دھماکے بھورے بونے ستارے کی گیسوں کو خلاء میں پھینک رہے ہیں.ایک دس میل جتنا جسم ،مشتری جتنی جسامت کے سیارے کو تباہ کر رہا ہےآخر کار بھورا بونا ستارہ ہوا میں تحلیل ہوجائے گا.ایک پلزار میں تباہی پھیلانے کی قابلیت ناقابل بیان حد تک کی ہوتی ہے مگر جب دو پلزارمل جائیں تو وہ کائنات کی شکل تک کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.ہماری کہکشاں میں اب تک صرف ایک ہی ثنائی پلزار دریافت ہوا ہےجس کا نام PSR J0737-3039ہے(تصویر نمبر ٧). ان پلزاروں کےایک دوسرے کے گرد مدار میں چکر لگانے کی زبردست رفتارجو ٧ لاکھ میل فی گھنٹہ ہے اور ان کی زبردست کمیت ان کو نہایت ابتری کی حالت میں گھما رہی ہے.
تصویر نمبر ٧ - Binary Pulsar by Zonnee, on Flickr
اس قوّت کا اندازہ لگانے کے لئے جو یہ ایک دوسرے پر لگا رہے ہیں ہماری عقلیں جواب دے جاتی ہیں اس دھینگا مشتی کے نتیجے میں پوری جیومیٹری اور اس نظام کا ڈھانچہ بدل گیا ہے اور بلوے میں یہ ایسے گھوم رہے ہیں جیسے میز کا اوپری حصّہ لٹو کی طرح گھومے. بھاری کمیت والی پلزار کی قوّت ثقل دوسرے چھوٹے پلزار کو ڈگمگاتی ہے.یہ اس کو ایسے کھینچتی ہے کہ پورا پلزار نشے کی حالت میں لڑکھڑاتے ہوئےنظر آتا ہے.مگر یہ صورتحال زیادہ عرصہ تک قائم نہیں رہے گی. آج سے ٨ کروڑ ٥٠ لاکھ سال کے بعد یہ دونوں پلزار تارے آپس میں مدغم ہوکر ثقلی قوّت کی وسیع کھائی میں بدل چکے ہوں گے اور کائنات کے انتہائی خطرناک عفریت یعنی کہ بلاک ہول کو جنم دیں گے.

ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ بلیک ہولز میں اور اس کے آ س پاس میں قوانین طبیعیات نہایت عجیب برتاؤ کرنے لگتے ہیں. بلیک ہولز میں وقت ساکن ہوجاتا ہے. قوّت ثقل لامتناہی ہوتی ہے. بلیک ہول قوّت ثقل کی ایسی کھائی ہے جو ستارے کی موت سے بنتی ہے. کائنات کے سب سے پریشان کن مظاہر قدرت میں سے ایک بلیک ہول ہیں جن کے بارے میں ہم اب تک مکمل طور پر نہیں جانتے کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں. اگر ہم انتہائی درجہ کی خطرناک چیزوں کے بارے میں بات کریں تو ان میں سب سے سر فہرست بلیک ہول ہی ہوں گے . کائنات میں کسی بھی چیز کی ثقلی قوّت ان سے زیادہ نہیں ہے. ان کی کمیت اتنی بلند ہوتی ہے جتنی کہ سورج کی بشرطیکہ ہم سورج کو دبا کر صرف چند میل جتنی چھوٹی سی گیند بنا دیں. آج سے ٥٠ سال پہلے بلیک ہول کے نظریہ کو سائنس فکشن قرار دے کر رد کردیا گیا تھا. مگر اب ہم انہیں کہکشاؤں کے مرکز میں مصروف عمل دیکھتے ہیں. بلیک ہول کائنات کے ارتقاء میں ایک اہم کردار ہیں. سائنس دانوں کا اندازہ ہے کہ صرف اکیلے ہماری کہکشاں میں ہی ١٠ کروڑ بلیک ہولز موجود ہیں. ان میں سے کسی ایک کا سامنا کرنے کا مطلب ہے کہ ہماری زمین گم نامی کے اندھیرے میں ڈوب جائے گی.

جاری ہے۔۔۔۔۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5- مدار - قوّت ثقل اور حرکت کا نازک توازن - حصّہ چہارم (آخری حصّہ)
How The Universe Works – Season 2, Episode 5
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کائنات میں ایک ستارہ جو ہمارے سورج سے ٢٠ گنا زیادہ کمیت اور ١٠ گنا زیادہ حرارت رکھتا ہے موجودہے . اس قسم کے ستارے زیادہ عرصہ تک زندہ نہیں رہتے . یہ ستارہ ایک ایسے شیطانی پھندے میں پھنس گیا ہے جو بلیک ہول کی قوّت ثقل نے لگایا ہے. یہاں ثقلی قوّت اس قدر طاقتور ہے کہ یہ ستارہ ٥ لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے مدار میں دوڑا جارہا ہے.بلیک ہول ستارے کی باہری پرت کو چوس رہا ہے جس سے ایک وسیع گھومتی ہوئی قرص سی بن گئی ہے ، یہ قرص اتنی گرم ہے کہ ہمارے سورج کے مقابلہ میں دس لاکھ گنا زیادہ طاقتور ایکس ریز چھوڑ رہی ہے.

ایک ایسی ہئیت جس میں ایک ستارہ بلیک ہول کے گرد گھوم رہا ہو کافی غیر پائیدار ہوتی ہے. سب سے پہلے تو بلیک ہول ستارے کی اوپری پرت کو نگلے گا جس کے ساتھ ساتھ ستارہ بھی غیر متوازن ہوجائے گا اور ایک دن ایسا بھی آئے گا جب یہ ستارہ بھی سپرنووا بن کر پھٹ پڑے گا اور شاید اپنے پیچھے ایک بلیک ہول چھوڑ دے گا تب دو بلیک ہول ایک دوسرے کے گرد چکر لگا رہے ہوں گے یہ کائنات کا نادر نظاروں میں میں سے ایک شاندار نظارہ ہوگا .

آخر کار ان بلیک ہولز کے انضمام سے ایک بڑا بلیک ہول وجود میں آئے گا اور بربادی کا چکر یوں ہی جاری و ساری رہے گا. مگر پھر بھی یہ بلیک ہول کائنات میں موجود دوسرے بلیک ہولز کے مقابلے میں کافی چھوٹا ہوگا.بڑے بلیک ہولز تو تباہی و بربادی کی اس ہنگامہ خیزی کو ایک نئے درجے تک پہنچا دیتےہیں .

٢٠١١ میں ماہرین فلکیات نے خلاء میں ایک بہت بڑا دھماکا دیکھا یہ جھماکاجو گیما شعاؤں کا انفجار تھا سورج کی روشنی سے ١ کھرب گنا زیادہ تھا. یہ نہات شاندار نظارہ تھا. یہ دھماکا دور دراز کی کہکشاں کے مرکز میں موجود ایک "بڑے عظیم ضخیم بلیک ہول" (Supermassive Black Hole)سے نکل رہا تھا.یہ بلیک ہول خاموش تھا مگر کسی چیز نے اسے سوتے سے جگا دیا تھا.

اگر ہم "واقیعاتی افق"(Event Horizon)، جو ایک خیالی کرۂ ہےاور بلیک ہول کے قریب آخری سرحد کا کام کرتا ہے ؛ کے پاس سے گزریں تو پھر ہمارے لئے واپس پلٹ کر آنا ناممکن ہوگا.

کئی ستارے بلیک ہول کے نزدیک محفوظ مقام سے اس کے گرد مدار میں چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں پھر اچانک ان میں سے کوئی ایک واقیعاتی افق کو پار کرتے ہوئے بلیک ہول کے اور نزدیک آجاتا ہے اور سوئے ہوئے عفریت کو جگا دیتا ہے. بلیک ہول کی زبردست قوّت ستارے کو اس حد تک کھینچ دیتی ہے کہ اس کی دھجیاں بکھر جاتی ہیں. بلیک ہول کے ارد گرد گھومتا ہوا گرد و غبارمیں درجہ حرارت لاکھوں ڈگری تک جا پہنچتا ہے. گیما شعاؤں کے دو جناتی فوارے خلاء میں ایک دھماکے سے روشنی کی رفتار سے نکلتے ہیں (تصویر نمبر ٨). بلیک ہول اس وقت تک ستارے کو کرچی کرچی کر کے اس کا آدھا مادّہ ہضم کر چکا ہوتا ہے جبکہ آدھا حصّہ اس دھماکے میں باہر پھینک دیتا ہے. یہ نظارہ قدرت فلکیات کی تاریخ میں ریکارڈ کئے جانے والے سب سے ہیبتناک واقعات میں سے ایک ہے. ہم اس سے ٣ ارب سال کی دوری پر ہونے کے باوجود اس کو زمین پر دیکھ سکے ہیں.
NASA's Chandra Adds to Black Hole Birth Announcement by Zonnee, on Flickr
بلیک ہول ستاروں کو نگل اور سیارہ کو ریزہ ریزہ کرسکتے ہیں. مگر قوّت ثقل ہمیشہ چیزوں کو کھینچتی ہی نہیں ہے. عوام الناس جانتے ہیں کہ قوّت ثقل چیزوں کو کھینچتی ہے اور کبھی چیزوں کو دھکیلتی نہیں ہے. مگرچیزوں کو کھینچنے میں اس کا رویہ اس قدر سادہ نہیں ہے.اگرچہ یہ بات سچ ہے کہ یہ دو چیزوں کو کھینچتی ہے مگر جب چیزیں دو سے زیادہ ہوجائیں تو پھر اس کا رویہ عجیب و غریب ہوجاتا ہے اور پھر یہ چیزوں کو ایک دوسرے سے پرےبھی دھکیل دیتی ہے. کوئی بھی دو اجسام ایک دوسرے کے نہایت قریب آسکتے ہیں مگر کوئی شے ایک مخصوص رفتار اور مخصوص زاویہ سے کسی دوسری چیز کی طرف کھینچی چلی آئے تو بجائے وہ ایک دوسرے سے ٹکرانے کے ایک دوسرے سے دور ہو جاتے ہیں . ان میں سے ایک چیز بالکل ایسے دور جاتی ہے جیسے اسے غلیل میں رکھ کر پھینکا جائے.

حالیہ دنوں میں سائنس دانوں نے دیکھا ہے کہ ہماری کہکشاں کے ستارے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ دور ہنکائے جارہے ہیں. عام طور پر ستارے ایسا نہیں کرتے.لہٰذا کوئی تو ایسی چیز ہے جو ستاروں کو یہ" سرعت رفتار" (Hypervelocity)عطا کرتی ہے.سائنس دانوں نے جب اس کا جواب حاصل کیا تو ان کی حیرانی کی انتہاء نہ رہی.کوئی بھی ستارہ صرف اس وقت ہی اس رفتار سے باہر دھکیلا جا سکتا ہے جب اس کی سمتی رفتار ٧٠٠، ٨٠٠،یا پھر ١،٠٠٠ میل فی سیکنڈ تک جا پہنچے. ایسی کوئی بھی چیزسپرماسسیو بلیک ہول ہی کے ذریعہ دھکیلی جا سکتی ہے. اپنی ابتداء میں یہ تیز رفتار ستارے اس ثنائی نظام کا حصّہ تھے جس میں ایک ستارہ بلیک ہول بن گیا تھا اور دوسرا اس کے گرد چکر کاٹ رہا تھا. جب وہ آپس میں کافی قریب آ گئے تو قوّت ثقل نے ان کو دور کردیا . بلیک ہول نے منجنیق بن کر دوسرے ستارے کو کہکشاں سے باہر ٢ لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باہر پھینک دیا.

اس سارے قصّے سےسب سے دلچسپ بات جو ہمیں پتا چلی ہے وہ یہ کہ کوئی بھی ستارہ جو کہکشاں کے قلب سے قریب پیدا ہوا ہو وہ اس طریقہ میں اچانک ہی مرکز سے دور خلاء میں پھینک دیا جاتا ہے اور اس طرح سے ستاروں کی نئی تقسیم وجود میں آتی ہے.

دور خلائے بسیط میں مدار اپنی طاقت کی انتہاء پر موجود ہیں جو پوری کی پوری کہکشاں کو ایک دوسرے سے ٹکرا تے ہوئے کائنات کی شکل و صورت کو ڈھال رہے ہیں.کائنات میں کہیں بھی دیکھ لیں قوّت ثقل تباہی و بربادی کی دوسری صورت بن کر ابھری ہے. ستاروں اور سیاروں کے مدار افراتفری ، ناقابل اعتبار اور شدید قسم کے نمونے ہو سکتے ہیں.لیکن کونیاتی پیمانے پر قوّت ثقل تباہی و بربادی کی قوّت سے نکل کر تخلیق و تشکیل کی قوّت بن کر ابھرتی ہے جس کا کام نئے جہاں بنا نا ہوتا ہے. چکر کھاتی گھومتی ہوئے کہکشائیں ستاروں کے جھرمٹ ، گیس اور گرد و غبار کے بادلوں پر مشتمل لاکھوں نوری سال پر پھیلی ہوئی ہوتی ہیں.کہکشائیں ایک دوسرے کے گرد ایسے ہی چکر لگاتی ہیں جیسے کہ سیارے ستاروں کے گرد مدار میں چکر کاٹتے ہیں. قوّت ثقل ان کو ایک ساتھ کھینچ کر رکھتی ہے.ان اجسام کی رفتار ان کو ایک دوسرے سے دور کرسکتی ہے مگر جیت عام طور پر قوّت ثقل کی ہی ہوتی ہے. پوری کی پوری کہکشائیں ایک دوسرے سے ٹکرا جاتی ہیں.

کہکشانی ٹکراؤ بھی کائنات کا شاندار نظاروں میں سے ایک ہے.ہم یہاں بات کر رہے ہیں ان کہکشانی ٹکراؤ کی جہاں ہر ایک کہکشاں میں سینکڑوں ارب ستارے لگ بھگ ایک لاکھ نوری برس پر پھیلے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں.

کہکشانی ٹکراؤ لاکھوں سال میں جاکر ہوتے ہیں.قوّت ثقل چیزوں کو آہستہ آہستہ قریب کرتی ہے.

کہکشانی انضمام بالکل ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے کہ دو مائع چیزوں کو آپس میں مدغم کردیا جائے. جیسے ہی دونوں کہکشائیں ایک دوسرے کے قریب سے گزرتی ہیں تو ان کی ایک لمبی سی دم بن جاتی ہے مگر آخر میں قوّت ثقل ان کو پھر قریب لے آتی ہے اور اس کو مکمل بڑی کہکشاں کی شکل میں ڈال دیتی ہے . یہ کہکشاں پرانی والی کہکشاں سے بڑی ہوتی ہے.

اس پیمانے پر قوّت ثقل اور حرکت کوئی تباہی مچانے والی قوّت نہیں بنتے بلکہ یہ مل کر حیات کی شروعات کی ابتداء کے لئے راہ استوار کرتے ہیں .

کہکشانی تصادم ایک طرح سے تباہی مچانے والے ہوتے ہیں تو دوسری طرف تخلیقی قوّت کے طور پر بھی ابھرتے ہیں.

ٹکراتی ہوئی کہکشائیں گیس کے وسیع بادلوں کو آپس میں پیستی ہیں جس سے عظیم الجثہ صدماتی موجیں نکلتی ہیں اور اس کے بعد ان گنت ستاروں کا جنم شروع ہوجاتا ہے. کہکشانی انضمام میں تخلیق کی قوّت بذات خود پیدا ہوتی ہے کیونکہ پستے ہوئے گیسی بادل نئے نظام ہائے شمسی کی تخلیق کا سبب بنتے ہیں جہاں پر ہوسکتا ہے کہ حیات کسی شکل میں پروان چڑھ سکے.کبھی کبھی ایسے تصادم ایک زنجیری عمل شروع کردیتے ہیں. دو مرغولہ نما کہکشائیں ابھی انضمام کے عمل کے درمیان جس میں نئے ستاروں اور سیاروں کی پیدائش ہورہی ہوتی ہے ،سے گزر رہی ہوتی ہیں کہ کچھ نوزائیدہ ستارے جو بہت زیادہ ضخیم ، غیر متوازن اور کم عمر پانے والے ہوتے ہیں پھٹ جاتے ہیں اور ہر نیا دھماکہ ایک نئی صدماتی موج کو جنم دیتا ہے جو مزید گیس کے بادلوں کو آپس میں قریب کر کے بھینچتی اور پیستی ہے جس سے مزید ستاروں کا جنم ہوتا ہے.سائنس دان اس کو" ستاروں کا انفجار" (Star Burst)کہتے ہیں. یہ قوّت ثقل کی تخلیقی قوّت کی ایک زبردست مثال ہے.

ایک ایسی کہکشاں میں جہاں ستاروں کا انفجار ہوتا ہے، ستاروں کے پیدا ہونے کی شرح دوسری عام کہکشاؤں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے. یہ بہت ہی مسحور کن خیال ہے کہ اتنی خطرناک اور تباہی پھیلانے والی قوّت سے تخلیق کے بھنڈار نکلتے ہیں.

قوّت ثقل اور حرکت کی وہ قوّت جو نئے پیدا ہونے والے ستارے کے پیچھےکار فرما ہوتی ہیں یہ دونوں مل کر کائنات کی ساخت کو ترتیب دیتی ہیں. عالم موجودات یوں ہی بے تکا اور بے مقصد نہیں ہے. اس کی ایک سوچی سمجھی ساخت ہے.کائنات ایک سہ جہتی غالیچہ ہے جس میں موجود ہر دھاگہ اور ریشہ ارب ہا کہکشاؤں کا گھر ہے یہ ایک ایسی مچان ہے جس نے ہر چیز کو اس کونیاتی جال میں بن دیا ہے. یہ کوئی ساکت بند نہیں ہے بلکہ اس قدر متحرک ہے کہ اس میں موجود ہر چیز انتہائی تیز رفتار اورنا صرف مسلسل حرکت میں ہے بلکہ ایک دوسرے سے متصادم بھی ہورہی ہیں. کہکشائیں، ستارے، بلیک ہولز اور سپرنووا سب کونیاتی رقص میں مصروف ہیں.

کائناتی جال کی وسعت کا اندازہ لگانا انسان کے بس سے باہر ہے. اس ریشے کا ہر دھاگہ حرکت سے بھرپور ہے . کہکشائیں بن رہی ہیں ، چکر لگا رہی ہیں اور ٹکرا رہی ہیں یہ سب ارب ہا دفہ بلکہ ان گنت دفہ ہورہا ہے. ہر ریشہ ایک کہکشانی ہائی وے ہے جہاں غیر مختتم ہجوم کا بہاؤ رواں دواں ہے جہاں ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے ٣٦٥ دن ہجوم کے بہاؤ میں کوئی کمی نہیں ہوتی. ہر ارب ہا نوری برس کے فاصلے پر یہ ریشہ آپس میں مل کر ایک گانٹھ سی بناتے ہیں. پورے کے پورے کہکشانی جھرمٹ مل کراور بڑے کہکشانی جھرمٹ بناتے ہیں.
تصویر نمبر ٩ - Abell 2744 by Zonnee, on Flickr
ان کہکشانی جھرمٹ میں سے ایک کا نام آبیل -٢٧٧ ہے(تصویر نمبر ٩ ) جہاں پانچ کہکشانی جھرمٹ ٹکرا کر ایک بہت ہی بڑا جھرمٹ بنا رہے ہیں. یہ اب تک دریافت ہونے والے کائناتی اجسام میں سب سے بڑی ساخت ہے. آہستہ آہستہ یہ پانچ جھرمٹ مل کر ایک جھرمٹوں کے جھرمٹ جو ٦٠ لاکھ نوری سالوں پر محیط ہوگا بنا لیں گے . مداروں کی زبردست طاقت کائنات کو ایک گٹھان میں باندھ دیتی ہے. کائناتی ساختیں مداروں اور ثقلی قوّت کی سانجھی طاقت سے ارب ہا ارب برسوں کے گرزنے کے ساتھ ساتھ ارتقاء پذیر ہوتی ہوئی بڑے سے بڑی کائناتی ساختیں بناتی ہیں.یہ سب ان دونوں قوّتوں کی مرہون منّت ہے جو اجسام کو قریب بھی کردیتی ہیں اور جدا بھی کرتی ہیں.

یکے بعد دیگرے ہم ان مداروں کو دریافت کر رہے ہیں جو کائنات پر اپنا تسلط قائم کئے ہوئے ہیں. جس طرح ایٹم ایک کیمیا کا بنیادی عنصر ہےبالکل اسی طرح مدار کائنات کا بنیادی عنصر ہے. اگر ہم تمام ممکنہ مداروں کو جان جائیں تو ہم کائنات کے کام کرنے کے طریقے کو جان جائیں گے. مداروں نے کائنات کو پیچیدگی اور تونگری سے لبریز کردیا ہے.

مدار تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور بے ربط بھی ہوجاتے ہیں. ماضی میں ہم جن چیزوں کو ناممکنات جانتے تھے اب وہ ممکنات میں شامل ہو گئیں. چھوٹے پیمانے سے لے کر بڑے پیمانے تک یہ قوّت ثقل اور تصادموں کی کارستانیاں ہیں جو ہماری کائنات کو اتنا خوبصورت اور دلفریب جگہ بناتی ہیں.

ان تمام باتوں کے پیچھے پر تجسس تناقضات بہرحال اپنی جگہ موجود ہیں. خطرناک مداروں کا مطلب ہے تغیر اور تصادم جو یہ دیکھنے میں بہت ہی تباہی پھیلانے والے نظر آتے ہیں. ان کاکام کہکشاؤں کا انضمام ، گرد و غبار کے بادلوں کو منہدم کرنا اور زندگی کی تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ تباہی مچانا بھی ہے.تباہی اور بربادی کے اس نہ روکنے والے سلسلے کے پیچھے مداروں کی قوّت ہی کار فرما ہے.یہ مدار ہی کارخانہ قدرت کے کام کرنےکی نفس روح ہیں.

تمام شد۔۔۔۔۔
 
Top