پاکستان۔ ضلع بہ ضلع، شہر بہ شہر، قریہ بہ قریہ

چند مزید تصاویر کلر کہار جھیل کی اور وادی کلر کہار میں پائے جانے والے مور کی ایک تصویر
Kalarkahar05.JPG
4874674082_ddab8a477c_z.jpg
kalar+kahar.jpg
 

arifkarim

معطل
جی چوہدری صاحب واقعی نیند آ گئی ہے اس حوالے سے جگاتا ہوں اپنے آپ کو کرتا ہوں کچھ
واہ جناب یہاں تو ہم کئی بار چکر لگا چکے ہیں۔ یہ اسلام آباد اور چنیوٹ کے رستے میں آنے والی موٹر وے ایکسچینج پر آتا ہے!!!
جی بالکل جناب کلر کہا ر انٹر چینج بھی ہے اور کئی بار تو نہیں ایک بار میں بھی چکر لگا چکا ہوں یہاں کا
بہت خوب جناب! کیا خوب تصاویر ہیں!
کلر کہار واقعی خوبصورت جگہ ہے بلکہ ضلع چکوال سارا ہی کافی خوبصورت ہے باقی کی بھی تصاویر لگاتا ہوں جلد ہی۔۔۔
 
آخری تدوین:
کٹاس راج ٹمپل سے تقریبا 3 کلو میٹر کی دوری پر واقع ضلع چکوال ہی کا ایک گاؤں دلمیال یا ڈومیل تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کی یہ تاریخی اہمیت برٹش آرمی کے حوالے سے ہے ۔ اور یہ دنیا میں موجود ان دو گاؤں یا قصبوں میں سے ایک ہے جسے 1920 پہلی جنگ عظیم کے دوران وکٹوریہ گن سے نوازا گیا۔کیپٹن غلام محمد ملک نے یہ گن وصول کی۔پاکستان بننے کے بعد سے اب تک دلمیال یا ڈومیل نے پاکستان آرمی میں بھی اپنی ساکھ برقرار رکھی۔ ملٹری سروسز کے علاوہ بھی اس گاؤں سے تعلق رکھنے والے پاکستان میں دوسرے سرکاری محکموں میں بھی اپنی خدمات کے سبب پہچانے جاتے ہیں
 
چوآسيدن شاه یونین کونسل چکوال پنجاب پاکستان
اس قصبے کا نام حضرت سیدن شاہ شیرازی رحمتہ اللہ علیہ کے نام پر ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ ان کی آمد سے پہلے یہ جگہ بالکل بنجر تھی ۔ انہوں نے زمین پر اپنا قدم مارا تو وہاں سے ایک چشمہ جاری ہو گیا ۔ چوآ مقامی زبان میں چشمے کو کہا جاتا ہے تو جگہ کا نا م تب سے چوآسیدن شاہ مشہور ہے۔۔ان کا مزار مرکزی بازار کے پاس ہے اور سالانہ عرس اپریل میں منعقد ہوتا ہے مزار پر انوار کی چند تصاویر
19347943.jpg
36170397.jpg
548939_358544224184094_100000855594354_1016759_1905939061_n.jpg


 
Top