مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام سہ روزہ "جشن اقبال"

افضل حسین

محفلین
وزیراعلی مغربی بنگال اور اردو اکاڈمی کی چیئر مین محترہ ممتا بنرجی 29 مئی کو سہ روزہ "جشن اقبال "کا افتتاح نذرل منچ میں کریں گی ۔ اس موقعہ پہ علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو "ترانہ ہند" ایوارڈ سے نوازہ جائے گا۔ اس کے علاوہ پاکستان سے رفیع الدین ہاشمی اور خالد ندیم بھی شریک ہونگے۔
 
افضل حسین

محفلین
1.jpg
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
قابل ستائش ہے، علامہ اقبال مرحوم سے عقیدت رکھنے والوں کا جذبہ جو اس دیار غیر (جو کبھی دیار اردو تھا) میں علامہ صاحب کو خراج تحسین دینے کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں، فی زمانہ یہ بڑی بات ہے۔
جزاک اللہ، افضل حسین صاحب، آپ کے اس مراسلے نے روح تازہ کر دی۔
 
ایسی بات نہیں کلکتہ تو وحشت کی سرزمین ہے غالب نے کبھی کہا تھا
کلکتے کا جو ذکر تو نے کیا جو ہم نشیں
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے
تین دھائیوں کے بعد جب کمینسٹوں کا زوال ہوا اور تر نمول کانگریس بر سراقتدار آئی ہے ووٹ کے لئے ہی سہی کچھ نہ کچھ اردو کا بھلا ہوا ہے ۔ بنگال میں جہاں بھی دس فیصد اردو بولنے والے ہیں وہاں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ ملاہے۔ بنگال کی وزیراعلی اپنی تقریروں میں بھی ٹوٹے پھوٹے شعر خوب پڑھتی ہیں۔
 
Top