چھ تندوری ایک نہاری

Qamar Alam

محفلین
February 19, 2015
چھ تندوری ایک نہاری
تین چھڑوں کی ہے یہ کہانی
چھ تندوری ایک نہاری
کب تک کوئی کھا سکتا ہے
چھ تندوری ایک نہاری
پانچ برس ہم کھا کھا تھک گئے
یارب کیسی بری تھی خواری
چھ تندوری ایک نہاری
جمعے کو ارہر کی دال
چاول اس پر تڑکے والا
انور کی تھی ذمہ داری
اگلے دن پھر وہی ہے خواری
چھ تندوری ایک نہاری
منو کو جا کر تھا لانا
منجن کے ہوٹل سے کھانا
میٹھے چاول اور بریانی
اگلے دن پھر کس کی باری؟
چھ تندوری ایک نہاری
یارب میرے باپ کی توبہ
کیسا وہ اک کٹھن سفر تھا
ہم سے بچھڑی ماں تھی ہماری
چھ تندوری ایک نہاری
گزرے دنوں میں جب ہے جھانکا
آج قمر پھر یاد آئی ہے
یاد رکھے گی نسل ہماری
چھ تندوری ایک نہاری
قمر عالم
 
Top