چینی صدر کا تاریخی دورہ پاکستان

صاف اور شفاف انتخابات کپتان کے مفاد میں کیسے ہیں؟ کیا دھاندلی کے اختتام کا فائدہ پورے پاکستان کو نہیں ہوگا؟
دھاندلی کے اختتام کا فائدہ یقیناً پورے پاکستان کو ہوگا لیکن آپ اس پر غور کریں کہ عمران دھاندلی کے حوالے سے کتنا مخلص ہے۔ 23 اپریل 2015 کو این اے 246 کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں رینجرز نے دو افراد کودھاندلی کے الزام کے تحت فوراً گرفتار کر کے سزا سنائی اور دونوں پی ٹی آئی کے حق میں دھاندلی کرا رہے تھے۔
اور خود اپنی پارٹی میں ہونے والے پارٹی الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات میں کپتان روڑے اٹکا رہا ہے۔ یہ خبر ملاحظہ فرمائیں۔
عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن ٹریبونل تحلیل کردیا،جسٹس وجیہہ نے حکم مسترد کردیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ،خبر نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا الیکشن ٹربیونل تحلیل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفیکیشن میں عمران خان نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران بعض بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے 12 اکتوبر 2013ء کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کی سربراہی میں الیکشن ٹربیونل تشکیل دیا تھا جس نے 17 اکتوبر 2014ء کو اپنے فیصلے کا اعلان کر دیا ہے لہٰذا اس کے بعد ٹربیونل خود ہی کالعدم ہو گیا ہے اور اس کے ارکان کے پاس کوئی اختیارات نہیں رہے کیونکہ یہ ٹربیونل ایک خاص مقصد کے لئے قائم کیا گیا تھا۔دوسری جانب جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے ٹریبونل کو معطل کرنے کا حکم مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے اندر انتخابی دھاندلیوں کے بارے میں تحقیق کرنے والا ٹریبونل بدستور اپنا کام جاری رکھے گا اور 27 اپریل کو معمول کے مطابق شکایت کی سماعت کرے گا۔

یہ ٹریبیونل پہلے اپنی رپورٹ میں تحریک انصاف میں الیکشن کے لئے ہونے والی ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے بارے اپنی رپورٹ پیش کر چکا ہے۔
اور مزید کاروائی سے روکنے کے لئے کپتان روڑے اٹکا رہا ہے۔
چین کی سرمایہ کاری اگر تمام صوبوں میں یکساں تقسیم کی بجائے صوبہ پنجاب تک محدود ہے تو یہ پورے پاکستان کے مفاد میں کیسے ہے؟
تحریک انصاف کا وائس چئرمین اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہ چکا ہے چینی صدر کے دورے سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا اور یہ پراجیکٹ صرف پنجاب تک محدود نہیں ہیں۔
صرف حکومت مخالف لوگ اب یہ جھوٹا پرپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ پراجیکٹ پنجاب تک محدود ہیں۔
غیر متفقہ پوسٹس کو منفی ریٹنگ سے نواز دینا کیا نون لیگ سے اندھی محبت اور سیاسی حریفوں کیساتھ انتقامی کاروائی کا منہ بولتا اثبوت نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
میں ویسے بھی اس عمر سے گزر چکا ہوں کہ کسی سے اندھی محبت کروں :)
جس بات کا اقرار دوست دشمن سب کر رہے ہیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فائدہ دو طرفہ ہے اسے محض ن لیگ کا الیکشن سٹنٹ قرار دینا مضحکہ خیز نہیں تو اور کیا ہے؟
محبت کپتان سے نہیں پاکستان سے ہے
اگر محبت واقعی پاکستان سے ہے تو غیر جانبدار ہو کر وسیع القلبی اور کھلے زہن کے ساتھ تمام حقائق کو سامنے رکھ تجزیہ کرنا چاہئے۔
اگر آپ اکثر و بیشتر پاکستان و مسلمانوں میں سے منفی پہلو تلاشتے رہینگے تو لوگ آپ کی محبت کو شک کی نگاہ سے دیکھتے رہینگے۔
:):):)
 
arifkarim

معطل
بالکل۔ اگر آپ نظریاتی طور پر یا کسی مفاد کیلئے سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں تو الیکشن سے قبل اسے واضح کر دیں۔ الیکشن آزادانہ طور پر جیتنے کے بعد حکمران جماعت میں شامل ہونا اپنے ووٹروں کیساتھ دھوکے کے مترادف ہے۔ اگر بالفرض تحریک انصاف بھی اقتدار میں ہوتی اور آزاد امیدوار جیتنے کے بعد ان میں شامل ہو جاتے تو یہ ایک غلط جمہوری عمل ہوتا۔
 
جب عوام کسی آزاد امید وار کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کی ذات پر اعتبار کرتے ہیں۔ جبکہ جب کسی ٹکٹ ہولڈر کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کی جماعتی وابستگی کی بنیاد پر دیتے ہیں۔ آزاد امید وار کا بعد میں کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ووٹروں سے دھوکہ کہلانا اتنا غیر مناسب نہیں ۔
 
عارف پائین۔۔سیاست کس لیے ہوتی ہے ؟ عوامی خدمت کے لیے۔۔۔اور خدمت کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہوتا ہے ورنہ۔۔
بنا ہے شاہ کا مصاحب، پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
 
یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے۔ ہم جو مغربی جمہوریتوں میں رہتے ہیں اس نظام سے اچھی طرح واقف ہیں۔ یہاں آزادانہ طور پر انتخابات جیتنے والے اپنی سیاسی وابستگی نہیں بدلتے۔ لوٹے غالباً دیسی ممالک تک محدود ہیں۔ :)

عارف پائین۔۔سیاست کس لیے ہوتی ہے ؟ عوامی خدمت کے لیے۔۔۔اور خدمت کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہوتا ہے ورنہ۔۔
بنا ہے شاہ کا مصاحب، پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے
جی ضرور۔ البتہ عوامی خدمت کی آڑ میں لوٹوں سے محتاط رہنا ضروری ہے :)
clip_85.jpg
 
arifkarim

معطل
اگر آپ کو اس گمراہ کن اشتہار پر یقین ہے تو آپ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ پھر سے پڑھنی چاہئے۔
اسمیں کوئی شک نہیں کہ جناب عزت مآب نواز شریف صاحب پہلے ضیاء الحق پھر تحریک استقلال پھر اسلامی جمہوری اتحاد اور پھر نون لیگ سے جلوہ گر ہوئے تھے :) اپنی تاریخ درست کر لیں :)
 
تجمل حسین

محفلین
غیر متفقہ پوسٹس کو منفی ریٹنگ سے نواز دینا کیا نون لیگ سے اندھی محبت اور سیاسی حریفوں کیساتھ انتقامی کاروائی کا منہ بولتا اثبوت نہیں ہے تو اور کیا ہے؟
جناب ایک سمجھ نہیں آئی کہ غیر متفقہ پوسٹس کو اگر غیرمتفق ریٹنگ نہیں دیں گے تو کیا پھر ’’پسندکیا‘‘ یا ’’متفق‘‘ کی ریٹنگ دینی چاہیے؟؟ :sidefrown:
 
arifkarim

معطل
جناب ایک سمجھ نہیں آئی کہ غیر متفقہ پوسٹس کو اگر غیرمتفق ریٹنگ نہیں دیں گے تو کیا پھر ’’پسندکیا‘‘ یا ’’متفق‘‘ کی ریٹنگ دینی چاہیے؟؟ :sidefrown:
ایسی بات نہیں۔ یہاں محفل پر غیر متفقہ کی ریٹنگ منفی معنوں میں شمار کی جاتی ہے حالانکہ اسے نیوٹرل رہنا چاہئے۔ یہ تو عجیب بات ہوئی کہ آزادی اظہار بھی ہے اور رائے پسند نہ آنے کی صورت میں منفی ریٹنگ کی سہولت بھی :)
 
بالکل عارف صاحب آپ کی اس بات سے میں مکمل طور پر متفق ہوں کہ غیر متفق کی رائے کے پوائنٹ نیوٹرل رہنے چاہیئں۔ کیونکہ کسی کا کسی سے غیر متفق ہونا اور بات ہے جبکہ کوئی بات ناپسند ہونا اور بات ہے۔ غیر متفق ہونے سے کوئی بات غلط تو نہیں ہوجاتی۔ :)
 
Top