کرپٹو کرنسی

manjoo

محفلین
السلام علیکم
آپ میں سے کوئ کرپٹو کرنسی کے متعلق جانتا ھے تو یہاں شیئر کرے پلیز
 
سن 2009 میں ایک شخص ستوشی ناکاموتو نے ایک کمپیوٹرائزڈ کرنسی ایجاد کی اور اس کا نام بٹ کوائین رکھا۔ ایک کوائین کی قیمت 10 سنٹ مقرر ہوئی۔ 2013 میں اس کوائین کی قیمت 1300 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس وقت بٹ کوائین کا ریٹ قریب 550 ڈالر ہے۔
بٹ کوائین سے رقم بنانا اب بہت مشکل ہے۔ ایک نئی کرنسی جسکا نام ون کوائین رکھا گیا ہے میں رقم لگانے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اس کی قیمت اس وقت قریب ساڑھے پانچ یورو ہے، 2017 کے آخر تک اس کی قیمت 50 سے 100 یورو کے درمیان متوقع ہے۔
بٹ کوائین کے صارفین کی تعداد دو لاکھ کے قریب ہے جبکہ ون کوائین کے صارفین کی تعداد صرف ڈیڑھ سال میں آٹھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ون کوائین کو ابھی عام مارکیٹ میں پیش نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے اس کی قیمت کو کنٹرول میں رکھا جا رہا ہے۔

کرپٹو کرنسی ہے کیا؟
کرپٹو کرنسی حکومتوں و بینکوں کی اجارہ داری ختم کرنے وجود میں لائی گئی اور جلد ہی سونے سے بھی زیادہ قیمتی بن گئی۔
یہ ایک جینیرک ٹرم ہے جو ایک کرنسی کی وضاحت خالصتا ریاضی کے اصول کے مطابق کرتی ہے اور جسکا حکومتوں یا بنکوں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
 

arifkarim

معطل
بٹ کوائین سے رقم بنانا اب بہت مشکل ہے۔ ایک نئی کرنسی جسکا نام ون کوائین رکھا گیا ہے میں رقم لگانے کا یہ بہترین موقع ہے۔
کرنسی فزیکل ہو یا ورچول اسکا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔ منافع صرف تجارت سے کمایا جاتا ہے۔ بین الاقوامی بینکاروں کی قومی کرنسیز کیساتھ کھلواڑ کو ختم کرنے کیلئے بٹ کائن جیسی ورچول کرنسی بنائی گئی تھی۔ لیکن افسوس لوگ اسکے ساتھ بھی منافع منافع کھیلنے لگے اور اسکی تخلیق کے اصل مقصد کو بھول گئے جو کہ ٹیکس و زائد بینک چارجز سے باہر مصنوعات و سروسز کی خریداری تھا۔
 
Top