لاہور سمیت نیپال اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور سمیت نیپال اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
275776_16376441.jpg

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ، مرکز نیپال کے پہاڑی علاقوں میں تھا ، مختلف عمارتیں گرنے کی اطلاع
لاہور (دنیا نیوز ) لاہور سمیت نیپال اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نیپال کی پہاڑیوں میں بتایا گیا ہے ، زلزلے کے بعد نیپال میں مختلف مقامات پر عمارتیں گرنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے ، لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
 
Top