خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی! اگر یک لفظی متبادل کی قید نہ لگائی جاتی تو میں لاگ ان اور لاگ آوٹ کے لیے "تشریف لایے" اور "تشریف لے جایے" تجویز کرتا۔
اصل میں بٹن ہوتے ہی اتنے چھوٹے ہیں کہ ان میں زیادہ بڑا لفظ یا کثیر لفظی اصطلاح سما نہیں پاتی
 

تعبیر

محفلین
جیسا آجکل محفل کا حشر ہوا ہوا ہے اس کے لیے تو ہونا چاہیے کہ
داخلے پر ایک غصے والی سمائلی کے ساتھ کہ پھر آگئے ۔ :ROFLMAO:
اور جانے پر ہونا چاہیے جاؤ جان چھوڑو :p
ایک اور بھی ہو سکتا ہے د د اب اسکا کیا مخفف ہے یہ نہیں بتاؤنگی اپنی اپنی سوچ کے مطابق سوچ لیں اگرکچھ برا سوچا تو میرے پر کم از کم الزام نہیں آئے گا :p اسے کہتے ہیں چالاکی
 

ماہی احمد

لائبریرین
نہ میں لاگ ان ہوتی نہ آؤٹ، جب سے کوچے کا چکر لگا ہے عجب سستی کے چکر سے چڑھ گئے ہیں، تو اس لئیے مجھے تو خروج سے بھی کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی رخصت سے :)
لیکن رخصت تو صرف ایک بار ہوتے ہیں، اس کے بعد بڑی بوڑھیاں کہتی ہیں " بٹیا اب تمہاری لاش ہی نکلے اس گھر سے"۔
خیر کہانی بہت آگے چلی گئی بات یہ ہے کہ رخصت بھی ٹھیک ہے :)
 
ویسے ازراہِ تفنن عرض ہے کہ اردو محفل ذرا سنجیدہ فورم ہے اس کو تھوڑا ہلکا پھلکا ٹچ دینے کے لئے

گُھسو۔ نکلو
گُھسیئے۔ نکلئے
گُھسو۔ بھاگو

گُھسیئے۔ بھاگیئے
آئیے۔ جائیے
 

فرقان احمد

محفلین
قریب قریب دو سال ہوا چاہتے ہیں، معاملہ ہنوز لٹکا ہوا معلوم ہوتا ہے ۔۔۔ یار دوستوں نے اچھے تبصرے کیے، یہاں تک کہ ہم بھی دخول اور خروج کے قائل ہو گئے تاہم اردو محفل کے ساتھ جو الفاظ جچتے ہیں، وہ آمد اور رخصت کے ہی ہیں، کم از کم میرے خیال میں ۔۔۔ محفل میں آمد ہوا کرتی ہے اور انسان محفل سے رخصت ہوتا ہے ۔۔۔ اب یہ جو تکنیکی معاملہ ہے کہ 'لاگ اِن' کے بغیر بھی تو آمد ہو جایا کرتی ہے تو اِس حوالے سے عرض ہے کہ اس 'تاک جھانک' کو باقاعدہ آمد میں شمار نہ کیا جائے ۔۔۔
 
محفل سے نکلنے پر "خروج" جیسا بھاری لفظ دیکھ کر عجیب سا احساس ہوتا ہے، کیا ہی بہتر ہو کہ اسے لفظ "رخصت" سے بدل دیا جائے؟

اچھا مشورہ ہے۔ دیکھتے ہیں کہ دیگر احباب کیا فرماتے ہیں اس بابت


سعودی عرب والا خروج ہے کیا یہ ؟

رخصت واقعی بہتر ہے۔

مجھے تو لاگ آؤٹ کے لئے خروج ہی پسند ہے۔ :):):)

آمد میں لاگن کرنے کا مفہوم نہیں مل رہا کیوں کہ جو احباب لاگن نہیں ہوتے ان کی بھی محفل میں آمد تو ہوتی ہی ہے۔ :) :) :)
دخول بےشک کرتے رہیں مگر خروج کیا تو خوارج میں شمار ہوں گے
لاگ آن کے لیے آمد
لاگ آؤٹ کے لیے رخصت
متفق شمشاد بھائی سے

سوال یہ ہے کہ خروج کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے ؟

الوداع سے کام چل جائے گا؟؟


اگر خروج کی جگہ ”الوداع“ ہو تو ؟؟؟؟؟
 
اعجاز عبید صاحب کا مشورہ صائب ہے۔ لاگ آؤٹ کے لئے "رخصت" بہت مناسب ہے۔
"خروج" یعنی "پکا پکا آؤٹ" کا آپ نے راستہ ہی مہیا نہیں کیا۔ :angry1:
 
Top