مائیکروسافٹ کا براؤزر"انٹرنیٹ ایکسپلورر" ختم کرنے کا فیصلہ

تجمل حسین

محفلین
ساتھ ساتھ آپ سے لینکس پر ٹیوٹوریل لکھنے کو بھی کہا جائے گا۔
لینکس کی بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے سے متعلق اردو کوڈر کے لیے ایک ٹیوٹوریل لکھا تھا۔ میں نے کوشش کی تھی کہ اردو کوڈر فورم کو جگایا جاسکے۔ لیکن پھر میرا اپنا انٹرنیٹ کنکشن ہی سوگیا۔:sleep:
اور ساتھ ہی فورم بھی۔:LOL:
 
زیک

مسافر
جب انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا تو انٹرنیٹ ایکسپلورر ابھی وجود میں نہیں آیا تھا۔ آغاز لنکس Lynx اور موزیک سے کیا۔ پھر نیٹسکیپ استعمال کیا۔ شاید 1999 میں نیٹسکیپ کافی سست ہوا تو انٹرنیٹ ایکسپلورر پر آ گئے۔ چند سال بعد فینکس پر منتقل ہوئے جو فائربرڈ اور پھر فائرفاکس بن گیا۔ جب کروم آیا تو اس کا استعمال شروع کیا اور اب تک وہی چل رہا ہے۔
 
ہم تو ہمیشہ سے ہی آئی ای ہی استعمال کرتے ہیں ۔ "ہم وفا کرتے ہیں گر وہ بے وفائی بھی کرے" اگر یہ کچھ گڑ بڑ بھی کرتا ہے تو اسے ہم اپنی کوتاہی سمجھتے ہیں۔اور وقتی طور پر مجبوراً کروم استعمال کر لیتے ہیں۔ آئی ای سے بے وفائی کا ہم سوچ ہی نہیں سکتے۔ اب ہمارا کیا بنے گا مائیکروسافٹ کے براؤزر"انٹرنیٹ ایکسپلورر" ختم ہونے کے بعد:angry1:
 
محمداحمد

لائبریرین

آپ اسپارٹن استعمال کیجے گا۔ :)
 
آپ اسپارٹن استعمال کیجے گا۔ :)

ہم نے بہت لمبا عرصہ ونڈوز 3.11 استعمال کی پھر 95 ، 98 ،ونڈوز می آج تک استعمال کر رہے ہیں، آخر وقت تک ایکس پی استعمال کی اب بھی کر رہے ہیں۔ پچھلے دو سال سے ونڈوز سیون استعمال کر رہے ہیں۔ آج تک ونڈوز ایٹ استعمال نہیں کی۔پتہ نہیں اسپارٹن کو اپنا پائیں گے یا نہیں۔۔
 
Top