سعد ہارون کا کونان او برائن کے نام پیار بھرا پیغام

نبیل

تکنیکی معاون
سعد ہارون پاکستان کے سٹینڈ اپ کامیڈین ہیں اور کچھ عرصہ قبل انہیں ایک بین الاقوامی عوامی سروے میں دنیا کی دوسری سب سے مزاحیہ شخصیت بھی قرار دیا گیا تھا۔ سعد ہارون امریکی ٹی وی کامیڈین کونان او برائن کے پرستار ہیں اور انہوں نے کونان کے لیے اپنی پسندیدگی کے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے انہیں ایک ویڈیو بھی تیار کرکے بھیجی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ویڈیو کونان نے اپنے پروگرام لیٹ نائٹ شو میں پیش بھی گی۔ فی الوقت یہ ویڈیو یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے، البتہ اسے اس ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
ویسے کیا عجیب اتفاق ہے کہ ہارون نامی اشخاص اکثر بہت مزاحیہ ہوتے ہیں جیسے 'عارف ہارون کریم' :)
 
Top