بچوں کے خلاف دہشت گردی کی مہم

Latif Usman

محفلین
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی طرف سے پولیو کے قطرے پلانے کی مخالفت کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ ویکسین دینا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزیہے اور مسلمانوں کو بانجھ بنانے کی سازش کا حصّہ ہے۔ انکے بہکاوے میں آنے والے بہت سے ماں باپ اپنے بچوں کو ویکسین پلانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ دوسرے والدین جو ویکسین کی ضرورت کو تسلیم تو کرتے ہیں لیکن وہ بھی تشددکے خوف کی وجہ سے اپنے بچوں کو ویکسین نہیں پلاتے۔

واضح طور پر طالبان نے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے سے روک دیا ہے۔ "انہیں بچوں کو نقصان پہنچانے کی عادت ہے اور اس سلسلے میں پہلے تو طالب علموں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے لئے، انہوں نے سکولوں کو نشانہ بنایا اور پھر صحت کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے سے انکو روک دیا، جس کی وجہ سے بچے قابل انسداد بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہوئے۔ اس معاملے پر مذہبہ علما اور سیاسی و سماجی رہنماﺅں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس معاملے پر عوام میں شعور بیدار کریں تا کہ ہمارا معاشرہ بھی پولیو کے مرض سے پاک ہو سکے اور دنیا میں آنے والے بچے صحت مند زندگی کے ذریعے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
 
Top