ابجد 2013 اوپن سورس یونیکوڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر

ضمیر

محفلین
میں نے ابھی مکمل آزمائش نہیں کی لیکن جتنی بھی کی ہے اچھا چل رہا ہے۔ میرے پاس ایچ پی کا لیپ ٹاپ ہے جس کی سکرین 1366 بائی 768 ہے اور ونڈوز 7 ہے بمعہ مکمل اَپ ڈیٹس۔
 

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم !
ہیکر بھائی آپ غائب کیوں ہوگئے ہیں؟؟؟؟

ابجد مجھے تو بہت ہی پسند آیا ہے۔ کچھ مسئلے بھی ساتھ ہی ہیں۔ کچھ کے متعلق تو پہلے محفلین نے بتا دیا ہے کچھ مسائل اور تجاویز میں بتادیتا ہوں۔

1۔ سب سے پہلے تو اس کی زپ فائل میں اس کا اپنا ہی فونٹ نہیں ہے۔ یعنی اردو لنک فونٹ۔
2۔ اگر اس میں جمیل نوری نستعلیق استعمال کرلیا جائے تو استعمال تو ہوجاتا ہے لیکن بعض اوقات خود بخود ہی فانٹ فیس تبدیل ہوجاتا ہے اور باوجود کوشش کے واپس نستعلیق نہیں ہوتا۔ کبھی کبھار تو فائل بند کرکے دوبارہ کھولنے کے بعد بھی کافی محنت کرنا پڑتی ہے فانٹ واپس لانے کے لیے۔
3۔ اس کے ساتھ ایک مددگار فائل (ہیلپ فائل) یا بلٹ ان ہیلپ ہونی چاہیے تاکہ اگر کسی فیچر کی سمجھ نہ آئے تو مدد حاصل کی جاسکے۔
4۔ فائل محفوظ کرنے کے لیے اس کی اپنی ایکسٹینشن ہونی چاہیے۔ تاکہ فائل دوسری فائلز میں مکس نہ ہو۔ بے شک دوسرے مدون سافٹ ویئرز میں بھی کھل جائے۔
5۔ جب بند کرنے کے بعد ونڈو کھولی جائے تو آخری پوزیشن میں ہی اوپن ہو۔ یعنی اگر چھوٹی ونڈو تھی تو چھوٹی اوپن ہو اور اگر بڑی ونڈو تھی تو بڑی ونڈو ہی اوپن ہو تاکہ ہر صارف کی پسند کے مطابق ونڈو اوپن ہو۔

فی الحال اتنا ہی ٹیسٹ کیا ہے باقی مزید ٹیسٹنگ کے بعد۔ :eek:
 

تجمل حسین

محفلین
اور ہاں ابھی ابھی دوبارہ مراسلہ دیکھنے پر یاد آیا کہ میں نے یہ تو بتایا ہی نہیں کہ جن سسٹمز پر ابجد 2013 چلا تھا ان کی خصوصیات کیا تھیں؟:p
جی تو جناب ابھی بتا دیتا ہوں۔

1۔ Dell Optipelx 745 ڈیسک ٹاپ۔ 1 جی بی ریم۔ پینٹیم 4۔ 3.06 پروسیسر۔ 1024×780 ریزولیوشن۔ ونڈوز 7 الٹیمیٹ 32 بٹ۔ساتھ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4۔

2۔ Dell Optipelx 755 ڈیسک ٹاپ۔ 3 جی بی ریم۔ Duel Core۔ 2.20 پروسیسر۔ 1024×768 ریزولیوشن۔ ونڈوز 7 پروفیشنل 32 بٹ۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4۔

3۔Intel (R) Atom (TM) CPU 330۔ 1 جی بی ریم۔ 1.60 GHz پروسیسر۔ 1024×768 ریزولیوشن۔ ونڈوز 7 پروفیشنل 32 بٹ۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4۔

ابھی مزید 3 سسٹم ٹیسٹ کرنے والے رہتے ہیں ان کا ٹیسٹ کرنے کے بعد بتاؤں گا۔ :at-wits-end:
 

تجمل حسین

محفلین
لیجئے جناب ایک اور سسٹم کی ٹیسٹنگ کے ساتھ حاضر ہوں۔

4۔ انٹل Celeron D۔ 3.20پروسیسر۔ 1024×768 ریزولیوشن۔ ونڈوز ایکس پی پروفیشنل 32 بٹ۔ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4 اور 3.5۔

پہلے ڈاٹ نیٹ فریم ورک انسٹال کیے بغیر چلانے کی کوشش کی تو ایرر آیا۔ پھر ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4 انسٹال کرکے چلانے کی کوشش کی تو پھر بھی نہیں چلا۔ پھر ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5 انسٹال کیا تب چلا۔ یہ کیا بات ہوئی؟ 4 پر نہیں چلا اور 3.5 پر چل گیا۔
یہ کیا بات ہوئی؟؟؟:arrogant:
 

دوست

محفلین
یہ ایسے ہی ہے جیسے ونڈوز ایکس پی والے کچھ سافٹویئر (ان پیج وغیرہ) ایٹ پوائنٹ ون پر کمپیٹبلٹی فعال کیے بغیر نہیں چلتے۔ یہ سافٹویئر ڈاٹ نیٹ 2 (یا 3) میں لکھا گیا تھا جس کی معاونت ضروری نہیں کہ ونڈوز کے ہر نسخے (خصوصاً) تازہ ترین میں ہو۔
 

تجمل حسین

محفلین
یہ ایسے ہی ہے جیسے ونڈوز ایکس پی والے کچھ سافٹویئر (ان پیج وغیرہ) ایٹ پوائنٹ ون پر کمپیٹبلٹی فعال کیے بغیر نہیں چلتے۔ یہ سافٹویئر ڈاٹ نیٹ 2 (یا 3) میں لکھا گیا تھا جس کی معاونت ضروری نہیں کہ ونڈوز کے ہر نسخے (خصوصاً) تازہ ترین میں ہو۔

لیکن ایسا صرف ایکس پی پر ہوا ہے۔ ونڈوز 7 پر تو فریم ورک 4 پر ہی چل گیا تھا۔ سافٹ ویئر ایسا ہو کہ ہر نیٹ فریم ورک پر آسانی سے چل جائے تاکہ صارف کو مشکل نہ ہو۔

اردو لنک فونٹ میں نے ڈاؤن لوڈ کرکے چیک کیا ہے فونٹ نستعلیق نہیں ہے۔ طے شدہ فونٹ کوئی نستعلیق ہونا چاہیے تھا تاکہ اجنبیت کا احساس نہ ہو۔
 

دوست

محفلین
سیون میں ڈاٹ نیٹ فریم ورک نصب ہوتا ہے پہلے سے۔ آٹھ میں کچھ حصے نہیں ہوتے (پرانے ورژن)۔ ایٹ پوائنٹ ون میں بھی ایسا ہی کچھ ہے۔
 
Top