ایک نئی اردو تنظیم کے نام سے متعلق مشورہ

مومن مخلص

محفلین
ہمیں ایک تنطیم بنانی ہے اردو زبان کے فروغ کے لیے جیسے کاروانِ اردو وغیرہ۔ کوئی اچھا اثر دار نام ہو تو برائے مہربانی یہاں پیش کریں۔ تنظیم کے نام میں اردو آئے تو زیادہ بہتر رہے گا تا کہ کسی سامنے والے کو نام سے ہی سمجھ آجائے کہ کس مقصد کے لئے تنظیم بنی ہے۔

انجمن ترقی اردو یا انجمن فروغ اردو نام نہیں رکھ سکتے کیوں کہ ایسے نام کی دوسری تنظیم یہاں موجود ہے جو کہ تعلیم سے متعلق کاموں میں مصروف ہیں۔
 

bilal260

محفلین
آپ تو رجسٹرڈ ہونے کے بعد تو نظر ہی نہیں آئے۔چند ایک پوسٹ کر کے چلے گئے بتا کر جاتے کے کیا مسئلے مسائل ہیں ہم اس کا حل ڈھونڈتے کہیں اپنی ہی شادی کی تیاریوں میں تو مصروف نہیں۔ مومن مخلص
 

مومن مخلص

محفلین
آپ تو رجسٹرڈ ہونے کے بعد تو نظر ہی نہیں آئے۔چند ایک پوسٹ کر کے چلے گئے بتا کر جاتے کے کیا مسئلے مسائل ہیں ہم اس کا حل ڈھونڈتے کہیں اپنی ہی شادی کی تیاریوں میں تو مصروف نہیں۔ مومن مخلص

رجسڑڈ ہونے کے بعد میں نے دیکھا کہ میں ہی نہیں یہاں پر باقی خواتین و حضرات بھی جلدی نہیں آتے ، لیکن کبھی کبھار آبھی جاتے ہیں۔ جیسے کہ آپ خود کو دیکھ لیجئے ، یہ میری کچھ پانچویں یا چھٹّی پوسٹ ہے لیکن آپ کا کمنٹ پہلی بار میری پوسٹ پے آیا ہے۔تو مسئلہ یہ ہے کہ اتنی اچھی ویب سائٹ ہونے کے باوجود یہاں ایسی چہل پہل نہیں رہتی جیسا رہنا چاہیے۔میں اگر آج کچھ پوسٹ کرتا ہوں تو تین چار دن بعد مجھے اس پر جواب ملتا ہے کبھی کبھی تو وہ بھی نہیں ملتا۔
 

bilal260

محفلین
ابھی تک تو میں آپ کی دو پوسٹ میں تقریبا پانچ کے قریب کمنٹس پوسٹ کر چکا ہوں۔
باقی جو بات آپ نے کہی میں آپ کی بات سے متفق ہوں (اور نہیں بھی)۔بس جی دنیا ہے۔سب کچھ ہوتاہے۔
میں اس سے پہلے چار فورم پر ایکٹو تھا جس میں ایک انگلش فورم بھی تھا ۔
اب میں صرف اردو محفل سے مخلص ہوں باقی فورم پر میں نہیں جاتا۔
اب لیجئے آپ کی تمام پوسٹ پر میں کمنٹ پوسٹ کرنے جا رہا ہوں۔مجھے برا نہیں لگا اگر آپ کو برا لگا ہو تو معزرت جناب والا۔
 

bilal260

محفلین
آپ جناب کی تمام پوسٹ پر ابھی میں نے کمٹ کر دیئے ہیں اکثر مجھ سے متعلق نہ تھی کمنٹ بھی اسی حساب سے آئے گے۔
 

مومن مخلص

محفلین
کس قسم کی تنظیم؟ آئن لائن(انٹرنیٹ پر)
یا کچھ اور‎
یہ تنظیم ایسی رہی گی جو یہاں کے اردو میڈیم اسکول کے بچوں کے مختلف مقابلہ جاتی پروگرام پیش کر سکیں جس سے اردو کو ایک طرح سے فروغ ملے اور لوگ اردو کو پچھڑی ہوئی زبان سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔پاکسٹان کا حال تو ایسا نہیں ہو گا لیکن اب یہاں اردو کی جگہ انگریزی میڈیم زوروشور سے کارفرما ہے۔اور اب اردو دوسرے متبادل کے طور پر لوگوں کے ذہن میں سما گئی ہے۔جسے دور کرنے کے لئے یہ تنظیم بنائی جارہی ہے۔
 
Top