اردو محفل کا انگریزی ویکیپیڈیا پر صفحہ

انگریزی ویکیپیڈیا پر اردو محفل کا صفحہ تخلیق کر دیا گیا ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ وہاں منتظمین نے اس صفحہ کو رکھنے کی اجازت دے دی ہے- لیکن یہ صفحہ ابھی ابتدائی شکل میں ہے اس میں معلومات بہت کم ہے- جو احباب اردو محفل کے متعلق معلومات رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اس صفحہ میں مزید معلومات شامل کریں بعد ازاں اس صفحہ کا ترجمہ اردو ویکیپیڈیا پر بھی کردیا جائے گا- :)

یہ رہا صفحہ کا ربط
https://en.wikipedia.org/wiki/Urdu_Mehfil
 
اوشو

لائبریرین
بہت خوب!
اس صفحے پر موجود بڑے انٹر نیٹ فورمز کی لسٹ کے لنک سے ایک بات اور پتا لگی کہ اتنی لمبی لسٹ میں اردو محفل کے علاوہ صرف ایک اور فورم پر زین فورو استعمال ہو رہا ہے۔
اور 27 کروڑ سے زائد ممبران کا حامل شاید سب سے بڑے فورم پر پی ایچ پی بی بی استعمال ہو رہا ہے۔ باقی فورمز پر وی بلیٹن کی برتری ہے۔
 
arifkarim

معطل
اس صفحے پر موجود بڑے انٹر نیٹ فورمز کی لسٹ کے لنک سے ایک بات اور پتا لگی کہ اتنی لمبی لسٹ میں اردو محفل کے علاوہ صرف ایک اور فورم پر زین فورو استعمال ہو رہا ہے۔
نہیں یہ درست نہیں ہے۔ میں نے کئی فارمز پر xenforo کا استعمال دیکھا ہے۔ اپنے defence.pk پر بھی یہی ہے۔
 
اوشو

لائبریرین

اسد

محفلین
انگریزی ویکیپیڈیا پر اردو محفل کا صفحہ تخلیق کر دیا گیا ہے، خوشی کی بات یہ ہے کہ وہاں منتظمین نے اس صفحہ کو رکھنے کی اجازت دے دی ہے- لیکن یہ صفحہ ابھی ابتدائی شکل میں ہے اس میں معلومات بہت کم ہے- جو احباب اردو محفل کے متعلق معلومات رکھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اس صفحہ میں مزید معلومات شامل کریں بعد ازاں اس صفحہ کا ترجمہ اردو ویکیپیڈیا پر بھی کردیا جائے گا- :)
میرے ذاتی خیال میں بہتر یہ ہوتا کہ پہلے اردو ویکیپیڈیا پر اردو محفل کا صفحہ تیار کیا جاتا جس میں محفل میں موجود اردو ویب اور محفل سے متعلق تاریخی مواد شامل کیا جاتا، اور اس سے متعلق ریفرنس اکٹھے/شامل کیے جاتے۔ مکمل ہونے پر یہی صفحہ انگلش میں ترجمہ کر دیا جاتا۔
دوسری چیز یہ ہے کہ اردو محفل فورم، اردو ویب انٹرنیٹ پورٹل کا حصہ ہے، جس میں چند دوسرے پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ ان تمام پروجیکٹس کے صفحات بیک وقت تیار کیے جانے چاہییں تاکہ ان میں ایک دوسرے کے روابط شامل ہوں۔
صفحے پر محفل کو (the largest Urdu forum on internet) قرار دیا گیا ہے، اس کا کوئی حوالہ یا اس دعوے تک پہنچنے کے لئے اختیار کیا جانے والے طریقے کی تفصیلات بھی شامل کر دی جاتیں تو بہتر تھا۔ حوالوں کے بغیر مضامین اشتہارات قرار دیے جاتے ہیں، اور ویکیپیڈیا پر انہیں ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔
... اور 27 کروڑ سے زائد ممبران کا حامل شاید سب سے بڑے فورم پر پی ایچ پی بی بی استعمال ہو رہا ہے۔ باقی فورمز پر وی بلیٹن کی برتری ہے۔
ممبران کی درست تعداد 27 ملین یا 2 کروڑ 70 لاکھ ہے۔
وی بلیٹن عرصے سے مقبول ترین کمرشل فورم سوفٹویئر ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، محفل کو وی بلیٹن سے زین‌فورو پر منتقل کرنے کی وجہ وی بلیٹن کی سپورٹ میں مسائل تھے۔ یہ مسائل غالباً اردو سے متعلق تھے اور انگلش یا لاطینی سکرپٹ کے فورمز پر یہ مسائل نہیں ہیں اس لئے انہیں زین‌فورو یا کسی دوسرے فورم سوفٹویئر پر منتقل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
میرے ذاتی خیال میں بہتر یہ ہوتا کہ پہلے اردو ویکیپیڈیا پر اردو محفل کا صفحہ تیار کیا جاتا جس میں محفل میں موجود اردو ویب اور محفل سے متعلق تاریخی مواد شامل کیا جاتا، اور اس سے متعلق ریفرنس اکٹھے/شامل کیے جاتے۔ مکمل ہونے پر یہی صفحہ انگلش میں ترجمہ کر دیا جاتا۔
دوسری چیز یہ ہے کہ اردو محفل فورم، اردو ویب انٹرنیٹ پورٹل کا حصہ ہے، جس میں چند دوسرے پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔ ان تمام پروجیکٹس کے صفحات بیک وقت تیار کیے جانے چاہییں تاکہ ان میں ایک دوسرے کے روابط شامل ہوں۔
صفحے پر محفل کو (the largest Urdu forum on internet) قرار دیا گیا ہے، اس کا کوئی حوالہ یا اس دعوے تک پہنچنے کے لئے اختیار کیا جانے والے طریقے کی تفصیلات بھی شامل کر دی جاتیں تو بہتر تھا۔ حوالوں کے بغیر مضامین اشتہارات قرار دیے جاتے ہیں، اور ویکیپیڈیا پر انہیں ناپسندیدہ سمجھا جاتا ہے۔

ممبران کی درست تعداد 27 ملین یا 2 کروڑ 70 لاکھ ہے۔
وی بلیٹن عرصے سے مقبول ترین کمرشل فورم سوفٹویئر ہے۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، محفل کو وی بلیٹن سے زین‌فورو پر منتقل کرنے کی وجہ وی بلیٹن کی سپورٹ میں مسائل تھے۔ یہ مسائل غالباً اردو سے متعلق تھے اور انگلش یا لاطینی سکرپٹ کے فورمز پر یہ مسائل نہیں ہیں اس لئے انہیں زین‌فورو یا کسی دوسرے فورم سوفٹویئر پر منتقل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
انگریزی ویکیپیڈیا پر پہلے صفحہ بنانے کا مقصد یہ تھا کہ انگریزی ویکی زیادہ متحرک ہے وہاں صارفین زیادہ ہیں اس لیے وہاں پر اس مضمون میں اضافہ کرنے کے زیادہ امکان ہیں اردو ویکی پر ایک مضمون جو بن جاتا ہے اسے مہینوں تک یا پھر کبھی نہیں کوئی ہاتھ لگاتا، دوسرا انگریزی ویکی پر اصول و قوانین زیادہ سخت ہیں اس لیے مضمون کی اچھی مناسب غیر جانبدارانہ شکل نکل آتی ہے- :)
 
Top