اقتباسات تصوف کی حقیقت۔۔۔ ایھا الولد۔۔۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔

الشفاء

لائبریرین
(اے بیٹے) تونے یہ پوچھا ہے کہ تصوف کیا ہے؟ تصوف دو خصلتوں کا نام ہے۔۔۔ پہلی یہ کہ بندہ اللہ کا وفادار ہو، یعنی شریعت پر عمل کرتا ہو۔ اور دوسری یہ کہ اللہ کی مخلوق سے ہمدردی و بھلائی کرنے والا ہو۔۔۔ جس میں شریعت پر ثابت قدمی اور انسانیت کی فلاح کی خوبیاں موجود ہوں وہ "صوفی" ہے۔۔۔ اللہ سے وفاداری یہ ہے کہ اپنی خوشی کو اللہ عزوجل کی خاطر قربان کر دے۔ اور لوگوں سے بھلائی یہ ہے کہ لوگوں سے صرف اپنی غرض کی خاطر تعلقات نہ رکھے بلکہ اپنے آپ کو لوگوں کی بھلائی کے لئے وقف کر دے بشرطیکہ یہ بھلائی شریعت کے مطابق ہو۔۔۔
ایھاالولد۔امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ۔۔۔
 
Top