Tapatalk for Android

السلام علیکم!
ٹاپاٹاک( Tapatalk) اینڈرائیڈ اور ونڈوز موبائل فون کے لیے ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جہاں سے ہم ایزی سے آن لائن ہو سکتے ہیں دنیا کے کسی بھی فورم کو گوگل پر اوپن کیے بغیر، صرف فورم کو ایڈ کریں اور بہت آسانی سے اس میں آپ بہت فاسٹ کمنٹس دے سکتے ہیں، ریڈ کر سکتے ہیں، میں نے بہت سے فورم ایڈ کیے ہیں مُجھے بہت پسند آیا، کیا میں اُردو محفل فورم کو بھی اس میں استعمال کر سکوں گا.....
 
ٹیپ ٹالک کو ہم اس کے اجرا کے وقت سے ہی جانتے ہیں لیکن اسے محفل میں کبھی شامل نہیں کیا گیا۔ ہم نے اس بارے میں سوچا تھا لیکن کئی وجوہات تھیں جن کے چلتے اسے شامل کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ :) :) :)
 
بھائی پلیز پلیز پلیز پلیز میری یہ درخواست ہے آپ پھر سے اس پر غور کریں..
میں موبائل یوزر ہوں اور بار بار جب گوگل سے ہو کر یہاں آتا ہوں تو بہت دقت ہوتی ہے مگر مجھے وہ زیادہ ایزی اور فاسٹ لگا اور مجھے نوٹیفکیشن بھی سٹیٹس بار میں مل جاتے ہیں ایک ہی کلک سے فارم اوپن ہو جاتا ہے اور میں میں ریپلائی کر دیتا ہوں،
باقی میں نماز پڑھنے چلا ہوں آ کر اس بارے میں مزید بات چیت کرتا ہوں،
اللہ حافظ
 
ٹیپ ٹالک کو ہم اس کے اجرا کے وقت سے ہی جانتے ہیں لیکن اسے محفل میں کبھی شامل نہیں کیا گیا۔ ہم نے اس بارے میں سوچا تھا لیکن کئی وجوہات تھیں جن کے چلتے اسے شامل کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ :) :) :)
کچھ وجوہات ہم بھی جاننا چاہیں گے کیونکہ ہم سے بھی اس کے مطالبے ہورہے ہیں۔ :) :)
 
بھائی پلیز پلیز پلیز پلیز میری یہ درخواست ہے آپ پھر سے اس پر غور کریں..
میں موبائل یوزر ہوں اور بار بار جب گوگل سے ہو کر یہاں آتا ہوں تو بہت دقت ہوتی ہے مگر مجھے وہ زیادہ ایزی اور فاسٹ لگا اور مجھے نوٹیفکیشن بھی سٹیٹس بار میں مل جاتے ہیں ایک ہی کلک سے فارم اوپن ہو جاتا ہے اور میں میں ریپلائی کر دیتا ہوں،
باقی میں نماز پڑھنے چلا ہوں آ کر اس بارے میں مزید بات چیت کرتا ہوں،
اللہ حافظ
یہاں گوگل کر کے آنے کی کیا ضرورت ہے بھلا؟ آپ اردو محفل کس سر ورق بک مارک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو محفل کی سائٹ کو اپنے فون کی ہوم اسکرین پر بھی شارٹ کٹ کے طور پر شامل کر سکتے ہیں۔ اگر کبھی لاگ آؤٹ نہ ہوں تو فورم کھولتے ہیں آپ کو تمام نوٹیفیکیشنز فورم کے اندر نظر آ جائیں گی۔ سائٹ پوری طرح ریسپونسیو ڈیزائن کے تحت تیار کی گئی ہے اس لیے نمائش میں کوئی مسئلہ نہیں، اور اگر کہیں کوئی دقت ہوتی ہے تو بگ رپورٹ کر کے اگلے اپڈیٹ تک درست کرا لی جاتی ہے۔ یہ ساری باتیں ایک جنرل پرپز ایگریگیٹر سافٹوئیر میں نہیں ہوں گی۔ زین فورو کی سائٹ پر ٹیپ ٹالک ایپ کے ریویوز بھی ملاحظہ فرما لیں، کچھ لوگوں کو شکایات ہیں اس حوالے سے۔ ٹیپ ٹالک کا ایک اور کمپٹیٹر موجود ہے، ان دونوں کے موازنے کی بھی ایک لڑی تھی جس میں کافی لوگوں نے موبائل ایپ کے بجائے فورم سافٹوئیر کی ریسپانسیو ڈیزائن کو ترجیح دی تھی۔ ایسے کسی ایپ میں جو واحد فائدہ نظر آتا ہے وہ ہے نوٹیفیکیشن اور یہ ہر صورت میں فائدہ نہیں، مثلاً ہمیں محفل میں جس قدر نوٹیفیکیشنز ملتے ہیں وہ ہمارے فون کے نوٹیفیکیشن بار میں آئیں تو ہم پریشان ہو جائیں گے۔ نیز یہ کہ پش نوٹیفکیشن کے لیے محفل کا ڈیٹا کسی اور کے سرور سے ہو کر جاتا ہے اور اس میں کئی سارے پرائیویسی کے سوالات اٹھتے ہیں۔ سرور پر جو اضافی بوجھ بڑھے گا وہ اپنی جگہ۔ :) :) :)
کچھ وجوہات ہم بھی جاننا چاہیں گے کیونکہ ہم سے بھی اس کے مطالبے ہورہے ہیں۔ :) :)
:) :) :)
 
Top