پرائے پن کا ہے اب تک پڑاؤ لہجے میں (سید ضیاء الدین نعیم)

نیرنگ خیال

لائبریرین
پرائے پن کا ہے اب تک پڑاؤ لہجے میں
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ، لگاؤ لہجے میں

یہ بات اپنی طرف سے نہیں کہی تم نے
عیاں ہے صاف کسی کا دباؤ لہجے میں

عد م توجہی گویا، مری کھلی اُس کو
تبھی در آیا ہے اتنا تناؤ لہجے میں

یہ گفتگو، کسی ذی روح کی نہیں لگتی
کوئی اتار نہ کوئی چڑھاؤ لہجے میں

زبان پر تو بظاہر خوشی کے جملے ہیں
دہک رہا ہے حسد کا الاؤ لہجے میں

نعیؔم دن وہ سہانے، خیال و خواب ہوئے
مٹھاس لفظوں میں تھی، رکھ رکھاؤ لہجے میں​
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب
نعیؔم دن وہ سہانے، خیال و خواب ہوئے
مٹھاس لفظوں میں تھی، رکھ رکھاؤ لہجے میں
سدا خوش رہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ بہت اعلیٰ
مقطع خوب حسبِ حال ہے
شکریہ سر جی :)

بہت خوب۔ عمدہ شراکت :)

بہت خوب
نعیؔم دن وہ سہانے، خیال و خواب ہوئے
مٹھاس لفظوں میں تھی، رکھ رکھاؤ لہجے میں
سدا خوش رہیں

انتخاب کو سراہنے پر تمام احباب کا شکرگزار ہوں۔
 

جاسمن

لائبریرین
پرائے پن کا ہے اب تک پڑاؤ لہجے میں
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ، لگاؤ لہجے میں

یہ بات اپنی طرف سے نہیں کہی تم نے
عیاں ہے صاف کسی کا دباؤ لہجے میں

عد م توجہی گویا، مری کھلی اُس کو
تبھی در آیا ہے اتنا تناؤ لہجے میں

یہ گفتگو، کسی ذی روح کی نہیں لگتی
کوئی اتار نہ کوئی چڑھاؤ لہجے میں

زبان پر تو بظاہر خوشی کے جملے ہیں
دہک رہا ہے حسد کا الاؤ لہجے میں

نعیؔم دن وہ سہانے، خیال و خواب ہوئے
مٹھاس لفظوں میں تھی، رکھ رکھاؤ لہجے میں​
Bohat Khoooooob. Sayyed Zia ud Deen Nayeem ki koi Adbi Tanzeem bhi he shaed.....
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ، لگاؤ لہجے میں
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں شاہ صاحبہ۔۔۔۔

یک نہ شُد دوشُد ابھی حسیب کو ڈانٹ کرآیا ہوں فیس بُک پر تو یہاں نین میاں حساسیت کی زد میں ہیں
حسیب کو کیوں ڈانٹ پڑ رہی ہے۔۔۔ سئیں ہم تو ملنگ لوگ ہیں۔ یہ مشکل مشکل رمزیں ہمیں سمجھ نہیں آتیں۔۔۔۔ :)

شکریہ عمر بھائی :)

پرائے پن کا ہے اب تک پڑاؤ لہجے میں
کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ، لگاؤ لہجے میں
بہت عمدہ!
سر شکرگزار ہوں۔
 
Top