بے نظیر ہار

زرقا مفتی

محفلین
اگر مئی 2013 میں حلقے کھل جاتے تو شاید چار لوگوں کی قربانی دیکر بچ جاتے
خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق اور محمد صدیق خان بلوچ کی قربانی دے دیتے
دھاندلی کرنے والے نواز شریف کو ہم وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتے۔ اگر مارشل لا آتا ہے تو سب ہی اس کی زد میں آئیں گے صرف تحریک انصاف نہیں۔ جمہوریت بچانے کی ذمہ داری جتنی تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ جعلی حکومت پر ہوتی ہے۔ حکومت ڈرتی کس بات سے ہے ۔ چار حلقوں سے اپنے دھاندلی زدہ ایم این اے حضرات کو کہہ کر عدالتوں سے حکم امتناعی ختم کروا دیں۔ ان حلقوں کا اصل نتیجہ سامنے لے آئیں۔ اگر مینڈیٹ اصلی ہے تو حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کرے 35 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے الزام کو غلط ثابت کرکے بیٹھی رہےوگرنہ

نواز شریف استعفی دیدے
عبوری حکومت
انتخابی اصلاحات نافذ کرے ۔ الیکشن کمییشن کی تشکیل نو کرلے ۔ اور نئے انتخابات کروائے۔
 
آپ کی بہت سی باتیں حقائق کے منافی ہیں۔
اگر مئی 2013 میں حلقے کھل جاتے
یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے حکومت کا نہیں۔ آپ کو اس مسئلے پر الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنا چاہئے تھا۔
دھاندلی کرنے والے نواز شریف کو ہم وزیر اعظم تسلیم نہیں کرتے۔
محض الزام لگا کر آپ قانونی کو غیر قانونی نہیں کہ سکتے ۔
جمہوریت بچانے کے لئے ہی تو حکومت نے دھرنیوں کی پوری کوشش کے باوجود ریڈ زون میں ان پر گولی نا چلا کر ان کو لاشوں کی سیاست کا موقع نہیں دیا
چار حلقوں سے اپنے دھاندلی زدہ ایم این اے حضرات کو کہہ کر عدالتوں سے حکم امتناعی ختم کروا دیں۔ ان حلقوں کا اصل نتیجہ سامنے لے آئیں۔
آپ کے عمران کے کے حلقے 122 کا عدالتی نتیجہ آنے ہی والا ہے اگر آپ حق پر ہوئے تو عمران کو اس کا حق مل جائے گا۔ اصل نتیجہ سامنے لانا عدالت کا کام ہے حکومت کا نہیں۔
عبوری حکومت
انتخابی اصلاحات نافذ کرے ۔ الیکشن کمییشن کی تشکیل نو کرلے
عبوری حکومت انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کس قانون کے تحت کرے گی؟ کیا عبوری حکومت کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہوتا ہے؟
 

زرقا مفتی

محفلین
آپ کی بہت سی باتیں حقائق کے منافی ہیں۔

یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے حکومت کا نہیں۔ آپ کو اس مسئلے پر الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنا چاہئے تھا۔

محض الزام لگا کر آپ قانونی کو غیر قانونی نہیں کہ سکتے ۔
جمہوریت بچانے کے لئے ہی تو حکومت نے دھرنیوں کی پوری کوشش کے باوجود ریڈ زون میں ان پر گولی نا چلا کر ان کو لاشوں کی سیاست کا موقع نہیں دیا

آپ کے عمران کے کے حلقے 122 کا عدالتی نتیجہ آنے ہی والا ہے اگر آپ حق پر ہوئے تو عمران کو اس کا حق مل جائے گا۔ اصل نتیجہ سامنے لانا عدالت کا کام ہے حکومت کا نہیں۔

عبوری حکومت انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کس قانون کے تحت کرے گی؟ کیا عبوری حکومت کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہوتا ہے؟
اعتراض کرنے سے پہلے ہوم ورک کر لیا کیا کیجئے
چاروں حلقوں کی عذداریاں دائر کر دی گئیں تھیں
اس کے بعد سپریم کورٹ سے حکم نامہ بھی حاصل کیا تھا کہ چار ماہ میں ان عذر داریوں کو نمٹا یا جائے
مگر ان کو نمٹانے کی بجائے حکم امتناعی جاری کئے جاتے رہے
کا مسیٹس کی بیسمنٹ میں جعلی ریکارڈ بنائے گئے
پھر 122 کے ریکارڈ کو نذر آتش کیا گیا
اگر ہم الزام لگا رہے ہیں تو آپ اُسے غلط ثابت کرنے کی کوشش تو کیجئے۔ حق پر ہوتے تو دھرنے کی نوبت ہی نہ آتی سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہ کرتے چار ماہ میں نتیجہ عوام کے سامنے رکھتے۔
 

باباجی

محفلین
یقیناً مارشل لاء موجودہ دور سے بہتر ہوگا
آٹا، دال، چینی اور اشیاء روزمرہ استعمال سستی ہونگی
پچھلے ادوار اس کے گواہ ہیں
عوام کو پیٹ نہیں کاٹنا پڑے گا
آجکل تو اپنوں کا گلا بھی کاٹنا پڑرہا ہے
 
چاروں حلقوں کی عذداریاں دائر کر دی گئیں تھیں
اس کے بعد سپریم کورٹ سے حکم نامہ بھی حاصل کیا تھا کہ چار ماہ میں ان عذر داریوں کو نمٹا یا جائے
مگر ان کو نمٹانے کی بجائے حکم امتناعی جاری کئے جاتے رہے
بہانے بازی پر مبنی حکم امتناعی حاصل کرنے پر عدالت کاروائی کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔ عدالت اسے ختم کرسکتی ہے۔ حکم امتناعی حاصل کرنا غیر قانونی نہیں ہوتا۔
کا مسیٹس کی بیسمنٹ میں جعلی ریکارڈ بنائے گئے
پھر 122 کے ریکارڈ کو نذر آتش کیا گیا
آپ نے اپنے الزام کے ثبوت میں مزید الزام لگا دئیے۔ اگر آپ کے پاس واقعی ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتے؟
اگر ہم الزام لگا رہے ہیں تو آپ اُسے غلط ثابت کرنے کی کوشش تو کیجئے۔
آپ ثبوت پیش کرینگے تو کوئی اس ثبوت کو غلط ثابت کرے گا نا۔ آپ اپنے ثبوت لیکر عدالت میں چلے جائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا :)
حق پر ہوتے تو دھرنے کی نوبت ہی نہ آتی
یہ تو آپ نے اپنی مرضی سے کیا ہے اپنے سکرپٹ کے مطابق :)
سپریم کورٹ کی حکم عدولی نہ کرتے
سپریم کورٹ حکم عدولی کرنے پر وزیر اعظم کو نا اہل بھی کر سکتی ہے۔ اگر حکومت نے کی ہو تو۔ اگر ن لیگ سپریم کورٹ کی حکم عدولی کر رہی ہوتی تو اسے ماتحت عدالتوں سے حکم امتناعی بھی نا ملتا۔
چار ماہ میں نتیجہ عوام کے سامنے رکھتے۔
نتیجہ سامنے رکھنا عدالت کا کام ہوتا ہے فریق مخالف کا نہیں :)

یقین کریں آپ کے ان الزامات کا جواب دینے کے لئے ہوم ورک کرنے کی تو ن لیگ کے ترجمان کو بھی شاید ضرورت نا پڑے۔ میں تو محض ایک ووٹر ہوں۔ :)
 
یقیناً مارشل لاء موجودہ دور سے بہتر ہوگا
آٹا، دال، چینی اور اشیاء روزمرہ استعمال سستی ہونگی
پچھلے ادوار اس کے گواہ ہیں
عوام کو پیٹ نہیں کاٹنا پڑے گا
آجکل تو اپنوں کا گلا بھی کاٹنا پڑرہا ہے
بھائی جان پاکستان کو خوفناک ترین حالات کا سامنا بھی فوجی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں کرنا پڑا۔
1- ملک ٹوٹا فوجی حکمران کے دور میں ٰیحی خان
2- ملک میں خود کش حملوں اور دہشت گردی کا دور شروع ہوا پرویز مشرف فوجی حکمران کے دور میں۔

بجائے اس کے کہ فوجی حکمرانوں کو دعوت دیں ہم انتخابی اصلاحات اور دوسری سیاسی اصلاحات کرکے سیاسی نظام کو درست کیوں نا کرلیں !!
 

باباجی

محفلین
میں آپ سے اس وقت کی بات کروں گا جو میں نے خود دیکھا ہے
پچھلے ادوار کی بات کرتے ہیں تو یہ بتایئے کہ بھٹو نے جب کامیاب جمہوری نظام پیش کیا تو ایسی کیا بات ہوگئی تھی کہ
ایک آمر کو پھر سے ٹیک اوور کرنا پڑا ؟؟؟
اس علاوہ آپ ضیاءالحق کے مرنے کے بعد کے جمہوری ادوار دیکھ لیں خود جمہوریت کے علمبرداروں کی آپس میں نہیں بنی کیونکہ یہ لوگ سِول آمر تھے اور سب کو اقتدار کی بھوک تھی اور ہے خود ہی دیکھ لیجیئے کہ آج ان کے پیر زمین پہ نہیں لگتے ۔
اب بات کرتے ہیں مشرف نامی آمر کی (یاد میں اس کا دفاع نہیں کرہا کچھ پوائنٹس ہیں وہ بتاؤں گا)
مشرف کو یہ لوگ خود ہی لائے جیسے آج راحیل شریف ہے ۔ مشرف کا طیارہ دس ہزار فٹ بلندی پہ تھا جب اسے برطرف کیا گیا اور پاکستان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ یاد رہے وہ کوئی چارٹرڈ طیارہ نہیں تھا اس میں 120 عام مسافر بھی تھے جن کی جان کو خطرہ تھا کیونکہ فیول کم تھا ۔ تو یہ بتائیں کہ مشرف نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے کیسے ٹیک اوور کیا ؟؟؟؟
اب بات کرتے ہیں کچھ ترقی کی جس کا یہ جھوٹے جمہوری لوگ شور مچاتے ہیں
مشرف کے دور میں سب سے پہلے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہوئے
بیرونی قرضہ اتارا گیا
کاروبار میں اضافہ ہوا
طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بیرون ملک جانے میں آسانی ہوئی
غیرملکی سرمایہ کاری ملک میں آئی
اور یہ جو آج اتنے ٹی وی چینلز چل رہے ہیں پاکستانی انہیں اسی دور میں لائسنس ملا
ری کنڈیشن گاڑیاں امپورٹ ہوئیں
مقامی طور پہ موٹر سائیکلز تیار ہونا شروع ہوئیں
رئیل اسٹیٹ کا بزنس ترقی کرگیا
اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بڑھی
ڈالر کی قیمت تقریباً 9 سال تک ایک سطح پہ رہی
آٹا، چینی اور روزمرہ استعمال کی اشیاء سستی تھی اس وقت
اب آتے ہیں دہشت کردی کی طرف تو میرے بھائی امریکہ اس وقت بہانے سے مسلم ممالک پہ حملے کررہا تھا عراق، افغانستان کی مثال آپ کے سامنے ہے اور پاکستان ان سب کفار کی نگاہوں میں کھٹکتا ہے اور اس وقت افغانستان سے طالبان پاکستان میں آنا شروع ہوگئے تھے کیونکہ انہوں اپنے آقا امریکہ سے حرام خوری شروع کردی تھی تو ہم کون ہوتے ہیں انہیں سنبھالنے والے ہمارا ملک خود ابھی ترقی پذیر تھا لہٰذا ایک معاہدہ ہوا ملزمان و مجرمان کے ایکسچینج کا ۔ تو اب آپ بتائیں کہ دہشت گردی کس نے شروع کی اور جس شروع کی اسے کس نے سپورٹ کیا ؟؟؟
چلیں مشرف کا دور خوفناک تھا اس کے بعد کے دور جو جنت کا نمونہ بن گیا ہے پاکستان اس کی کوئی مثال دیجیئے یہ مت کہیئے گا کہ پچھلی حکومت کا گند صاٖف کررہے ہیں 7 سال بہت ہوتے ہیں اتنے میں آدھے سے زیادہ ملک صاف ہوجاتا مشرف کی پھیلائی گندگی سے ۔
جناب اب جو ہوگا خؤن ریز ہوگا سب کو پتا ہے تو مان لیجیئے کہ اب حالات خود "جمہوری حکمرانوں" نے خراب کیئے ہیں :):)
 
مشرف کے متعلق کچھ باتوں سے میں اتفاق کروں گا اور کچھ سے نہیں۔ مگر میں تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔
اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں جمہوری نظام کو اس طرح مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کہ جس میں کوئی سول آمر نا بن سکے اور کرپشن کی روک تھام ہو۔
فوجی آمریت میں اصل خرابی یہ ہوتی ہے کہ وہ ناقابل احتساب ہوتے ہیں۔ اگر وہ ملک کو غلط راستے پر لگا دیں تو ان کو روکنے والا کوئی نہیں۔ :)
 

باباجی

محفلین
ہونا یہ چاہیئے تھا کہ پہلے عوام کی تربیت کی جاتی
لیکن عوام کی تربیت کے بجائے اپنا ذاتی مفاد ترتیب دیدیا گیا
اور یوں جاہل عوام میں پڑھے لکھے جاہل پیدا ہوتے گئے
اتفاق کرنا یا نا کرنا آپ کا حق ہے لئیق بھائی ، میں نے وہ بتایا جس کی بنا پر مشرف کا دور مجھے بہتر لگا
 
ہونا یہ چاہیئے تھا کہ پہلے عوام کی تربیت کی جاتی
لیکن عوام کی تربیت کے بجائے اپنا ذاتی مفاد ترتیب دیدیا گیا
اور یوں جاہل عوام میں پڑھے لکھے جاہل پیدا ہوتے گئے
آپ کی باتوں سے قائداعظم اور قائد ملت کے جلد دنیا سے رخصت ہونے کا زخم تازہ ہو گیا۔ :(
 

arifkarim

معطل
کیونکہ الیکشن جیتنے کے لئے الیکشن کا ہونا ضروری ہے۔
نہیں، الیکشن جیتنے کیلئے دھاندلی اور مک مکا کا ہونا ضروری ہے۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی کیرئیر ضیاء الحق کے تلوے چاٹ کر شروع کیا تھا۔ پہلے فائننس منسٹر پنجاب، پھر وزیر اعلیٰ پنجاب جہاں انہیں اقتدر کی حوس چمٹ گئی۔ عمران خان پر اقتدار کی حوس کا الزام لگاتے وقت ان نونیوں کو یہ شرم نہیں آتی کہ وہ ایک صوبائی حکومتی جماعت کا چیرمین ہو کر بھی کسی حکومتی وزارت سے آج بھی آری ہے۔ اس پر منفی ریٹنگ کیلئے پیشگی شکریہ :)
پچھلے ادوار کی بات کرتے ہیں تو یہ بتایئے کہ بھٹو نے جب کامیاب جمہوری نظام پیش کیا تو ایسی کیا بات ہوگئی تھی کہ ایک آمر کو پھر سے ٹیک اوور کرنا پڑا ؟؟؟
دھاندلی ہوئی تھی اور کیا ہونا تھا۔ بھٹو صاحب بجائے دھاندلی کی صاف اور شفاف تحقیقات کروانے کے نواز شریف کی طرح ملک سے باہر چلے گئے۔ واپس آئے تو فوج انکا بوریا بسترا اسمیٹ چکی تھی:
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistani_general_election,_1977

اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں جمہوری نظام کو اس طرح مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کہ جس میں کوئی سول آمر نا بن سکے اور کرپشن کی روک تھام ہو۔
یعنی نواز شریف اور اسکے اہل و عیال کو بار بار اقتدار کی بھوک ختم کروا کر ہم یہ کام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟ سوری آپ اس پر صرف ایک منفی ریٹنگ دے سکتے ہیں :)
فوجی آمریت میں اصل خرابی یہ ہوتی ہے کہ وہ ناقابل احتساب ہوتے ہیں۔
یعنی مشرف کا احتساب نہیں ہو رہا؟ اور نواز شریف کا احتساب جو ہوا تھا اسے اسکے قریبی عربی دوستوں نے نہیں مانا اور بیچ بچا کروا کر ملک سے باہر لے گئے تاکہ کچھ سال بعد دوبارہ اپنے ٹٹو کو پاکستانی عوام کے سروں پر مسلط کیا جا سکے :)۔ اب تین بار منفی ریٹنگ کیسے دیں گے؟
آپ کی باتوں سے قائداعظم اور قائد ملت کے جلد دنیا سے رخصت ہونے کا زخم تازہ ہو گیا۔
کسی قائد کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیا پوری کابینہ میں جو تحریک پاکستان میں پیش پیش رہی صرف ان دو کے علاوہ اور کوئی آدمی نہیں تھا جو اس نئی قوم کو راستہ دکھاتا؟ جماعت اسلامی کے دنگا فساد سے ان حکمرانوں اور جرنیلوں کو فکر ملتی تو وہ کچھ آئندہ مستقبل کا سوچتے۔ نوٹ: آپ چار منفی ریٹنگز میرے دیگر مراسلوں کو دے سکتے ہیں :)
 

باباجی

محفلین
جماعت اسلامی کا نام نہ لیجیئے ۔۔
کرایہ پر دستیاب جماعت ہے یہ
ان کا کچا چٹھا جانتا ہوں میں
اب بات ہے نواز الشریف بن مودی الہندی کی ، یہ کیا احتساب کروائے گا ؟؟؟؟
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
کیسی باتیں کرتے ہو چنی بابو اس کا احتساب ہوگیا تو یہ سگنل پر بھیک مانگتا نظر آئے گا جب یہ بھیک مانگے گا تو اس کی مدد کرنے والے اس کفگیر بھی سگنلز پر ملیں گے ۔۔۔ ہائے ہائے ظلم
تو کیا اس کا احتساب ہوگا ؟؟؟؟
مشرف تو عدالت میں بھی پیش ہوا
کیا یہ نواز شریف پیش ہوا
یہ اپنے پیشوا کے ہاں پیشی پر جاتا ہے کبھی امریکہ، کبھی انڈیا۔ کبھی نیپال اور اب برطانیہ کا بہانہ
 
Top